خلافت

مضامین ناصر

۲۰۵
خلافت
اسلام کا دعویٰ ہے کہ انسانی پیدائش کا مقصد یہ تھا کہ ایک ایسا وجود دنیا میں پیدا کیا جائے جو
اللہ تعالیٰ کا نمائندہ ہو اور صفات الہیہ کو ظاہر کرنے والا ہو۔چنانچہ فرمایا انّی جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ
خَلِيفَةً (البقرة: ۳۱) یعنی انسانی پیدا کس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے یہ کہا کہ میں دنیا میں ایک
ایسی مخلوق پیدا کر نے لگا ہوں جو میری نمائندہ ہوگی اور میری صفات کی مظہر ہوگی۔اس طرح ایک دوسری
جگہ قرآن کریم میں یہ فرمایا هُوَ الَّذِى جَعَلَكُمْ خَلَّيْفَ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ
كفرة (الفاطر: ۴٢٠) یعنی اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے جس نے تم کو دنیا میں اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا ہے
اور تم میں یہ قوت اور طاقت رکھی ہے کہ اگر تم چاہو تو اس کی صفات کا مظہر بن سکتے ہواور یہ ایک بہت بڑا
مرتبہ ہے جو تمہیں دیا گیا ہے۔پس جو شخص اس مرتبہ کی قدر نہیں کرے گا اور اپنے اعمال کو اس کے
مطابق نہیں بنائے گا اُسے اپنی اس غفلت کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔نبی اکرم ﷺ نے بھی فرمایا کہ تَخَلَّقُوا
بِاَخلاقِ الله یعنی اے مسلمانو! صفات الہیہ کو اپنے اندر پیدا کرو۔پس انسانی پیدائش کی غرض ہی یہ
ہے کہ پیدائش عالم کا صحیح مقصد حاصل ہو اور اس کے دونوں سروں پر خدا تعالیٰ کی صفات جلوہ گر ہوں۔پیدائش کے ایک سرے پر تو ہمیں صفات الہیہ کا ایک طبعی ظہور اس کے بنائے ہوئے قوانینِ قدرت
میں نظر آتا ہے۔اس نے اپنی صفات کے طبعی ظہور سے عالمین کو پیدا کیا ،سمندر بنائے ، دریا جاری
کئے ، جزیروں
کو پیدا کیا، پہاڑ بنائے۔اس کی قدرت نے زمین کے اندر مختلف قسم کی کانیں پیدا کیں
پھر نباتات کی ایک وسیع دنیا معرض وجود میں آئی۔قسما قسم کے درخت اور بوٹیاں اگائیں اور ہر قسم کے
غلہ وغیرہ کو پیدا کیا۔پس پیدائش عالمین کی وسعتوں اور اس کی گہرائیوں میں خدائی صفات کارفرما نظر

آرہی ہیں۔ع جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے ترے دیدار کا
دوسری طرف اس نے ایک ایسا وجود پیدا کیا جو ان چیزوں کے استعمال میں خدائی صفات کو
بطور نائب خدا بروئے کارلائے اور اس طرح پر پیدائش عالم کے دونوں سروں پر خدا تعالیٰ کی صفات
جلوہ نما ہوں۔اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ ان تمام جہانوں کا اصل اور حقیقی مالک تو خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے جس
نے انہیں پیدا کیا اور جس کے قبضہ ء اقتدار سے وہ باہر نہیں۔لیکن اس ملکیت کو اس نے ایک طور پر اور
نیابت کے رنگ میں آگے بحیثیت مجموعی انسان کے سپرد کیا ہے۔پس اسلامی اصول کے لحاظ سے
ملکیت دو قسم کی ہے۔اصل اور حقیقی ملکیت تو خدا تعالیٰ کی ہے مگر ظلی ملکیت اور تنفیذ ی حکومت بطور
نائب کے بنی نوع انسان کی ہے۔پس چونکہ ملکیتیں دوستم کی ہیں حقیقی اور خالی اس لئے آگے نائب
بنانے کے بھی دو ہی طریق ہو سکتے ہیں۔ایک تو حقیقی مالک کا بنایا ہوا نا ئب ہوگا یعنی نبی اللہ اور ایک وہ
نائب ہوگا جسے بنی نوع انسان نے اپنا نائب بنایا ہو یعنی حاکم وقت مگر اسلام نے نیابت کی ایک تیسری
صورت بھی پیش کی ہے اور وہ دونوں قسم کے مالکوں کی مشترکہ نیابت پر دلالت کرتی ہے اور اسی کو
اسلامی اصطلاح میں خلیفہ کہتے ہیں۔ایک جہت سے وہ مالک حقیقی کا بنایا ہوا نا ئب ہوتا ہے اور ایک
جہت سے وہ فلمی مالکوں یعنی بندوں
کا تسلیم کردہ حاکم ہوتا ہے۔پس خلافت کے متعلق اسلامی نظریہ یہ
ہے کہ خلیفہ بنا تا تو خود خدا ہی ہے لیکن اس انتخاب یا تعیین میں وہ امت مسلمہ کو بھی اپنے ساتھ شریک
کرتا ہے۔یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ انتخاب بالواسطہ ہوتا ہے اور یہ واسطہ وہ امت مسلمہ ہے جو
مضبوطی کے ساتھ اپنے ایمانوں پر قائم اور اپنے ایمان کے مطابق اعمال صالحہ بجالانے والی ہو۔یعنی
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کے دلوں پر تصرف کر کے اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق خلیفہ کا انتخاب کرواتا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ جب خلیفہ کا انتخاب امت مسلمہ کی رائے اور اللہ تعالیٰ کی مرضی اور منشاء
کے مطابق ہو چکے تو پھر امت مسلمہ کو یہ حق نہیں رہتا کہ وہ اس خلیفہ کو اپنی مرضی سے معزول کر سکے۔اس لئے کہ یہ ایک مذہبی انتخاب تھا جو اللہ تعالیٰ کی خاص نگرانی کے ماتحت کیا گیا اور اس انتخاب میں

۲۰۷
الہی تصرف کا ہاتھ تھا اور جسے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہوا سے کوئی انسان معزول نہیں کر سکتا۔پس
اللہ تعالیٰ نے خلفائے راشدین کے عزل کو خود اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔جب بھی وہ دیکھے کہ خلیفہ
کے بدلنے کی ضرورت ہے وہ خود اُسے وفات دے دے گا اور اپنی مرضی اور تصرف کے مطابق امت
مسلمہ کے ذریعہ نئے خلیفہ کا انتخاب کروا دے گا۔پس روحانی خلفاء بندوں کے ہاتھوں معزول نہیں
ہو سکتے اور جو ایسا سمجھے اس کے اندر نفاق اور بے حیائی کا مادہ ہے۔اسی لئے حضرت خلیفہ المسیح الاول
نے بعض کمزور ایمان والوں کو مخاطب کر کے فرمایا تھا۔” مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ
کسی کی طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔۔۔معزول کرنا تمہارے اختیار میں نہیں۔خلیفہ
بنانا انسان کا کام نہیں یہ خدا تعالیٰ کا اپنا کام ہے۔پس مجھے اگر خلیفہ بنایا ہے تو خدا نے
بنایا اور اپنے مصالح سے بنایا ہے۔خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول
نہیں کر سکتی۔اس لئے تم میں سے کوئی مجھے معزول کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔۔۔تم اس
معاملہ کو خدا کے حوالہ کر دو۔تم معزول کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔۔۔میں پھر یاد دلاتا
ہوں کہ قرآن مجید میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ اللہ ہی خلیفے بنایا کرتا ہے۔۔۔میں خدا کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا ہی نے بنایا ہے جس طرح ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو
اللہ تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے مجھ کو نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا ہے اور نہ میں اس کے
بنانے کی قدر کرتا ہوں اور اس کے چھوڑ دینے پر میں تھوکتا بھی نہیں اور نہ اب کسی میں
طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی رِدا کو مجھ سے چھین لے۔( بدر اور ا ا جولائی ۱۹۱۲ء)
میرے مذکورہ بالا بیان سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ چونکہ روحانی خلیفہ کا معزول کرنا بلا واسطہ
اور بلا شرکت غیرے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور گونئے خلیفہ کے انتخاب میں امت مسلمہ کو
ایک رنگ میں شریک کیا گیا ہے مگر اس انتخاب کے وقت بھی خدائی تصرف سے اسی کی مرضی پوری ہوتی
ہے اس لئے ایک خلیفہ کی زندگی میں نئی خلافت کے متعلق سازشیں کرنا یا منصوبے باندھنا یا باتیں

۲۰۸
پھیلانا یا اس ضمن میں کسی شخص کا نام لینا خواہ وہ شخص پسندیدہ ہو یا غیر پسندیدہ اسلامی تعلیم کے حددرجہ
خلاف اور انتہائی بے شرمی اور بے حیائی کی بات ہے اور پاک باز مومن اس قسم کی منافقانہ اور خبیثانہ
باتوں سے ہمیشہ پر ہیز کرتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ اس قسم کا وہم اور خیال بھی ان کے ذہن میں نہیں آتا
اور اگر کسی منافق طبع کو وہ اس قسم کی بات کرتے سنتے ہیں تو سختی سے ایسے شخص کی باز پرس کرتے ہیں۔یہاں میں یہ ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ ہمارے امام حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ
بنصرہ العزیز ایک نہایت ہی شفیق باپ ہیں اور اپنی اولاد پر آپ کے بہت ہی احسان ہیں جن کا شمار بھی
ہمارے لئے ممکن نہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ سب سے بڑا احسان جو آپ نے اپنی اولاد پر کیا وہ دعائیں
ہیں جو آپ نے اپنی اولاد کے لئے کیں اور جماعت سے کروائیں۔پھر ان دعاؤں میں سے بھی بڑی
ہی پیاری وہ دعا ہے جو میں درج ذیل کرتا ہوں۔حضور ایدہ اللہ فرماتے ہیں۔منافقین کہتے ہیں کہ میں اپنی اولاد میں سے کسی کو خلیفہ بنانا چاہتا ہوں حالانکہ
خلیفہ خدا بناتا ہے۔اگر میری اولاد میں سے کوئی ایسا خیال بھی دل میں لائے گا تو وہ خدا کی
گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔پس میں تو کہتا ہوں کہ یہ بھی دعا کرو کہ میری اولاد کے دل
میں بھی کوئی ایسا وسوسہ نہ ہو اور خدا ان کے دلوں کو بھی پاک رکھے کیونکہ جو خدا کا مال لینا
چاہتا ہے، خواہ وہ کوئی بھی ہو یقینا سزا پائے گا“۔(الفضل یکم نومبر ۱۹۵۶ء)
خدا شاہد ہے کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ اور جماعت کی یہ دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے محض اپنے
فضل سے ہمارے دلوں کو اس قسم کے منافقانہ اور خبیثا نہ وسوسوں سے پاک رکھا ہے اور دعا ہے کہ وہ
قادر وتوا نا خدا ہمیشہ ہی ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما تا رہے اور ہمارے دل اور
دماغ کے دروازے شیطان اور اس کے چیلوں کے لئے کبھی نہ کھلیں اور پھر یہ دعا ہے کہ اے ہمارے
رب ! اے ہمارے شافی خدا! ہم اپنے باپ اور اپنے امام کے ان احسانوں کا بدلہ دینے کی طاقت نہیں
رکھتے کہ ہم کمزور ہیں۔مگر تو تو بڑی طاقتوں والا ہے تو ہی اپنے فضل سے بہترین اور احسن جزا دے اور
خود اپنے ہی دست شفا سے آپ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرما اور اس پاک و مطہر وجود، اس محبت کرنے

۲۰۹
والے وجود اور تیرے حضور ہمارے لئے گریہ و زاری سے دعائیں کرنے والے اس پیارے وجود کا
سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھ۔يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِين
☆☆
(ماہنامہ انصار الله ر بوه اپریل ۱۹۶۴ء صفحه ۲۷ تا ۳۰)

آج 10 میں سے 10 باقی