معارف و حقائق کی دولت
مضامین ناصر
۱۴۶
معارف و حقائق کی دولت
مجالس انصار اللہ ضلع نواب شاہ کا پہلا سالانہ اجتماع مورخه ۱۷ و ۱۸ مارچ ۱۹۶۲ء محراب
پور میں منعقد ہوا تھا اس موقع پر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ
نے مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب ناظم اعلی مجالس انصار اللہ سابق سندھ و بلوچستان کی درخواست
پر انصار اللہ کے نام جو بیش قیمت پیغام ارسال فرمایا اور جو اجتماع کے افتتاحی اجلاس میں پڑھا گیا
وہ افار باب کی غرض سے ذیل میں شائع کیا جا رہا ہے۔(ادارہ)
برادران!
اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
گزشتہ سے پیوستہ سال بھی میں باندھی کے اجتماع میں شریک ہونے سے قاصر رہا اور ناظم اعلیٰ
مجالس انصار اللہ سابق سندھ و بلوچستان کے پیہم اصرار کے باوجود اس سال بھی میں مجلس مشاورت
کے قرب اور دیگر مرکزی مصروفیات کی وجہ سے آپ کے اس اجتماع میں شریک نہیں ہورہا جس کا مجھے
افسوس ہے۔مکرم مولوی ابوالعطاء صاحب قائد اصلاح و ارشاد مجلس انصار اللہ مرکزیہ کو اس اجتماع میں
شرکت کے لئے بطور نمائندہ بھجوا رہا ہوں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے کامیاب بنائے اور اس میں شریک
ہونے والے جملہ احباب اپنے اندر ایک نمایاں
تبدیلی محسوس کریں۔آمین۔ہم ناچیز بندوں پر اللہ تعالے کا بے انتہا کرم ہے کہ اس نے ہمیں اس زمانہ کے مامور کو پہچاننے
کی سعادت بخشی جو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا
لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ أَبْنَاءِ فَارَسَ کے مطابق دنیا میں اس وقت آیا جبکہ دنیا سے اسلام اٹھ چکا تھا۔فرمان
نبوی کے مطابق وہ موعود مرسل دنیا میں دوبارہ اسلام لایا اور اس نے ہمیں اپنی بیش بہا تصانیف کے
ذریعہ اسلام سے از سر نو روشناس کرایا۔علوم سماوی کے ان بیش بہا خزائن کے متعلق حضور فرماتے ہیں:۔مجھ کو خدا نے بہت سے معارف اور حقائق بخشے اور اس قدر میری کلام کو معرفت
۱۴۷
کے اسرار سے بھر دیا، کہ جب تک انسان خدا تعالیٰ کی طرف سے پورا تائید یافتہ نہ ہواس
کو یہ نعمت نہیں دی جاتی۔نیز فرماتے ہیں:
( انجام آتھم صفحه ۴۹ طبع دوم )
” مجھے جو دیا گیا وہ محبت کے ملک کی بادشاہت اور معارف الہی کے خزانے ہیں،
جن کو بفضلہ تعالیٰ اس قدر دوں گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گے۔(ازالہ اوہام صفحہ ۵۶ ۸ طبع اوّل)
پس آئیں قرآن مجید اور احادیث نبوی ﷺ کے ساتھ ساتھ ان بیش بہا خزائن سے بھی ہم صحیح
رنگ میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں جو دراصل انہیں کی تفسیر ہیں۔ہم حضور کی تصانیف کو پوری توجہ
اور انہماک کے ساتھ بار بار اور کثرت سے پڑھیں اور ان معارف و حقائق کی دولت سے مالا مال ہوں
جو حضور نے ان میں بیان فرمائے ہیں تاہم ان کی روشنی میں اسلامی تعلیم پر عمل پیرا ہوکر ایک نئی زندگی
حاصل کریں (اللهم آمين )
کیونکہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ایسا ہی یہ عاجز بھی خالی نہیں آیا بلکہ مردوں کے زندہ ہونے کے لئے بہت سا
آب حیات خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو بھی دیا ہے۔بے شک جو شخص اس میں سے پیئے گا
زندہ ہو جائے گا۔بلاشبہ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر میرے کلام سے مردے زندہ نہ
ہوں اور اندھے آنکھیں نہ کھولیں اور مجزوم صاف نہ ہوں تو میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
(ازالہ اوہام صفحه ۴ ۱۸ طبع سوم )
نہیں آیا“۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور خدمت دین کی توفیق عطا کر کے اپنی رضا کے عطر سے
ممسوح کرے۔آمین
والسلام
دستخط (مرزا ناصر احمد)
صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ ربوہ
(ماہنامہ انصار الله اپریل ۱۹۶۲ء صفحه ۲۱ ۲۲)