اواخر ۱۸۹۹ء کے بعد تین سال کے اندر ظاہر ہونے والے نشانات

مضامین ناصر

۱۴۱
اواخر ۱۸۹۹ء کے بعد تین سال کے اندر
ظاہر ہونے والے نشانات
خدائے ذوالجلال قادر وقدوس حتی وقیوم نے اپنے بندے کی تضرعات کو سنا اور اس کی دعاؤں
کو بپا یہ قبولیت جگہ بخشی اور اس تین سال کے عرصہ میں جو یکم جنوری ۱۹۰۰ء سے شروع ہو کر ۳۱ دسمبر
۱۹۰۲ء کو ختم ہوتا ہے اپنے عاشق محمد ﷺ کے فدائی اور اسلام کے سچے خادم کی صداقت پر گواہی دینے
کے لئے ایک نہیں بلکہ بیسیوں ایسے نشان دکھلائے جو انسانی ہاتھ سے بالا تھے اور جن کی نظیر کوئی انسان
پیش نہیں کرسکتا۔ان سب نشانات کا ذکر اس مختصر سے نوٹ میں نہیں کیا جاسکتا۔تفصیل کے لئے
دوست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان تین سالوں کے الہامات کا مطالعہ کریں اور جو اشتہارات اور
کتب اس زمانہ میں آپ نے لکھیں اور جو کلمات طیبہ اس تین سال کے عرصہ میں آپ کی زبانِ مبارک
سے نکلے ان کو تدبر سے پڑھیں۔اس مختصر سے نوٹ میں میں صرف چند ایک نشانات کا ذکر کرنا چاہتا
ہوں جو اس قدرشان و شوکت کے حامل اور خدائے قادر کی قدرتوں کو اس طور پر ظاہر کرنے والے ہیں
کہ ان میں سے ایک ایک نشان کسی مدعی کی صداقت کے لئے کافی وشافی ہے، اگر آنکھ بلینا اور دل نور
روحانیت سے منو رہو۔(۱) اراپریل ۱۹۰۰ء عیدالاضحی کا دن تھا دو ایک روز قبل سے ہی حضور علیہ السلام خاص دعاؤں
اور خصوصی مجاہدہ میں مشغول تھے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو (جو ایک گاؤں کے رہنے والے تھے جس کے
ماحول میں عربی تو کجا اردو زبان بھی بولی اور کبھی نہ جاتی تھی۔آپ کی ساری عمر ایسے حالات میں سے

۱۴۲
گزری تھی کہ کبھی آپ کو عربی بولنے کی مشق کا موقعہ نہ ملا تھا ) ارشاد فرمایا کہ عربی میں تقریر کرو۔خدا تعالیٰ نے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کے بھی دل میں ڈالا کہ حضور سے عرض کریں کہ حضور
عید الاضحیٰ کے موقعہ پر تقریر فرماویں۔حضور نے یہ عرض قبول کی اور فرمایا کہ مجھے عربی میں تقریر کرنے کا
حکم ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا ہے کہ عربی کی اس تقریر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے فصاحت
بخشی گئی ہے اور یہ ایک ایسا کلام ہوگا کہ انسانی فصاحت اس کا مقابلہ نہ کر سکے گی۔کیونکہ خدا نے فرمایا
که كَلامٌ أَفْصِحَتْ مِنْ لَّدُنُ رَبِّ كَرِيمٍ
آپ کی دعا کے مطابق اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ ایک ایسا علمی معجزہ عطا فر مایا کہ کوئی اس کی نظیر
پیش نہیں کر سکتا۔حضور فرماتے ہیں:
تب میں عید کی نماز کے بعد عید کا خطبہ عربی زبان میں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا
اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ غیب سے مجھے ایک قوت دی گئی اور وہ فصیح تقریر عربی میں
فی البدیہہ میرے منہ سے نکل رہی تھی کہ میری طاقت سے بالکل باہر تھی اور میں نہیں خیال
کر سکتا کہ ایسی تقریر جس کی ضخامت کئی جزو تک تھی۔ایسی فصاحت و بلاغت کے ساتھ
بغیر اس کے کہ اول کسی کاغذ میں قلمبند کی جائے کوئی شخص دنیا میں بغیر الہام الہی کے بیان
کر سکے۔جس وقت یہ عربی تقریر جس کا نام ”خطبہ الہامیہ رکھا گیا لوگوں میں سنائی گئی
اس وقت حاضرین کی تعداد شاید دوسو کے قریب ہوگی۔سبحان اللہ اُس وقت ایک غیبی
چشمہ نکل رہا تھا۔مجھے معلوم نہیں کہ میں بول رہا تھا یا میری زبان سے کوئی فرشتہ کلام کر رہا
تھا۔کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس کلام میں میرا دخل نہ تھا۔خود بخود بنے ہوئے فقرے میرے
منہ سے نکلتے جاتے تھے۔اور ہر ایک فقرہ میرے لئے ایک نشان تھا۔۔۔۔یہ ایک علمی معجزہ
ہے جو خدا نے دکھلایا اور کوئی اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتا“۔(حقیقۃ الوحی صفحه ۳۶۲-۳۶۳۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۷۶)
خطبہ الہامیہ جو کتابی صورت میں چھپا ہوا ہے اس کا پہلا باب یعنی پہلے ۳۸ صفح الہامی ہیں۔

۱۴۳
بقیہ دو باب حضور نے بعد میں ایزا د فرمائے۔(۲) اس عرصہ میں دوسرا علمی معجزہ اللہ تعالیٰ نے یہ عطا فر مایا کہ ان مخالف علماء کے مقابلہ میں جو
حضور کو جاہل اور کم علم قرار دیتے تھے اور جو کہتے تھے کہ ایسا شخص جو عربی زبان سے نابلد ہے اور قرآنی
حقائق و معارف سے بے بہرہ ہے اصلاح خلائق کے لئے کس طرح بھیجا جا سکتا ہے۔خدا تعالیٰ نے
جواب دیا کہ میرا یہ بندہ عالم ہے یا جاہل اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ جبکہ میں سب علوم پر حاوی ہوں
اور قرآنی علوم کی کنہ کو جاننے والا اور سکھانے والا ہوں۔میں خود اپنے اس بندے کو فصیح و بلیغ عربی بھی
سکھاؤں گا اور قرآنی حقائق و معارف بھی بتاؤں گا اور تم اس کا مقابلہ نہیں کر سکو گے۔کیونکہ وہ مجھ سے
سیکھتا، مجھ سے بولتا اور مجھ سے لکھتا ہے اور تم محض اپنی ناقص عقلوں سے کام لے رہے ہو۔چنانچہ آپ
نے فصیح و بلیغ عربی میں سورۃ فاتحہ کی ایک تغیر لکھی۔جس میں اس سورۃ کے معارف اور حقائق بیان کئے
اور اسی سورۃ سے اپنے دعوی کو بھی ثابت کیا۔اس تفسیر کو اعـجـاز المسیح “ کے نام سے ۲۰ فروری
۱۹۰۱ ء کو شائع کیا اور اس کے ٹائٹل پیج پر بڑی تحدی کے ساتھ ساری دنیا کے علماء اور فصحاء کو یہ ایک
الہامی چیلنج دیا کہ:۔فَإِنَّهُ كِتَابٌ لَيْسَ لَهُ جَوَابٌ فَمَنْ قَامَ لِلْجَوَابِ وَتَنَمَّرَ فَسَوْفَ يَرَى
أَنَّهُ تَنَدَّمَ وَتَدَمَّرَ “ یعنی ”یہ ایسی کتاب ہے کہ کوئی شخص اس کا جواب لکھنے پر قادر نہیں
ہو سکے گا اور جس شخص نے بھی اس کتاب کا جواب لکھنے پر کمر باندھی اور تیاری شروع کی وہ
66
سخت نادم اور ذلیل ہوگا“۔حضور علیہ السلام اپنی اس تصنیف کے متعلق فرماتے ہیں:۔میں نے اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا کی کہ اس کتاب
(اعجاز مسیح کو علماء کے لئے
معجزہ بنادے اور یہ کہ کوئی ادیب اس کی مثل نہ لا سکے۔اور انہیں اس کے انشاء کی توفیق ہی
نہ ملے اور میری دعا اُسی رات خدا تعالیٰ کی جناب میں قبول ہو گئی۔اور میں نے ایک مبشر
خواب دیکھی اور میرے رب نے مجھے یہ بشارت دی اور فرمایا۔مَنَعَهُ مَانِعٌ مِّنَ السَّمَاءِ -

ママ
یعنی جو مقابل پر آئے گا اس کو آسمانی روکوں کے ساتھ مقابلہ سے روک دیا جائے گا۔تو میں
سمجھ گیا کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دشمن لوگ اس کی مثل نہیں لاسکیں گے اور نہ
ہی اس جیسی بلاغت اور فصاحت یا حقائق و معارف کا نمونہ دکھا سکیں گے اور یہ بشارت
مجھے رمضان شریف کے آخری عشرے میں ملی تھی۔اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۹،۶۸)
یہ ایک زبر دست اور انسانی ہاتھوں سے بالاعلمی نشان ہے جس کی نظیر آج تک کوئی نہیں لایا اور
قیامت تک اس کی نظیر کوئی نہیں لا سکے گا۔اللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ -
(ماہنامہ انصار اللہ ربوہ اکتوبر ۱۹۶۱ء صفحہ ۱۳ تا ۱۵)
(بقیہ مضمون میسر نہیں ہوسکا)
☆

آج 10 میں سے 10 باقی