جماعت احمدیہ کی اشاعتِ علوم کے لئے شاندار جد وجہد

مضامین ناصر

۹۳
جماعت احمدیہ کی اشاعت علوم کے لئے
شاندار جد و جہد
( تقریر بر موقع جلسه سالانه ۱۹۵۵ء)
جماعت احمدیہ کے زیرانتظام اور زیر نگرانی اس وقت تک اتنے تعلیمی ادارے قائم ہو چکے ہیں کہ
اس مضمون کے لئے نوٹ لیتے ہوئے مجھے بھی حیرت ہوئی کہ باوجود غربت اور مفلوک الحالی کے ہماری
جماعت کس جواں ہمتی سے ان اداروں کو کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے۔اگر ان اداروں کے
اخراجات کو الگ الگ کر کے دیکھا جائے تو طبائع پر ان کا زیادہ اثر نہیں ہوتا۔لیکن ان سب کے مجموعی
اخراجات کو دیکھا جائے تو یقینا سنجیدگی سے دیکھنے والوں کی نگاہوں میں یہ جماعت کا ایک عظیم الشان
اور حیرت انگیز کارنامہ ہے۔جماعت کے تعلیمی اداروں کو دوحصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔(۱) دینی ادارے (۲) دنیوی
ادارے۔پہلی قسم کے اداروں میں سے مدرسہ احمدیہ، جامعہ احمدیہ اور جامعتہ المبشرین کے ادارے
ہیں۔یہ ادارے خالص مذہبی اور دینی نقطہ نگاہ سے جاری کئے گئے ہیں۔جامعتہ المبشرین میں پاکستان
اور دوسرے ممالک کے لئے مبلغین تیار کئے جاتے ہیں۔اسی طرح بیرونی ممالک سے آنے والے
طلباء کی تعلیم و تربیت کا کام بھی اسی ادارہ کے سپرد ہے۔مدسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے سپرد

۹۴
جامعۃ المبشرین میں داخلہ کے لئے طلباء کو تیار کرنا ہے۔ان کے مقابل پر دنیوی تعلیم کے ادارے ہیں۔پاکستان میں جماعت کے ان اداروں کو چھوڑ
کر جو احباب جماعت یا انجمنیں چلارہی ہیں جماعت کی براہ راست نگرانی اور انتظام میں چلنے والے
دنیوی تعلیم کے ادارے یہ ہیں۔(۱) تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ (۲) تعلیم الاسلام کالج ربوہ
(۳) نصرت گرلز ہائی سکول ربوه (۴) جامعہ نصرت ربوہ ( ۵ ) تعلیم الاسلام ہائی سکول گھٹیالیاں
ضلع سیالکوٹ (۶) نصرت گرلز ہائی سکول سیالکوٹ شہر۔پاکستان کے علاوہ دوسرے سات ممالک میں بھی بعض تعلیمی ادارے جاری کئے گئے ہیں جو
نہایت کامیابی سے چل رہے ہیں۔اس وقت تک ان کی تعداد تمیں تک پہنچ چکی ہے۔ان کی تفصیل
مندرجہ ذیل ہے:
ا۔گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ انٹر میڈیٹ کالج۔۱۔سکول۔۲۔نائیجیریا۔سکول۔۱۰
۳۔سیرالیون۔سکول۔۴
۴۔مشرقی افریقہ سکول۔۵۔سنگا پور ملایا۔سکول۔۵۔۶ فلسطین سکولا
ے۔انڈونیشیا۔سکولا
ان تمام اداروں کے اخراجات کا ایک عام خاکہ پیش کرنے کے لئے میں گزشتہ سات سال کی
ایک یونٹ مقرر کرتا ہوں۔کیونکہ پارٹیشن کے بعد ۴۸، تو قریباً انتقال مکانی میں ہی گزرا۔باقی سات
سال کے عرصہ میں جماعت احمدیہ نے جامعتہ المبشرین کے علاوہ پاکستان کے تعلیمی اداروں پر سولہ
لاکھ پچاس ہزار دوسو بیالیس روپے ایک آنہ خرچ کیا ہے۔جامعتہ المبشرین کے صحیح اعداد و شمار مجھے نہیں
مل سکے ( یہ ادارہ تحریک جدید کے ماتحت ہے لیکن ایک عام اندازہ کے مطابق اس پر دولاکھ اسی ہزار

۹۵
روپیہ خرچ کیا جا چکا ہے۔گویا مجموعی طور پر پاکستان میں قائم شدہ جماعت کے تعلیمی اداروں پر گزشتہ
سال کے قلیل عرصہ میں 9 لاکھ روپیہ سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔بیرونی ممالک میں قائم شدہ
تعلیمی اداروں پر جماعت سات لاکھ روپیہ سالانہ سے زیادہ خرچ کر رہی ہے۔ان سب اخراجات کو
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ان کی میزان ۷ لاکھ روپیہ سے زیادہ بن جاتی ہے اور یہ کوئی معمولی رقم نہیں
خصوصاً اس جماعت کیلئے جس کو ۴۷ء میں اپنا مرکز چھوڑنا پڑا۔دنیا داروں کی نگاہ میں اس کا سارا نظام
درہم برہم ہو گیا تھا اور مرکزی چندوں کی آمد لاکھوں روپیہ سالانہ سے گر کر چندسور و پیہ سالانہ پر آرہی
تھی۔مقامی لوگ جنہیں ہجرت کی تکالیف برداشت نہیں کرنی پڑیں انہیں ان مصائب اور تکالیف کا
اندازہ نہیں ہوسکتا جو اس جماعت کو پیش آئیں۔ہاں وہ لاکھوں لوگ جنہیں مشرقی پنجاب چھوڑ کر
پاکستان آنا پڑا خوب جانتے ہیں کہ یہ سات سال کا عرصہ مہاجروں نے کس طرح گزارا ہے۔لیکن
کہاں یہ دنیا داروں کی نظر میں پٹی ہوئی اور تباہ شدہ جماعت اور کہاں خدا تعالیٰ کا یہ فضل کہ اس
جماعت نے خدا تعالیٰ کی ہی دی ہوئی توفیق سے صرف تعلیمی اداروں پر ۷۰ لاکھ روپیہ کے قریب رقم
صرف گزشتہ سال کے عرصہ میں خرچ کی۔تعمیر کا خرچ اوپر دئیے ہوئے اندازہ کے علاوہ ہے۔صرف تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی عمارت پر
اس وقت تک پانچ لاکھ روپیہ کے قریب رقم خرچ کی جاچکی ہے اور اس کے نتیجہ میں جو عمارت تیار کی گئی
ہے سرکاری عمارات سے ان کا مقابلہ کیا جائے تو وہ گورنمنٹ کے شیڈول کے مطابق چودہ پندرہ لاکھ
روپیہ سے کم مالیت کی نہیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کے روپیہ میں اس قدر برکت دی ہے کہ گورنمنٹ
جس عمارت پر چودہ پندرہ لاکھ روپیہ خرچ کرتی ہے اس قسم کی عمارت ہم چار پانچ لاکھ روپیہ کی لاگت
میں تیار کر لیتے ہیں۔قادیان سے پاکستان میں ہجرت کر کے آنے کے بعد ہمارا کالج عارضی طور پر ڈی۔اے۔وی
کالج لاہور کی عمارت میں کھلا۔وہاں ایک دفعہ یہ شور اٹھا کہ ہمیں یہ عمارت چھوڑ دینی چاہیے۔میں ان
دنوں وزیر تعلیم مغربی پنجاب کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ گورنمنٹ نے سرگودھا اور منٹگمری میں دو کالج

۹۶
بنائے ہیں اور ان پر ۳۵ لاکھ روپیہ کے قریب رقم خرچ کی ہے آپ ہمیں اس رقم کا ۲۵ فیصدی دے دیں
تو نہ صرف ہمارا کالج بن جائے گا بلکہ گورنمنٹ کو پتہ لگ جائے گا کہ اس کا روپیہ کہاں جاتا ہے۔تو وہ
کہنے لگے آپ
کو کالج بنانے کے لئے روپیہ نہیں دیا جا سکتا۔پس ہر دیکھنے والے کے لئے یہ یقینا معجزہ
سے کم نہیں کہ گزشتہ سات سال کے عرصہ میں جماعت احمدیہ نے نہ صرف تعلیمی اداروں کو جاری رکھنے
پره ۷ لاکھ روپیہ سے زائد رقم خرچ کی بلکہ ان اداروں کی تعمیر پر جو اخراجات آئے وہ بھی برداشت کئے
اور خدا تعالیٰ کا جو فضل اس جماعت کے شامل حال رہا وہ بھی کسی معجزہ سے کم نہیں کہ اس نے کم سے کم
لاگت میں بڑی لاگت کی عمارات تیار کر لیں۔ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيُهِ مَنْ يَّشَآءُ۔اب میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ ایک غریب جماعت اس قدر توجہ اور اس قدر رو پیدان تعلیمی
اداروں پر کیوں خرچ کر رہی ہے۔اس ”کیوں“ کا جواب ہراحمدی کو ملنا چاہیے ایک جواب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب فتح اسلام کے مندرجہ ذیل اقتباس میں دیا گیا ہے۔آپ
فرماتے ہیں۔”اے حق کے طالبو اور اسلام کے پے مجبو! آپ لوگوں پر واضح رہے کہ یہ زمانہ جس
میں ہم لوگ زندگی بسر کر رہے ہیں یہ ایک ایسا تاریک زمانہ ہے کہ کیا ایمان اور کیا عمل
جس قدرا مور ہیں سب میں سخت فساد واقع ہو گیا ہے اور ایک تیز آندھی ضلالت اور گمراہی
کی ہر طرف سے چل رہی ہے۔وہ چیز جس کو ایمان کہتے ہیں اس کی جگہ چند لفظوں نے
لے لی ہے جن کا محض زبان سے اقرار کیا جاتا ہے اور وہ امور جن کا نام اعمال صالحہ ہے
ان کا مصداق چند رسوم یا اسراف اور ریا کاری کے کام سمجھے گئے ہیں اور جو حقیقی نیکی ہے
اس سے بکلی بے خبری ہے۔اس زمانہ کا فلسفہ اور طبیعی بھی روحانی صلاحیت کا سخت مخالف
پڑا ہے۔اس کے جذبات اس کے جاننے والوں پر نہایت بداثر کرنے والے اور ظلمت کی
طرف کھینچنے والے ثابت ہوتے ہیں۔وہ زہریلے مواد کو حرکت دیتے اور سوئے ہوئے
شیطان کو جگا دیتے ہیں۔ان علوم میں دخل رکھنے والے دینی امور میں اکثر ایسی بد عقیدگی

۹۷
پیدا کر لیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ اصولوں اور صوم وصلوٰۃ وغیرہ عبادت کے
طریقوں کو تحقیر اور استہزاء کی نظر سے دیکھنے لگتے ہیں۔ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کے
وجود کی بھی کچھ وقعت اور عظمت نہیں۔بلکہ اکثر ان میں سے الحاد کے رنگ سے رنگین اور
دہریت کے رگ وریشہ سے پُر اور مسلمانوں کی اولاد کہلا کر پھر دشمن دین ہیں۔جولوگ
کالجوں میں پڑھتے ہیں اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہنوز وہ اپنے علوم ضرور یہ کی تحصیل سے
فارغ نہیں ہوتے کہ دین اور دین کی ہمدردی سے پہلے ہی فارغ اور مستعفی ہو چکتے ہیں۔یہ میں نے صرف ایک شاخ کا ذکر کیا ہے جو حال کے زمانہ میں ضلالت کے پھلوں سے
لدی ہوئی ہے۔مگر اس کے سوا صد ہا اور شاخیں بھی ہیں جو اس سے کم نہیں۔۔۔یہ کرسچین
قوموں اور تثلیث کے حامیوں کی جانب سے وہ ساحرانہ کارروائیاں ہیں کہ جب تک ان
کے اس سحر کے مقابل پر خدا تعالیٰ وہ پُر زور ہاتھ نہ دکھائے جو معجزہ کی قدرت اپنے اندر
رکھتا ہو اور اس معجزہ سے اس طلسم سحر کو پاش پاش نہ کرے تب تک اس جادوئے فرنگ سے
سادہ لوح دلوں کو خلاصی حاصل ہونا بالکل قیاس اور گمان سے باہر ہے۔سوخدا تعالیٰ نے
اس جادو کے باطل کرنے کے لئے اس زمانہ کے بچے مسلمانوں
کو یہ معجزہ دیا کہ اپنے اس
بندہ کو اپنے الہام اور کلام اور اپنی برکات خاصہ سے مشرف کر کے اور اپنی راہ کے باریک
علوم سے بہرہ کامل بخش کر مخالفین کے مقابل پر بھیجا اور بہت سے آسمانی تحائف اور علوی
عجائبات اور روحانی معارف و دقائق ساتھ دیئے تا اس آسمانی پتھر کے ذریعہ سے وہ موم کا
بت توڑ دیا جائے جو سحر فرنگ نے تیار کیا ہے۔سواے مسلمانو! اس عاجز کا ظہور ساحرانہ
تاریکیوں کے اٹھانے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ ہے کیا ضرور نہیں تھا کہ
سحر کے مقابل پر معجزہ بھی دنیا میں آتا ؟ کیا تمہاری نظروں میں یہ بات عجیب اور انہونی
ہے کہ خدا تعالیٰ نہایت درجہ کے مکروں کے مقابلہ پر جو سحر کی حقیقت تک پہنچ گئے ہیں ایک
ایسی حقانی چمکا ر دکھاوے جو معجزہ کا اثر رکھتی ہو؟

۹۸ اے دانشمند و! تم اس سے تعجب مت کرو کہ خدا تعالیٰ نے اس ضرورت کے وقت
میں اور اس گہری تاریکی کے دنوں میں ایک آسمانی روشنی نازل کی اور ایک بندہ کو مصلحت عام
کے لئے خاص کر کے بغرض اعلاء کلمہ اسلام واشاعتِ نور حضرت خیر الا نام اور تائید
بھیجا۔مسلمانوں کے لئے اور نیز ان کی اندرونی حالت کے صاف کرنے کے ارادہ سے دنیا میں
فتح اسلام صفحہ ۲ تا ۷۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳ تا ۶ )
اس کے علاوہ تذکرہ (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا مجموعہ ) پر غور کرنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کے اداروں کو بعض اصولوں پر قائم کیا ہے۔مثلاً آپ کا
ایک الہام ہے۔أَنْتَ مَدِينَةُ الْعِلْمِ مَقْبُولُ الرَّحْمَنِ “۔(صفحہ ۳۶۸) یعنی تو علم کا شہر ہے، پاک
اور خدا تعالیٰ کا مقبول ہے۔قرآنی محاورہ کے مطابق اس الہام کی متعدد تشریحات ہوسکتی ہیں۔کیونکہ کلام الہی میں یہ
خصوصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر موقع کے مطابق ایک نیا مفہوم پیدا کرتا ہے۔مثلاً قرآنی محاورہ کے
مطابق اس کے ایک معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ اَنتَ صَاحِبُ مَدِينَةِ الْعِلْمِ کہ آپ علوم کے دارالخلافہ
کے شہنشاہ اور ان علوم کے منبع اور مبدء ہیں جنہیں جماعت احمد یہ جاری کرنا چاہتی ہے۔ان علوم میں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ قائم کی گئی یو نیورسٹی اور دارالعلوم میں سکھائے جائیں
گے یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ شعراء اس کے پاس بھی نہیں پھٹکتے جیسے آپ کا ایک الہام ہے کہ
در کلام تو چیزیست که شعراء را در آن دخلی نیست “۔اسی طرح آپ کا ایک الہام ہے
رَبِّ عَلِمُنِي مَا هُوَ خَيْرٌ عِندَكَ “ کہ اے اللہ! تو مجھے وہ کچھ سکھا جو تیرے نزدیک میرے لئے
بہتر ہے۔66
دنیا میں بعض علوم ایسے بھی ہیں جو انسان کے لئے بابرکت نہیں ہوتے یا اُسے اُن کی ضرورت
نہیں ہوتی۔مثلاً بعض علوم محض فلسفیانہ مباحث ہیں یا ایسے نظریات ہیں جو ہر وقت بدلتے رہتے ہیں۔اگر کسی علم کے چند ماہرین پائے جاتے ہیں تو ان میں سے نہ صرف ہر ایک کے نظریات مختلف ہوں

۹۹
گے بلکہ وہ ہر وقت بدلتے رہیں گے۔آج بھی مختلف سائنسدانوں نے مختلف نظریات دنیا کے سامنے
پیش کئے ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اگر آج ایک سائنسدان نے ایک نظریہ پیش کیا ہے تو دس بیس سال
کے بعد دوسرا سائنسدان اس سے مختلف بلکہ بعض اوقات اس کے بالکل متضاد نظریہ پیش کر دے گا۔یہ
سب چیزیں شاعرانہ نظریات ہیں، حقائق پر مشتمل نہیں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
قائم کردہ یو نیورسٹی میں جو علوم پڑھائے جائیں گے ان میں شعراء کو کوئی دخل نہیں ہوگا۔پھر یہ علوم حقائق
الاشیاء پر مشتمل ہوں گے جیسا کہ آپ کے ایک الہام " رَبِّ اَرِنِی حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ“ میں بتایا گیا
ہے۔یعنی اے اللہ ! تو مجھے ہر چیز کی گنہ اور حقیقت دکھا دے۔میں یہاں پر ایک لطیف نکتہ بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام فرمایا کہ رَبِّ اَرِنِى حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ “ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ
آپ کسی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل نہیں تھے۔نہ آپ
کوئی عظیم فلاسفر تھے۔آپ ایک معمولی سے
گاؤں کے رہنے والے تھے جو ریل اور پختہ سڑک سے بہت دور واقع تھا اور ذاتی طور پر بھی آپ کو
اپنے محدود حلقہ کے سوا کوئی نہ جانتا تھا۔بایں ہمہ آپ نے اپنی کتابوں میں بعض ایسے نکات بیان کئے
ہیں کہ آج سالہا سال کی تحقیقات کے بعد بڑے بڑے سکالر ان کے خلاف کوئی اور نظریہ قائم نہیں
کر سکے۔مثلاً ۱۸۹۶ء میں آپ ضمنی طور پر اپنی ایک تقریر میں فرماتے ہیں۔غرض جسمانی صدمات بھی عجیب نظارہ دکھاتے ہیں۔جن سے ثابت ہوتا ہے کہ
روح اور جسم کا ایک ایسا تعلق ہے کہ اس راز کو کھولنا انسان کا کا م نہیں“۔دوسری بات آپ نے یہ بیان فرمائی کہ۔اس سے زیادہ اس تعلق کے ثبوت پر یہ دلیل ہے کہ غور سے معلوم ہوتا ہے کہ روح
کی ماں جسم ہی ہے۔حاملہ عورتوں کے پیٹ میں روح کبھی اوپر سے نہیں گرتی۔بلکہ
وہ ایک نور ہے جو نطفہ میں ہی پوشیدہ طور پر مخفی ہوتا ہے اور جسم کی نشو و نما کے ساتھ
چمکتا جاتا ہے۔

رپورٹ جلسہ اعظم مذاہب صفحہ ۸۵۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلده اصفحہ ۳۲۱)
۱۹۵۵ء میں آکر امریکہ کے ایک عظیم بیالوجسٹ Edmond W۔Sinnoat Dean of
Yale's Graduate School نے روح اور مادہ کے تعلق کے بارے میں ریسرچ کی اور اس کے
بعد ایک کتاب ”دی بیالوجی آف دی سپرٹ تحریر کی۔اس کتاب کا خلاصہ ویکلی ٹائم آف امریکہ
مجریہ ۱ را کتوبر ۵۵ ء میں چھپا ہے۔اس خلاصہ کے دو اقتباسات قریباً ان دو اقتباسات کا ترجمہ ہیں۔مثلاً وہاں لکھا ہے اس وقت تک سائنس اس کی وضاحت نہیں کر سکی۔یعنی یہ ایسا راز ہے جس کے
متعلق بیالوجسٹ مذکور نے تسلیم کیا ہے کہ اب تک سائنسدان اسے پانہیں سکے۔یادر ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے کہ انسان اسے قیامت تک بھی نہیں پاسکے گا۔لیکن بہر حال
سائنسدانوں نے اس حد تک تسلیم کر لیا ہے کہ سائنس اب تک اس راز کو پانہیں سکی۔آگے جا کر خلاصہ لکھنے والا بیان کرتا ہے۔تنظیم کا یہ اصول نہ صرف انسان کا ارتفاع کرتا ہے بلکہ اس کے مذہب کے لئے
تین بنیادی چیزیں مہیا کرتا ہے یعنی بے ترتیب ہیولی میں ترتیب پیدا ہو جاتی ہے۔مادہ
میں روح پیدا ہو جاتی ہے اور بے اثر اور غیر جانبدار عناصر میں شخصیت ابھر آتی ہے تنظیم کا
یہ اصل جس کو کسی طور پر بھی الفاظ میں بعینہ نہیں ڈھالا جا سکتا میں بلا خوف تردیدا
سے
خدا تعالیٰ کی ایک صفت سمجھتا ہوں“۔گویا میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ قائم کئے گئے دارالعلوم کے
بیت الفکر کی ایک مثال دی ہے کہ آپ نے ۱۸۹۶ء میں یہ بتایا کہ روح جسم سے نکلتی ہے اس کے قریباً
۶۰ سال بعد سائنسدانوں نے جو معرکہ مارا اس کا نتیجہ وہی تھا جو آپ نے ۱۸۹۶ء میں بیان فرما دیا تھا۔پھر د نیوی اداروں میں یہ ہوتا ہے کہ کوئی علم ، طالب علم کے دماغ کے مطابق ہوتا ہے اور کوئی
نہیں ہوتا اس لئے بعض اوقات طالب علم اس سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا جو اسے اٹھانا چاہیے۔مثلاً
ایک لڑکے کارجحان ڈاکٹری کی طرف ہے لیکن باپ اسے انجینئر نگ کی تعلیم دلانا چاہتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا

1+1
ہے کہ وہ باوجود اپنی پوری محنت کے اس علم کو پوری طرح حاصل نہیں کر سکتا۔لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ قائم کی ہوئی یو نیورسٹی کے علوم میں یہ نقص نہیں ہوگا۔یہاں یہ صورت نہیں
ہوگی کہ آپ کا رجحان تو ڈاکٹری کی طرف ہو لیکن رستہ آپ کو فلسفہ کا دکھایا جائے۔بلکہ ان علوم میں
طالب علم کے لئے بھلائی ہی بھلائی ہوگی۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام رَبِّ
عَلِمُنِي مَاهُوَ خَيْرٌ عِندَكَ یعنی اے اللہ! مجھے وہی کچھ دیکھا جو تیرے نزدیک بہتر ہے میں بتایا گیا
ہے، خدا تعالیٰ ہر ایک شخص کی علمی استعداد اور اس کے دماغی رجحان کو جانتا ہے اس لئے یہاں ایسے علم
کی تعلیم دی جائے گی جو طالب علم کے ذہن کے عین مطابق ہو اور اس میں اس کے لئے بھلائی ہی
بھلائی ہوگی اس تعلیم میں یہ نقصان نہیں پایا جائے گا کہ وہ دماغ کے غیر مناسب ہونے کی وجہ سے کسی پر
برا اثر ڈالتی ہو۔پھر تذکرہ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مَدِينَةُ الْعِلْمِ کے دو علاقے یا دو محلے ہیں۔ایک علاقہ یا محلہ کا نام بیت الفکر ہے اور دوسرے کا نام بیت الذکر ہے۔ان دونوں کا لطیف امتزاج
اس شہر کی آبادی کا موجب ہے۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام میں بتایا گیا
ہے کہ
ذُو عَقْلٍ مَتِيْنِ۔۔۔۔بَيْتُ الْفِكْرِ وَبَيْتُ الذِّكْرِ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا
( تو آج ہمارے نزدیک قوی العقل ہے۔کیا ہم نے تجھے ) بیت الفکر اور بیت
الذكر ( عطا نہیں کئے ) اور جو شخص اس بیت الذکر میں باخلاص و بقصد تعبد وصحت وحسن
ایمان داخل ہوگا وہ سوء خاتمہ سے امن میں آجائے گا“۔-
گویا یہ یو نیورسٹی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس زمانہ میں قائم کی گئی ہے
اس کے دو حصے ہیں۔ایک بیت الفکر کہلاتا ہے۔یعنی یہ حصہ ان علوم پر مشتمل ہے جو کوئی اپنی عقل وتدبر،
غور وفکر اور دنیوی جدو جہد سے نکالتا ہے اور اس کے ذریعہ حقائق الاشیاء معلوم کرتا ہے۔دوسرا حصہ
بیت الذکر کہلاتا ہے اور یہ حصہ ان علوم پر مشتمل ہے جو ذاتی کاوش اور جد و جہد کے نتیجہ میں حاصل نہیں

۱۰۲
ہوتے بلکہ دعا، انابت الی اللہ اور خشیت اللہ کے نتیجہ میں حاصل ہوتے ہیں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی روشنی میں اس مَدِينَةُ الْعِلْمِ میں تعلیم
حاصل کر نیوالوں کو ان خرابیوں اور نقائص کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جو دنیوی یو نیورسٹیوں میں تعلیم
حاصل کرنے والوں کو پیش آتے ہیں بلکہ جو طالب علم اس یو نیورسٹی میں داخل ہوگا وہ بدامنی ، فساد، ظلم
اور ہلاکت سے محفوظ رکھا جائے گا۔دنیوی سائنسدانوں نے ایٹم بم ایجاد کیا اور وہ اس کامیاب ایجاد پر
نازاں تھے۔لیکن اب وہ خود اس ایجاد پر پشیمانی کا اظہار کر رہے ہیں۔لیکن اسی قسم کا خطرہ اس مَدِينَةُ
العِلم میں نہیں۔کیونکہ عقل تو خود اندھی ہے جب تک اسے دین کی روشنی نہ دی جائے۔یہ انسان کو ہلاکت
کے گڑھے میں گرا دیتی ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس مَدِينَةُ الْعِلْمِ میں بیت الفکر کے محلہ کے ساتھ
ساتھ بیت الذکر کا محلہ بھی آباد کر دیا۔تا محض عقل کے استعمال کے نتیجہ میں جو خطرات انسان کو پیش
آسکتے تھے وہ بیت الذکر یعنی دینی حصہ کے ساتھ دور ہو جائیں۔پھر جس طرح دنیوی یو نیورسٹیوں کے فارغ التحصیل طلباء کو جُبہ فضلیت پہنایا جاتا ہے اسی
طرح اس مَدِينَةُ العِلم کے رہنے والوں کا بھی ایک جُبہ فضلیت ہے۔چنانچہ لکھا ہے:
رویا میں دیکھا کہ میں ایک فراخ اور خوبصورت اور چمکدار جُبہ پہنے ہوئے چند
( تذکره صفحه ۶۴۹)
آدمیوں کے ساتھ ایک طرف جا رہا ہوں۔اور وہ چغہ میرے پاؤں تک لٹک رہا ہے۔اور
چمک کی شعاعیں اس سے نکل رہی ہیں“۔گویا د نیوی تعلیمی اداروں نے جو اپنا جبہ فضلیت تیار کیا ہے وہ تو کالے رنگ کا ہے لیکن
اس مَدِينَةُ الْعِلْمِ کے رہنے والوں کو جو جُبہ فضلیت دیا جائے گاوہ نہایت خوبصورت اور چمکدار
ہوگا۔اس سے نورانی شعاعیں نکلیں گی۔وہ نہ صرف پہننے والے کی شان کو ظاہر کرے گا بلکہ اپنی چمک
اور نور سے دوسروں کی ہدایت کا بھی موجب ہوگا۔میں اس موقع پر جماعت کے احباب سے دو درخواستیں کرنا چاہتا ہوں میری ایک درخواست تو
جماعت کے دینی اداروں کے متعلق ہے۔جماعت ان پر ہزاروں روپیہ سالانہ خرچ کر رہی ہے۔

۱۰۳
احباب جماعت کو خدا تعالیٰ کی دی ہوئی اس توفیق پر اس کا شکر ادا کرتے ہوئے اُن سے فائدہ اٹھانا
چاہیے۔انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں وقف کر کے مرکز میں آئیں اور ان اداروں میں
تعلیم حاصل کریں اور اس کے بعد سلسلہ کی خدمت میں لگ جائیں۔یاد رکھنا چاہیے کہ وقف محض دینی
ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ دونوں طرح کا ہوتا ہے، دینی بھی اور دنیوی بھی۔آپ
کسی ترقی یافتہ قوم یا ملک کو دیکھ
لیں ، اس میں آپ کو کثرت سے واقف زندگی ملیں گے۔چند ماہ ہوئے مشہور انگریزی رسالہ ریڈرز ڈائجسٹ میں ایک کتاب کا خلاصہ چھپا ہے۔اس
میں ایک عورت کا ذکر کیا گیا ہے جو 1916ء میں بیمار ہوئی۔ڈاکٹروں نے اسے مشورہ دیا کہ اس کا
شہری فضا میں رہنا اس کی صحت کے لئے مضر ہے۔اسے اپنی صحت کو بحال کرنے کے لئے ایسے علاقہ
میں چلا جانا چاہیے جو میدانی بھی نہ ہو اور پہاڑی بھی نہ ہو۔بلکہ درمیانی قسم کا علاقہ ہو۔پھر وہ شہر سے
دور ہو۔یہی ایک صورت ہے جس کی وجہ سے اس کی زندگی محفوظ رہ سکتی ہے اور اس کی صحت بحال
ہوسکتی ہے۔چنانچہ اس نے ڈاکٹروں کی اس نصیحت پر عمل کرنے کے لئے اپنے خاوند کو بھی چھوڑا، اپنے
دوسرے عزیزوں اور وطن کو خیر باد کہا اور قریب کے ایک علاقہ میں جس میں ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی
خوبیاں پائی جاتی تھیں چلی گئی۔یہ علاقہ تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے تھا۔۱۹۱۶ء میں اس علاقہ کے اردگرد
پچاس میل میں صرف ایک شخص تھا جو دستخط کرنا جانتا تھا۔باقی لوگ دستخط بھی نہیں کر سکتے تھے اور
وحشت کا یہ حال تھا کہ روزانہ سینکڑوں لوگ قتل ہوتے تھے۔وہ عورت بریکار بھی نہیں رہ سکتی تھی اس لئے
اپنا وقت گزارنے کے لئے اس نے وہاں ایک سکول جاری کیا۔اس نے دوسرے علاقوں کے بعض
لوگوں کو خطوط لکھ کر عطا یا اکٹھے کئے اور اس سکول کے اخراجات چلانے کا انتظام کیا۔اب تو وہاں اور
سکول بھی جاری کئے گئے ہیں۔لیکن ۱۹۱۶ء میں پہلا سکول یہی تھا جو وہاں جاری کیا گیا۔اس عورت کے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ ہر بچے سے جس کو وہ پڑھاتی تھی زبانی طور پر یہ وعدہ لیتی
تھی کہ اگر اس کے ادارے، قوم یا علاقہ کو اس کی ضرورت پڑے تو وہ وہیں آئے گا کسی اور جگہ نہیں
جائے گا۔چنانچہ لکھا ہے کہ ایک طالب علم طب میں نہایت ذہین اور ہوشیار تھا۔اسے طب میں اتنا ملکہ

۱۰۴
حاصل تھا کہ جب اس عورت نے وظیفہ دے کر اس کی اعلیٰ پڑھائی کا انتظام کیا اور اُس نے طب کی اعلیٰ
ڈگری حاصل کر لی تو بعض فرموں نے اسے اغلبا دس لاکھ ڈالرسالانہ تنخواہ کی پیشکش کی جو ہمارے ملک
کے لحاظ سے پنتالیس لاکھ روپیہ سالانہ بنتا ہے۔مگر اس عورت نے اسے لکھا کہ تم اپنے علاقہ میں آجاؤ
کیونکہ یہاں اور ڈاکٹر موجود نہیں۔چنانچہ وہ اس پیشکش کو ٹھکرا کر وہاں آگیا۔پھر وہ کوئی بھاری فیس بھی
نہیں لیتا تھا۔وہ چھکڑوں پر رات کے بارہ بارہ بجے برف سے ڈھکے ہوئے راستوں پر سفر کر کے
مریض کو دیکھنے جاتا اور اس کا علاج کرتا۔جب واپس آتا تو وہ لوگ پانچ سیر گندم یا مکی اس کے
چھکڑے میں رکھ دیتے۔یہ وہ فیس تھی جو وہ اپنے علاقہ کے مریضوں سے لیتا اور جس کے مقابلہ پر اس
ا
نے لاکھوں روپیہ سالانہ کی تنخواہ کی پیشکش ٹھکرا دی۔یہ واقف زندگی نہیں تھا تو اور کیا تھا۔اس طرح کی
اور مثالیں بھی مل سکتی ہیں۔پس وقف محض مذہبی ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ مذہبی اور دنیوی دونوں قسم کا ہوتا ہے اور واقفین ہر قوم،
ہر ملک اور ہر زمانہ میں پائے جاتے ہیں۔اصل میں وقف، زندگی اور حیات کے کامل مظاہرہ کا نام
ہے۔جب کسی کی دینی روح عروج اور کمال
کو پہنچ جاتی ہے تو وہ دین کا واقف زندگی بن جاتا ہے اور
جب اس کی دنیوی روح عروج اور کمال کو پہنچ جاتی ہے تو وہ دنیا کا واقف زندگی بن جاتا ہے۔جب ایک شخص کی قوتوں اور اس کے روپیہ کی اس کی قوم اور ملک کو ضرورت ہو اور وہ اس کی
خاطر اپنا ذاتی مفاد ترک کر دے اور اس کی خدمت میں لگ جائے تو یہ اس کی دنیوی روح کے کمال
اور عروج کا مظاہر ہوتا ہے اور وہ واقف زندگی کہلاتا ہے اور جب اس میں دین کی روح اپنے کمال
اور عروج کو پہنچ جاتی ہے اور وہ دین کی خاطر اپنا ذاتی مفاد ترک کر دیتا ہے تو وہ روحانی واقف زندگی
بن جاتا ہے۔وقف کی روح اور زندگی کو جماعت میں قائم رکھنے کے لئے جماعت کے افراد کو زیادہ سے زیادہ
تعداد میں اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش کرنا چاہیے۔چاہے وہ مرکزی ہدایات کے ماتحت
کام کرنے کے اہل نہ بھی ہوں اور وہ یہاں رہ کر کام نہ بھی کر سکیں۔لیکن جماعت میں اس
قسم کا ذہنی

آج 10 میں سے 10 باقی