نئی پود کے فطری قویٰ کو اس طور پر ترقی دینا نہایت ضروری ہے کہ وہ بڑے ہو کر قوم و ملک کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں

مضامین ناصر

نئی پود کے فطری قومی کو اس طور پر ترقی دینا نہایت ضروری ہے
کہ وہ بڑے ہو کر قوم و ملک کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکیں
تعلیم الاسلام ہائی سکول میں یوم والدین کی تقریب کے موقع پر
صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی تقریر
ربوه ۲۴ ستمبر کل صبح تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ میں ”یوم والدین کی تقریب نہایت اہتمام
سے منائی گئی۔اس موقع پر تقریب کے صدر کی حیثیت سے محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم۔اے (آکسن ) پرنسپل تعلیم الاسلام کالج نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کی طرف توجہ
دلائی کہ طلباء کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فطری قومی کو اس طور پر ترقی دیں کہ وہ بڑے ہو کر قوم و
ملک کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔آپ نے فرمایا۔اس اہم مقصد میں کامیاب ہونے کے لئے
والدین اور طلباء دونوں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔والدین کا فرض ہے کہ وہ تربیت کے ذریعہ
اولاد کے فطری قومی کو ضائع ہونے سے بچائیں اور طلباء کا فرض ہے کہ وہ والدین اور اساتذہ کی طرف
سے عائد کردہ قیود اور پابندیوں
کا پورا پورا احترام کرتے ہوئے اپنے فطری قومی اور صلاحیتوں کو اجاگر
کرنے اور اس طرح اپنے آپ کو قوم و ملک کے لئے نافع وجود بنانے کی پوری کوشش کریں۔آپ
نے فرمایا ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ کا یہ کم سے کم تقاضا ہے جسے پورا
کرنا والدین اور طلباء کا اولین فرض ہے۔

۱۰۷
66
یوم والدین کی تقریبات صبح ۷ بجے سے دس بجے تک جاری رہیں۔جن میں طلبہ کے والدین
اور سر پرست حضرات نے شریک ہو کر اپنے نونہال بچوں کے درمیان باہم ورزش، تلاوت قرآن مجید
اور تقاریر کے مقابلے اور ورزش جسمانی کا مظاہرہ دیکھا۔آخر میں طلبہ کی تعلیم و تربیت کے متعلق
ہیڈ ماسٹر صاحب کی مختصر سی رپورٹ اور تقسیم انعامات کے بعد صاحب صدر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد
صاحب نے طلبہ اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نہایت احسن پیرائے میں ان کے
فرائض کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے اپنی تقریر کا آغاز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ”حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ “
سے کیا۔آپ نے فرمایا۔محبت کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے وطن کے لئے بہترین چیز پیش کرے اور وہ
یہی ہے کہ آپ لوگ جو اس درس گاہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ملک کے لئے قربانیاں کریں اور
والدین کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ آپ سے ملک کی خاطر قربانیاں کرائیں۔لیکن بغیر تیاری کے
قربانی پیش کرنے کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا۔وہ تیاری یہی ہے کہ تعلیم و تربیت کے زمانے میں
اساتذہ اور والدین کی طرف سے آپ کی آزاد روی پر جو پابندیاں لگائی جائیں آپ ان کا خیر مقدم
کریں۔ان پابندیوں کا مقصد آپ کے فطری قومی اور صلاحیتوں کو ترقی دینا ہوتا ہے کیونکہ فطری
صلاحیتوں کو ترقی دیئے بغیر آپ قوم و ملک کے لئے نافع وجود نہیں بن سکتے۔اگر آپ فطری قومی کو ترقی
نہ دیں تو پھر ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ ملک نام ہے افراد کے مجموعہ کا۔جب افراد کی ہی تربیت
ٹھیک نہ ہو اور وہ اس قابل نہ ہوں کہ قوم کی صحیح رنگ میں خدمت کرسکیں تو پھر ملک کی ترقی میں رکاوٹ
پڑنی لازمی ہے۔پس آپ ابھی سے اپنے دل میں یہ بٹھا لیں کہ آپ نے یہ کوشش کرنی ہے کہ آپ کی
جدوجہد کے نتیجے میں آپ کا ملک دنیا کے چوٹی کے ملکوں میں شمار ہونے لگے۔ترقی کے لحاظ سے دنیا
کی قو میں ہم سے بہت آگے ہیں۔اب آپ کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارا ملک ان سب سے آگے
نکل جائے۔محترم صاحبزادہ صاحب نے فرمایا۔یہ کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہے کہ آپ نہ کر سکیں۔دینی
علوم میں دسترس کی وجہ سے آپ کو ایک سہولت حاصل ہے۔جس سے دوسری قو میں محروم ہیں۔دین کی

وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کے دماغوں میں جو روشنی رکھی ہے اس کی وجہ سے آپ سب سبقت لے
جاسکتے ہیں۔آپ اپنے آپ کو اسلامی تعلیم کا ایک عملی نمونہ بنالیں۔اور پھر کوشش کریں کہ ساری دنیا
آپ کے ذریعہ اسی رنگ میں رنگی جائے۔ہم میں سے ہر ایک کا وجود چمکتے ہوئے ستاروں کی مانند ہو۔جب بھی دنیا کو اندھیرے سے نجات کی ضرورت پڑے تو وہ ہماری طرف ہی رجوع کریں۔آخر میں آپ نے احمدی طلبہ کو قرآن مجید کے ترجمہ اور حضرت مسیح موعود کی کتب کے مطالعہ کی
طرف توجہ دلاتے ہوئے تعلیم الاسلام کالج کی طرف ستے چھپیں چھپیں روپے کے دو انعاموں کا اعلان
کیا اور فرمایا کہ ان دونوں امتحانوں میں آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلم حصہ لیں اور
حصہ لینے والوں کی تعداد کم از کم سو ہو۔جو طلباء ان امتحانوں میں اول آئیں گے اور چھپیں چھپیں
روپے کے انعام کے مستحق قرار پائیں گے۔آپ کی تقریر کے بعد مکرم ہیڈ ماسٹر صاحب نے
محترم صدر صاحب اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے بعد یہ بابرکت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ رستمبر ۱۹۵۶ء صفحه ۱ و ۸)

آج 10 میں سے 10 باقی