تفسیر آیات سورة العنكبوت رکوع ۷
مضامین ناصر
۱۹۸
تفسیر آیات سورۃ العنکبوت رکوع ۷
لمصلہ
(از افاضات حضرت امیر المومنین اصلح الموعود ایدہ اللہ الودود )
وَمَا هَذِهِ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهُوَ وَلَعِبُ وَ إِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ
لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ - فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الذِينَ فَلَمَّا نَخْهُمُ
وقفت
إلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ لِيَكْفُرُوا بِمَا أَتَيْتُهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ۔أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا أَمِنَّا وَ يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ أَفَبِالْبَاطِلِ
يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللهِ يَكْفُرُونَ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ
كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكُفِرِيْنَ۔وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۖ وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ -
(العنكبوت: ۶۴ تا ۷۰ )
اور یہ ورلی زندگی صرف ایک غفلت اور کھیل کا سامان ہے اور اُخروی زندگی کا گھر ہی درحقیقت
اصلی زندگی کا گھر کہلا سکتا ہے۔کاش کہ وہ لوگ جانتے۔اور جب وہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو
اپنی عقیدت کو خالصتاً اللہ تعالیٰ) کے لئے کر کے اس سے دعا مانگتے ہیں۔مگر جب وہ ان کو خشکی کی
طرف نجات دے کر پہنچا دیتا ہے تو اچانک پھر شرک کرنے لگ جاتے ہیں تا کہ ہم نے جو کچھ انہیں دیا
ہے اس کا انکار کر دیں (اور اس انعام کو خدا کے سوا دوسرے شریکوں کی طرف منسوب کر دیں) اور اس
(عارضی تو بہ ) کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ( اللہ تعالیٰ ان کو چھوڑ دیتا ہے اور ) وہ ایک عرصہ تک دنیوی سامانوں
سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔پس ایک دن یہ بخشش ختم ہو جائے گی اور ) وہ (اپنی حقیقی جزا کو ) دیکھ لیں
گے۔کیا انہیں معلوم نہیں کہ ہم نے حرم ( یعنی مکہ ) کو امن کی جگہ بنادیا ہے اور ان لوگوں کے اردگرد
۱۹۹
سے ( یعنی مکہ کے باہر سے) لوگ اُچک لئے جاتے ہیں تو کیا وہ جھوٹ پر تو ایمان لاتے ہیں اور
اللہ تعالیٰ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ ) پر جھوٹ باندھ کر افتراء کرتا ہے اس سے
زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے یا (اس سے) جو سچی بات کو اس وقت جھٹلاتا ہے جب وہ اُس کے پاس آجاتی
ہے۔کیا ایسے کافروں کی جگہ جہنم میں نہیں ہونی چاہیے۔اور وہ (لوگ) جو ہم سے ملنے کی کوشش کرتے
ہیں ہم ان کو ضرور اپنے رستوں کی طرف آنے کی توفیق بخشیں گے اور اللہ تعالیٰ) یقینا محسنوں کے
ساتھ ہے۔تفسیر
فرمایا۔انسان یا تو آرام اور سکون حاصل کر رہا ہوتا ہے یا مختلف طریق پر اپنی قوتوں کو بروئے
کا رلا رہا ہوتا ہے۔فرمایا کہ اگر تم اس حقیقت کو سمجھتے کہ دنیا دار آخرت کی تیاری کے لئے رکھی گئی ہے اور
اس کی حیثیت لہو ولعب کی سی ہے تو تم دنیا پر لات مار کر محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی اختیار کر لیتے اور
سمجھتے کہ مادی ترقیات، روحانی ترقیات کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔مگر تم نے تو دار آخرت
پر دنیوی زندگی کو ترجیح دے دی اور چند کھوٹے پیسوں کے لئے آسمانی دولت کو رد کر دیا۔فرمایا کہ دیکھو
جب یہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں اور کشتی بھنور میں پھنس جاتی ہے تو وہ اخلاص کے ساتھ صرف
اللہ تعالیٰ ہی سے اپنے بچاؤ کی دعا کرتے ہیں۔کوئی دیوتا انہیں یاد نہیں آتا۔لیکن جب کشتی بھنور سے
نکل جاتی ہے تو پھر شرک کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور ہمارے انعامات کا انکار کر دیتے ہیں اور اس
کامیابی کو اپنی تدبیر یا کسی دیوتا کی طرف منسوب کرنا شروع کر دیتے ہیں۔فرمایا بیشک ہم انہیں ایک
عرصہ تک تو بہ کا موقعہ دیتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں وہ دنیوی سامانوں سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں لیکن
ایک دن وہ ان مواقع سے بھی محروم ہو جائیں گے اور پھر دیکھ لیں گے کہ ان کا کوئی جھوٹا معبودان کی مدد
نہیں کر سکے گا اور وہ عذاب کی طوفانی موجوں سے رہائی کی کوئی صورت نہیں پائیں گے۔فرمایا کہ
خود خانہ کعبہ کا وجود تو حید باری کا کافی ثبوت ہے۔دیکھو دعائے ابراہیمی کی وجہ سے ہی انہیں امن میسر
آیا ، دعائے ابراہیمی کی وجہ سے ہی انہیں رزق ملا، اور دعائے ابراہیمی کی وجہ سے ہی انہیں عزت اور
شہرت نصیب ہوئی، تو انہیں سوچنا چاہیے کہ ابراہیم نے بیت اللہ کی تعمیر کیا اس لئے کی تھی کہ انسان
اپنی جبینِ نیاز ربّ العالمین کی بجائے پتھر کے بے جان بتوں کے آگے جھکا دے۔کعبہ کی بناء تو
خدائے واحد کا نام بلند کرنے کے لئے رکھی گئی تھی۔پھر کیوں ان کی خطا کار پیشانی ہمیشہ باطل کے
سامنے جھکتی ہے اور کیوں وہ احسان ناشناسی کا بدترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔فرمایا کہ منکرین اسلام
میں دو بڑے عیب ہیں ، ایک تو خدا پر جھوٹ باندھتے ہیں اور دوسرے الہی صداقتوں کو جھٹلاتے ہیں اس
لئے ان کے لئے تباہی اور نا کامی مقدر ہو چکی ہے۔فرمایا حسن انجام تو ان لوگوں کا ہوتا ہے جو اس کی
خاطر ہر قسم کے ابتلاؤں کو برداشت کرتے ہیں۔ان کے پائے ثبات میں کبھی لغزش نہیں آتی۔قربانیوں
کی راہ میں ان کا قدم بڑھتا ہی چلا جاتا ہے اور ان کی یہ جدو جہد ہمارے بتائے ہوئے اصول کے
مطابق ہوتی ہے۔ہمارا بھی ان سے حسن سلوک ہوتا ہے، علم وعرفان اور قرب الہی کے راستے ان پر
کھولے جاتے ہیں، کامیابی اور عروج کی غیر متناہی راہیں ان پر وا کی جاتی ہیں اور ان کا ہر قدم انہیں
زیادہ سے زیادہ خدائی برکات اور انوار کا مورد بنادیتا ہے۔ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اگر ہم بھی اس کے محسن بندے بنیں اور ا بتلاؤں کے طوفانوں میں
ایمان کا دامن اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنی جانی اور مالی قربانیوں کے ذریعہ اخلاص اور فدائیت
کے نمونہ پیش کریں تو اللہ تعالیٰ یقیناً ہماری مدد کے لئے آسمان سے اترے گا اور وہ ہمیں ایک پیارے
بچے کی طرح اپنی گود میں اٹھالے گا۔اے خدا! ہم تجھ سے ہی اس کی تو فیق چاہتے ہیں۔عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا۔(مرزا ناصر احمد )
(ماہنامہ انصار اللہ ربوہ فروری ۱۹۶۴ء صفحه ۲۲ تا ۲۴)