قرآن مجید کی آخری تین سورتوں کی نہایت لطیف اور جامع دعائیہ تفسیر
مضامین ناصر
1+9
قرآن مجید کی آخری تین سورتوں کی
نہایت لطیف اور جامع دعائیہ تفسیر
محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سَلَّمَهُ الله کے
درس قرآن پاک کا ایک نہایت قیمتی اقتباس
امسال رمضان کے بابرکت ایام میں مسجد مبارک ربوہ میں پورے قرآن مجید کے جس خصوصی درس
کا اہتمام کیا گیا تھا اس میں سورۃ احقاف سے سورۃ الناس تک درس محترم جناب صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد
صاحب ایم اے ( آکسن ) نے دیا تھا۔۲۸ مارچ ۱۹۶۰ ء مطابق ۲۹ / رمضان المبارک ۱۳۷۹ھ کو
محترم صاحبزادہ صاحب موصوف نے قرآن مجید کی آخری تین سورتوں یعنی سورۃ الاخلاص سورۃ الفلق اور
سورۃ الناس کی ایسی پُر معارف دعائیہ تفسیر بیان فرمائی کہ جسے سن کر سامعین پر وجد کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔آپ کی بیان کردہ یہ تفسیر اُن جامع دعاؤں پر مشتمل ہے جو ان سورتوں سے مستنبط ہوتی ہیں۔قرآن مجید
روحانی علوم و معارف کے ایک بکر نا پیدا کنار کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان تین سورتوں میں جو
دعا ئیں سکھائی ہیں۔ایک ہی وقت میں ان سب کا احاطہ کرناممکن نہیں ہے۔تاہم یہ دعائیہ تفسیر مختصر ہونے
کے باوجود اپنی ذات میں اس قدر لطیف اور جامع ہے کہ اس میں قریب قریب وہ تمام جماعتی دعائیں آجاتی
ہیں جن سے اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کے افراد کو ان سورتوں میں بیان کردہ مضامین کے پیش نظر اپنی
11+
زبانوں کو ہر وقت تر رکھنا چاہیے۔تا خدائی افضال اور رحمتوں کے وہ مورد بنے رہیں اور وہ روحانی انقلاب
جس کا خدا نے وعدہ فرمایا ہے جلد دنیا میں ظاہر ہو کر اسلام کو پورے کرہ ارض پر غالب کر دے۔لہذا یہ
دعائیہ تفسیر افادہ احباب کی غرض سے ذیل میں شائع کی جارہی ہے۔(ادارہ)
اے ہمارے اللہ ! اے ہمارے رب ! تو ازلی ابدی خدا ہے خالق و مالک اور حتی وقیوم ہے۔تو اپنی ذات میں اکیلا اور منفرد ہے۔ذات اور صفات میں کوئی تیرا ہمتا اور ہمسر نہیں۔حقیقی محسن تو ہی
ہے اور تو ہی سب تعریفوں
کا حقیقی مستحق ہے۔تو بلند درجات والا اور غیر محدود ہے۔تیری غیر محدود نعمتیں
تیری ان گنت مخلوق پر ہر آن اور ہر لحظہ جاری ہیں۔تیرے قرب کے دروازے غیر محدود ہیں اور ہمیشہ
کھلے رہتے ہیں۔کوئی مقام قرب ایسا نہیں جس سے آگے قرب کا کوئی اور مقام نہ ہو۔اے صمد خدا! تو کسی کا محتاج نہیں اور سب مخلوق تیری محتاج ہے ہم بھی تیرے ہی محتاج ہیں اور
تیرے ہی سامنے اپنی ضرورتوں اور احتیا جوں کو پیش کرتے ہیں۔اے لَمْ يَلِدْ خدا! اے لَمْ يُولَدُ خدا!
تو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔تو نے اپنی صفات کسی سے ورثہ میں حاصل نہیں کیں اور نہ کوئی اور ان
صفات کو تجھ سے ورثہ میں حاصل کرے گا۔کوئی ہستی اور کوئی وجود تیرا مماثل اور مشابہ نہیں۔اپنی ذات
اور اپنی صفات میں تو یکتا ہے۔اے ہمارے خدا! جو واحد و یگانہ ہے، اے ہمارے رب جواز لی اور ابدی ہے، تو نے ہی
محمد رسول اللہ ﷺ کو ایک کامل اور مکمل شریعت دے کر دنیا کی طرف بھیجا ہے۔تو نے ہی آپ کو روحانی
دنیا کے لئے سورج بنایا ہے۔ہم تیرا واسطہ دے کر تجھ سے ہی یہ دعا کرتے ہیں کہ تو ہمیں اپنی اس روشنی
کی سب برکتوں سے مالا مال کر۔اے خدا روحانی علوم کے یہ دریا اور دنیوی ترقیات کی یہ فراوانی ہمیں
خود پسندی کی طرف نہ لے جائے اور عیش وعشرت میں نہ ڈبودے۔اے خدا! ہم پر ایسا فضل کر کہ
جس طرح تو اپنے سورج کو آہستہ آہستہ اور بتدریج نصف النہار تک لے جارہا ہے۔ہم بھی تیری
صفت ربوبیت کے ماتحت آہستہ آہستہ اور بتدریج روحانی کمالات تک پہنچتے رہیں۔اے خالق خدا،
خیر و برکات کے جو سامان تو نے پیدا کئے ہیں انسان اپنی غفلت اور سستی کی وجہ سے ان میں سے اپنے
لئے کبھی شر کے سامان بھی پیدا کر لیتا ہے۔اے خدا ، تو ہمیں توفیق دے کہ ہم تیرے فضل اور تیری ہی
رحمت سے ہر شر سے محفوظ رہیں۔اے خالق و مالک خدا دنیا والے آج دنیوی سہاروں اور دنیاوی
سامانوں پر بھروسہ کر رہے ہیں۔اے ہمارے رب تو ہماری پناہ بن جا، تو ہمارا ملجا ہوجا، ہمارا بھروسہ
تیرے سوا اور کسی پر نہیں۔اے خدا تو نے اپنے قرآن میں نفع کی ہر بات اور ترقی کا ہر اصول رکھا ہے۔تو ہی ہمیں توفیق دے کہ ہم قرآنی تعلیم کو کبھی نہ چھوڑیں تا ایسا نہ ہو کہ یہ دونوں جہان ہمارے لئے جہنم
بن جائیں۔اے ہمارے رب! تیرا مسیح ثریا سے ہمارے لئے علوم قرآنی لے کر آیا اور تیرے خلیفہء اول
نے ہمیں ان علوم کے سکھانے میں اپنی زندگی بسر کی۔اے خدا تیرے ہزاروں ہزار صلوۃ اور سلام ہوں
ان پر اور اے خدا، تیرے خلیفہ ثانی نے تجھ سے الہام پا کر تیرے قرآن کے علوم کو سیکھا، اور دن رات
ایک کر کے اور اپنے آرام کی گھڑیوں کو قربان کر کے علوم قرآنی کے ان خزانوں سے ہماری جھولیاں
بھریں اور ہمارے دل کو ان سے منور کیا۔اے خدا، آج وہ بیمار ہیں اور ہم بے بس ، مگر تو تو شافی اور کافی
خدا ہے، تجھے تیرے ہی منہ کا واسطہ تو ہمارے پیارے امام کو شفا دے اور بیماری کا کوئی حصہ باقی نہ
رہنے دے۔آپ کی زندگی میں برکت ڈال اور آپ کی قیادت اور رہنمائی میں دنیا کے کناروں تک
اپنے دین کی اشاعت کی ہمیں توفیق بخش اور ہم میں سے جو افراد اس وقت آپ کی خدمت کر رہے
ہیں ان پر بھی اپنا فضل اور رحمت نازل فرما۔اے محسن خدا! تو نے ہی افراط و تفریط کی دو پہاڑیوں کے درمیان اسلام جیسا خوبصورت
میدان بنایا ہے۔اے خدا! ایسا کر کہ ہم اسلام کی تعلیم سے کبھی منحرف نہ ہوں، ہمارا قدم اس میدان
سے
کبھی باہر نہ نکلے۔اے ہمارے رب ! روحانی فیوض تو نے ہم پر موسلا دھار بارش کی طرح برسائے ہیں۔ایسا نہ ہو
کہ یہی روحانیت ہم میں کبر و نخوت کے جذبات پیدا کر کے ہمارے لئے ہلاکت کا باعث بن جائے۔
۱۱۲
اے خدا تو نے آسمان سے دودھ اتارا ہے۔اے خدا ہمارے پیالے اس دودھ سے ہمیشہ بھرے ہی
رہیں۔اے ہمارے رب! ان وعدوں کے مطابق جو تو نے اپنے رسول علے سے کئے تھے تو نے اپنی
تقدیر کی تاروں کو ہلانا شروع کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسلام کی لائی ہوئی تعلیم ساری دنیا میں
پھیل جائے اور محمد مال وسط آسمان میں سورج کی طرح چمک کر ساری دنیا کو منور کر دیں۔اے خدا
ہمیں اعمال صالحہ کی توفیق دے، ہماری دستگیری فرما اور اس روشنی سے زیادہ سے زیادہ متمتع فرما، اور
ہمارے ان بھائیوں کو جو تیری تعلیم کو پھیلانے کیلئے دنیا کے کونے کونے اور ملک ملک میں پھیلے ہوئے
ہیں اپنی رحمتوں سے نواز، اُن کے تقویٰ میں برکت دے، ان کی قلموں اور ان کی زبانوں پر اپنے انوار
نازل کر ان کی کوششوں کو دجال کے ہر شر سے محفوظ رکھ۔اے خدا! ایسا کر کہ تیرے یہ کمزور بندے ہر
فرد بشر کے دل میں تیری توحید کی میخ اور محمد رسول اللہ علیہ کا جھنڈا گاڑ دیں۔اے خدا، اپنے فضل
سے تو ایسے سامان پیدا کر کہ یہ انوار جو تیری طرف سے بنی نوع انسان کی ترقیات کے لئے نازل
ہوئے ہیں دنیا کی نظر سے کبھی اوجھل نہ ہوں اور تا ابد دنیا کے ہر گھر اور ان گھروں کے سب مکینوں کے
دلوں سے لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا نعرہ بلند ہوتا رہے۔اے قدیر وحکیم خدا! جس طرح تو
نے اپنے مسیح کے لئے چاند اور سورج کو گرہن لگایا ہے ایسا ہو کہ اسی طرح تمام مذاہب باطلہ کے نعلی
سور جوں اور چاندوں کو بھی گرہن لگ جائے۔اے ہمارے ربّ! تو ہمیں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مددگاروں میں سے بنا اور ان
آفات اور عذابوں سے ہمیں ہمیشہ بچا جو آپ کے مخالفوں کے لئے مقدر ہو چکے ہیں اور شرک اور
بدعت اور ظلم کی ہر قید و بند سے ہمیں ہمیشہ محفوظ رکھ۔اے خدا ہمیں نیکی اور تقویٰ پر ہمیشہ قائم رکھ اور
بدخصلت وساوس پیدا کرنے والوں سے ہمیں ہمیشہ پناہ دے تاہمارا بیعت کا تعلق اور غلامی کا رشتہ جوہم
نے تیرے رسول ، تیرے مسیح اور تیرے خلفاء سے باندھا ہے وہ ہمیشہ مضبوطی سے قائم رہے۔وہ
اے خدا ! ہمارے بیماروں کو شفادے، ہمارے کمزوروں کو طاقت بخش، ہمارے غریبوں کو
مالدار بنا، ہمارے ضرورتمندوں کی ہر ضرورت کو پورا کر اور ہمارے جاہلوں کی جھولیاں دینی اور دنیوی
۱۱۳ علوم سے بھر دے۔اے خدا، ابتلاؤں میں ہمیں ثابت قدم رکھ اور کامیابیوں میں ہمیں مزاج کے منکسر
اور طبیعت کے غریب بنا اے خدا تیرے اور تیرے رسول کے خلاف نہایت گندہ اور مکروہ اور نا قابلِ
برداشت لٹریچر شائع ہو رہا ہے ہمیں اور ہماری نسلوں کو اس فتنہ سے محفوظ رکھ اور اس کے خلاف قلمی اور
لسانی جہاد کی ہمیں توفیق دے اور اس میں ہمیں کامیاب فرما۔اے خدا، ایسا نہ ہو کہ حاسدوں کی
کوششیں ہمارے قومی شیرازہ کو بکھیر دیں اور ہم میں لا مرکزیت آجائے۔اے خدا حاسد اپنے حسد میں
جلتے ہی رہیں۔ہمارا قومی شیرازہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے اور ہمارا مرکز تا ابد بنی نوع انسان
کی بھلائی اور خدمت کا مرکز بنار ہے۔اے خدا ہما را قادیان ہمیں جلد کامیابی وکامرانی کے ساتھ واپس
دلا۔اے ہمارے اللہ ! اے ہمارے رب! ہم تیرے ہی آستانہ پر جھکتے ہیں، تجھ پر ہی ہمارا تو کل ہے تو
ہی ہمارا سہارا ہے، ہمیں بے سہارا نہ چھوڑ یو يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن۔روزنامه الفضل ربوده یکم مئی ۱۹۶۰، صفحه ۳ و۴ )
☆☆