ہماری اہم ذمہ داری اور اس کی ادائیگی کا طریق
مضامین ناصر
۱۴۸
ہماری اہم ذمہ داری اور اس کی ادائیگی کا طریق
مجالس انصاراللہ ضلع خیر پور کا دوسرا سالانہ اجتماع کیم و۲ جون ۱۹۶۳ء کو گوٹھ غلام محمد کے مقام
پر منعقد ہوا تھا۔مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب ناظم اعلی انصار اللہ کی درخواست پر محترم
صاحبزاہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ نے اس اجتماع کے نام جو
بصیرت افروز پیغام ارسال فرمایا اس کا مکمل متن افادہ احباب کی غرض سے ذیل میں شائع
کیا جا رہا ہے۔(ادارہ)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
برادران کرام! السّلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ مجالس انصار اللہ ضلع خیر پورا پنا دوسرا سالانہ اجتماع یکم و۲ جون ۶۳ ء
کو گوٹھ غلام محمد کے مقام پر منعقد کر رہی ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو گونا گوں برکات کا
حامل بنائے اور یہ جماعت کی ترقی کا موجب ہو۔اس اجتماع کے موقعہ پر مکرم قریشی عبدالرحمن صاب ناظم اعلیٰ انصاراللہ نے مجھ سے خواہش کی
ہے کہ انصار اللہ کے نام ایک پیغام بھجواؤں۔چنانچہ ان کی خواہش کے احترام میں چند سطور درج ذیل
ہیں۔اس موقعہ پر میں اپنے انصار بھائیوں سے یہ بھی عرض کروں گا کہ کسی نصیحت کوسُن لینے سے ہی
کام
نہیں بنتا بلکہ اصلی چیز عمل ہے لہذا اس طرف خاص توجہ دی جائے۔
۱۴۹
اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے قرآن کریم میں فرمایا
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الـداریـت: ۵۷) یعنی جن وانس کی
آفرینش کا مقصد وحدہ لاشریک کی پرستش ہے۔خدا تعالیٰ ہر قسم کی طاقت کا مالک ہے وہ قادر مطلق
ہے۔اگر چاہتا تو ہر انسان کے اندر ایسا مادہ رکھ دیتا جو ہمیشہ انسان کو اسی کی یاد میں محو کئے رکھتا جیسا کہ
اس نے فرشتوں کے ساتھ کیا۔مگر اُس نے انسان کے ساتھ ایسا نہیں کیا بلکہ اُس نے انسان کے اندر
مختلف قسم کی طاقتیں پیدا کر کے اسے اختیار دے دیا کہ خواہ وہ بُرائی کی طرف چلا جائے اور خواہ وہ اپنی
اصلاح کر کے نیکی کا راستہ اختیار کرے۔گویا وہ انسان
کو دونوں
قسم کی قو تیں عطا کر کے پھر یہ کہنا چاہتا
ہے کہ کون ہے جو مقصدِ حیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مولائے حقیقی کی طرف مائل ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے ، وہ صرف اصول مقرر کر کے اور ہمارے لئے راہ ہدی ہی
متعین کر کے خاموش نہیں ہور ہا بلکہ اس نے انبیاء کی رسالت سے ہر زمانہ میں اصول ہدایت کی تجدید کا
بندوبست کر دیا ہے۔نبی یا مصلح دنیا میں آکر لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتا ہے، چنانچہ اس کی آواز
پر صرف وہی روحیں لبیک کہتی ہیں جو مادہ بد کو مغلوب کر کے مادہ خیر کے تابع ہو جاتی ہیں۔اس
زمانہ میں جبکہ دنیا اپنی گمراہی اور ضلالت کی انتہا تک پہنچ چکی ہے اُس ارحم الراحمین خدا نے ہم پر اپنا
فضل فرمایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس دنیا کی ہدایت کے لئے مبعوث فرمایا اور ہم کو اس خدائی
آواز پر لبیک کہنے کی توفیق دی۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہم پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی اور
وہ ہے اس خدائی آواز کو دنیا کے گوشے گوشے میں پھیلا کر بنی نوع انسان کو حلقہ بگوش اسلام بنانے کی
ذمہ داری۔اس ذمہ داری کی ادائیگی اسی صورت میں ممکن ہے جبکہ ہم ہر حال میں دین کو دنیا پر مقدم
کرنے کا عزم کر لیں ، مال و دولت کی محبت ، اولاد سے پیار، دنیا کی بے جا آرام طلبی، جھگڑے اور فساد
اس راہ میں حائل ہوں گے اور چاہیں گے کہ ہمیں اس راہ سے ہٹا دیں مگر آپ ان چیزوں کو ہرگز خاطر
میں نہ لائیں اور اپنے اُس عہد کو پورا کریں جو بیعت کے وقت آپ نے کیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام فرماتے ہیں:
۱۵۰
”دیکھو! دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ایک تو وہ جو اسلام قبول کر کے دنیا کے
کاروبار اور تجارتوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔شیطان ان کے سر پر سوار ہو جاتا ہے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ تجارت کرنی منع ہے۔نہیں۔صحابہ تجارتیں بھی کرتے تھے مگر وہ دین
کو دنیا پر مقدم رکھتے تھے۔انھوں نے اسلام قبول کیا تو اسلام کے متعلق سچا علم جو یقین
سے ان کے دلوں کو لبریز کردے انہوں نے حاصل کیا یہی وجہ تھی کہ وہ کسی میدان میں
شیطان کے حملے سے نہیں ڈگمگائے۔کوئی امران کو سچائی کے اظہار سے نہیں روک سکا۔میرا مطلب اس سے صرف یہ ہے کہ جو بالکل دنیا ہی کے بندے اور غلام ہو جاتے ہیں گویا
دنیا کے پرستار ہو جاتے ہیں ایسے لوگوں پر شیطان اپنا غلبہ اور قابو پالیتا ہے دوسرے وہ
لوگ ہوتے ہیں جو دین کی ترقی کی فکر میں ہو جاتے ہیں۔یہ وہ گروہ ہوتا ہے جو حزب اللہ
کہلاتا ہے اور جو شیطان اور اس کے لشکر پر فتح پاتا ہے۔مال چونکہ تجارت سے ہی بڑھتا
ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے بھی طلب دین اور ترقی دین کی خواہش کو ایک تجارت ہی قرار
دیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيْمٍ
(الصف:۱۱) سب سے عمدہ تجارت دین کی ہے، جو دردناک عذاب سے نجات دیتی
ہے۔پس میں بھی خدا تعالیٰ کے ان ہی الفاظ میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ هَلْ أَدُلُّكُمْ
عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيْمٍ “۔(الحکم ۱۷ار جولائی ۱۹۰۲ء)
ایک دوسری جگہ حضور فرماتے ہیں:
میں پھر کہتا ہوں کہ ست نہ ہو۔اللہ تعالیٰ حصول دنیا سے منع نہیں کرتا بلکہ
حَسَنَةُ الدُّنْیا کی دعا تعلیم فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ انسان بے دست و پا ہو کر بیٹھ
رہے بلکہ اس نے صاف فرمایا ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم: ٤٠) اس
لئے مومن کو چاہیے کہ وہ جد و جہد سے کام کرے۔لیکن جس قدر مرتبہ مجھ سے ممکن ہے یہی
۱۵۱ کہوں گا کہ دنیا کو مقصود بالذات نہ بنالو دین کو مقصود بالذات ٹھہراؤ اور دنیا اس کے لئے
بطور خادم اور مرکب کے ہو“۔( ملفوظات جلد ۲ صفحه ۹۲)
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اور اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق دے۔آمین۔مرزا ناصر احمد
صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
۲۲ رمئی ۱۹۶۳ء
(ماہنامہ انصار الله ر بوه جون ۱۹۶۳ء صفحه ۲۱ تا ۲۳)
☆☆
☆☆