سالانہ اجتماع اور زعماء صاحبان کا فرض

مضامین ناصر

۱۷۳ سالانہ اجتماع اور زعماء صاحبان کا فرض
جیسا کہ قبل ازیں اعلان کیا چکا ہے انصار اللہ کا نواں سالانہ اجتماع ذکر الہی اور انابت الی اللہ کی
مخصوص روایات کے ساتھ انشاء اللہ العزیز یکم ،۳،۲ نومبر ۱۹۶۳ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار ربوہ میں منعقد
ہوگا۔اس میں شریک ہونے کی افادیت اور تزکیہ نفوس و تطہیر قلوب کے لحاظ سے اس کی غیر معمولی
اہمیت اظہر من الشمس ہے۔جملہ ناظمین، زعماء اعلیٰ اور زعماء صاحبان کا فرض ہے کہ وہ احباب کو
بکثرت شمولیت کیلئے مسلسل تحریک فرماتے رہیں۔اس امر کی ذمہ داری براہ راست ان پر عائد ہوتی
ہے کہ ان کی اپنی مجلس یا مجالس کے اراکین زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس میں شریک ہو کر تربیت و
اصلاح کے اس انمول موقع سے كَمَا حَقُہ مستفیض ہوں۔یہ امر بھی خاص طور پر مد نظر رہے کہ مجلس شوریٰ انصار اللہ میں شرکت کے لئے نمائندگان کے
اسماء گرامی کے متعلق اطلاع مرکز میں زیادہ سے زیادہ ۲۰ راکتو بر تک پہنچ جانی چاہیے۔مزید برآں یہ امر بھی از حد ضروری ہے کہ سالانہ اجتماع کا چندہ فوری طور پر مرکز میں بھجوا دیا
جائے تا کہ اجتماع کے انتظامات جلد از جلد اور بسہولت پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔جَزَاهُمُ اللهُ
اَحْسَنَ الْجَزَاءِ
مرزا ناصر احمد
(صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ )
(ماہنامہ انصار اللہ ربوہ اکتوبر ۱۹۶۳ ، صفحہ ۲۰)
☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی