زبان
مضامین ناصر
۱۱۴
زبان
محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم۔اے ( آکسن ) صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ
نے ماہنامہ انصار اللہ میں اوامر و نواہی کے زیر عنوان ایک نہایت ہی عالمانہ قیمتی اور مفید
سلسلہء مضامین کا آغاز فرمایا ہے۔ماہنامہ انصار اللہ کے پہلے دوشماروں میں اس کی دو قسطیں
شائع ہوئی ہیں۔جو اپنی ہمہ گیر افادیت کے پیش نظر اس قابل ہیں کہ ان کی زیادہ سے زیادہ
اشاعت کی جائے۔لہذا ہم ماہنامہ انصار اللہ کے شکریہ کے ساتھ ذیل میں شائع کر رہے ہیں۔(ادارہ)
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سے اعضاء دیئے ہیں۔آنکھ دی ہے جس سے ہم رنگوں اور شکلوں کو
دیکھتے ہیں۔کان دیئے ہیں جن سے ہم صوتی لہروں کو سنتے ہیں۔ناک دی ہے جس سے ہم خوشبو اور
بد بوسونگھتے اور حظ اٹھاتے یا تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ہاتھ دیئے ہیں جن سے ہم پکڑنے کا کام لیتے
ہیں اور زبان دی ہے جس سے ہم چکھتے اور بولتے ہیں وغیرہ وغیرہ
ان سب اعضاء میں زبان کو ایک خاص اور بڑا اہم مقام حاصل ہے۔اس لئے کہ ہم اس سے
صرف چکھتے ہی نہیں بلکہ بولتے اور بیان بھی کرتے ہیں۔آنکھیں صوتی لہروں کوسن نہیں سکتیں۔کان
خوبرو اور بدرو میں امتیاز نہیں کر سکتے۔یہی حال دوسرے اعضاء کا ہے۔جن کا عمل غیر محدود دائرہ میں
بند ہے۔زبان کا حال اس سے مختلف ہے۔ہمارا ہر وہ عضو جو اپنے محسوسات کو ہمارے دماغ تک پہنچاتا
ہے اور خود ہمارا دماغ جوان محسوسات کو سمجھتا ان پر غور و فکر کرتا اور ان سے نتائج اخذ کرتا ہے، وہ ان
نتائج کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے زبان یا بیان کا محتاج ہے اور قوت بیان ہی ہے جو انسان کو چرند
۱۱۵
پرند اور دوسری مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ - عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
الرحمن : ۴، ۵ ) آداب ہم دیکھیں کہ ہمارے ہادی و مطاع محمد رسول اللہ ﷺ نے زبان کی استواری
اور صحیح استعمال کے لئے ہمیں کیا ہدایات فرمائی ہیں، ہم پر اس بارہ میں کون سی پابندیاں عائد کی ہیں اور
اس کے صحیح استعمال کے لئے کون سے راستے آپ نے ہم پر کھولے ہیں۔اس تعلق میں میں پہلے نواہی کولوں گا اور پھر اوامر کو میں پہلے بڑے ہی اختصار کے ساتھ اوامر کا
ذکر کروں گا اور پھر اس کے بعد ان میں سے ہر ایک کو لے کر نسبتا تفصیلی نوٹ آپ دوستوں کے سامنے
پیش کروں گا۔إِنْشَاءَ اللَّهُ وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقِ
اس وقت اس سلسلہ میں میں مندرجہ ذیل ہیں نواہی آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جن کے
ماخذ قرآن کریم اور احادیث نبوی مے ہیں۔مگر ان کے حوالہ جات میں انشاء اللہ اپنے تفصیلی نوٹ
میں پیش کروں گا۔(۱) جھوٹ مت بولو۔یہ ایک بہت بڑا گناہ ہے۔بہت سی بدیوں اور بداعمالیوں کا یہ منبع ہے اور
نفاق کی ایک بڑی علامت۔(۲) جھوٹے وعدے نہ کرو۔غلط امیدیں دلا کر اپنے کام نکالنا تمہاری شان سے بعید ہے۔اَوْفُوا بِالْعُقُودِ تمہارا طرۂ امتیاز اور عِدَةُ الْمُؤمِن كَاخُذِ الْكَتِ تمہارا مقام ہے۔(نوٹ ) جھوٹ
کا تعلق ماضی کے واقعات سے ہوتا ہے اور جھوٹے وعدے مستقبل سے تعلق
رکھتے ہیں۔مذکور بالا ہر دو نواہی سے اسلام نے ماضی اور مستقبل سے تعلق رکھنے والے ہر دو قسم کے
جھوٹ کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔(۳) غیبت کی باتیں نہ کرو۔تمہاری فطرت صحیحہ اسے پسند نہیں کرتی کہ کسی شخص کی پیٹھ پیچھے
اس کے متعلق ایسی باتیں کرو خواہ بچی ہی کیوں نہ ہوں جنہیں وہ پسند نہیں کرتا۔(۴) تہمت کے بول نہ بولو کہ جھوٹ اور افترا کا یہ مجموعہ ایک نہایت ہی گھناؤنا عیب ہے۔(۵) چغلی نہ کھاؤ۔ادھر کی اُدھر لگانے سے تمہیں تو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔مگر اس سے اسلامی
اخوت کی جڑیں ضرور کھوکھلی ہو جائیں گی۔(1) دورخی باتیں نہ کرو کہ یہ تمہاری بزدلی کا ایک بھیانک مظاہرہ ہوگا اور فتنے کے کئی
دروازے اس سے کھلیں گے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ وہ لوگ بھی جو دور نے ہیں۔یعنی اس
کے پاس جا کر ایک بات اور دوسرے کے پاس (اس کو خوش کرنے کے لئے ) دوسری بات کہنے والے
قیامت کے دن خدا کے شریر ترین بندوں میں شمار ہوں گے۔(۷) خوشامدانہ باتیں نہ کرو کہ (۱) خوشامد مبالغہ اور افراط کی طرف لے جاتی ہے۔اور مبالغہ
اور افراط جھوٹ ہی کی ایک قسم ہے۔(ب) خوشامد سے ظاہر و باطن ایک نہیں رہتا۔دل میں کچھ ہوتا
ہے زبان پر کچھ اور۔(ج) خوشامد سے تم اپنے محدوح میں خوشامد پسندی اور اخلاقی گراوٹ پیدا کرنے
کا موجب بنتے ہو۔(۸) لایعنی باتیں نہ کرو بے تعلق باتوں میں الجھ کر وقت کو ضائع اور نیکیوں کو برباد نہ کرو۔آنحضرت ﷺ نے فرما یالا یعنی باتوں کو چھوڑ نا مرد مومن کے اسلام کا ایک اچھا نمونہ ہے۔(۹) فضول باتوں سے پر ہیز کرو۔اتنی ہی بات کرو جتنی کی ضرورت ہے۔ایک بول سے
مقصد حاصل ہوتا ہو تو دو بول نہ بولو۔ارشاد نبوی ہے کہ بڑا ہی مبارک ہے وہ جس نے قوت گویائی
کی بہتات کو ( ذکر الہی کے لئے محفوظ رکھا ، مگر اپنے مال کی کثرت میں سے خدا کی راہ میں
(بے دھڑک ) خرچ کیا۔(۱۰) گناہ کی باتیں نہ کرو کہ گناہ اور بدی کی باتوں، ایکٹریسوں کی خوبصوری کے افسانوں،
شراب خوری کی مجالس کے قصوں اور فسق و فجور کی کہانیوں سے بدی سے نفرت کا فطری میلان کم ہو جاتا
اور حجاب اٹھ جاتا ہے۔بدی کی باتیں بدی کی راہیں کھولتی ہیں۔(۱۱) خود رائی اور خود نمائی کے لئے دوسروں پر نکتہ چینی نہ کرو۔تعلمی و تنقیص کا خمیر صرف سڑاند ہی
پیدا کرتا ہے۔دوسروں کے حقیقی نقائص بھی ہماری بڑائی کی دلیل نہیں بن سکتے۔(۱۲) جھگڑالو نہ بنو۔بات بات پر جھگڑا کرنا بھی کوئی بات ہے۔اونچی آواز سے بولنا غصہ سے
باتیں کرنا اور لمبی لمبی تقریریں ناحق کو حق نہیں بنا سکتیں
(۱۳) تصنع اور بناوٹ سے باتیں نہ کرو۔اسلام دین فطرت اور ایک سیدھا سادہ مذہب ہے
اور سیدھی سادی با موقع اور برمحل باتوں ہی کو پسند کرتا ہے۔انتخاب الفاظ میں تکلف ، بیان میں تصنع اور
بناوٹ اسے پسند نہیں۔(۱۴) مخش کلامی ، بد زبانی اور گالی گلوچ سے پر ہیز کرو۔کہ یہ خبیث اور کمینگی کی علامتیں ہیں۔ہمارے نبی اکرم ﷺ نے بد زبانی سے بچنے پر اس قدر زور دیا ہے کہ رؤسائے کفر جو بدر کے میدان
میں مارے گئے تھے۔انہیں گالی دینے سے بھی صحابہ کرام کو منع فرما دیا تھا۔(۱۵) کسی پر لعنت مت بھیجو۔انسان کو خدا سے دور لے جانے والی دو ہی چیزیں ہیں۔کفر اور ظلم،
کا فرو ظالم کے علاوہ کسی اور پر لعنت بھیجنا ہمارے خدا اور ہمارے نبی ﷺ کو پسند نہیں۔نبی اکرم ﷺ
کو اس بات کا اس قدر خیال تھا کہ آپ نے ایک موقع پر جب اپنے ایک صحابی کو اپنی سواری پر لعنت
بھیجتے سنا تو اس پر ناپسندیدگی کا اظہار فرماتے ہوئے فرمایا کہ کیا تم اس ملعون سواری کے ساتھ ہماری
معیت میں سفر کر رہے ہو۔(۱۶) افشائے راز نہ کرو کہ اس سے دوستوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔یہ بھی یادرکھو کہ راز
صرف وہی نہیں جسے بات بیان کرنے والا راز کہے۔بلکہ ہر وہ بات جو تم سے کہی گئی ہے کسی کا راز ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص تم سے کوئی بات کہہ کر چلا جاتا ہے تو اس کی بات
تمہارے پاس بطور امانت رہ جاتی ہے۔پس امانت میں خیانت نہ کرو۔یہ ایک کمینہ اور تکلیف دہ
حرکت اور عادت ہے۔(۱۷) تمسخر واستہزاء کی باتیں نہ کرو اور کسی کو بھی اپنے سے حقیر نہ سمجھو۔(۱۸) ہنسی ٹھٹھے کی باتوں ہی میں زندگی گزار دینے کو اپنا مقصد نہ بناؤ۔مزاح اپنی حدود میں
رہے تو بُرا نہیں مگر اسلام پیشہ ور مسخروں کو پسند نہیں کرتا اور نہ خدا نے انسان کو اس مقصد کے لئے پیدا
کیا ہے۔(۱۹) شعر و شاعری بُری نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شعر میں بھی حکمت
کی باتیں ملتی ہیں۔مگر اپنی سب ذمہ داریوں کو بھلا کر اور مقصد حیات کو پس پشت ڈالتے ہوئے
شعرو شاعری ہی میں اپنی زندگی گنوادینا مومن کو زیب نہیں دیتا۔زبان اس میدان میں بھی جب اپنی
حدود کو پھلانگ جاتی ہے تو شیطان کے پاؤں میں لڑکھڑاتی ہوئی نظر آتی ہے۔
۱۱۸
(۲۰) کسی کے لئے یہ زیب نہیں کہ وہ اپنے علم وفہم سے بالا تر بحثوں میں اُلجھے کہ اس سے فتنوں
کے دروازے کھلتے ہیں۔تحقیق اور ریسرچ کا دروازہ تو ہر ایک کے لئے کھلا ہے۔مگر محض فلسفیانہ بخشیں
جن کا انسان کی دینی یا دنیوی فلاح کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو ان میں الجھے رہنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔کام کی بات کرو اور زبان کے چسکے سے پر ہیز کرو۔ہماری زبان پر ہمارے خدا اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو پابندیاں عائد کی ہیں۔ان میں سے ہیں نواہی آپ کے سامنے مختصر طور پر پیش کر دی گئی ہیں۔تفصیلی بحث انشاء اللہ بعد میں
ہوگی۔اس سے قبل زبان سے متعلق ہیں نواہی کا ذکر کیا گیا تھا۔اب میں ایسی باتوں کو لیتا ہوں جو
زبان سے کرنے کی ہیں۔(۱) خدا تعالیٰ کے ذکر سے اپنے اوقات کو معمور رکھو اور اس کی حمد کے ترانے ہر وقت گاتے
رہو۔اس حمد و ثناء میں کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ کہ ہر کام میں مشغول رہتے ہوئے ہر وقت اس کے ذکر
سے زبان کے اعصاب اور دل کی تاروں کو حرکت دینا ہی سب سے بڑی نیکی ہے۔حمد وثنا کے ہلکے پھلکے
بول میزان جزا و سزا میں بڑے ہی وزنی ثابت ہوتے ہیں اور دلوں کے اطمینان کا باعث۔(۲) قرآن پڑھو کہ تلاوت قرآن میں بڑی برکت ہے، قرآن جو اللہ کے ذکر سے بھرا ہوا ہے،
قرآن جو ہمارے لئے ایک مکمل ہدایت ہے۔قرآن جو خدائے واحد و یگانہ کی رحمانیت کو حرکت میں لاتا
ہے، قرآن جو زبان اور اعمال کی کجیوں کو دور کرتا ہے، قرآن جب ہمارے دل میں اتر تا اور ہماری
زبانوں پر جاری ہوتا ہے تو اس کی برکت سے ہماری زندگی کی ساری الجھنیں سلجھ جاتی ہیں۔قرآن دلوں
میں تقویٰ پیدا کرتا اور انہیں مظہر بناتا ہے، قرآن خود کلید قرآن ہے۔پس قرآن پڑھو، قرآن پڑھو۔(۳) پیارے نبی ﷺ پر ہمیشہ درود بھیجتے رہو۔خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی اکرم علی
پر ہر آن اور ہر لحظہ درود اور سلام بھیج رہے ہیں۔مظہر صفات الہیہ اور فرشتہ صفت بنو اور اس نبی پر ہمیشہ
درود بھیجتے رہو۔اس کی برکت سے ہماری زبانوں سے حکمت و معرفت کی نہریں جاری ہوں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔الله
۱۱۹
جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے
درود شریف پڑھے تا کہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔(الحکم ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء)
(۴) نماز پڑھو اور اپنی اولادوں اور متعلقین کو نماز کی تلقین کرتے رہو۔اپنی نمازوں کو خدا تعالیٰ
کے لئے بناؤ کہ یہ نمازیں صحیح معنوں میں برائیوں سے روکنے والی بنیں اور تاہم خدا کی نگاہ میں اس
اعانت کے مستحق ٹھہریں۔(۵) ہمیشہ سچ بولو اور سیدھی بات کرو جس میں کسی قسم کا کوئی پیچ اور کجی نہ ہو، تا اللہ تعالیٰ تمہارے
اعمال کو درست کر دے اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے۔(1) دعائیں کرو، بہت ہی دعائیں کرو اور سوز اور گریہ وزاری سے دعائیں کرو، تکبر کے ہر
جذ بہ کو دل سے نکال کے انکساری اور فروتنی کے ہر جذبے سے دل کو معمور کر کے دعائیں کرتے ہوئے
اپنے مولا کے حضور جھک جاؤ کہ ہم کچھ بھی نہیں اور وہ سب کچھ ہے۔دعا سے خدا ملتا ہے۔دعا سے
کامیاب زندگی حاصل ہوتی ہے۔(۷) استغفار کرتے رہو۔اپنے لئے اپنے اقارب اور اپنے بھائیوں کے لئے کثرت سے
استغفار کرو کہ ہمارا خدا غفور رحیم ہے اور استغفار روحانی ترقیات کی کلید ہے۔(۸) میٹھے بول بولو محبت سے بھرے ہوئے بول۔تمہاری زبانوں سے دنیا کو ہمیشہ سکھ پہنچے۔تمہارے بول دلوں کی راحت کا موجب ہوں کہ چند میٹھے بولوں سے دلوں کو موہ لینا بڑا ہی ستا
سودا ہے۔(۹) نیکیوں کی تلقین کرتے رہو۔عدل و انصاف کی ، شجاعت و مروت کی ، احسان کی تلقین ، رحم
اور محبت کی تلقین کرتے رہو کہ یہی وہ باتیں ہیں جن سے تم خیر امت ٹھہرائے گئے ہو۔(۱۰) بدیوں سے رکنے کی تلقین کرتے رہو۔غیبت سے، ریا سے،خست اور تنگدلی سے، بخل
سے، فخر و مباہات سے ، کبر و غرور سے بچے رہنے کی تلقین کرتے رہو۔تمہاری زبان گند عفونت اور بدی کو
دور کرنے والی ، مٹانے والی ہو، بدی پھیلانے والی نہ ہو۔تمہارے منہ سے وہ پھول جھڑیں جن کی
۱۲۰
مہک سے زمین و آسمان کی فضا معطر ہو جائے انسانیت کو تم پر فخر ہو اور نبی اکرم ﷺ کوتم پر ناز۔(۱۱) سچی شہادت دو کہ اس کے بغیر دنیا میں نہ عدل وانصاف قائم ہوسکتا ہے نہ تم قَوَّامِينَ لِلَّهِ
ٹھہر سکتے ہو۔(۱۲) وعدے کر و سچے وعدے کرو۔زبان اور جوارح میں تضاد نہ ہو۔زبان نے جو کہا، جوارح
نے کر دکھایا۔معصیت و گناہ کے وعدے نہ کرو۔تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ اللَّهِ کو یا در کھتے ہوۓ وَعْدًا حَسَنًا
نیکی اور بھلائی کے وعدے کیا کرو اور نیکی کے ان وعدوں کو پورا کرو کہ وعدوں کا پورا نہ کرنا دل میں نفاق
کا بیج بو دیتا ہے اور منافق کا ٹھکانا جہنم کے بدترین گوشہ میں ہے۔( روزنامه الفضل ربوہ مورخہ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۶۰ صفحه ۳ ۴۰)
(روز نامه الفضل ربوہ مورخہ ۲۰ / دسمبر ۱۹۶۰ء صفحه ۳)