باب پانز دہم : توحید کی حج

مسیحی انفاس

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

باب پانز دہم
توحید کی فتح
قُلْ
إِنَّمَا أَنَا أبشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ فَمَن كَانَ يَرْجُوا
لِقَاءَ رَبِّهِ، فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا

ہیں کبھی کا اس غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولی اور میرا قادر توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید
ب
کی فتح ہے۔ اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب اس کم او د دیوالی کتاب امرود
کی طرف سے چڑھے گا۔ اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔ اور بعد اس کے توبہ
کا دروازہ بند ہو گا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ
جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں۔ اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے سے محبت رکھتے قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں کتنے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گانہ کیا ہو گا جب
تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی بچی توحید جس وہ خدا ج
کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر پنے اندر محسوس
کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔ اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ
کوئی مصنوعی خدا۔ اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔ لیکن نہ
کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں
پر ایک نور اتارنے سے۔ تب یہ باتیں جو میں کہتا ہو سمجھ میں آئیں گی
۔
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۸

یہ دلائل اور حقائق اور معارف ہیں جو عیسائی مذہب کے باطل کرنے کے لئے خدا
تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ثابت کئے۔ جن کو میں نے اپنی تالیفات میں بڑے لبسط سے
لکھا لھا ہے۔ ہے۔ اور اور اور ظاہر ظاہر ہے ہے کہ کہ ان روشن دلائل دلائل کے کے بعد بعد ہ نہ عیسائی عیسائی مذہب قائم قائم رہ رہ سکتا ہے اور نہ
اس کا کفارہ ٹھہر سکتا ہے بلکہ اس ثبوت کے ساتھ یہ عمارت یک دفعہ کرتی ہے۔ کیونکہ
جب کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا مصلوب ہوتاہی ثابت نہ ہوا تو کفارہ کی تمام امیدیں
خاک میں مل گئیں۔ اور یہ وہ صبح عظیم ہے جو حدیث کسر صلیب کی منشا کو کامل طور پر پورا
کرتی ہے اور وہ کام جو مسیح موعود کو کرنا چاہئے یہی کام تھا کہ ایسے دلائل واضح سے عیسائی
مذہب کو گرادے ۔
تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴۵
اسلام کی پاک تاثیروں کو روکنے کے لئے جس قدر پیچیدہ افتراء اس عیسائی قوم میں
استعمال کئے گئے اور ہر مکر و حیلے کام میں لائے گئے اور ان کے پھیلانے میں جان توڑ کر اور
مال کو پانی کی طرح بہا کر کوششیں کی گئیں۔ یہاں تک کہ نہایت شرمناک ذریعے بھی
جن کی تصریح سے اس مضمون کو منزہ رکھنا بہتر ہے اس راہ میں ختم کئے گئے۔ یہ کر سچی سے اس مضمون م
قوموں اور تثلیث کے حامیوں کی جانب سے وہ ساحرانہ کاروائیاں ہیں کہ جب تک ان
کے اس سحر کے مقابل پر خدا تعالیٰ وہ پر زور ہاتھ نہ دکھاوے جو معجزہ کی قدرت اپنے اندر
رکھتا ہو، اور اس معجزہ سے اس طلسم کو پاش پاش نہ کرے تب تک اس جادوئے فرنگ
سے سادہ لوح دلوں کو مخلصی حاصل ہونا بالکل قیاس اور گمان سے باہر ہے۔ سو خدا تعالیٰ
نے اس جادو کو باطل کرنے کے لئے اس زمانہ کے سچے مسلمانوں کو یہ معجزہ دیا کہ اپنے
اس بندہ کو اپنے الہام اور کلام اور اپنی برکات خاصہ سے مشرف کر کے اور اپنی راہ کے

باریک علوم سے بہرۂ کامل بخش کر مخالفین کے مقابل پر بھیجا اور بہت سے آسمانی
تحالف اور علوی عجائبات اور روحانی معارف و دقائق ساتھ دیئے تا اس آسمانی پتھر کے
ذریعہ سے وہ موم کا بت توڑ دیا جائے جو سحر فرنگ نے تیار کیا ہے۔ سوائے مسلمانو ! اس
عاجز کا ظہور ساحرانہ تاریکیوں کے اٹھانے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ
ہے۔ کیا ضرور نہیں تھا کہ سحر کے مقابل پر معجزہ بھی دنیا میں آتا۔ مفتح اسلام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲،۵
میں خدا تعالیٰ کی تائیوں اور نصرتوں کو دیکھ رہا ہوں جو وہ اسلام کے لئے ظاہر کر رہا
ہے اور میں اس نظارہ کو بھی دیکھ رہا ہوں جو موت کا اس صلیبی مذہب پر انے کو
ہے۔ اس مذہب کی بنیاد محض لعنتی لکڑی پر ہے جس کو دیمک کھا چکی ہے اور یہ بوسیدہ
لکڑی اسلام کے زبر دست دلائل کے سامنے اب ٹھہر نہیں سکتی۔ اس عمارت کی ہی کے زیر دست بہانے
بنیاد میں کھو کھلی ہو چکی ہیں۔ اب وقت آتا ہے کہ یکدم یورپ اور امریکہ کے لوگوں کو
اسلام کی طرف توجہ ہوگی۔ اور وہ اس مردہ پرستی کے مذہب سے بیزار ہو کر حقیقی مذہب
اسلام کو اپنی نجات کا ذریعہ یقین کریں گے۔
ملفوظات ۔ جلد ۸ صفحه ۱۳۶
اگر عیسائیوں میں کوئی فرقہ دینی تحقیق کا جوش رکھتا ہے تو ممکن ہے کہ ان ثبوتوں
اطلاع پانے سے وہ بہت جلد عیسائی مذہب کو الوداع کہیں اور اگر اس تلاش کی آگ
یورپ کے تمام دلوں میں بھڑک اٹھے تو جو گروہ چالیس کروڑ انسان کا انیس سو برس میں
طیار ہوا ہے ممکن ہے کہ انیس ماہ کے اندر دست غیب سے پلٹا کھا کر مسلمان
ہو جائے۔
ر از حقیقت - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۶۶ حاشیه
یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا ہمارے سب مخالف جو اب زندہ
موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسیٰ بن مریم کو آسمان سے اترتے
نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی

آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا پھر اولاد کی اولاد مرے گی
اور وہ بھی ابن مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔ تب خدا ان کے
دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ
میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔ تب دانشمند یک دفعہ اس
عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ
عیسی کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس
جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا ۔ میں تو
ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں ۔ ں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور
پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے ۔
تذكرة الشہادتین ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷
مجھ سے پہلے ایک غریب انسان مریم کے بیٹے سے یہودیوں نے کیا کچھ نہ کیا اور کس
طرح اپنے گمان میں اس کو سولی دے دی۔ مگر خدا نے اس کو سولی کی موت سے بچایا۔
اور یا تو وہ زمانہ تھا کہ اس کو ایک مکار اور کذاب خیال کیا جاتا تھا اور یا وہ وقت آیا کہ اس قدر
اس کی عظمت دلوں میں پیدا ہو گئی کہ اب چالیس کروڑ انسان اس کو خدا کر کے مانتا ہے۔
اگر چہ ان لوگوں نے کفر کیا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنا یا مگر یہ یہودیوں کا جواب ہے کہ
جس شخص کو وہ لوگ ایک جھوٹے کی طرح پیروں کے نیچے کچل دینا چاہتے تھے وہی یسوع
مریم کا بیٹا اس عظمت کو پہنچا کہ اب چالیس کروڑ انسان اس کو سجدہ کرتے ہیں۔ اور
بادشاہوں کی گردنیں اس کے نام کے آگے جھکتی ہیں۔ سو میں نے اگر چہ یہ دعائی ہے کہ
یسوع ابن مریم کی طرح شرک کی ترقی کا میں ذریعہ نہ ٹہرایا جاؤں اور میں یقین رکھتا ہوں
کہ خدا تعالیٰ ایسا ہی کرے گا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت
عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں
پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔ اور میرے فرقہ کے لوگ
اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل
اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔ اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی
پنے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے

گا۔ بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے
گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔ اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت
پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
سوالے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو۔ اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں
محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔
تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۸ تا ۴۱۰۔
سنو اب وقت توحید اتم ہے
ستم اب مائل ملک عدم ہے
خدا نے روک ظلمت کی اٹھا دی نے
سبحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي

آج 10 میں سے 10 باقی