بدر کا زمانہ اور مصلح موعود کا زمانہ

مضامین ناصر

۴۸
بدر کا زمانہ اور مصلح موعود کا زمانہ
چند مشابہتیں
وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ اَذِنَّةً فَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۔( ال عمران : ۱۲۴)
بدر کا زمانہ
جو چند باتیں میں عرض کر نا چاہتا ہوں ان
کا تعلق اسلامی تاریخ میں اس زمانے سے ہے جو بدر کا
زمانہ کہلا سکتا ہے جسے بڑے بڑے مؤرخ ایک خاص دور کا نام دیتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے۔اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئیوں کے
پورا ہونے کا وقت آیا اور اس وقت اس کے پورا ہونے کے اسباب پیدا کئے گئے اور وہ ظاہر
ہوئے۔بدر کے میدان میں اور جنگ بدر کے ساتھ اس کا ظہور شروع ہو گیا۔بدر کا زمانہ اسلامی تاریخ
میں ایک اہم زمانہ ہے کیونکہ یہ وہ زمانہ ہے جس میں کفار کی موت اور اسلام کی زندگی کا ہمیشہ کے لئے
فیصلہ کیا گیا۔ایک طرف کفار ایک ہزار کا لشکر لے کر اپنے تجربہ کار جرنیلوں اور سرداروں کو لئے ہوئے
بغض اور کینہ کے ساتھ اسلام کو مٹانے کے لئے نکلے اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ
مسلمانوں کو یہ بھی نہ بتایا جائے کہ ان کا مقابلہ کفار کے لشکر کے ساتھ ہوگا یا کفار کے قافلہ کےساتھ۔چنانچہ قرآن مجید میں اِحدَى الطَّائِفَتَین کا ذکر آتا ہے کہ کفار کے دوگروہوں میں سے ایک کے ساتھ
تمہارا مقابلہ ہو گا۔عام طور پر مسلمانوں کا یہی خیال تھا کہ کفار کا جو قافلہ شام سے مال تجارت لے کر
آ رہا ہے۔ہماری مٹھ بھیڑ اس سے ہو گی۔وہ یہ تصور بھی نہ کر سکتے تھے کہ خدا تعالیٰ آج ان تین سو تیرہ
صحابیوں کے ذریعہ ہمیشہ ہمیش کے لئے اسلام کی بنیادوں کو مضبوط اور کفر کو تباہ و برباد کر دے

۴۹
گا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ سمیت بدر کی وادی میں خیمہ زن ہوئے تو اس وقت
آپ نے بتایا کہ ہمارا مقابلہ اس لشکر کے ساتھ ہے جو پورے ساز وسامان اور کیل کانٹے سے لیس ہوکر
مکہ سے آیا ہے اور اس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔اے لوگو۔مشورہ دو کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔آپ کے
صحابہ کی جان شاری کا ثبوت وہ تقاریر ہیں۔جو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشورہ طلب
کرنے پر کیں کہ یا رسول اللہ ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور آپ کے بائیں بھی لڑیں گے۔ہم
آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور آپ کے پیچھے بھی لڑیں گے اور اس وقت تک دشمن آپ کے پاس نہیں
پہنچ سکے گا۔جب تک کہ وہ ہماری لاشوں پر سے گزرتا ہوا نہ آئے۔تب خدا کی بات پوری ہوئی اور
اگلے دن بدر کے میدان میں ایک ہزار کفار کا مقابلہ تین سو تیرہ مسلمانوں سے ہوا۔اس نازک وقت
میں اُن نہتے اور قلیل التعداد مسلمانوں کو ان الفاظ میں آپ نے بشارت دی کہ خوش ہو۔آج مکہ نے
اپنے جگر گوشے تمہارے سامنے لا کر ڈال دیئے۔روح تو ان میں پہلے ہی نہیں تھی۔اب ان کے جسم بھی
پاش پاش کر دئیے جائیں گے۔چنانچہ چند ہی گھنٹوں میں بدر کا میدان کفار کی لاشوں سے بھرا ہوا تھا اور
چوٹی کے سردار جو کفار کے مردہ جسم میں کچھ حرکت باقی رکھ سکتے تھے وہ ہلاک ہو چکے تھے اور قرآن کریم
کا دعویٰ سَيُهُزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ ( القمر : ۴۶) حرف بحرف پورا ہو چکا تھا۔دونوں زمانوں کی مشابہت
جس طرح اسلام کے پہلے دور میں بدر کا زمانہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔اسی طرح اسلام کے
دوسرے دور میں مصلح موعود کا زمانہ ایک خاص اہمیت رکھتا اور بدر کے زمانے کے ساتھ مشابہت تامہ
رکھتا ہے جس طرح بدر میں کفر کی تباہی اور اسلام کے غلبہ کی بنیا درکھ دی گئی تھی۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے
مصلح موعود کے زمانے میں کفر کی تباہی اور اسلام کے غلبہ کے اسباب پیدا کر کے ثابت کر دیا کہ اسلام
کے دور ثانی میں یہ زمانہ دور اول کے بدر کے زمانہ کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔جہاں معنوی لحاظ سے مصلح موعود کا زمانہ بدر کے زمانہ سے مشابہت رکھتا ہے۔میں نے خیال کیا

کہ ظاہری لحاظ میں بھی ان دونوں میں کوئی مشابہت ضرور ہوگی۔چنانچہ میں نے اس پر غور کیا تو مجھے
چند ظاہری مشابہتیں نظر آئیں جو یہ ہیں۔تاریخی مطابقت
(۱) جس طرح بدر کا زمانہ چودہ مارچ کو شروع ہوتا ہے (سیرۃ النبی مصنفہ صاحبزادہ مرزا
بشیر احمد صاحب) اسی طرح مصلح موعود کی خلافت کا زمانہ بھی چودہ مارچ کو ہی شروع ہوتا ہے۔تیرہ مارچ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو جمع کیا کہ مجھے مشورہ دو کہ ہم یہ فیصلہ کن لڑائی
لڑیں یا نہ لڑیں۔اسی طرح تیرہ مارچ ۱۹۱۴ء کو پورے ۱۲۹۱ سال بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابہ جمع ہوئے تا وہ فیصلہ کریں کہ مصلح موعود کو خلیفہ منتخب کریں یا نہ کریں جس طرح وہاں چودہ مارچ کو
مشورہ کے بعد چودہ مارچ کو مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ اور دوسرے احمدی احباب نے حضرت مصلح موعود
کی بیعت کی اور اس طرح مصلح موعود کے زمانے کی ابتدا چودہ مارچ سے ہوئی۔مقاصد کی مطابقت
(۲) پھر جب ہم ان پیشگوئیوں پر نگاہ ڈالتے ہیں جو بدر کے متعلق قرآن مجید میں بیان کی گئیں
ہیں تو ان میں ایک پیشگوئی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَيُرِيدُ اللهُ اَنْ تُحِقَّ الْحَقَّ
بِكَلِمَتِهِ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَفِرِينَ (الانفال: (۸) یعنی بدر کا نشان اس لئے ہوگا تا حق اور باطل
کے درمیان فیصلہ ہوتا کفر کی جڑیں کاٹ کر رکھ دی جائیں اور حق اپنی پوری شان کے ساتھ ظاہر ہو۔دوسری جگہ جنگ بدر کو یوم الفرقان بھی کہا گیا ہے کہ اس دن صداقت کھل جائے گی اور باطل بھاگ
جائے گا۔اسی طرح جب خدا تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام کو مصلح موعود کی خبر دی۔تو اس میں بھی
لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْل الباطل کے مقابلے میں ہمیں بالکل یہی الفاظ نظر آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
مسیح موعود کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ مصلح موعود کا نشان تجھے اس لئے عطا ہو گا۔تاکہ
دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور

۵۱
باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے“ (تذکرہ صفحہ ۱۳۹) وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَفِرِينَ کے
مقابلے میں فرمایا کہ ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے“ جو الفاظ بدر کے متعلق
قرآن مجید میں آئے ہیں مصلح موعود کی پیشگوئی کے الفاظ بعینہ اُس کا ترجمہ معلوم ہوتے ہیں اور جو
غرض بدر کی بیان فرمائی گئی ہے کہ اس سے اسلام کی جڑوں کو مضبوط کر دیا جائے گا اور کفر کی جڑوں کو
کاٹ کر رکھ دیا جائے گا۔وہی مقصد مصلح موعود کے ظہور کا بیان کیا گیا ہے۔الہی نصرت
(۳) بدر کے موقع سے لے کر احزاب تک اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کے ذریعہ مدد کر نے
کے تین وعدے فرمائے ہیں۔(۱) آنِى مُمِدُّكُمْ بِأَلْفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُرْدِفِيْنَ
(الانفال: (۱۰) کہ میں ایک ہزار ملائکہ سے تمہاری مدد کروں گا۔(ب) آنْ تُمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ
بِثَلَثَةِ الفِ مِنَ الْمَلَيْكَةِ مُنَزَلِينَ (ال عمران : ۱۲۵) که خدا تین ہزار فرشتوں کے ساتھ تمہاری
مدد کو آئے گا۔( ج ) يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ الفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُسَوَّمِيْنَ (ال عمران: ۱۲۶)
کہ خدا تعالیٰ پانچ ہزار نشان شدہ فرشتوں کے ساتھ تمہاری مدد کرے گا۔جب ہم مصلح موعود
کے زمانے پر نظر ڈالتے ہیں تو اس زمانے میں بھی خدا تعالیٰ نے اسی طرح آپ کی مدد فرمائی۔(۱) جب ملکانہ میں ارتداد کا فتنہ زوروں پر تھا تو اس وقت حضرت مصلح موعود نے اسلام کی حفاظت کے
لئے جماعت کو دعوت دی اور کفر کے مقابلے کے لئے اس وقت تقریباً ایک ہزار رضا کار آگے آئے اور
انہوں نے ان تیروں کو اپنے پر لیا جو دشمن اسلام کے قلب پر مارنا چاہتا تھا۔اس طرح وہ فتنہ ہمیشہ کے
لئے مٹا دیا گیا۔بدر کے زمانے میں یقیناً ایک ہزار ملائکہ مسلمانوں کی مدد کے لئے نازل ہوئے تھے مگر
مخالفوں نے یہی کہا ہوگا کہ وہ فرشتے کون تھے۔اور کہاں سے آئے تھے اور انہوں نے کیا کیا۔باتیں ہماری سمجھ سے بالا ہیں۔خدا تعالیٰ نے اسلام کے دور ثانی میں مصلح موعود کے زمانہ کو بدر کے زمانہ
سے مشابہت دے کر ظاہری صورت میں بھی اس نشان کو پورا کر دیا۔دشمنوں نے اسلام پر حملہ کروایا اور

۵۲
مصلح موعود کو ایک ہزار کا لشکر دے کر اس فتنہ کو ہمیشہ کے لئے کچل دیا۔(۲) پھر جب دوسرے موقع پر
احرار کا فتنہ اٹھا تو اس شورش کے زمانے میں خاص طور پر جن لوگوں نے احرار کا مقابلہ کیا ان کی تعداد
تین ہزار تھی اور اس طرح خدا نے ثابت کر دیا کہ اگر تم اسلام کے پہلے دور میں تین ہزار ملائکہ کے نازل
ہونے کا انکار کرتے ہو تو ہم مصلح موعود کے زمانے میں جو اسلام کے دور ثانی میں بدر کا زمانہ ہے تین
ہزار والنٹیر کے ذریعے ظاہری رنگ میں بھی اس نشان کو پورا کر دیتے ہیں۔(۳) پھر خدا تعالیٰ نے
پانچ ہزار نشان والے فرشتوں کے مقابلہ میں مصلح موعود کو تحر یک جدید کی پانچ ہزاری فوج عطا فرمائی
جو خاص نشان اپنے ساتھ رکھتی ہے جو زمانہ کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کے لئے قائم رہے گا۔انشاء اللہ
تعالی۔یہ ایک معجزہ ہے جو مصلح موعود کے زمانہ کی بدر کے زمانے سے مشابہت قائم کر دیتا ہے۔حق و باطل کے دو گروہ
پھر جنگ بدر میں کفر اور اسلام کے جن دو گروہوں کے درمیان مقابلہ ہوا قرآن مجید میں اس کو
فتان کے نام سے پکارا ہے۔میں نے جب قرآن مجید پر غور کیا تو جس جس جگہ بھی مسلمانوں کا ایک
فئة “ اور اس کے مقابلے میں کفار کو دوسرا فئة “ کہہ کر ذکر کیا گیا ہے۔وہ تمام مقامات جنگ بدر
ہی کے متعلق ہیں۔قرآن مجید نے مسلمانوں اور کفار کی کسی اور جنگ کو ہستان کے نام سے نہیں پکارا۔دوسری طرف جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس کشف کو دیکھتے ہیں جس میں ایک لاکھ کی
فوج مانگنے پر پانچ ہزاری فوج کا وعدہ دیا گیا تو وہ کشف یہ ہے۔د کشفی حالت میں اس عاجز نے دیکھا کہ انسان کی صورت پر دو شخص ایک مکان میں بیٹھے
ہیں۔ایک زمین پر اور ایک چھت کے قریب بیٹھا ہے۔میں نے اس شخص کو جو زمین پر تھا مخاطب کر
کے کہا مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔مگر وہ چپ رہا اور اس نے کچھ بھی جواب نہ دیا۔تب میں
نے اُس دوسرے کی طرف رُخ کیا جو چھت کے قریب اور آسمان کی طرف تھا اور اُسے میں نے
مخاطب کر کے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے وہ میری اس بات کوسن کر بولا۔ایک لاکھ

۵۳
نہیں ملے گی مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا جب میں نے اپنے دل میں کہا کہ اگر چہ پانچ ہزار
آدمی تھوڑے ہیں پر اگر خدا تعالیٰ چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح پاسکتے ہیں۔اس وقت میں نے یہ
آیت پڑھی كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةً بِإِذْنِ الله - (تذکرہ صفحہ ۱۸۱) پس یہاں بھی
فئتان کا لفظ استعمال کر کے مصلح موعود کے زمانہ کو جس کے زمانہ میں یہ پانچ ہزاری فوج قائم ہوگی بدر
کے زمانے سے صراحتا اور وضاحنا مشابہت دی گئی ہے۔بارش برسنا
(۵) ایک اور ظاہری مشابہت یہ ہے کہ جنگ بدر کے دن اللہ تعالیٰ نے بارش کے ذریعہ سے
مسلمانوں کی معجزانہ مددفرمائی تھی۔مصلح موعود کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ الخَ
کی پیشگوئی فرمائی۔اور جو ظاہری صورت میں ایک معجزانہ طریق پر لدھیانہ میں بھی پوری کی گئی۔یہ چند مشابہتیں ہیں جو مصلح موعود کے زمانہ اور بدر کے زمانہ میں پائی جاتی ہیں۔جیسا کہ میں
نے بتایا ہے بدر کے زمانہ میں اسلام کو اتنی قوت عطا ہوگئی تھی کہ آئندہ کبھی کفر نے سر نہیں اٹھایا۔بلکہ اس
کا سر ہمیشہ کے لئے کچل کر رکھ دیا گیا۔بے شک بعد میں جنگیں ہوئیں۔بے شک بعد میں بھی
مسلمانوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن اسلام کی بنیادیں ہمیشہ کے لئے مضبوط کر دی گئیں۔اسی
طرح احمدیت کے غلبہ کی تکمیل کے لئے شاید ایک لمبے عرصہ کی ضرورت ہے مگر جو عمارت اس لمبے
عرصہ میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والی ہے اس کی بنیاد میں مصلح موعود کے زمانے میں مضبوط کر دی گئیں ہیں
اگر بدر کے میدان میں کفر کی موت اور اسلام کے غلبہ کی بنیادیں نہ رکھ دی جاتیں تو وہ نتائج کبھی نہ نکلتے
جو بعد میں اسلامی فتوحات کی صورت میں رونما ہوئے۔اس طرح کے دور ثانی میں بھی مصلح موعود کا
زمانہ حقیقتا وہی زمانہ ہے جو دو راول میں بدر کا زمانہ تھا۔پس ہمیں چاہیے کہ اس زمانہ کی اہمیت کو کبھی نہ
بھولیں اور جس طرحخدا وہاں فرماتا ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کے ان
احسانات کا شکر ادا کر سکو جو بدر کے مقام پر تم پر کئے گئے۔اسی طرح ہمیں چاہیے کہ خدا تعالیٰ کا تقویٰ

۵۴ اختیار کریں اور اس کے احسانات کا شکر ادا کریں جو مصلح موعود کے ذریعہ اسلام کی فتوحات کی بنیاد میں
رکھ کر اس نے ہم پر کئے۔اور خدا کرے کہ ہمارے مال ہمارے لئے فتنہ کا موجب نہ ہوں بلکہ جب
بھی دین کے لئے مال خرچ کرنے کی تحریک ہو ہم خوشی خوشی اپنے مالوں کو قربان کر دیں اور ہم اپنی
سرحدوں کو دور دور تک مضبوط کریں تا کہ شیطان ہم پر حملہ آور نہ ہو سکے اپنی زندگیاں دین کے لئے
وقف کریں۔شقاق اور تفرقہ سے بچیں تاہم ان فضلوں کے وارث ہوں جو مصلح موعود کے ذریعہ اس
زمانے میں نازل ہونے والے ہیں اور ہم اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنی جان اور اپنی ہر ایک چیز خدا
کی راہ میں قربان کرنے کے لئے باہر نکل آئیں۔(الفرقان قادیان اپریل ۱۹۴۵ء صفحه ۱۸ تا ۲۲)
☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی