صدمہ اور مصیبت کے اوقات میں صحیح طرز عمل قرآن مجید کی پُر حکمت تعلیم اور اس کی وضاحت

مضامین ناصر

۱۶۳
صدمہ اور مصیبت کے اوقات میں
صحیح طرز عمل
قرآن مجید کی پر حکمت تعلیم اور اس کی وضاحت
مورخہ ۸۵۷ ستمبر ۱۹۶۳ء کومسجد احمد یہ لائلپور میں مجالس انصار اللہ ضلع لائلپور کا سالانہ
اجتماع منعقد ہوا تھا اس میں محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے عظیم جماعتی سانحہ کے پیش نظر ایک
بصیرت افروز تقریر کے دوران قرآن مجید کی روشنی میں اس امر کو وضاحت سے بیان کیا تھا کہ
صدمہ اور مصیبت کے اوقات میں مومنوں کا طرز عمل کیا ہونا چاہیے۔آپ کی اس بصیرت افروز
تقریر کا خلاصہ افادہ ا حباب کی غرض سے ذیل میں ہدیہ قارئین کیا جا رہا ہے احباب کو چاہیے
کہ اس کے بغور مطالعہ کے بعد اس میں بیان کردہ قرآنی تعلیم پر کماحقہ عمل پیرا ہونے کی
کوشش کریں۔(ادارہ)
ہمارے دل بے حد اداس ہیں اور بجاطور پر اداس ہیں اس لئے کہ ایک نہایت ہی محبوب اور
نہایت درجہ واجب الاحترام ہستی ہم سے جدا ہوگئی ہے۔یہ صدمہ واقعی بہت بڑا اور بہت عظیم ہے۔اس
پر غم واندوہ اور حزن و ملال کا لاحق ہونا ایک قدرتی امر اور بشری تقاضا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے
کہ اسلام کی تاریخ میں مسلمانوں کو سب سے بڑے صدمہ کا سامنا اس وقت ہوا تھا جب سرور کائنات
فخر موجودات حضرت محمد مصطفی ﷺ کا وصال ہوا اور آپ نے اللہ تعالیٰ کی منشاء اور اس کی رضاء کے
ماتحت اس عالم فانی سے عالم جاودانی کی طرف رحلت فرمائی۔

۱۶۴
آنحضرت ﷺ نوع انسان میں سے اکمل ترین انسان تھے۔سب اولین و آخرین پر آپ کو
فضیلت دی گئی تھی۔آپ جیسا مقدس و مطہر اور بدرجہ اتم صفات جلال و جمال کا مظہر نہ پہلے کبھی ہوا
اور نہ آئندہ قیامت تک کبھی ہو گا۔آپ اکمل ترین شریعت لائے۔اس شریعت پر عمل کر کے انسان
روحانی علو وارتفاع کے اعتبار سے ایسا انسان بن جاتا ہے کہ آپ کی آمد سے پہلے کوئی انسان کسی
شریعت پر عمل کر کے ایسا انسان نہیں بنا۔پھر آپ کی لائی ہوئی شریعت ہمیشہ ہمیش قائم رہنے والی ہے۔آپ کا مرتبہ اس قدر بلند و بالا اور ارفع و اعلیٰ تھا اور خلق عظیم کے انتہائی بلند مقام پر فائز ہونے کے
باعث آپ کے وجود باجود میں ایک ایسی جاذبیت اور کشش ودیعت کی گئی تھی کہ جن خوش نصیب لوگوں
کو آپ کی صحبت میں رہنے کا شرف حاصل ہوا وہ آپ پر پروانہ وار اپنی جانیں فدا کرنے کو ایک
سعادت عظمی سمجھنے لگے۔جب آپ اپنا مشن حیرت انگیز طور پر پورا کرنے کے بعد اپنے رفیق اعلیٰ سے
جاملے تو آپ کے اصحاب پر قیامت ٹوٹ گئی اور انہیں یوں محسوس ہوا کہ یہ دنیا اندھیر ہوگئی ہے۔وہ دل
میں سوچتے تھے کہ اب ہمارے زندہ رہنے سے کیا فائدہ۔جب حضور ہی جن کے دم سے ہماری زندگی
تھی فوت ہو گئے تو پھر ہم کیوں زندہ ہیں۔موت ہمیں بھی اپنی آغوش میں کیوں نہیں لے لیتی۔اس
وقت عرب کا ایک حصہ مرتد ہو گیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ آپ فوت نہیں ہو سکتے وہ حیران تھے کہ یہ ہو کیا
گیا ہے۔ان کی سمجھ میں کچھ نہ آتا تھا اور انہیں یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔دوسری طرف حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی کا یہ حال تھا کہ آپ تلوار لے کر کھڑے
ہو گئے اور فرمایا جو شخص کہے گا کہ آنحضرت معہ فوت ہو گئے ہیں اس کا سر اڑا دوں گا۔جب محبت کے
جوش میں لوگوں کی دیوانگی اور وارفتگی اس حد تک پہنچ گئی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور
آپ نے صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ
كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللهَ حَتى لَا يَمُوتُ ـ جو شخص محمد کی عبادت کرتا تھا اسے معلوم ہونا چاہیے کہ محمد
وفات پاگئے لیکن جو شخص خدا کی عبادت کرتا تھا وہ جان لے کہ خدا ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ
رہے گا اور اس پر کبھی موت نہیں آئے گی۔

۱۶۵
حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں آنحضرت عے کی سب سے زیادہ محبت تھی اور
انہوں نے آنحضور پر اپنا سب کچھ قربان کر دکھایا تھا۔دل میں سب سے زیادہ محبت کے ساتھ ساتھ
سب سے زیادہ روشنی بھی حضرت ابو بکر ہی کے دماغ میں تھی۔آپ نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
دیکھو اللہ تعالیٰ نے ہمیں صرف یہ نہیں سکھایا کہ محمد رسول اللہ (محمد خدا کے رسول ہیں ) بلکہ اس نے ہمیں
یہ بھی سکھایا ہے کہ لَا اِلهَ إِلَّا الله یعنی یہ کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں۔آنحضرت عﷺ بھی دوسرے
نبیوں کی طرح انسان ہی تھے اس لئے وہ اپنا مشن پورا کر کے دوسرے نبیوں کی طرح فوت ہو گئے۔اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے تم زندہ خدا کے ساتھ تعلق پیدا کر چکے ہو جو کبھی نہیں مرتا۔اس میں شک نہیں
صدمہ بے حد ہے اور دل حد درجہ اداس ہیں لیکن تم حتی و قیوم خدا پر ایمان رکھتے ہو تمہیں جدائی کے
صدمہ کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔یعنی یہ سوچنا چاہیے کہ
رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد اب خدا ہم سے جو کام لینا چاہتا ہے ہم وہ بدل و جان انجام دیں اور
اس کے حضور میں سرخرو ٹھہریں۔پھر آنحضرت ﷺ کی وفات کا صدمہ کوئی ایسا صدمہ نہیں جو صرف آپ کے صحابہ اور آپ کے
زمانہ ہی کے لوگوں تک محدود تھا۔آپ کا وجود قیامت تک کے لئے فیض رساں وجود ہے۔آپ کی
ذات والا صفات جس طرح اس زمانہ کے لوگوں کے لئے فیض رسانی کا باعث تھی اسی طرح ہمارے
لئے بھی فیض رسانی کا باعث ہے جس وقت بھی ہمارے دلوں میں حضور کے وصال کی یاد تازہ ہوتی ہے
ہمارے دل بھی درد کی کسک محسوس کئے بغیر نہیں رہتے اور ہم غم میں ڈوب کر رہ جاتے ہیں۔پھر حضرت
مسیح موعو علیہ السلام اپنے آقا و مطاع آنحضرت علﷺ کے ساتھ کمال درجہ عشق اور آپ کی کمال درجہ
اطاعت کے باعث آپ میں اس درجہ فنا ہو گئے تھے کہ آپ میں اور آپ کے آقا میں کوئی مغائرت باقی
نہیں رہی تھی۔اسی لئے آپ نے فرمایا۔مَنْ فَرَّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمُصْطَفَى فَمَا عَرَفَنِي وَمَا رَأَى -
حضرت مسیح موعود کے اس مقام فنافی الرسول کی وجہ سے ہی آپ کے وصال کے خیال سے بھی ہمارے دل
تڑپ اٹھتے ہیں۔یہ دونوں صدمے انتہائی شدید صدمے ہیں اور گاہے گاہے ان
کی یاد اجاگر ہو کر ہمیں تڑپا

۱۶۶
دیتی ہے۔لیکن انسان بالطبع قریب ترین صدمے سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔جب بھی اس کا کوئی قریبی
ہمدرد غمخوار، مشورہ دینے والا اور ہر موقع پر احسان کرنے والا وجود اس سے جدا ہو جاتا ہے تو اس کا دل
درد محسوس کرتا ہے اور وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ یہ صدمہ اس کے لئے نا قابل برداشت ہے۔حالانکہ وہ یہ نہیں
سوچتا کہ یہ صدمہ آنحضرت عیﷺ اور پھر آپ کے نائب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
وصال کے صدموں کے آگے کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔جب ایسے ایسے وجود باجود دنیا سے چلے گئے تو پھر
اور کون ہے جو دنیا میں ہمیشہ ہمیش باقی رہ سکتا ہے۔اصل حقیقت یہی ہے کہ کسی محسن کی وفات پر صدمہ
ضرور ہوتا ہے لیکن انسان کا فرض یہ ہے کہ وہ اس صدمہ میں گھلنے اور اسی میں غلطاں و پیچاں رہنے کی
بجائے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نصیحت کے مطابق ان نئی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہو جو اس
محسن کی وفات کی وجہ سے اس پر عائد ہوتی ہیں اور ان کی بجا آوری میں ہی اطمینانِ قلب اور رضائے
الہی کو تلاش کرے۔آج قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کی وجہ سے ہم پھر ایک
عظیم صدمہ سے دو چار ہیں۔ہمارے دل خون کے آنسو رو ر ہے ہیں اور ان کے احسانات اور ان کے
کارنامے یاد آ آکر ہمیں بے چین کئے دے رہے ہیں۔اس صدمہ کی وجہ سے ہمارا غمگین اور اداس ہونا
ایک قدرتی امر ہے لیکن اصل حقیقت یہی ہے کہ ہمیں اس صدمہ کی وجہ سے اپنی ذمہ داریوں کو فراموش
نہیں کرنا چاہیے بلکہ سوچنا یہ چاہیے کہ اب ہماری ذمہ داریوں میں پہلے کی نسبت اضافہ ہو گیا ہے اور
ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم ان ذمہ داریوں کو ادا کر کے رضائے الہی حاصل کریں۔اس میں شک نہیں کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے
ایک نشان ہونے کے باعث بہت عظیم المرتبت اور رفیع الدرجات تھے۔آنحضرت معہ کا فرمان ہے
کہ أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَتِهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ یعنی میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں۔ان میں سے
تم جس کی بھی اقتدی کروگے ہدایت پا جاؤ گے۔مراد یہ ہے کہ جس طرح ستاروں سے جہت معلوم کی جاتی
اور صحیح راہ اختیار کی جاتی ہے اسی طرح میرے صحابہ تمہیں اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہ بتائیں گے اور ان سے

۱۶۷
فیضیاب ہو کر تم اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرو گے۔اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
قرب اور آپ
کی اقتداء بھی وہی اثر اور وہی فیض اپنے اندر رکھتی ہے اور آپ کے فیض سے سب سے
زیادہ چمکنے والے ستارے حضور علیہ السلام کی مبشر اولا دہی ہے جن کے دل میں خدا تعالیٰ نے اپنے
ہاتھ سے محبت کا بیج بویا۔اس محبت الہی کے طفیل ان سے ہم نے پھل پایا اور راہنمائی حاصل کی۔یہ امران کے رفیع الدرجات ہونے پر دال ہے۔حضور علیہ السلام کی مبشر اولاد میں سے حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک درخشندہ گوہر تھے۔اُن کی رحلت کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی محبت
کا ایک درخت یہاں سے کاٹ کر جنت میں لگا دیا گیا ہے اور ہم اس درخت اس کے عافیت بخش
سائے اور اس کے شیر میں پھلوں سے محروم ہو گئے ہیں۔اس محرومی پر ہمارا افسردہ اور غمزدہ ہونا ناگزیر
ہے لیکن اس صدمہ میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں اب بدرجہ اولیٰ یہ
کوشش کرنی چاہیے کہ ہم میں سے ہر ایک خود آسمان روحانیت کا ستارہ بنے جس سے دوسرے لوگ
رہنمائی حاصل کریں۔ایک دنیا ابھی تک گمراہی کے چکر میں پھنسی ہوئی ہے۔خدا کی بیشمار مخلوق ہے جسے ہم نے
راه راست پر لانا ہے اور کتنی ہی سعید روحوں کو خدا کی محبت کا پانی پلا کر انہیں اس کے آستانے پر جھکانا
ہے۔غم کی موجودہ کیفیت میں ہمیں اپنا عزم بلند رکھنا چاہیے اور گھبرانا نہیں چاہیے۔اور گھبرانے کی اس
لئے ضرورت نہیں کہ ہمارا سارا بھروسہ اور تو کل ہمارے اپنے حسی و قیوم اور قادر وتوانا خدا پر ہے۔ہمارا خدا ایسا علیم وخبیر اور قادر وقد وس خدا ہے کہ اس کمرہ میں ہوا کی جو لہریں اٹھ رہی ہیں اسے نہ
صرف ان کا علم ہے بلکہ وہ اس کے ارادہ اور منشاء کے تحت ہی وقوع پذیر ہورہی ہیں۔کوئی پتہ بھی اس
کے علم ، ارادے اور اذن کے بغیر نہیں ہلتا۔کوئی شخص فوت نہیں ہوتا جب تک خدا کا منشاء نہ ہو۔پس
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنا کام پورا کر کے خدا کے منشاء کے مطابق ہی ہم سے
جدا ہوئے ہیں۔ہم غمگین ضرور ہیں لیکن مایوس یا فکر مند ہر گز نہیں اس لئے کہ خدا نے خود کہا ہے کہ یہ
جماعت ساری دنیا میں پھیلے گی اور روئے زمین پر بسنے والے انسانوں میں سے ہر انسان کے دل میں

۱۶۸
اس کے ذریعہ آنحضرت ﷺ کی محبت کی چنگاری پیدا ہوگی اور اس سے
بالآخر لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ
رَّسُولُ اللهِ کہلوائے گی۔اللہ تعالیٰ ہر آن ثبوت دے رہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔وہ ہماری نا چیز
مسائی کے عظیم الشان نتائج پیدا کر رہا ہے پھر بھی اگر ہم میں سے کوئی اس کے اس غیر معمولی سلوک کی
قدر نہیں کرتا اور صدمہ کے زیر اثر مایوسی کے گڑھے میں گرتا ہے تو وہ بڑا ہی بد بخت اور بدقسمت ہے۔چونکہ صدمہ اور غم کے اوقات اکثر انسان پر آتے رہتے ہیں اور ان کا آنا حکمت سے خالی نہیں
ہوتا اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس امر کی بھی وضاحت فرمائی ہے کہ ایسے
اوقات کو کس طرح بسر کرنا چاہیے۔اس نے واضح طور پر بتایا ہے کہ جب کو ئی مصیبت یا غم کا موقع ہوتا
ہے تو مومن کیا طرز عمل اختیار کرتا ہے اور برخلاف اس کے ایک منافق کا رد عمل کیا ہوتا ہے۔جہاں
تک مومنوں کے طر یہ عمل کا تعلق ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ (البقرة: ۱۵۷)
مومن وہ لوگ ہیں کہ جب بھی اُن پر کوئی مصیبت آئے (تو وہ دل برداشتہ نہیں ہوتے بلکہ )
کہتے ہیں ہم تو اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔یعنی وہ ایسے صدمہ اور مصیبت کے وقت میں محض قال سے ہی نہیں بلکہ اپنے حال سے پکارتے
ہیں کہ ہم سب اللہ ہی کے لئے ہیں۔ہمارے اگلے اور پچھلے، ہمارے چھوٹے اور بڑے، وہ لوگ جو
ہمارے ممنونِ احسان ہیں یا جن کا ہم پر احسان ہے وہ سب خدا ہی کی طرف سے آئے اور اسی کی مرضی
اور ارادہ کے تحت انہوں نے اس جہان کو چھوڑا اور ہم خود بھی اسی کے حکم اور ارادہ کے ماتحت ایک مقررہ
وقت پر اس جہان کو چھوڑ کر اس کے پاس واپس لوٹنے والے ہیں۔سو گویا مومن صدمہ اور غم کے وقت
گھبراتے یا پریشان نہیں ہوتے بلکہ ان کے دل مطمئن ہوتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے۔خدا کی مرضی
اور ارادہ سے ہی ہو رہا ہے اور بالآخر اسی میں ہماری بہتری کا سامان مضمر ہے۔اس لئے وہ ہر حال میں
الحمد للہ کہتے ہیں اور انجام کار بہتری اور بھلائی اور فلاح ونجاح کے امیدوار رہتے ہیں اور اسی کی طرف
رجوع کر کے دعاؤں میں مصروف ہو جاتے ہیں کہ خدا اپنے فضل سے اس صدمہ یا مصیبت کو دور کر

۱۶۹
کے ان کے لئے فضل اور رحمت ، امن اور سکون ،ترقی اور خوشحالی کی گھڑیاں بھیج دے۔مومن ہر حال میں جنت میں ہی ہوتا ہے اور ہر دم اور ہر آن للہیت کا ہی نعرہ لگاتا ہے۔وہ اس
جہان میں بھی جنت میں ہوتا ہے اور اگلے جہان میں بھی اسے جنت ہی ملتی ہے۔فرق صرف اتنا ہے کہ
چونکہ یہ دنیا دارالا بتلاء ہے اس لئے اللہ تعالیٰ مومنوں کو کہتا ہے کہ اس دنیا میں ہم تمہیں جنت کی جو
جھلک دکھاتے ہیں اس میں راحت و آرام کے ساتھ کچھ ٹیسیں بھی ہوں گی اور کچھ درد کی کسک بھی۔لیکن تمہارا کام یہ ہے کہ تم ان عارضی ٹیسوں اور درد کی کسک میں بھی للہیت کا نعرہ بلند کرو اور کہو کہ
اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ یعنی ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے
ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہیں اگلے جہان میں ایسی جنت ملے گی جس میں کوئی دکھ، کوئی در داور کوئی
ٹیں نہیں ہوگی اور یہی وَاِنَّا اِلَيْهِ رُجِعُونَ کا مطلب ہے۔انا للہ سے مراد یہ ہے کہ مومن کبھی
دل برداشتہ اور مایوس نہیں ہوتا بلکہ صدمہ، دکھ اور مصیبت کو خدا تعالی کی طرف سے ایک عارضی امتحان
تصور کر کے اس پر صبر کرتا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری مستعدی کے ساتھ ادا کر کے کامیابی کے لئے
خدا ہی کی طرف رجوع کرتا اور اسی سے امداد کا طالب ہوتا ہے۔اس کے نتیجہ میں نہ صرف اس دنیا میں
صدمہ، دکھ اور مصیبت کی گھڑیاں ٹل جاتی ہیں بلکہ اگلے جہان میں بھی وہ کبھی نہ ختم ہونے والے سکھ
چین اور امن و آسائش کا حقدار بن جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے
صحابہ اس دنیا سے اُس دنیا کی طرف جاتے ہوئے اتنی تکلیف بھی محسوس نہیں کرتے تھے جتنی ہم ایک
کمرہ سے اٹھ کر دوسرے کمرہ کی طرف جانے میں محسوس کرتے ہیں۔پوری بشاشت کے ساتھ اس
انتقال مکانی کا خیر مقدم کرنا ان کی فطرت ثانیہ بن چکا تھا چنانچہ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے
کہ مٹھی بھر صحابہ نے لاکھوں کے لشکر کا بے جگری سے مقابلہ کیا اور ان کی صفیں کی صفیں اس طرح کاٹ کر
رکھ دیں جس طرح گاجر مولی کو کاٹ کر پھینک دیا جاتا ہے۔وہ ہنسی خوشی جام شہادت نوش کرنے میں
ایک راحت محسوس کرتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اپنے عمل سے انا للہ کا تقاضا پورا کرنے کے
بعد وَ إِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کے خدائی وعدہ کے تحت ابدی جنت ہمارا انتظار کر رہی ہے۔

۱۷۰
سو إِنَّا لِلہ کا مطلب یہ ہے کہ اس کی رو سے ہم اپنے رب سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے
عمل سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم اللہ ہی کے لئے ہیں۔ہمارا حال ہمارا مستقبل ہمارا ماحول یعنی یہ
پوری کائنات اور اس کی ہر چیز خدا ہی کی پیدا کردہ ہے اور وہی اس کا مالک ہے۔جب وہ ہمیں کچھ
دے گا تو ہم اس کی حمد کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور اگر وہ اس چیز کو واپس لے لے گا تو
بھی ہم اس کی رضا پر راضی رہیں گے کیونکہ یہ ہمارا ایمان ہے کہ وہ اس عارضی آزمائش کے بعد ہم پر
اس دنیا میں ہی ضرور اپنا فضل نازل کرے گا اور پھر وَ اِنَّا اِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کے وقت اس جہان میں
بھی ہم پر اپنی رحمت اور فضل کا سایہ رکھے گا۔برخلاف اس کے منافقوں کا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ جب مومنوں
کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ خوش
ہوتے ہیں اور انہیں مشکل اور مصیبت میں دیکھ کر ذمہ داریوں سے منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
اب ہمیں کیا پڑی ہے کہ ہم اُن کی خاطر دکھ اٹھائیں اور اُن ذمہ داریوں کو ادا کریں جو خواہ مخواہ ہم پر
ٹھونس دی گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کے رد عمل کا ذکر سورۃ توبہ کی آیت ۵۰ میں کیا ہے۔فرماتا ہے۔إن تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِنْ تُصِبْكَ مُصِيبَةٌ يَقُولُوا قَدْ اَخَذْنَا أَمْرَنَا
مِنْ قَبْلُ وَيَتَوَلَّوْا وَهُمْ فَرِحُوْنَ (التوبة: ۵۰) (اے رسول) اگر تجھے کوئی فائدہ پہنچے تو ان منافقوں
کو بُرا لگتا ہے اور اگر تجھ پر کوئی مصیبت آجائے تو وہ کہتے ہیں ہم نے تو پہلے ہی سے پیش آنے والے
حالات کا انتظام کر لیا تھا اور وہ خوشی کے مارے ( اپنی ذمہ داریوں سے ) پیٹھ پھیر کر چلے جاتے ہیں۔آیت کا سیاق و سباق صاف بتا رہا ہے کہ یہاں خوشی کے مارے پیٹھ پھیر کر چلے جانے سے مراد
ذمہ داریوں سے منہ پھیر کر چلا جانا ہے کیونکہ منافق بیچ میں گھس کر ہی نقصان پہنچاتے ہیں الگ ہو کر
نہیں۔اس آیت کا مطلب یہ ہوا کہ جب بھی مومنوں پر کوئی مصیبت آتی ہے کوئی مالی نقصان ہو جائے
یا کوئی بزرگ فوت ہو جائے تو جہاں مومن اِنَّا لِلہ کہہ کر خدا کی طرف رجوع کرتے اور اس سے
دعائیں مانگتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں پہلے سے بھی زیادہ مستعد ہو جاتے ہیں وہاں
منافق اس مصیبت یا مشکل کے نازل ہونے پر خوش ہوتے ہیں اور ذمہ داریوں سے منہ پھیر کر ایک

طرف ہو جاتے ہیں تا کہ مومنوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہو۔اس کی واضح مثال ہمیں آنحضرت ﷺ کے وصال کے وقت ملتی ہے۔جب خدائی مقدرات
کے تحت آنحضرت ﷺ کا وصال ہوا تو مومنوں پر تو مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ایسے نازک وقت میں
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں سنبھالا اور انہیں ان کا فرض یا د دلا کر پہلے سے بھی بڑھ کر اپنی
ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی چنانچہ وہ شدید صدمہ اور غم واندوہ کے باوجود اپنی ان
ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہمہ تن مصروف ہو گئے۔لیکن برخلاف اس کے منافقوں نے آپ کی وفات
پر خوشی کا اظہار کیا اور کہنے لگے کہ چلو اب زکوۃ کی ادائیگی سے بچے۔بجائے اس کے کہ یہ کہتے کہ اتنا
بڑا حسن جو خدا نے ہم کو دیا تھا وہ فوت ہو گیا ہے اب ہم اس کی خاطر اور زیادہ قربانیاں کریں گے اور
اس کے کام کو آگے بڑھانے میں اپنی جانیں لڑا دیں گے، انہوں نے کہا یہ کہ چلو چھٹی ہوئی ، قومی
ضرورتوں کے لئے مال خرچ کرنا پڑتا تھا، اب اس سے تو نجات ملی۔منافقین کا یہ گروہ آنحضرت مع
کے زمانہ میں بھی تھا اور آپ کے خلفاء کے زمانہ میں بھی تھا۔اسی طرح یہ گروہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے زمانہ میں مصروف کار رہا اور آپ کے خلفاء کے زمانہ میں اس گروہ کی ریشہ دوانیاں
جاری رہیں۔سو جب صدمہ اور مصیبت کے وقت میں خدا ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم نہ صرف زبان سے
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کہیں بلکہ اپنے عمل سے بھی اس کا ثبوت دیں ہمارا فرض ہے کہ صدمہ
اور غم واندوہ کے موجودہ وقت میں جبکہ ہماری ایک نہایت محبوب اور واجب الاحترام ہستی ہم سے جدا
ہو گئی ہے ہم نہ صرف زبان سے بلکہ اپنے عمل سے اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کہیں۔اللہ تعالیٰ کی
طرف رجوع کرتے ہوئے خوب دعائیں کریں کہ وہ ہماری حفاظت فرمائے اور پہلے سے بھی بڑھ کر
قربانیوں اور دین کی خاطر جانفشانیوں کی توفیق سے نوازے اور پھر اپنی ذمہ داریوں کو جن میں پہلے کی
نسبت اور زیادہ اضافہ ہو گیا ہے کما حقہ ادا کرنے میں ہمہ تن مصروف ہوجائیں۔نیز ہمارا یہ بھی
فرض ہے کہ ہم قرآن مجید کے اس واضح ارشاد کے پیش نظر کہ مومنوں پر مصیبت کے وقت منافق اور بھی

۱۷۲
زیادہ تیز ہو جاتا ہے ہم بھی چوکس ہو جائیں اور اس بات پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچا
سکیں۔اگر کسی منافق کی طرف سے کوئی ایسی بات ہوتی دیکھیں تو اس کا تدارک کریں اور مرکز کو بھی
اس کی اطلاع بھیج کر اسے خبر دار کر دیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صدمہ اور غم واندوہ کے موجودہ وقت میں قرآنی تعلیم کی روشنی
میں صحیح راہ عمل اختیار کرنے کی توفیق دے تاکہ ہم دین کی خاطر پہلے سے بھی بڑھ کر قربانیاں کرنے اور
اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے ثابت ہوں۔آمین
☆☆
(ماہنامہ انصار الله ر بوه تمبر ۱۹۶۳ء صفحه ۲۵ تا ۳۲)

آج 10 میں سے 10 باقی