يَا رَبِّ فَاسْمَعُ دُعَائِي

مضامین ناصر

۱۹۵
يَا رَبِّ فَاسْمَعُ دُعَائِي
اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار احسان ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کو دنیا کے ہر بر اعظم اور ہر ملک میں قائم کر
کے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے راہ استوار کر رہا ہے۔اشاعت اسلام کی عمارت کی بنیادوں کو
مضبوط سے مضبوط تر کرتا چلا جا رہا ہے جب تک ہم اپنی حقیر کوششوں (جن کی توفیق بھی محض اسی کے
فضل پر منحصر ہے) کے شاندار نتائج کو دیکھتے ہیں تو ہمارے دل اس کی حمد و ثناء سے معمور ہو جاتے ہیں۔مگر ملک ملک اور قریہ قریہ میں جماعت کی یہ وسعت ہماری ذمہ داریوں میں بھی بڑا اضافہ کر
رہی ہے اور بسا اوقات ہماری پریشانیاں اور ہمارے دکھ بھی عالمگیر نوعیت کے بن جاتے ہیں۔ابھی
پچھلے سال جب زنجبار میں فتنہ و فساد نے سراٹھایا تو زنجبار کے احمدیوں کے لئے دل بہت ہی پریشان رہا
اور دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلیں کہ خدائے تو انا انہیں ہر شر سے محفوظ رکھے۔پھر جب کلکتہ وغیرہ
میں فساد ہوئے تو دل بہت ہی بے چین ہوا اور سینہ پر یاں سے خضوع و خشوع کا ایک چشمہ پھوٹا اور
اپنے بھائیوں کی جانی و مالی سلامتی کے لئے ہمارا ذرہ ذرہ اپنے رب کے حضور جھکا اور اس سے مدد اور
نصرت اور صبر کے طالب ہوئے۔پھر جب ٹانگانیکا میں کوئی آگ بھڑ کی تو دل میں ایک اور ٹیس اٹھی کہ
کس طرح ہم اپنے رب کے جوش کو اپنے ابتہال اور تضرع سے حرکت میں لائیں کہ وہ ہمارے غم اور ھم
کی طرف اپنی رحمت اور قدرت سے متوجہ ہو۔اے خدا! اپنے ان سب پاک بندوں کو جنہیں تو نے اپنے فضل خاص سے دنیا کی بھلائی اور
بنی نوع انسان کی ہمدردی اور خدمت اور خدا تعالیٰ کی توحید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت
کے قیام کے لئے چنا ہے۔جن کے دن نیکی کے کاموں میں بسر ہوتے ہیں اور جن کی راتیں بنی نوع

۱۹۶
انسان کی اصلاح کے لئے دعاؤں میں گزرتی ہیں۔ہاں اپنے ان نیک بندوں کو ہر شر پسند اور دنیوی
معاشرہ کی ذمہ داریوں اور زندگی کے فیشن سے دور ہو جانے والے گروہ کے ہر فتنہ اور ہر شر اور ہر
بدند بیر سے محفوظ رکھ اور اپنے فرشتوں کی فوجیں اُن کی مدد اُن کی نصرت اور اُن کی حفاظت کے لئے
آسمان سے نازل فرما۔اور اس شر پسند گروہ کے عمل غیر صالح‘اور شیطانی تدبیر اور ظالمانہ قوت اور
طاقت اور خبیثا نہ نخوت و غرور اور ظلم و عدوان کو اس طرح پیس ڈال جو پیں ڈالنے کا حق ہے۔اور اپنے
ان مظلوم بندوں کو جو تیری توحید اور محمد رسول اللہ ﷺ کی عظمت و جلال کو دنیا میں قائم کرنے کا عہد
باندھے ہوئے ہیں اور ان کے اموال اور ان کے گھروں کو جن کی رفعت اور بلندی کا تیری طرف سے
وعدہ ہے کیونکہ تیرے ذکر سے وہ گھر معمور اور تیری راہ میں خرچ کئے جانے کی وجہ سے وہ مال پاک اور
مطہر ہیں اپنی رحمت اور قدرت اپنے قہر اور عزت کے نام پر اپنی پناہ میں لے لے اور ہر نقصان سے
انہیں امن دے اور ہر تباہی سے انہیں محفوظ رکھ اور ہر غم سے انہیں نجات دے۔انہیں امن اور سلامتی
میں رکھ ، انہیں امن اور سلامتی میں رکھ۔يَارَبَّ الْعَالَمِین۔یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات کا ذکر کرنا مناسب ہے۔حضور علیہ السلام
فرماتے ہیں۔میں اپنی جماعت کے لئے اور پھر قادیان کے لئے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام ہوا۔(۱) زندگی کے فیشن سے دور جاپڑے ہیں۔(۲) فَسَحِقْهُمْ تَسْحِيْقًا فرمایا میرے دل میں آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری
طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے۔اتنے میں میری نظر اس دعا پر پڑی جو ایک سال ہوا
بيت الدعا پر لکھی ہوئی ہے اور وہ دعا یہ ہے۔يَا رَبِّ فَاسْمَعُ دُعَائِي وَمَزَقَ
أَعْدَائِكَ وَاَعْدَائِي وَاَنْجِزُ وَعْدَكَ وَانْصُرُ عَبْدَكَ وَأَرِنَا أَيَّامَكَ وَ شَهِرُ
لَنَا حُسَامَكَ وَلَا تَذَرُ مِنَ الْكَافِرِينَ شَرِيرًا اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے
ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔

۱۹۷
پھر فرمایا ہمیشہ سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ اس کے ماموروں کی راہ میں
جو لوگ روک ہوتے ہیں ان کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی پر اور یقین بڑھتا ہے کہ وہ کس
طرح ان امور کو ظاہر کر رہا ہے۔پھر فرمایا کہ اس کے بعد رؤیا ہوئی کہ ایک عورت قرآن پڑھ رہی تھی۔اس سے اپنی
جماعت کی نسبت تفاول کی نیت سے پوچھا کہ پہلی سطر پر اول کیا لفظ ہے تو اس نے کہا کہ
غَفُورٌ رَّحِيمٌ میں نے سمجھا کہ یہ جماعت کے لئے ہے“۔(تذکرہ صفحہ ۴۷۲-۴۷۳)
مجھے یقین ہے کہ مخلصین جماعت فساد زدہ علاقوں میں بسنے والے بھائیوں اور ان شعار اللہ کو جو
خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی توحید پر تین دلیل ہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ ہی یا درکھتے ہوں گے۔میں
یہ درخواست بھی کروں گا کہ ان ایام میں بیت الدعا کی مذکورہ بالا دعا پر خاص طور پر زور دیں کہ وہ
صادق الوعد ہے اور اپنے وعدہ کو ضرور پورا کرے گا اور جو بھی اس کے ارادہ کے خلاف ارادہ اور اس
سے دشمنی رکھتا ہے وہ بھی اس سے دشمنی رکھے گا اور اپنی قدرت کے ایک ہی ہاتھ سے ان دشمنوں کے ہر
شر اور ہر منصوبہ کو کچل کر رکھ دے گا اور پیس ڈالے گا۔اے خدا ہماری گریہ وزاری کوسن اور ہمیں اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے۔آمین
مرزا ناصر احمد
ناظر خدمت درویشاں
۲۵/۱/۱۹۶۴

آج 10 میں سے 10 باقی