اطاعت
مضامین ناصر
۸۶
اطاعت
نظام روحانی ہو یا مادی، دینی ہو یا دنیاوی اطاعت کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔اطاع
وہ شیرازہ ہے جس سے پراگندہ موتی ایک خوبصورت ہار کی شکل اختیار کرتے ہیں۔اس کے
بغیر اجتماعی ترقیات ناممکن الحصول ہیں۔أطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ
مِنْكُم (النساء: ۶۰)۔ہمیں یہی سبق دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے روحانی مدارج حاصل
کرتے ہیں اور اولوالامر کی اطاعت سے قوم میں دنیاوی شان وشوکت پیدا ہوتی ہے۔اور اطاعت
رسول ہر دو کے لئے ضروری ہے۔جس کے بغیر نہ ہم خدا کی اطاعت کر سکتے ہیں اور نہ اولوالامر کی حقیقی
فرمانبرداری۔اللہ تعالیٰ یہ اپنے ہر بندے پر نازل نہیں کرتا۔مگر وہ اپنے ہر بندے کے لئے اپنے رسول
کے ذریعہ أَوَامِرُ نَوَاهِی ضرور بھیجتا ہے جن پر کار بند ہو کر قرب الہی کے دروازے کھلتے ہیں۔اولوالامر کی اطاعت بھی دنیا میں حقیقی ترقیات کا باعث تب ہی بن سکتی ہے جب وہ رسول کی ہدایت
کے ماتحت ہو۔پس اطاعت رسول کے بغیر دینی و دنیاوی ترقیات میں رشتہ قائم نہیں رہ سکتا اور ضلالت
اور غضب الہی کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔اسلام نے اسی لئے اطاعت و فرمانبرداری
پر بار بار اور تاکید کے ساتھ زور دیا ہے۔مگر اطاعت اس کا نام نہیں کہ ڈنڈا ہمارے سر پر ہو اور ہم
کہا مانتے جائیں۔اس قسم کی اطاعت تو ایک گدھا بھی کرتا ہے۔پھر انسان اور گدھے میں فرق
ہی کیا رہا۔اطاعت تو اس کا نام ہے کہ فرمانبرداری میں لذت اور سرور حاصل ہو اور تنہائی کی
گھڑیاں بھی ہمیں خائن اور باغی ثابت نہ کریں۔فرمانبرداری تو اسے کہتے ہیں کہ دل کی نالیاں
اطاعت کے پانی سے لبریز ہو کر بہہ نکلیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر بچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نو ر اور روح
AL
میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر طاعت کی ضرورت
ہے۔مگر ہاں یہ شرط ہے کہ سچی اطاعت ہو اور یہی ایک مشکل امر ہے۔اطاعت میں اپنے ھواء نفس
کو ذبح کر دینا ضروری ہوتا ہے۔بدوں اس کے اطاعت ہو نہیں سکتی اور ھواء نفس ہی ایک ایسی
چیز ہے جو بڑے بڑے موحدوں کے قلب میں بھی بت بنا سکتی ہے۔صحابہ رضوان
اللہ علیہم اجمعین
پر کیسا فضل تھا اور وہ کس قدر رسول اللہ صلعم کی اطاعت میں فنا شدہ قوم تھی۔یہ سچی بات ہے کہ کوئی قوم
قوم نہیں کہلا سکتی اور ان میں ملت اور یگانگت کی روح نہیں پھونکی جاسکتی جب تک کہ وہ فرمانبرداری
کے اصول کو اختیار نہ کرے اور اگر اختلاف رائے اور پھوٹ رہے تو پھر سمجھ لو کہ یہ ادبار اور تنزل کے
نشانات ہیں۔مسلمانوں کو ضعف اور تنزل کے منجملہ دیگر اسباب کے باہم اختلاف اور اندرونی
تنازعات بھی ہیں۔پس اگر اختلاف رائے کو چھوڑ دیں اور ایک کی اطاعت کریں جس کی
اطاعت کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔پھر جس کام کو چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا
ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے۔اس میں یہی تو سر ہے۔اللہ تعالیٰ تو حید کو پسند فرماتا ہے اور یہ
وحدت قائم نہیں ہوسکتی جب تک اطاعت نہ کی جائے۔“
اطاعت کا یہی وہ مقام ہے جس پر مجلس خدام الاحمدیہ ، خدام کو کھڑا دیکھنا چاہتی ہے۔اس کے بغیر جماعت وہ روحانی اور دنیوی ترقیات حاصل نہیں کر سکتی جس کے لئے اللہ تعالیٰ
نے اس کو بھیجا ہے۔روزنامه الفضل لاہور مورخہ ۲۸ رمئی ۱۹۴۸ ء صفحه ۵)