جلسہ سالانہ کے انتظامات سے تعارف

مضامین ناصر

۱۸۲
جلسہ سالانہ کے انتظامات سے تعارف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ
جلسہ سالانہ کی ابتدا
ہر سال ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ سلسلہ عالیہ کے مرکز دائمی
قادیان ضلع گورداسپور میں منعقد ہوتا تھا۔جس میں ہزاروں احمدیوں کے علاوہ جو ملک کے ہر حصہ سے
شامل ہوتے ایک کثیر تعداد غیر احمدی اور غیر مسلم اصحاب کی بھی شریک ہو کر فائدہ اٹھاتی تھی۔لے
قادیان سے ہجرت کے بعد جماعت احمدیہ پاکستان کے نئے مرکز ربوہ ضلع جھنگ میں بڑی شان
وشوکت سے منعقد ہوتا ہے۔جلسہ سالانہ کی داغ بیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ
عالیہ احمدیہ کے مقدس دور میں ۱۸۹۱ء میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ڈالی گئی تھی جبکہ اس میں پچھتر احباب
شریک ہوئے۔دوسرے سال ۱۸۹۲ء میں جبکہ سالانہ جلہ کی بنیاد با قاعدہ طور پر کھی گئی تھی تین سو چھپیں
احباب نے شرکت کی۔اس چھوٹی سی ابتدا سے شروع ہو کر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے جلسہ میں
۷۰-۶۰ ہزار کے قریب لوگ شامل ہوتے ہیں اور یہ تعداد ہر سال ہزاروں کے اضافہ سے بڑھ رہی ہے
اور وہ دن دور نہیں جبکہ شمع احمدیت کے پروانے لاکھوں کی تعداد میں اس مبارک تقریب میں شمولیت کے
لئے اکناف عالم سے جاں نثارانہ بصد خلوص پرواز کرتے ہوئے حاضر ہوا کریں گے۔انشاء الله
جلسہ سالانہ کے اغراض و مقاصد
جلسہ سالانہ کی اغراض میں تربیتی اور تبلیغی ہر دو مقاصد شامل ہیں جہاں تک جلسہ کی اصل
لے قادیان میں اب بھی ہر سال با قاعدگی سے جلسہ سالانہ منعقد ہوتا ہے۔

۱۸۳
کارروائی اور تقاریر کے انتظام کا تعلق ہے۔یہ انتظام نظارت اصلاح وارشادصدرانجمن احمدیہ کے سپر د ہوتا
ہے۔لیکن مہمانوں کے استقبال اور ان کی رہائش اور خور و نوش وغیرہ کا انتظام افسر جلسہ سالانہ کے سپرد
ہے۔اور یہ دونوں شعبے نظارت علیا صدرانجمن احمد یہ ربوہ کی عمومی نگرانی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔اس ٹریکٹ کی اشاعت کا مقصد
اس ٹریکٹ کی اشاعت کا اصل مقصد یہ ہے کہ سالانہ جلسہ میں شریک ہونے والے احباب
جماعت مرکزی انتظامات سے پوری طرح متعارف ہوں اور جلسہ سالانہ کے ایام میں ابتدائی
معلومات کے نہ ہونے کی وجہ سے بلاضرورت پریشان نہ ہوں۔انہیں اس ٹریکٹ کے مطالعہ سے پتہ
لگ جائے گا کہ کس ضرورت کے لئے کسے ملنا چاہیے اور اس کا دفتر کس جگہ ہے۔اس طرح وہ بہت سی
پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔احباب کی خدمت میں ایک ضروری گزارش ہے کہ وہ ہر کام کے لئے افسر جلسہ سالانہ کے پاس
نہ آئیں بلکہ انہوں نے مختلف انتظامات کے لئے جو افسران مقرر کر دیئے ہیں۔براہ راست ان سے
رابطہ پیدا کر کے کم سے کم وقت میں اپنی ضرورت پوری کر لیں۔مثلاً اگر کسی کو روشنی کی ضرورت ہے تو وہ
افسرجلسہ سالانہ کے پاس آنے کی بجائے منتظم صاحب روشنی کے پاس جائیں یا پانی کی ضرورت ہے تو
منتظم صاحب آب رسانی سے اپنی ضرورت بیان کر کے اس کا ازالہ کرائیں۔وَعَلَى هَذَا الْقِيَاسِ۔اس سلسلہ میں کسی دوسرے کے پاس جانے سے صرف وقت ضائع ہوگا۔احباب کو دقت اور پریشانی
سے بچانے کے لئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ جلسہ سالانہ کے مختلف شعبہ جات دفتر انصار اللہ مرکزیہ میں
ہوں گے اور نمایاں بورڈ پر ان کا نام درج ہوگا۔افسر جلسہ سالانہ کے ماتحت کام کی تقسیم
افسر جلسہ سالانہ کے ماتحت مہمانوں کے استقبال، رہائش اور خورونوش اور اس سلسلہ میں
دوسرے بہت سے کام ہوتے ہیں جنہیں مختلف شعبہ جات میں تقسیم کر دیا جاتا ہے اور سہولت کے لئے

۱۸۴
ربوہ کے تین حلقے بنادیئے گئے ہیں۔ہر حلقہ کے مہمانوں کی ضروریات حلقہ کا ناظم پوری کرتا ہے۔یہ
حلقے حسب ذیل ہیں۔(۱) نظامت دار الصدر:۔اس حلقے میں محلہ جات دارالصدر شرقی ، غربی و جنوبی اور دارالفضل
شامل ہیں۔(۲) نظامت دار الرحمت:۔یہ نظامت محلہ جات دار الرحمت شرقی ، وسطی اور جنوبی پر مشتمل ہے۔(۳) نظامت دار العلوم : محلہ جات دار البرکات، دار النصر اور دارالیمن کا انتظام اس نظامت
متعلق ہے۔ان تینوں حلقہ جات کا انتظام افسر جلسہ سالانہ کی نگرانی میں تین علیحدہ علیحدہ افسروں کے سپرد ہے۔جو ناظم کہلاتے ہیں۔ان ناظمین کے علاوہ چھ اور ناظمین بھی افسر جلسہ سالانہ کی اعانت کے لئے کام
کرتے ہیں۔یعنی ناظم سپلائی، ناظم تعمیرات، ناظم رہائش، ناظم مہمان نوازی، ناظم تصدیق پر چی خوراک۔تنظیمی شعبہ جات
تنظیمی شعبہ جات کی تقسیم حسب ذیل ہے۔(۱) انتظام استقبال (۲) انتظام روشنی (۳) انتظام
آب رسانی (۴) انتظام دیگ (۵) انتظام تنور (۶) انتظام تقسیم روٹی (۷) انتظام تقسیم سالن
(۸) انتظام تقسیم پر ہیزی (۹) انتظام مہمان نوازی ( یعنی مہمانوں کو کھانا کھلانا اور ان کے آرام کا خیال
رکھنا ) (۱۰) انتظام طبی امداد (۱۱) انتظام صفائی (۱۲) انتظام پہرہ (۱۳) انتظام بازار (۱۴) انتظام
سٹور (۱۵) انتظام معائنہ و پڑتال (۱۶) انتظام امور متفرقہ۔ان شعبہ جات کی نگرانی علیحدہ علیحدہ
افسروں کے سپرد ہے۔جو اپنے اپنے حلقہ کے ناظم کے ماتحت کام کرتے ہیں۔انتظام سالانہ جلسہ کے
مختلف افسروں کے فرائض و اختیارات کا ڈھانچہ حسب ذیل ہے۔افسر جلسه سالانه
افسر جلسہ سالانہ مہمان نوازی کے جملہ شعبہ جات کا افسر اعلیٰ ہے۔جس کا کام یہ ہے کہ تینوں
حلقوں کے ناظمین ، ناظم سپلائی ، ناظم تعمیرات، ناظم رہائش، ناظم مہمان نوازی، ناظم تصدیق پر چی

۱۸۵
خوراک اور ناظم اجرائے پر چی خوراک اور تمام منتظمین کے کام کی نگرانی کرے اور بوقت ضرورت
مناسب ہدایات جاری کرے۔جن کی پابندی تمام ناظمین اور منتظمین پر واجب ہوگی۔افسر جلسہ
سالانہ کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ ہر روز صبح و شام تمام حالات کی رپورٹ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح
الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور ناظر صاحب اعلیٰ صدر انجمن احمد ی ربوہ کی خدمت میں پیش کرے۔نظامت حلقہ
ناظم حلقہ کا کام اپنے حلقہ میں مذکورہ بالا تمام شعبہ جات کا انتظام اور نگرانی کرنا ہے۔وہ افسر
جلسہ سالانہ کی طرف سے اپنی نظامت کے دائرہ کے اندر اندر جملہ مہمانان کی جائز ضر رویات پوری
کرنے کا ذمہ دار ہے اور اگر کسی جگہ کوئی خرابی یا نقص پیدا ہوتا ہوا نظر آئے تو اس کا فرض ہے کہ وہ اسے
فوری طور پر دور کرنے کیلئے مناسب اور مؤثر ذرائع استعمال کرے۔پس کسی نظامت میں قیام کرنے
والے مہمان اگر کوئی نقص دیکھیں تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر ناظم متعلقہ کو دیں۔تا کہ وہ اپنے حلقہ
میں موقعہ پر ہی نقص کو دور کر سکیں۔نظامت سیلائی
ناظم سپلائی جلسہ سالانہ کا کام ہے کہ جلسہ سالانہ کی جملہ ضروری اشیاء اجناس خورونوش،
ایندھن ، برتن، کسیر، پرالی اور دوسری چیزیں کافی عرصہ پہلے افسر جلسہ کی ہدایت کے ماتحت مہیا کرے
اور جلسہ کے دوران میں اگر کسی چیز کی فوری طور پر کمی یا ضرورت محسوس ہو تو وہ بھی مناسب مقدار میں
فراہم کرے۔نیز جلسہ سالانہ کے اخراجات کی ہر قسم کی ادائیگیاں کرے اور ان کا حساب رکھے۔اس
نظامت کا براہ راست مہمانان سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔نظامت تعمیرات
منتظم صاحب تعمیرات کا فرض ہے کہ افسر جلسہ سالانہ کی منشاء اور مہمانوں کی ضرورت کے
مطابق جملہ عمارات ، رہائش غسل خانے
وغیرہ تعمیر کرائے۔

نظامت رہائش وسٹور
۱۸۶
مہمانوں کی آرام دہ رہائش کا ضروری اور مناسب انتظام کرنا اس نظامت کا کام ہے۔رہائش
کے لئے کام مہیا کرنا اور پھر جماعت وار ان کے قیام کے لئے جگہ کی تعیین کرنا، کمروں میں کسیر یا پرالی
بچھانا،مہمانوں کے سامان کی حفاظت کا انتظام کرنا ان کے کھانے کے لئے پیالے،آبخورے، بالٹیاں
اور گھڑے پہلے سے مناسب تعداد میں ان کی قیام گاہوں پر موجود رکھنا نظامت رہائش کے فرائض میں
سے ہے۔جماعتوں میں قیام کرنے والے احباب کے علاوہ جولوگ ربوہ کے مکانوں میں انفرادی طور پر
رہائش رکھنا چاہتے ہوں اور جن کے لئے افسر جلسہ سالانہ نے علیحدہ مکان یا کمرے دینے کی ہدایت کی
ہو۔ایسے لوگوں کو جلسہ پر ربوہ آنے سے قبل بذریعہ ڈاک اس نظامت کی طرف سے اطلاع دی جاتی
ہے کہ آپ کے لئے فلاں محلہ میں فلاں کے مکان میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے اور پھر ان مہمانوں کے
ربوہ پہنچنے پر انہیں ان مکانات میں پہنچانا بھی نظامت رہائش کا فرض ہے۔جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مہمانوں کی ضرورت کے لئے پیالے، آبخورے، لوٹے اور گھڑے مہیا
کئے جاتے ہیں۔یہ سامان بھی ناظم صاحب رہائش کی تحویل میں ہوتا ہے۔لیکن اس کے لئے ناظم
صاحب مہمان نوازی کی طرف سے پرچی جاری کی جاتی ہے۔مہمان حضرات اپنی ضرورت کے لئے
ناظم صاحب مہمان نوازی سے ان کے دفتر میں مل کر سامان کے لئے پر چی حاصل کر لیں اور نظامت
رہائش وسٹور اس پرچی میں مندرجہ تعداد کے مطابق سامان جاری کر دے گی۔پس سامان کے حصول
کے لئے ناظم صاحب مہمان نوازی کی پر چی لازمی چیز ہے۔نظامت تصدیق پر چی خوراک
کھانے کی صحیح اور مناسب تقسیم کے لئے یہ ضروری ہے کہ کھانا صرف اسی مقدار میں حاصل کیا

جائے جس کی ضرورت ہو۔ضرورت سے زیادہ کھانا حاصل کرنا نہ صرف کھانا ضائع کرنا ہے بلکہ اس
سے دوسروں کا حق مارے جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ کھانے کی
پر چی جاری کرنے سے پہلے اچھی طرح پڑتال کر لی جائے کہ کس جگہ کتنے افراد کا کھانا درکار ہے۔چنانچہ اس غرض کے لئے نظامت تصدیق پر چی خوراک قائم ہے۔اس نظامت سے ہر قیام گاہ کے
لئے ایک فارم جاری کیا جاتا ہے جس پر دونوں وقت مہمان نواز مہمانوں کی تعدا د درج کرتا ہے۔افسر
تصدیق پر چی خوراک بسا اوقات خود اور عموماً اپنے نائین و معاونین کے ذریعہ تسلی کر لیتا ہے۔یہ اس
کے فرائض میں داخل ہے۔مہمانوں
کو بھی اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔مرکزی قیام گاہ کے علاوہ جو مہمان مختلف محلہ جات میں احباب کے گھروں میں قیام پذیر ہوتے
ہیں۔ان کی پڑتال کے لئے محلہ جات میں معاونین تصدیق پر چی خوراک موجود ہوتے ہیں۔پس
احباب کو کھانے کی پرچی حاصل کرنے سے قبل تصدیق ضرور کر لینی چاہیے۔تا کہ خوراک کی پرچی
جاری کرنے میں کسی قسم کی روک نہ ہو۔ایسے کارکنان کی فہرست ڈیوٹی شیٹ میں تفصیل سے درج
کر دی گئی ہے۔نظامت اجرائے پر چی خوراک
۲۳ دسمبر کی شام سے یکم جنوری کی شام تک مہمانوں کے لئے جلسہ سالانہ کے انتظام کی طرف
سے کھانا پیش کیا جاتا ہے۔جس کے حصول کے لئے اپنے حلقہ کے انتظام سے ایک پر چی حاصل کرنی
ضروری ہوتی ہے۔کارکنان کو ہدایت ہے کہ پرچی کے بغیر کھانا نہ دیں۔اس لئے پریشانی سے بچنے
کے لئے پرچی حاصل کر لی جائے۔اس سلسلہ میں یہ بھی گزارش ہے کہ پر چی صرف اتنی تعداد کی
حاصل کی جائے۔جتنے افراد کے کھانے کی ضرورت ہو صرف اتنا ہی کھانا لینا چاہیے اور اگر کسی وجہ سے
کھانا فاضل ہو جائے تو اسے پھینکنے یا ضائع کرنے کی بجائے لنگر خانہ میں اسی وقت واپس پہنچا دینا
چاہیے تاکسی اور مستحق کے کام آسکے۔یہ سلسلہ کا مال ہے۔اس کی حفاظت ہم سب پر واجب ہے۔اس

۱۸۸
کے ضیاع سے اللہ تعالیٰ کے رزق کی بے حرمتی ہونے کا ڈر ہے۔جو کسی طرح بھی مناسب نہیں۔نظامت مہمان نوازی
اس نظامت کے فرائض میں مہمانوں کی ضروریات کی دیکھ بھال اور ان کی سہولت کے سامان
فراہم کرنا شامل ہے جو جماعتیں اکٹھی ٹھہرتی ہیں ان پر اس نظامت کی طرف سے چند معاونین کے
ہمراہ ایک مہمان نواز مقرر ہوتا ہے جس کا فرض ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کو وقت مقررہ پر صحیح طور پر کھانا
کھلائے اور ان کے سونے کے لئے پر الی مہیا کرے۔اسی طرح ان کی غیر حاضری میں ان کے سامان
کی حفاظت کرے۔معزز مہمانوں کو اپنی ضروریات سے متعلقہ مہمان نواز کو وقت پر آگاہ کر کے ان کے
پورا کرنے کے لئے کہنا چاہیے۔جو مہمان متفرق پرائیویٹ قیام گاہوں میں مقیم ہوں۔انہیں اگر
پیالے، آبخورے، لوٹے، گھڑے اور پرالی وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ ناظم صاحب مہمان نوازی سے
ضرورت کے مطابق چٹ حاصل کر کے نظامت رہائش سے حاصل کر سکتے ہیں۔امید ہے اس سلسلہ
میں انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہوگی۔انتظامات
مندرجہ بالا چھ مرکزی نظامتوں کے علاہ چند ایسے انتظامات بھی ہیں جن کا مہمانان سے
براہ راست تعلق ہوتا ہے۔اس سلسلہ میں ان کے کام اور طریق کار کے متعلق بھی مختصر درج کر دیا جاتا
ہے تا مہمان حضرات کو کارکنان کے فرائض کا علم رہے۔انتظام استقبال والوداع
جلسہ سالانہ کے موقعہ پر ربوہ آنے والے احباب کو سرگودھا، لائکپور، ہنڈے والی اور چک جھمرہ
میں گاڑی بدلنی پڑتی ہے۔چنانچہ مہمانوں کو موقعہ پر گاڑی بدلنے میں سہولت دینے کے لئے اور اسی

۱۸۹
طرح ریلوے سے متعلق دوسرے امور میں پریشانی سے بچانے کے لئے ان جگہوں پر ناظم استقبال کی
طرف سے معاونین مقرر ہوتے ہیں جن کے بازؤوں پر پلتے لگے ہوتے ہیں لہذا اگر ان مقامات پر کسی
قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو ان معاونین سے ان کا ذکر کیا جائے یہ انشاء اللہ آپ کی پوری مدد کریں گے۔ربوہ میں میں منتظم صاحب استقبال کا دفتر دو جگہ پر ہوتا ہے۔(۱) ریلوے سٹیشن ربوہ اور (۲) اڈہ
لاری ربوه ۲۳ دسمبر سے دونوں جگہوں پر کام شروع کر دیا جاتا ہے اور یہ دفاتر ۲۴ گھنٹے کھلے رہتے
ہیں۔یہاں پر متعین کارکنان کا فرض ہے کہ وہ مسافروں کو گاڑی سے اترنے اور گاڑی میں سوار ہونے
میں مدد دیں۔ضرورت ہو تو ان کے ٹکٹ خرید دیں۔اس امر کی نگرانی کریں کہ تلی اور مزدور معروف
اجرت سے زائد مطالبہ نہ کریں۔قلیوں کے بازؤوں پر ان کا نمبر درج ہوتا ہے اور دفتر استقبال میں ان
کی مقررہ اجرتوں کی فہرست ہوتی ہے کسی ایسے قلی سے سامان نہ اٹھوایا جائے جس کے بازؤوں پر ناظم
صاحب استقبال کی طرف سے مقرر کردہ نمبر موجود نہ ہو۔کسی قلی کو مقررہ اجرت سے زائد اجرت نہ دی
جائے۔سامان اٹھواتے وقت قلی کا نمبر یا درکھنا ضروری ہے تا ضرورت کے وقت اسے پکڑا جا سکے۔اسی
طرح ان کا رکنان کا فرض ہے کہ مہمانان کو ان کے جائے قیام کا پتہ بتا ئیں اور اگر ضرورت ہو تو اپنا
آدمی ساتھ کر دیں۔جو انہیں بحفاظت منزل مقصود پر پہنچا کر آئے۔فرودگاہ مہمانان کا ایک نقشہ دفتر
استقبال میں موجود ہوگا۔قلیوں اور سواری والوں کے اجرت نامے ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔اگر کوئی
شکایت پیدا ہوتو دفتر منتظم استقبال سے فوری رابطہ پیدا کر کے اس کا ازالہ کرایا جا
سکتا ہے۔اسی طرح
مہمانوں کی واپسی کے وقت بھی یہ نظامت مذکورہ امور کی پوری پوری نگرانی کرے گی۔احباب ہر قسم کی
ضرورت ان کے سامنے بلا تکلف پیش کر سکتے ہیں۔انتظام روشنی
جلسہ سالانہ کے جملہ انتظامات یعنی لنگر خانوں، رہائش گاہوں، پرائیویٹ قیام گاہوں وغیرہ
میں مناسب طور پر روشنی کا انتظام نہایت ضروری ہے۔

۱۹۰
ایسے مکانات جو نظام جلسہ کی تحویل میں دے دیئے گئے ہوں گے وہاں اگر بجلی نہ ہوگی تو منتظم
صاحب روشنی کی طرف سے دیے یا لالٹین وغیرہ کا انتظام ہوگا۔لیکن جو مہمان مختلف گھروں میں از خود
اپنے طور پر قیام کریں گے ان کے لئے روشنی وغیرہ کا انتظام کرنا خود صاحب خانہ کا فرض اور اس کی
میزبانی کا حصہ ہے۔ایسے مقامات پر منتظم صاحب روشنی کوئی چیز نہیں دے سکیں گے۔لنگر خانوں اور قیام گاہوں کے علاوہ ان دنوں میں تمام اہم راستوں پر بھی روشنی کا انتظام کیا
جاتا ہے۔انتظام آب رسانی
سالانہ جلسہ کے ایام میں مہمانان کی ضرورت کے لئے مناسب مقدار میں تمام ضروری مقامات
پر پانی مہیا کیا جاتا ہے۔خصوصاً کھانے کے وقت میٹھا پانی مہیا کرنے کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔پانی کے لئے گھڑے، لوٹے وغیرہ نظامت مہمان نوازی کے توسط سے نظامت رہائش وسٹور سے
حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انتظام معائنہ طعام
پوری کوشش کی جاتی ہے کہ مہمانوں کے لئے جو کھانا تیار ہو وہ ہر لحاظ سے معیاری ہو۔اس میں
مصالحہ پوری مقدار میں اور خالص ڈالا جائے۔ناظم صاحب متعلقہ خود اس کی نگرانی کرتے ہیں۔لیکن
احتیاطی طور پر اس غرض کے لئے ایک خاص افسر مقرر کیا جاتا ہے۔جس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ تمام تیار
شدہ کھانا دیکھ کر اس کی تقسیم کی منظوری دے اور اگر کھانے کی تیاری میں کسی قسم کی کمی یا نقص نظر آئے تو
اسے دور کرنے کی فوری ہدایت دے۔دراصل یہ افسر ایک رنگ میں مہمانوں کا نمائندہ ہوتا ہے جوان
کی طرف سے ان کی خوراک اپنی نگرانی میں تیار کراتا ہے۔افسر مذکور کا فرض ہے کہ معائنہ کے نتیجہ کی
رپورٹ دونوں وقت افسر جلسہ سالانہ کو پیش کرے۔

انتظام پر ہیزی
۱۹۱
بیمارا حباب کے لئے پر ہیزی کھانا ڈاکٹر کی تصدیق پر مہیا کیا جاتا ہے۔اس کے حصول کے لئے
ضروری ہے کہ ڈاکٹر کی تصدیق اور سفارش کے بعد ناظم متعلقہ یا افسر جلسہ سالانہ کی طرف سے جاری
کردہ پرچی ہو۔کارکنان کو ہدایت ہے کہ وہ بغیر اس پر چی کے کھانا جاری نہ کریں۔انتظام طبی امداد
احباب کی سہولت کیلئے ہر نظامت حلقہ میں ایک ڈاکٹر متعین ہوتا ہے معمولی قسم کی بیماریوں یا
ہنگامی حادثات کے موقعہ پر اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔مستقل اور خطر ناک مریضوں
کو فضل عمر
ہسپتال میں جا کر با قاعدہ علاج کرانا چاہیے۔پر ہیزی کھانے کے حصول کے لئے بھی ڈاکٹر پر چی کی
تصدیق کرے گا۔انتظام صفائی
مہمانوں کی جائز ضرورت کے لئے مناسب جگہوں پر مناسب تعداد میں بیت الخلاء بنوا دیئے
گئے ہیں۔ہمیں توقع ہے کہ اس سلسلہ میں احباب کو کوئی خاص دقت نہیں ہوگی۔اور یہ امید رکھی جاتی ہے
کہ ربوہ میں آنے والے احباب اور خود اہالیان ربوہ ان دنوں میں خصوصاً صفائی کا خاص خیال رکھیں
گے۔راستوں میں کسی قسم کی گندگی اور پانی نہیں پھیلایا جائے گا۔جس سے راہ چلنے والوں کو تکلیف ہو۔نہ ہی بچوں کو راستوں میں پاخانہ بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنی مقدس بستی
کو پاک اور صاف رکھنے کی کوشش کریں بے شک انتظام جلسہ اس کے لئے مناسب تعداد میں خاکروب
مہیا کرے گا لیکن وہ اپنے فرض کی ادائیگی میں آپ احباب کے تعاون سے ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔انتظام پہرہ گیٹ
خوراک کی بروقت اور مناسب طریق پر تقسیم کے لئے تینوں لنگر خانوں کے گیٹ پر پہرہ کا

۱۹۲
انتظام کرنا پڑتا ہے۔بعض احباب کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ تقسیم خوراک کی کھڑکی سے با قاعدہ پر چی
دے کر خوراک حاصل کرنے کی بجائے براہ راست دیگ سے سالن اور تنور سے روٹی لے لیں۔بے شک یہ کھانا آپ کے لئے ہی تیار کرایا جاتا ہے۔لیکن اگر اس کی تقسیم مناسب وقت پر اور یکساں نہ
کی جائے تو بہت سے مہمان تکلیف اٹھا ئیں گے اور اس طرح اصل انتظام کو نظر انداز کر کے خود
لنگر خانہ کے اندر چلے آنے سے کام کرنے والوں کے کام میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔لہذا احباب
سے درخواست ہے کہ اگر گیٹ پر ڈیوٹی والے اندر جانے سے روکیں تو وہ ان کے ساتھ تعاون فرماتے
ہوئے زبردستی اندر جانے کی کوشش نہ کریں۔گیٹ کے کارکنان کو ہدایت ہے کہ وہ کھانا لینے والوں کو
ایک قطار لگا کر مہذب شہریوں کی طرح سہولت اور اطمینان سے کھانا لینے کی ہدایت کریں۔پس ان
کے ساتھ تعاون کرنا خود اپنے لئے سہولت مہیا کرنا ہے۔اثر دہام میں پینے اور دبنے سے بچنے کے لئے
بوڑھوں اور بچوں کو پہلے کھانا دلانا بھی ہمارے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ ہوگا۔اور ہم اپنے بھائیوں سے ہمیشہ
ہی اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔انتظام بازار
جلسہ کے ایام میں ربوہ کے بازاروں میں ہجوم ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے مردوں
کو عموماً اور
خواتین کو خصوصاً چلنا مشکل ہوتا ہے۔اسی طرح بازار کی صفائی کا خیال رکھنا ، خراب اور مضر صحت اشیاء
کی فروخت پر پابندی عائد کرنا ، نرخوں کی نگرانی کرنا کہ دوکاندار زیادہ دام وصول نہ کریں۔ہر قسم کے
جھگڑے سے لوگوں کو دور رکھنا۔غرض یہ اور اسی قسم کے کئی اور امور پیش آتے ہیں۔ان سب کی
دیکھ بھال کے لئے ایک خاص افسر مقرر کیا جاتا ہے جو منتظم بازار کہلاتا ہے بازار سے متعلق جملہ امور کی
نگرانی اس کے فرائض میں داخل ہے۔اگر کوئی ایسی دقت پیش آئے جس کا تعلق بازار سے ہو تو اسے
منتظم صاحب بازار کے نوٹس میں لا کر دور کرانا چاہیے۔

دفتر معلومات
۱۹۳
جلسہ سالانہ کے انتظامات کے بارہ میں دریافت طلب امور کے متعلق ضروری واقفیت بہم
پہنچانے کے لئے دفتر معلومات کھولا گیا ہے۔بیرون سے مہمانان کے نام آنے والی ڈاک یہ دفتر
وصول کر کے مہمانوں تک پہنچائے گا۔اسی طرح اس دفتر کا یہ بھی فرض ہے کہ جو گمشدہ اشیاء اس دفتر
میں پہنچیں پوری کوشش کر کے انہیں مالکان تک پہنچائیں۔اسی طرح احباب کو بھی چاہیے کہ انہیں جو چیز
گمشدہ ملے۔اسے بجائے اس کے کہ خود کسی کے حوالے کریں اس دفتر میں پہنچا دیں۔تا چیز اصل
مالک تک پہنچائی جاسکے۔سر دست یہ صیغہ نظامت رہائش وسٹور کے ساتھ متعلق۔عام فرائض و طریق کار
ہے۔جیسا کہ او پر مندرجہ ڈھانچہ سے ظاہر ہے۔ہر شعبہ میں علیحدہ علیحدہ منتظم اور معاونین مقرر ہیں
جو اپنے اپنے شعبہ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔جلسہ کے تمام کارکنوں کے بازؤوں پر ان کے عہدوں
کا نشان ایک پیج کے طور پر لگا ہوتا ہے۔اور ہر کارکن کا فرض ہے کہ کام کے اوقات میں اپنا بلکہ لگا کر
رکھے تاکہ مہمان اور دوسرے کا رکن اسے پہچان سکیں اور بوقت ضرورت اس سے امداد لے سکیں۔ہر
کارکن کا فرض ہے کہ وہ صحیح رنگ میں مہمانوں کی خدمت اور مہمان نوازی کا خیال رکھے۔شکایت پیدا
ہونے پر افسر بالا کے پاس رپورٹ کر کے شکایت کا ازالہ کرایا جا سکتا ہے۔زائرین سے ہماری توقع
خاکسار جہاں اپنے جملہ کارکنوں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ پوری تندہی اور جانفشانی سے کام
کرتے رہیں گے اور جلسہ میں شریک ہونے والے احباب کی خدمت میں اپنی ساری توجہ اور طاقت
صرف کردیں گے اور ان کو آرام پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں گے۔وہاں جلسہ میں
شریک ہونے والے احباب سے بھی یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ جلسہ میں کام کی کثرت اور انتظامات کی

آج 10 میں سے 10 باقی