خدام الاحمدیہ کے لئے ضروری نصائح
مضامین ناصر
۱۷۴
خدام الاحمدیہ کے لئے ضروری نصائح
یہ پُر مغز اور قیمتی مقالہ محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدرانجمن احمد یه ر بوه
نے مورخہ ۲۶ اکتوبر ۱۹۶۳ء کو خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے بائیسویں سالانہ اجتماع کے موقع پر تلقین
عمل کے پروگرام میں بنفس نفیس پڑھ کر سنایا۔یہ نہایت درجہ قیمتی اورمفید نصائح جو زیادہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام یا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے اپنے الفاظ پر مشتمل ہیں۔خدام الاحمدیہ کے لئے ایک مستقل لائحہ عمل کی حیثیت رکھتی ہیں۔اور ہمیشہ ہمارے پیش نظر اپنی
چاہئیں۔ادارہ خالد محترم صاحبزادہ صاحب کا بے حد ممنون ہے جنہوں نے از راہ شفقت یہ مقالہ
خالد کو اشاعت کے لئے مرحمت فرمایا۔فجزاه الله احسن الجزاء (ادارہ)
حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خاص اغراض و مقاصد کے لئے جماعت
میں مجلس خدام الاحمدیہ کا اجراء فرمایا تھا اور خود اس مجلس کا لائحہ عمل تجویز فرما کر اس معتین اور محدود دائرہ
میں خدام کو آزادانہ جد و جہد کرنے کی ہدایت فرمائی تھی اور خدام کے لئے ان راہوں کی نشان دہی خود کی
تھی جن پر انہیں چلنا تھا اور انہیں تاکید فرمائی تھی کہ کوئی نیا پروگرام بنانا تمہارے لئے جائز نہیں“۔( الفضل ۱۰ ر ا پریل ۱۹۳۸ء)
پس آپ کا پروگرام وہی ہے جو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ ہے اور آپ کا فرض ہے کہ حضور
ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات ہر وقت سامنے رکھیں اور ان کی روشنی میں اور ان کے مطابق مقررہ دائرہ کے
اندر رہتے ہوئے اپنے پروگرام بنائیں۔حضور کی علالت کے دنوں میں آپ کی یہ ذمہ داری اور بھی
بڑھ جاتی ہے۔کیونکہ کوئی وفاشعار خادم کو ئی با ادب اور فرمانبردار بچہ عارضی جدائی کے ایام میں جو بوجہ
سفر یا بیماری ہوں اپنے آقا اور روحانی باپ کے ارشادات کو نظر انداز نہیں کیا کرتا اور آج میں آپ
۱۷۵
بھائیوں کو جن کا صدر میں ایک لمبا عرصہ تک رہ چکا ہوں۔آپ کی اسی بنیادی ذمہ داری کی طرف توجہ
دلا نا اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں۔تا ایسا نہ ہو کہ دنیا آپ کو اپنے آقا کا بے وفا خادم یا اپنے روحانی باپ
کی ناخلف اولاد سمجھے۔پس یاد رکھیں کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک فقال جماعت، ایک فدائی
جماعت، ایک ایثار اور قربانی کرنے والی جماعت دیکھنا چاہتے ہیں۔جو یہ نہ بجھتی ہو کہ زبان کے رس
میں ہی ساری کامیابی ہے کیونکہ اصل چیز باتیں کرنا نہیں بلکہ کام کرنا ہے۔(الفضل ۱۰ راپریل ۱۹۳۸ء)
پس اپنے دلوں میں سے ہر قسم کی نمود کا خیال مٹا کے محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ رکھتے
ہوئے اور فخر و مباہات کے خیالات سے پاک ہو کر خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کرو اور دنیا کے لئے
ایک نیک مثال قائم کرو اور آپ میں سے ہر ایک یہی خیال کرے کہ میں ہی احمدیت کا ستون ہوں۔اگر میں ذرا بھی ہلا اور میرے قدم ڈگمگائے تو جماعتی نظام اور امام ہمام کے ارشادات کی چھت کو نقصان
پہنچے گا۔اپنے ایمانوں کو مضبوط کرو کہ ایمان انسان کی جوانی کو بڑھا تا اور حوصلوں کو بلند کرتا ہے۔پس
مایوسی کے خیالات اپنے دل میں نہ آنے دو اور اپنے حوصلے کو بلند رکھو۔اور یہ عزم اور ارادہ لے کر
کھڑے ہو کہ ہم نے خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنا اور اندھیرے میں بھٹکتی ہوئی دنیا کو اس قادر و توانا
کی معرفت سے مالا مال کرنا ہے۔اسلام کا کامل نمونہ بن کر حزب اللہ میں داخل ہو جاؤ۔پھر تمہیں ذاتی
نصرت بھی حاصل ہوگی اور طفیلی بھی۔حضور ( مصلح موعود ) فرماتے ہیں کہ :
و ہمیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس وقت ایک ذہنی آزادی عطا کی ہوئی ہے
اور وہ یہ کہ ہم میں سے ہر شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ تھوڑے عرصہ کے اندر ہی (خواہ ہم اُس
وقت زندہ رہیں یا نہ رہیں لیکن بہر حال وہ عرصہ غیر معمولی طور پر لمبا نہیں ہوسکتا) ہمیں
تمام دنیا پر نہ صرف عملی برتری حاصل ہوگی بلکہ سیاسی اور مذہبی برتری بھی حاصل ہو جائے
گی۔اگر ہم اس خیال کو جماعت کے افراد کے ذہنوں میں پورے طور پر زندہ رکھیں اور
اسے مضبوط کرتے چلے جائیں تو ایک منٹ کے لئے بھی ہماری جماعت کے نوجوانوں
کے دلوں میں غلامی کا خیال پیدا نہیں ہو سکتا“۔(الفضل ۱۳ راپریل ۱۹۳۸ء)
یا درکھو کہ جب کسی قوم کے نو جوانوں میں یہ روح پیدا ہو جائے کہ اپنے قومی اور مذہبی مقاصد
کی تعمیل کے لئے جان دے دینا وہ بالکل آسان سمجھنے لگیں اس وقت دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں
مارسکتی۔(الفضل ۱۷ را پریل ۱۹۳۹ء)
پس خدام الاحمدیہ کا فرض ہونا چاہیے کہ وہ اپنے ممبروں میں قو می اور ملی روح پیدا کریں۔پس
اپنی زندگی میں جنت کی کیفیات پیدا کرو اور باہم تعاون کے ساتھ رہو۔۔۔جماعتی نظام کو نمایاں کرو
اور شخصی وجود کو اس کے تابع رکھو۔اور ہمیشہ اس اصول پر کار بندر ہو کہ ”جہاں میری ذات کا مفاد میری
قوم کے مفاد سے ٹکرائے وہاں قومی مفاد کو مقدم کروں گا اور اپنی ذات کو نظر انداز کروں گا“۔(الفضل ۱۷ار اپریل ۱۹۳۹ء)
ایسا پروگرام بناؤ کہ جماعت کے نو جوان اسلامی تعلیم سے زیادہ سے زیادہ واقفیت
پیدا کریں۔دینی و دنیوی علوم کو عام کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ کوئی احمدی ایسا نہ ہو جو
پڑھا لکھا نہ ہو۔اس سے ذہن صیقل ہوں گے اور اخلاق بلند۔پس قرآن کریم با ترجمہ
پڑھنے پڑھانے کا انتظام کرو اور قرآن کریم کی تعلیم کو رائج کرنا اپنے پروگرام کا خاص
(الفضل اراپریل ۱۹۳۸ء)
یہ بھی یا درکھو کہ علم گدھوں کی طرح کتابیں لاد دینے سے نہیں آجا تا۔آوارگی کو دور کرنے سے
حصہ بناؤ“۔علم بڑھتا ہے اور ذہن میں تیزی پیدا ہوتی ہے“۔(الفضل اار مارچ ۱۹۳۹ء)
پس آپ کا فرض ہے کہ خدام ، اطفال سے آوارگی کو دور کریں اور اپنے رہن سہن میں وقار کو قائم
کریں اور شرم اور حیا سے اپنی زندگیاں گزار ہیں۔کوئی احمدی خادم یا طفل گلیوں میں مارا مارا نہ پھرے،
گالیاں نہ دے اور ایک دوسرے کی گردن میں باہیں اور ہاتھ میں ہاتھ ڈالے نہ دیکھا جائے کہ یہ سب
باتیں وقار اور اسلامی آداب کے خلاف ہیں۔ورزش بے شک کرو کہ ورزش انسان کے کاموں کا حصہ ہے۔ہاں گلیوں میں بے کار پھرنا،
122
بیٹھے باتیں کرنا اور بخشیں کرنا آوارگی ہے اور ان کا انسدا دخدام الاحمدیہ کا فرض ہے۔یہ بھی نہ بھولو کہ ”نماز کے بغیر اسلام کوئی چیز نہیں“۔(الفضل ۲۲ /اپریل ۱۹۳۸ء)
نماز اور باجماعت نماز اللہ تعالیٰ کے خاص فضلوں میں سے ایک خاص فضل ہے۔( الفضل ۲۳ را پریل ۱۹۴۱ء)
پس نمازوں کو ان کی شرائط کے ساتھ ادا کرو اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنو۔”سچائی کو
اپنا معیار قرار دو“۔(الفضل، ار ا پریل ۱۹۳۸ء) کہ سچ کے بغیر اخلاق درست نہیں ہو سکتے“۔( الفضل ۲۲ را پریل ۱۹۳۹ء)
اور دیانت کو اپنا شعار بناؤ کہ ” بہترین اخلاق جن کا پیدا کرنا کسی قوم کی زندگی کے لئے نہایت
ضروری ہے وہ سچ اور دیانت ہیں۔جس قوم میں سچ پیدا ہو جائے اور جس قوم میں دیانت آ جائے
وہ قوم نہ کبھی ذلیل ہو سکتی ہے اور نہ کبھی غلام بنائی جاسکتی ہے۔سچائی اور دیانت دونوں
کا فقدان ہی کسی
قوم کوذلیل بناتا اور ان دونوں
کا فقدان ہی کسی قوم کو غلام بنا تا ہے“۔پس نو جوانوں میں قومی دیانت ،تجارتی دیانت اور اخلاقی دیانت پیدا کرو کہ ”جس قوم میں قومی
دیانت بھی ہو تجارتی دیانت بھی ہو اور اخلاقی دیانت بھی ہو وہ قوم تو ایک پہاڑ ہوتی ہے۔۔۔۔اور وہ دنیا
کے لئے ایک تعویذ ہو جاتی ہے“۔(الفضل ۱۵/ مارچ ۱۹۳۹ء)
اگر سچ اور صداقت اپنی وسعتوں کے ساتھ تمہیں اپنی حفاظت میں لے لے، اگر دیانت اپنی
سب اقسام میں تمہارے وجودوں میں اپنے کمال کو پہنچ جائے تو تم میں غدار کبھی پیدا نہیں ہوں گے اور
تمہارا ہر فر دموت کو غداری پر ترجیح دے گا۔اپنے ذہنوں کو جلا دو اور اپنی ذہانتوں
کو تیز کرو اور واقعات کی دنیا میں قیاسات سے کام لینا چھوڑ
دو کہ یہ ایک ایسا مرض ہے جس کے نتیجہ میں افراد کا ذہنی ارتقاء مارا جاتا ہے۔یادرکھو کہ سچا ایمان اور سچا
اخلاص اعلیٰ توجہ اور فراست و ذہانت پیدا کرتا ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ
”ہمارے نو جوانوں کو ذہین بننا چاہیے اور ان کی نظر وسیع ہونی چاہیے، وہ جب بھی
۱۷۸
کوئی کام کریں انہیں چاہیے کہ وہ اس کے سارے پہلوؤں کو سوچ لیں اور کوئی بات بھی
ایسی نہ رہے کہ جس کی طرف انہوں نے توجہ نہ کی ہو۔یہی نقص ہے جس کی وجہ سے میں
نے دیکھا ہے کہ روحانیت میں بھی ہمارے آدمی بعض دفعہ فیل ہو جاتے ہیں۔۔۔حقیقی
دین تو ایک مکمل عمارت کا نام ہے مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ تم مکمل عمارت
کا فائدہ صرف
ایک دیوار سے حاصل کرنا چاہتے ہو۔(الفضل ۲۱ / مارچ ۱۹۳۹ء)
سچ یہ ہے کہ وسعتِ نظر اور ذہن رسا حقیقی نظم و ضبط اور کامل اطاعت پیدا کرتا ہے اور ذہین اور
وسیع النظر نو جوان ہی تنظیم کے سب مطالبوں کو پورا کر سکتا ہے۔یہ بھی نہ بھولو کہ محبت بے شک پہلی چیز ہے جو ذہانت پیدا کرتی ہے۔مگر دوسرا حصہ ذہانت کا
سزا سے مکمل ہوتا ہے“۔(الفضل ۱۵/ مارچ ۱۹۳۹ء)
پس اپنے فرائض کو تندہی اور خوش اسلوبی سے سرانجام دو اور اگر کبھی کوئی کوتاہی یا خطا ہو جائے تو
بشاشت کے ساتھ سزا اور ذریعہ اصلاح کو قبول کرو۔کہ ہمارے امام کا فرمان ہے اور یہی سچ ہے کہ ” سزا
نوع انسان کے لئے ایک رحمت کا خزانہ ہے۔(الفضل ۲۱ / مارچ ۱۹۳۹ء)
وقار عمل کو اپنا طرہ امتیاز بناؤ اور ہاتھ سے کام کرنے کو اپنے لئے باعث فخر سمجھو۔کسی کام کو ذلیل
نہ سمجھو۔ایک پروگرام کے ماتحت سڑکوں پر بھرتی ڈال کر انہیں ہموار کرو اور محلہ کے گڑھوں کو پر کرو۔چاہیے کہ ہماری گلیاں ظاہری گندگی سے بھی پاک ہوں اور ہمارے محلوں میں کوئی گڑھا نظر نہ آئے
تاکہ روحانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہم جسمانی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں۔دنیا بعض کا موں کو بُرا
اور معیوب
سمجھتی ہے تم کسی جائز کام کے متعلق یہ نہ سمجھو کہ وہ برا ہے۔کیونکہ کام کرنے کی عادت ڈالنا ہی
نہایت ضروری ہے۔تا جو لوگ سُست ہیں وہ بھی چست ہوجائیں اور ایسا تو کوئی بھی نہ رہے جو کام
کرنے کو عیب سمجھتا ہو۔جب تک ہم یہ احساس نہ مٹادیں کہ بعض کام ذلیل ہیں اور ان کو کرنا بہتک ہے
یا یہ ہاتھ سے کما کر کھانا ذلت ہے۔اس وقت تک ہم دنیا سے غلامی کو نہیں مٹا سکتے۔(الفضل ۱۷ / مارچ ۱۹۳۹ء)
۱۷۹
پس چاہیے کہ جس طرح تمہارے دل ہر ناپاکی سے منز ہ ہوں اسی طرح تمہارا ماحول بھی ہر
گندگی اور
نجس سے پاک ہو۔یہ بھی یاد رکھو کہ وہ لوگ جو خدمت خلق کو اپنا مقصود قرار دیتے ہیں وہی ہر
قسم کی عزت کے مستحق ہیں“۔(الفضل ۱۰ اپریل ۱۹۳۸ء) پس ”غریبوں اور مسکینوں کی بلکہ ہر قوم کے
غریبوں اور بیکسوں کی۔تادنیا کو معلوم ہو کہ احمدی کتنے بلند ہوتے ہیں“۔(الفضل ۱۳ را پریل ۱۹۳۸ء)
پس اپنے فوائد کو بھلا کر دوسروں کو نفع پہنچانا اپنا نتہا قرار دو۔تا اس رنگ میں بھی مظہر خدا بن
جاؤ۔یہ خیال رہے کہ تمہارے جسموں کے بھی تم پر کچھ حقوق ہیں۔پس اپنی صحت کا خیال رکھو اور ایسی
کھیلیں کھیلو جو نہ صرف جسمانی قوتوں کو بلکہ ذہنی قوتوں کو بھی فائدہ پہنچانے والی ہوں اور آئندہ زندگی
میں بھی کام آئیں اور متوازن غذا کا خاص طور پر خیال رکھو تا تمہارے جسم میں چستی اور پھر تی پیدا ہو۔تمہارے اعضاء درست رہیں اور تمہاری ہمتیں بلند ہوں تا تمہارے کندھے ان ذمہ داریوں کو
استقلال اور مداومت کے ساتھ اٹھا سکیں جو ذمہ داریاں تمہارے پیارے اور محبوب امام نے تم پر جو
خدام الاحمدیہ ہو ڈالی ہیں۔”اگر تم یہ کام کرو تو گو دنیا میں تمہارا نام کوئی جانے یا نہ جانے۔۔۔مگر خدا
تمہارا نام جانے گا اور جس کا نام خدا جانتا ہو اس سے زیادہ مبارک اور خوش قسمت اور کوئی نہیں
(الفضل۔اراپریل ۱۹۳۸ء)
آپ کو ایک لحظہ کے لئے بھی یہ حقیقت نہیں بھلانی چاہیے کہ آپ کا قیام اس لئے کیا گیا ہے کہ
جماعت کو مضبوطی اور ترقی حاصل ہو۔اگر آپ کے کسی کام یا حرکت کی وجہ سے جماعت میں تفرقہ اور
ہوسکتا۔شقاق پیدا ہو۔تو آپ سے زیادہ کوئی شقی اور بد بخت نہ ہوگا۔ہمارے پیارے امام ( حضرت مصلح موعود ) بڑے ہی درد کے ساتھ ہمیں نصیحت فرماتے ہیں کہ
پس خدام الاحمدیہ کو اور انصار اللہ دونوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنے آپ
کو تفرقہ اور شقاق کا موجب نہیں بنانا چاہیے۔اگر کسی حصہ میں شقاق پیدا ہوا تو خدا تعالیٰ
کے سامنے تو وہ جوابدہ ہوں گے ہی۔میرے سامنے بھی وہ جوابدہ ہوں گے۔یا جو بھی امام
ہوگا اس کے سامنے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا۔کیونکہ ہم نے یہ مواقع ثواب حاصل
۱۸۰
کرنے کیلئے مہیا کئے ہیں۔اس لئے مہیا نہیں کئے کہ جو طاقت پہلے سے حاصل ہے اس کو
(الفضل ۳۰ / جولائی ۱۹۴۵ء)
بھی ضائع کر دیا جائے“۔میں اس بات کا اظہار کئے بغیر بھی نہیں رہ سکتا کہ آپ احمدی پہلے ہیں اور خدام الاحمدیہ بعد میں
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک احمدی کو جو دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں وہ احمدی بننا چاہیے۔حضور فرماتے ہیں۔وہ جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کا رکھتے
ہیں۔اس سے غرض یہ ہے کہ تا وہ نیک چلنی اور نیک بختی اور تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ
جائیں اور کوئی فساد اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک نہ آسکے۔وہ پانچ وقت نماز
با جماعت کے پابند ہوں ، وہ جھوٹ نہ بولیں ، وہ کسی کو زبان سے ایذا نہ دیں، وہ کسی قسم کی
بدکاری کے مرتکب نہ ہوں اور کسی شرارت اور ظلم اور فساد اور فتنے کا خیال بھی دل میں نہ
لاویں۔غرض ہر ایک قسم کے معاصی اور جرائم اور نا کر دنی اور ناگفتنی اور تمام نفسانی
جذبات اور بے جا حرکات سے مجتنب رہیں اور خدا تعالیٰ کے پاک دل اور بے شر اور
غریب مزاج بندے ہو جائیں۔اور کوئی زہریلا خمیر ان کے وجود میں نہ رہے اور تمام
انسانوں کی ہمدردی ان کا اصول ہو اور خدا تعالیٰ سے ڈریں اور اپنی زبانوں اور اپنے
ہاتھوں اور اپنے دل کے خیالات کو ہر یک نا پاک اور فسادانگیز طریقوں اور خیانتوں سے
بچائیں اور پنج وقتہ نماز کو نہایت التزام سے قائم رکھیں اور ظلم اور تعدی اور غبن اور رشوت
اورا تلاف حقوق اور بیجا طرف داری سے باز رہیں اور کسی بد صحبت میں نہ بیٹھیں“۔(اشتہار ۲۹ مئی ۱۸۹۸ء)
چاہیے کہ تمہارے دل فریب سے پاک اور تمہارے ہاتھ ظلم سے بری اور
تمہاری آنکھیں ناپا کی سے منزہ ہوں اور تمہارے اندر بجز راستی اور ہمدردی خلائق کے
(اشتہار ۲۹ مئی ۱۸۹۸ء)
اور کچھ نہ ہو۔
۱۸۱ ”خدا غنی بے نیاز ہے۔اس سے ڈرو اور اس کا فضل پانے کے لئے اپنے صدق کو
دکھلاؤ۔خدا تمہارے ساتھ ہو“۔(اشتہار ۴ را کتوبر۱۸۸۹ء)
دوستو ! اٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ کہ اس زمانہ کی نسل کے لئے نہایت مصیبت کا وقت
آگیا ہے۔اب اس دریا سے پار ہونے کے لئے بجز تقویٰ کے اور کوئی کشتی نہیں۔مومن
خوف کے وقت خدا کی طرف جھکتا ہے۔کہ بغیر اس کے کوئی امن نہیں۔اب دکھ اٹھا کر اور
سوز و گداز اختیار کر کے اپنا کفارہ آپ دو۔اور راستی میں محو ہو کر اپنی قربانی آپ ادا کرو۔اور تقویٰ کی راہ میں پورے زور سے کام لے کر اپنا بوجھ آپ اٹھاؤ کہ ہمارا خدا بڑا
رحیم و کریم ہے کہ رونے والوں پر اس کا غصہ تھم جاتا ہے۔مگر وہی جو قبل از وقت روتے
ہیں۔نہ مُردوں کی لاشوں
کو دیکھ کر۔”
تبلیغ رسالت جلد دہم صفحہ ۷۳ مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۶۲۸، ۶۲۹ بار دوم )
اور ایسے تقویٰ کی راہ پر قدم مارو کہ وہ رحیم و کریم خوش ہو جائے۔اپنی
خلوت گاہوں کو ذکر الہی کی جگہ بناؤ۔اپنے دلوں پر سے ناپاکیوں کے زنگ دور کرو۔بے جا
کینوں اور بخلوں اور بدزبانیوں سے پر ہیز کرو اور قبل اس کے کہ وہ وقت آوے کہ
انسانوں کو دیوانا سا بنا دے بیقراری کی دعاؤں سے خود دیوانے بن جاؤ۔عجب بد بخت وہ
لوگ ہیں کہ جو مذہب صرف اس بات کا نام رکھتے ہیں کہ محض زبان کی چالا کیوں پر سارا
دارو مدار ہو اور دل سیاہ اور ناپاک اور دنیا کا کیڑا ہو۔پس اگر تم اپنی خیر چاہتے ہو تو ایسے
مت بنو۔۔۔تقویٰ سے پورا حصہ لو اور خدا ترسی کا کامل وزن اختیار کرو اور دعاؤں میں لگے
رہو تا تم پر رحم ہو۔۔۔دنیا کے لئے بڑی گھبراہٹ کے دن ہیں۔مگر دنیا نہیں سمجھتی لیکن کسی
دن سمجھے گی۔( تبلیغ رسالت جلد دہم صفحہ ۷۴ ۷۵ مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۶۳۰،۶۲۹)
(ماہنامہ خالد ر بوه نومبر دسمبر ۱۹۶۳ء صفحه ۲۱ تا ۲۷)
☆☆