بعثت مامورین کی غرض اور انصار الله

مضامین ناصر

۱۳۸
بعثت مامورین کی غرض اور انصار اللہ
مورخہ ۲۴٫۲۳ اکتوبر ۱۹۶۱ء کو احمد یہ ہال کراچی میں مجالس انصاراللہ کراچی سابق
سندھ، بلوچستان و کراچی کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا تھا۔اس موقع پر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد
صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اجتماع میں شامل جملہ انصار کے نام جو ایمان افروز پیغام
ارسال فرمایا وہ انصار اللہ کے لئے ان کے اہم اور بنیادی فرائض کی یاددہانی کے اعتبار سے خاص
اہمیت کا حامل ہے لہذا افادہ عام کی غرض سے پیغام کا مکمل متن ذیل میں شائع کیا جا رہا ہے۔یہ
پیغام اجتماع میں مکرم شیخ محبوب عالم صاحب خالد قائد عمومی مجلس مرکز یہ نے پڑھ کر سنایا تھا۔(ادارہ)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
احباب کرام!
السّلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے افسوس ہے کہ اس اجتماع میں شریک ہونے کی خواہش اور کوشش کے باوجود میں بعض
مجبوریوں کی وجہ سے اس میں شریک نہیں ہو سکا۔کچھ عرصہ سے میری صحت ٹھیک نہیں، پھر بھی میرا ارادہ
تھا کہ میں مرکزی مصروفیات کے باوجود اس تقریب میں خود شریک ہوتا۔مگر عین آخری وقت میں
حضرت نواب عبداللہ خان صاحب کی وفات اس ارادہ کی تکمیل میں حائل ہو گئی۔میں نے فون پر مکرم
چوہدری احمد مختار صاحب سے بھی اس خدشہ کا اظہار کر دیا تھا کہ شاید اس کی وجہ سے میں اس اجتماع
میں شریک نہ ہوسکوں۔

۱۳۹
دوستوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہیے کہ مامورین کی بعثت کی اصل غرض تزکیہ نفس ہوتی ہے یعنی
دلوں کی صفائی۔تا ان میں خدا بس جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اسی مقصد کے لئے تشریف
لائے تھے۔حضور علیہ السلام نے فرمایا۔میں نہیں چاہتا کہ چند الفا ظ طوطے کی طرح بیعت کے وقت رٹ لئے جائیں۔اس سے کچھ فائدہ نہیں۔تزکیہ نفس کا علم حاصل
کرو کہ ضرورت اسی کی ہے۔ہماری یہ غرض
ہر گز نہیں کہ میچ کی وفات حیات پر جھگڑے اور مباحثے کرتے پھرو۔یہ ایک ادنی سی بات
ہے۔ہمارا کام اور ہماری غرض ابھی اِس سے بہت دور ہے۔اور وہ یہ ہے کہ تم اپنے
اندر ایک تبدیلی پیدا کرو اور بالکل ایک نئے انسان بن جاؤ۔اس لئے ہر ایک کو تم میں سے
ضروری ہے کہ وہ اس راز کو سمجھے اور ایسی تبدیلی کرے کہ وہ کہہ سکے کہ میں اور ہوں“۔( ملفوظات جلد دوم صفحه ۷۲-۷۳ )
خدام الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور انصار اللہ کے قیام کی اصل غرض بھی یہی ہے کہ تا ہر مجلس مخصوص
طور پر اپنے اراکین میں یہی تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرے۔انصار اللہ کی طرح خدام الاحمدیہ اور
لجنہ اماءاللہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی اپنی جگہ اس مقصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں بہت حد تک کامیاب بھی ہیں۔مگر جماعت احمد یہ میں انصار اللہ کو جو
مقام حاصل ہے اس کی وجہ سے انصار پر ان سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ سب کی
نظریں ان پر ہیں۔انصار کا طریق عمل خدام واطفال کے لئے نمونہ کا کام دیتا ہے۔اس لئے میں اپنے
انصار بھائیوں سے عرض کروں گا کہ وہ ہمیشہ اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہیں اور نماز باجماعت ادا
کرنے ، قرآن مجید کے معارف سیکھنے، تقویٰ، راستبازی اور دیگر اخلاق اپنے اندر پیدا کرنے اور
سلسلہ کی مالی تحریکات اور دوسرے نیک کاموں میں حصہ لینے کی ایک دوسرے سے بڑھ کر کوشش کریں
اور اس طرح اپنے اندر ایسی نیک تبدیلی کر لیں کہ خدام و اطفال تو الگ رہے دنیا کی دوسری قومیں بھی
ان سے نیک اثر قبول کریں۔مگر اس کے لئے بہت زیادہ توجہ ، بہت زیادہ احتیاط، اور بہت زیادہ

۱۴۰ محاسبہ نفس کی ضرورت ہے۔جب ہم اپنے اندر یہ رنگ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو دنیا
خود اس امر کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو جائے گی کہ ایک زندہ اور فعال جماعت یہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے اور ہمارے دلوں کو دھو دے تا وہ خودان میں جلوہ گر
ہو جائے۔آمین
بالآخرمیں دوبارہ پھر معذرت خواہ ہوں۔آپ سب محبت سے اور ایثار کر کے اور تکلیف اور
مشقت اٹھا کر چاروں طرف سے جمع ہوئے ہیں۔میری دلی خواہش بھی یہی تھی کہ میں آپ کی اس مجلس
میں حاضر ہوتا، آپ سے ملتا، کچھ سنتا اور کچھ سنا تا، مگر حالات نے مجبور کر دیا جس کا مجھے دلی صدمہ
ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی توفیق عطا فرمادے کہ پھر کسی موقعہ پر ہماری یہ دلی خواہش پوری
ہو۔آمین
فقط آپ کا بھائی
مرزا ناصر احمد
صدر انصار اللہ مرکزیہ
۲۰ ستمبر ۱۹۶۱ء
(ماہنامہ انصار اللہ اکتوبر ۱۹۶۱ ء صفحہ ۱۶، ۱۷)
☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی