جماعت احمد یہ کے خلاف ہندوؤں کی چال

مضامین ناصر

جماعت احمدیہ کے خلاف ہندوؤں کی حال
آج اس آخری جنگ کا وقت ہے۔جو خدا اور شیطان کے درمیان ہونی تھی جو حق اور باطل کے
درمیان چھڑنی تھی اور جس میں شیطان نے اپنی تمام فوجوں کو جمع کر کے سچائی کے مٹانے میں مصروف
ہونا تھا اور خدا تعالیٰ نے اپنی تو حید کو دنیا میں کامل طور پر پھیلانا تھا۔آج اس آخری فیصلہ کا دن ہے جس
کی خبر پہلے نوشتوں میں آئی ہے اور جس کے بعد اس کرہ ارض پر گویا اسلام ہی اسلام نظر آئے گا۔ان
مذا ہب میں سے جو نور سے نفرت کرنے والے اور ظلمت سے پیار۔ہاں اُن مذاہب میں سے جو آج
باطل کی فوج کہلانے کے حقدار ہیں۔دو مذہب ایسے ہیں جو اسلام کے بدترین دشمن ہیں اور جن کا
نمبر حق کی مخالفت اور سچائی کی تکذیب میں دیگر مذاہب سے بہت بڑھا ہوا ہے۔جن کا دن رات کا کام
ہی اسلام کے مٹانے کی کوشش کرتے رہنا اور جن کا شیوہ ہی خدا تعالیٰ کے دین کے خلاف زہر اگلنا
ہے۔ان میں سے ایک عیسائیت ہے اور دوسرا ہندومت۔میں اس وقت عیسائیوں کی ان مساعی کے
متعلق کچھ نہیں لکھنا چاہتا جو وہ اسلام کی مخالفت میں کرتے ہیں۔ہاں ہندوؤں کے متعلق میں یہ عرض
کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جائز و نا جائز طریق سے اسلام کی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں اور چونکہ انہوں
نے مذہب اور سیاست کو ایک ہی بنالیا ہے۔اس لئے بوجہ اس کے کہ وہ بہت مالدار ہیں اور مسلمانوں کا
لہو چوس چوس کر جونک کی طرح موٹے ہو رہے ہیں۔وہ اپنے مذہب کی اشاعت میں پانی کی طرح
روپیہ بہاتے ہیں اور ان میں ایسے لوگ شامل ہیں جن کے نزدیک روپیہ کی طمع اور لالچ دے کر کسی کو
ہندو بنانا نا پسندیدہ نہیں۔یتیم بچوں اور اکیلی دو کیلی عورتوں کو بہکا کر لے جانے سے انہیں عار نہیں۔خلاف واقعہ باتیں سنا کر اور مسلمانوں کے مظالم کے جھوٹے قصے بنا کرلوگوں تک پہنچانے اور اس
طرح پر ان کو اسلام سے متنفر کرنا تو ان کے نزدیک ایک معمولی بات ہے غرضیکہ ہر قسم کے

جائز و نا جائز طریق سے یہ لوگوں کو اپنے اندر داخل کرنے میں لگے رہتے ہیں۔جب انہوں نے دیکھا کہ جماعت احمد یہ ایک ایسی جماعت ہے کہ باوجود اس کے تعداد میں
تھوڑی اور مال میں کم ہونے کے وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور اس کے قوی دلائل کے مقابل ان کے
بودے دلائل ٹھہر نہیں سکتے اور یہ جماعت ان کے ناجائز وسائل کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دیتی ہے جس
سے ان کی اشاعت باطلہ میں روک پڑتی ہے تو انہوں نے اندر ہی اندر بہت پیچ و بل کھائے اور جب
کوئی اور صورت نظر نہ آئی تو ایک طرف دیگر فرقہ ہائے مسلماناں کو ان کے خلاف برانگیختہ کرنے کی
کوشش کی اور دوسری طرف اپنی گندی فطرت کے مطابق ان کے امام یا خود جماعت کے متعلق اپنے
اخباروں میں گندے مضامین شائع کرنے لگے۔مجھے اس وقت ان عبارات کے نقل کرنے کی کچھ
ضرورت نہیں۔کیونکہ ہر وہ شخص جو ان کے اخباروں کو پڑھتا ہے وہ ان عبارات سے خوب واقف
ہے اور ان کی گندی فطرت کو اچھی طرح جانتا ہے۔پھر اُن میں سے بعض ہوشیار آدمیوں نے اپنے زعم کے مطابق اس جماعت کو کمزور کرنے کے
لئے ایک یہ چال چلی کہ ایسے مضامین شائع کرنے شروع کئے جن میں جماعت احمدیہ کی بہت زیادہ
تعریف کی گئی تھی اور باوجود دشمن ہونے کے ایسے الفاظ استعمال کئے گئے تھے جیسے ایک قوم اپنی دوسری
دوست قوم کے حق میں کہتی ہے۔ان مضامین سے ان کے دو مطلب تھے جن میں سے ایک کو تو خود
مضمون نگاروں نے اپنے مضامین میں بھی ظاہر کیا اور وہ اپنی قوم کو برانگیختہ کرنا اور مقابلہ کے لے تیار
کرنا تھا اور ان کو یہ محسوس کروانا تھا کہ تمہارے مقابل پر ایک ایسی قوم بھی ہے جو تم سے زیادہ مالدار ہے
(جو بالکل غلط ہے ) اور تم سے زیادہ قربانی کرنے والی ہے اور اگر اس وقت تم اپنی پوری طاقت اور
پوری توجہ سے ان کی طرف متوجہ نہ ہوئے تو تم ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتے اور اگر اس وقت تم نے ان کے
مقابلہ میں سستی کی تو ان کی فتح اور تمہاری شکست ہوگی اور پھر تم کبھی بھی ان
کا مقابلہ نہیں کر سکو گے اور
دوسرا فائدہ جو وہ ایسے مضامین سے حاصل کرنا چاہتے تھے اور جسے ایک سرسری نظر سے محسوس
نہیں کیا جا سکتا۔وہ یہ تھا کہ جماعت احمدیہ کو ست کر دیا جائے اور اپنے فرض سے غافل کر

کے یہ لوگ اپنا کام فارغ البالی سے کر سکیں۔کیونکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ جب کسی قوم کی تعریف کی
جائے اور اس کی خوبیوں کو اچھے پیرایہ میں ظاہر کیا جائے۔تو آہستہ آہستہ اس قوم کے دل میں بھی یہ
خیال پیدا ہو جاتا ہے کہ ہم نے اپنا فرض احسن طور پر ادا کر دیا ہے اور یہ کہ اپنے بوجھ اور ذمہ داری کو ہم
نبھا چکے ہیں اور ہم پر اب کسی قسم کا الزام نہیں جس کا یقینی نتیجہ ستی اور اپنے فرض سے غفلت ہوتی ہے
اور کسی قوم کا یہ خیال کہ اب ہم انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔تنزل نہیں !نہیں ! بلکہ موت کے مترادف ہوتا ہے۔مگر میں ہندو قوم کو بتادینا چاہتا ہوں کہ وہ مذاہب جن کی بنیاد خدا اپنے ہاتھوں سے رکھتا ہے اور جن کا
بڑا ستون حق اور سچائی ہوتا ہے۔وہ کبھی اس قسم کی چالوں میں نہیں آسکتے اور جو خدا تعالیٰ کی گود میں
پرورش پانے والے ہوتے ہیں اور جن کی ربوبیت کرنے والا وہ یکتا خدا ہے جس نے ہر ایک چیز کو پیدا
کیا۔روحوں کو بھی اُس نے ہی پیدا کیا اور مادہ بھی اسی کی مخلوق بننے سے
باہر نہ رہا۔وہ لوگ کبھی اس قسم
کے جالوں میں نہیں پھنسا کرتے اور میں یہ بھی کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ بجائے اس کے کہ ہم اس قسم کی
تدابیر سے سست ہوں۔ایسی باتیں اور ایسے مضامین تو ہمارے اندر چستی پیدا کرنے والے ہوتے ہیں
اور ہماری کمزوریوں کو ہم پر ظاہر کر کے اور آگے قدم بڑھانے کی روح پھونکتے ہیں۔پھر میں
با نگ بلند ان کو یہ بھی سنا دیتا ہوں کہ خواہ وہ حق کو مٹانے کے لئے ایڑیوں تک زور لگا ئیں۔اپنے
سارے مالوں کو اسی کام کے لئے وقف کر دیں اور خواہ وہ باطل کی تائید کے لئے اپنی جانیں تک دے
دیں اور دنیا کا کوئی حیلہ اور تدبیر نہ چھوڑیں جس کو انہوں نے باطل کے پھیلانے میں استعمال نہ کیا ہو۔تب بھی ہرگز ہرگز وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور کبھی وہ حق کو دنیا سے مٹا نہیں سکتے اور کس
طرح وہ خدا کے دین کو اپنے مونہوں کی پھونکوں سے بجھا سکتے ہیں۔جبکہ خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے
کہ وہ اپنے پورے کمال سے چھکے اور دنیا کے کناروں تک پھیل جائے اور کون ہے جو خدا کے لکھے کو
مٹا سکے اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر کا مقابلہ کر سکے؟
میں اپنے احمدی بھائیوں سے بھی یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ وقت نازک ہے اور دشمن پورے
زوروں پر۔بادشند کے جھونکے چمن اسلام کے نازک پھولوں کو ٹکر اٹکرا کر گرانا چاہتے ہیں۔اور شیطان

۹
اپنی تلوار کوننگا کئے اسلام پر آخری حملہ کر رہا ہے۔اس وقت ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے مالوں اور طاقتوں
اور وقتوں کو فضول ضائع نہ کریں اور اپنی ہر کوشش کو اسلام کی اشاعت کے لئے وقف کر دیں اور
بالخصوص میں اپنے نو جوان بھائیوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خاص طور پر دین کی طرف توجہ کریں اور کوئی
موقع اشاعت اسلام کا ضائع نہ ہونے دیں تا ایسا ہو کہ ہمارے ہی ہاتھوں سے اسلام کی فتح ہو اور ہم ہی
شیطان کو مغلوب کرنے والے ٹھہریں۔کیونکہ اسلام نے تو ضرور فتح پانی ہے۔مگر ز ہے قسمت کہ اسلام
کے فاتح سپاہیوں میں ہمارا نام جلی قلم سے لکھا جائے اور خدا ہم سے راضی ہو اور ہم اس سے راضی۔آمين اللهم آمين
اخبار الفضل قادیان دار الامان - یکم نومبر ۱۹۲۷ء صفحه ۱۳)

آج 10 میں سے 10 باقی