سیلاب کی تباہ کاریاں اور مجالس خدام الاحمدیہ کا اوّلین فرض
مضامین ناصر
سیلاب کی تباہ کاریاں
اور
مجالس خدام الاحمدیہ کا اولین فرض
ہمارے ملک میں سال کے وسطی ایام بارش اور سیلاب کی ہلاکت خیزیوں کے باعث اکثر
تشویش ناک شکل اختیار کر لیتے ہیں اور عوام کو ہر دفعہ ہی ایک نئی قیامت سے دوچار ہونا
پڑتا ہے۔چنانچہ حال ہی میں لائکپور، لاہور، جھنگ، منٹگمری ، خوشاب اور میانوالی کے اضلاع
میں جو بارشیں ہوئی ہیں۔ان سے صوبہ کے ایک وسیع رقبہ میں حشر بپا ہو گیا ہے۔سینکڑوں
مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور ہزاروں دیہاتی باشندے اپنی رہائش گاہوں کو سیلاب کی نذر کر
کے انتہائی کسمپرسی اور بے چارگی کے عالم میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔اس دردناک
صورت حال کا تقاضا تھا کہ ملک کے تمام سیاسی اور مذہبی ادارے بلا تفریق نظریہ و مسلک ان
ستم رسیدوں کے بچاؤ اور اعانت کی کوئی فوری تدابیر اختیار کر کے عملی کام شروع کر دیتے۔مگر
جہاں تک ہماری معلومات ہیں اس اہم کام کی طرف پوری توجہ نہیں دی گئی اور اس سلسلہ میں پہلی
آواز اگر بلند ہوئی ہے تو مجلس خدام الاحمدیہ کے مرکز سے بلند ہوئی ہے۔جو اس کی فراست،
معاملہ فہمی اور ملی جذبہ خدمت کا ایک نمایاں ثبوت ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ کے محبوب قائد
حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سَلَّمَهُ اللهُ تَعَالیٰ نے اس بارہ میں خدام کے نام جو
پیغام ارسال فرمایا ہے اس کا مکمل متن درج ذیل ہے۔(ایڈیٹر )
برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے۔بارشیں کافی ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے مکانات خصوصاً
کچے مکان گر رہے ہیں غریب طبقہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ فوری طور پر خود مکان بنا سکے۔
۹۱
خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر اس امر کی دیکھ بھال کرتے رہیں۔جہاں کہیں
اس
قسم کے حادثے ہوں وہاں فوری طور پر منظم امداد پہنچا ئیں۔مقامی حکام سے رابطہ پیدا کر کے غرباء
کی مدد کریں۔گزشتہ سال سیلاب کے ایام میں خدام الاحمدیہ نے متعدد مقامات پر اس قسم کی مددکی تھی۔ابھی سے انہیں ہوشیار رہنا چاہیے۔اس بارہ میں اپنے پروگرم بنالینے چاہئیں تا وقت پر سہولت سے کام
ہو سکے۔جن مقامات کے قریب دریا بہتے ہیں یا جو سیلاب کے وقت اس کی زد میں آسکتے ہیں وہاں پر
خدام کو خاص طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ان حادثات کی زد میں جو لوگ بھی آتے ہیں ان
سب کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔اس قسم کے حادثات کے پیش آنے پر فوری طور پر امدادی کام شروع
کر دینا چاہیے اور مرکز کوفوری طور پر اور صحیح حالات کی اطلاع دینی چاہیے۔مرکز میں بیرونجات سے آمدہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس پیغام کے پہنچتے ہیں مجلس خدام
الاحمدیہ کے ایثار پیشہ ارکان نے متعدد مقامات میں یہ کام شروع کر دیا ہے۔مثلاً لائکپور کی مجلس کے
متعلق معاصر نوائے وقت نے اپنی ۲۵ اور ۲۶ جولائی کی اشاعتوں میں یہ دو اطلاعات شائع کی ہیں کہ۔کپور ۲۲ / جولا ئی شعبہ خدمت خلق خدام الاحمدیہ لائکپور کی اطلاع کے مطابق لیبر کالونی
میں طالب حسین ، عاشق حسین اور کرم بی بی کے بارش سے منہدم مکانات کی مرمت میں امداد دی گئی۔اس ادارے کے کارکن کل محلہ اسلام آباد میں یہ خدمت سرانجام دیں گئے۔انکپور ۲۴ جولائی۔آج خدام الاحمدیہ کے چودہ افراد کی ایک پارٹی نے اسلام آباد اور مائی دی
جھگی میں بارش سے منہدم مکانات کی مرمت میں مکینوں کا ہاتھ بٹایا۔انجمن نے متاثرہ آبادیوں کے
غرباء سے اپیل کی ہے کہ ان کی خدمات سے استفادہ کریں اور خدام الاحمدیہ کے شعبہ خدمت خلق کو
اطلاع دیں۔خدمت خلق کی یہ مساعی قابل تحسین بھی ہے اور قابل رشک بھی۔مگر ہم یہ عرض کئے بغیر نہیں رہ
سکتے کہ اسلام اور احمدیت کا نظریہ خدمت دنیا بھر کے نظام ہائے اخلاق ، تمدن و سیاست اور روحانیت
واقتصاد سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی قلم نے اسے بے حد لطیف پیرایہ میں
اُجاگر کیا ہے۔آپ تحریر کرتے ہیں۔۹۲
إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبى (النحل: ٩١)
یعنی خدا تم سے کیا چاہتا ہے بس یہی کہ تم تمام نوع انسان سے عدل کے ساتھ پیش آیا کرو
پھر اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ ان سے بھی نیکی کرو جنہوں نے تم سے کوئی نیکی نہیں کی۔پھر
اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ تم مخلوق خدا سے ایسی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ کہ گویا تم ان کے
حقیقی رشتہ دار ہو جیسا کہ مائیں اپنے بچوں سے پیش آتی ہیں۔کشتی نوح صفحہ ۲۸۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۰)
یا در رکھیے مجلس خدام الاحمدیہ اس بلند مقام اور نصب العین کی دعوت دینے کے لئے اٹھی ہے اور
اپنے قیام کے دن سے اس دعوت پر عمل پیرا ہے۔لہذا اب جبکہ ہمارے ملک میں سیلاب اور بارشیں
ہر طرف منڈلا رہے ہیں۔مجلس کے ارکان کا اولین فرض اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ اسلامی خدمت
کے اس پاک جذبہ سے معمور ہو کر آگے بڑھیں اور دنیائے الفت و محبت میں ایک ایسی مثال قائم
کر دیں کہ آسمان کی تقدیریں بدل جائیں اور زمین عدل و انصاف کی شمعوں سے جگمگا اٹھے۔بالآخر ہمیں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ خدام الاحمدیہ کی مجالس مجرم ہوں گی اگر وہ اپنی قابل
قدر سرگرمیوں سے ملکی پریس کو بے خبر رکھنے کی کوشش کریں گی کیونکہ قوم کے دوسرے افراد میں اپنی
ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے لحاظ سے اس امر کی اہمیت اصل کام سے بہر حال کسی طرح کم نہیں۔اور یہ مرحلہ ایسا ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شمولیت ہی وسیع نتائج پیدا کر سکتی ہے۔(ماہنامه خالد اگست ۱۹۵۵ء)
☆☆