ایک ماہ تک روزانہ نماز تہجد ادا کرنے اور تین سو مرتبہ درود شریف پڑھنے کی مبارک تحریک

مضامین ناصر

۱۵۹
ایک ماہ تک روزانہ نماز تہجد ادا کرنے اور تین سو مرتبہ
درود شریف پڑھنے کی مبارک تحریک
درود شریف کا ورد بے انتہا برکتوں کا حامل ہے
جماعت کے ہر فرد کو چاہیے کہ اس تحریک میں ضرور شامل ہو
( مجالس انصار اللہ ضلع تھر پارکر کے سالانہ تربیتی اجتماع کے موقع پر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا پیغام)
مورخہ ۵ ، ۶ اور ے جولائی کوضلع تھر پارکر ( سابق سندھ ) کی مجالس انصاراللہ کا سالانہ
تربیتی اجتماع بمقام احمد آباد اسٹیٹ منعقد ہوا۔اس موقع پر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے صدر محترم
صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے جو ایمان افروز پیغام بھجوایا اور آپ کے نمائندہ خصوصی مکرم
شیخ محبوب عالم صاحب خالد ایم۔اے قائد عمومی مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اجتماع میں پڑھ کر
سنایا۔وہ افادہ احباب کے لئے درج ذیل کیا جاتا ہے۔احباب کرام السّلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے نہایت خوشی ہوئی کہ ضلع تھر پارکر کے انصار اللہ کا ایک اجتماع ان دنوں
احمد آبا دا سٹیٹ میں منعقد ہورہا ہے۔ایسے دینی اجتماع اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بابرکت ثابت ہوا
کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بھی اپنے فضل سے نوازے اور اس میں شریک ہونے والوں کے

۱۶۰
لئے اسے ہر طرح سے با برکت ثابت کرے۔آمین
یہ اجتماع سابق سندھ کی ضلعی مجالس کا اس سال چوتھا اجتماع ہے۔اس کے انعقاد کے لئے
مقامی عہدیداروں کے علاوہ مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب ناظم اعلیٰ مجالس انصار اللہ سابق سندھ
مبارک باد کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب احباب کو جزائے خیر دے جنہوں نے اس اجتماع کو
کامیاب بنانے میں مدددی ہے۔آمین
مجھ سے اس امر کی خواہش کی گئی ہے کہ میں اس میں شریک ہونے والے احباب کے نام مرکز
میں بھجواؤں۔اس لئے یہ چند سطور مکرم شیخ محبوب عالم صاحب خالد قائد عمومی مجلس انصاراللہ مرکز یہ جو
اس اجتماع میں میرے نمائندہ خصوصی اور مرکزی نمائندہ کے طور پر شریک ہورہے ہیں کے ہاتھ آپ
کے نام بھجوا رہا ہوں۔میں نے پچھلے دنوں بحیثیت صدر ، صدرانجمن احمد یہ احباب جماعت سے پر زور اپیل کی ہے۔کہ یکم اگست سے ۳۱ /اگست تک اسلام کے غلبہ اور فتح ونصرت اور حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ
بنصرہ العزیز کی کامل و عاجل شفایابی کی دعاؤں کے ساتھ نماز تہجد بالالتزام ادا کرنے کا عہد کریں اور
یہ عہد کریں کہ وہ اس عرصہ میں روزانہ کم از کم تین سو مرتبہ درودشریف پڑھیں گے۔میں آج اس پیغام
میں بحیثیت صدر انصار اللہ آپ سب احباب کو اس امر کی پر زور تحریک کرتا ہوں کہ آپ نہ صرف خود
سب کے سب اس مبارک تحریک میں شامل ہوں بلکہ اپنے اعزہ اور اقربا کو بھی اور اہل وعیال کو اس
میں شامل کریں۔یہ ایک بہت مبارک تحریک ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے اور اس تحریک میں
شامل ہونے والوں کے لئے بہت مبارک ثابت ہوگی۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب: ۵۷) اے مومنو!
تم محمد رسول اللہ اللہ کے بغیر خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کر کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے تمہیں چاہیے کہ کو تم حضور کے اس احسان عظیم پر شکر وامتنان کے جذبات کے ساتھ حضور علیہ
پر کثرت سے درود بھیجتے رہو۔تا اس طرح تمہیں جہاں حضور ﷺ کے علومرتبت کا احساس ہو وہاں

۱۶۱
درود شریف کے ذریعہ تم اللہ تعالیٰ کے بے انتہا انوار و افضال کے وارث بھی بن جاؤ۔نیز اس زمانہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے الہا نا فرمایا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ سَيِّدِ
وُلدِ آدَمَ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ کہ تم محمد
ﷺ سید ولد آدم اور خاتم النبین پر اور آپ کی آل پر دور د بھیجتے
رہو۔اس سے مخاطب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی نہیں۔بلکہ حضور کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ
عالیہ احمد یہ میں داخل ہونے والا شخص مخاطب ہے۔اس لئے ہم سب کا فرض ہے
کہ حضور ﷺ پر
صلى
الله
کثرت سے درود بھیجتے اور دعائیں کرتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کثرت سے حضور
پر درود بھیجتے تھے کہ حضور علیہ السلام پر بعض اوقات محویت واستغراق کا عالم طاری ہو جاتا ایک
ایسی ہی کیفیت کا ذکر کرتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں۔ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ درود شریف کے پڑھنے میں یعنی آنحضرت علی کے پر
درود بھیجنے میں ایک زمانہ تک مجھے بہت استغراق رہا۔کیونکہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالیٰ کی
را ہیں نہایت دقیق رہیں ہیں وہ بجز وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں۔جیسا کہ خدا تعالیٰ بھی
فرماتا ہے وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ (المائدة: ۳۶) تب ایک مدت کے بعد کشفی حالت
میں میں نے دیکھا کہ دو ستے یعنی ماشکی آئے اور ایک اندرونی راستے سے اور ایک
بیرونی راہ سے میرے گھر میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں
اور کہتے ہیں هَذَا بِمَا صَلَّيْتَ عَلَى مُحَمَّدٍ۔( یہ سب کچھ محمد ﷺ پر درود بھیجنے کی
وجہ سے ہے۔ناقل )
(حقیقۃ الوحی صفحه ۱۲۸ حاشیه )
نیز براہین احمدیہ حصہ چہارم کے صفحہ ۵۰۲ پر حضور علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس مقام میں مجھ کو یاد آیا کہ ایک رات اس عاجز نے اس کثرت سے درود شریف
پڑھا کہ دل و جان اس سے معطر ہو گیا۔اسی رات خواب میں دیکھا کہ آب زلال کی
شکل پر نور کی مشکیں اس عاجز کے مکان میں لئے آتے ہیں اور ایک نے ان میں سے کہا
کہ یہ وہی برکات ہیں جو تو نے محمدؐ کی طرف بھیجی تھیں۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

۱۶۲ پس درود شریف کا ورد جہاں حضرت رسول اکرم ﷺ کی احسان مندی کا اعتراف ہے وہاں
بے انتہا برکتوں کا حامل بھی ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اس مبارک تحریک
میں حصہ لے اور اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، رات اور دن میں کم از کم تین سو مرتبہ حضرت رسول اکرم
پر درود بھیجتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہم عاجز بندوں کو اس کی توفیق دے اور اپنے خاص فضلوں سے
نوازے۔اسلام کو جلد فتح اور غلبہ نصیب کرے۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو
کاملہ عاجلہ صحت عطا فرمائے اور حضرت رسول اکرم ﷺ کی برکت سے ہم میں سے ہر ایک کو بے شمار
انوار سماوی سے مالا مال فرمائے۔آمین
اللهُم صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكُ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ فقط
والسلام
خاکسار
مرزا ناصر احمد
صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ
۳ جولائی ۱۹۶۳ء
(روز نامه الفضل مورخہا ا ر جولائی ۱۹۶۳ ء صفحه ۳)
☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی