ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی بے انداز اہمیت

مضامین ناصر

۲۱۰
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اور ان کی بے انداز اہمیت
محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ نے انصار اللہ کے نویں
سالانہ اجتماع منعقدہ یکم تا ۳ رنومبر ۱۹۶۳ء کے موقع پر احباب کو اپنے اختتامی خطاب سے نوازنے سے
قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب وملفوظات کی عظمت واہمیت پر بہت ہی دلنشین انداز
میں روشنی ڈالی تھی اور احباب کو ان کا بار بار اور بالاستیعاب مطالعہ کرنے اور اس طرح ان کی زندگی بخش
تاثیرات سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دلائی تھی۔آپ کے اختتامی خطاب کا یہ ابتدائی
حصہ افادہ عام کی غرض سے ذیل میں ہدیہ قارئین کیا جا رہا ہے۔(ادارہ)
قبل اس کے کہ میں وہ بات شروع کروں جو مجھے اس وقت آپ دوستوں کے سامنے رکھنی ہے
میں ایک اور امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مجھ سے کہا گیا ہے کہ میں جماعت کے دوستوں تک یہ
خوشخبری پہنچا دوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جلد پنجم بھی شائع
ہوگئی ہے اور یہ کہ احباب اس موقع پر ملفوظات کی دیگر جلدوں کے ساتھ یہ جلد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات، تقاریر، اور ارشادات اس وقت کئی
شکلوں میں ہمارے سامنے ہیں۔ایک تو وہ کتب ہیں جو حضور نے اپنے قلم معجز رقم سے خود تحریر
فرما ئیں۔دوسرے وہ مسحور کن نظمیں ہیں جو حضور نے عربی یا فارسی یا اردو میں
لکھیں۔ان نظموں کے
مجموعے عربی ، فارسی اور اردہ میں علیحدہ علیحدہ چھپے ہوئے ہیں۔ان کی اپنی ایک خصوصیت اور جدا گانہ
شان ہے۔مثلاً در نشین اردو ایک چھوٹی سی کتاب ہے۔بچے بھی اسے بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور

۲۱۱
اس سے بہت لطف اٹھاتے ہیں۔اگر یہ ہمارے گھروں میں موجود ہو اور ہمارے توجہ دلانے پر بچے
اسے بار بار اور بکثرت پڑھتے رہیں تو یہ امران کی تعلیم و تربیت میں بے حد مد ثابت ہوسکتا ہے۔اس
لئے کہ ہر وہ مضمون جو حضور نے اپنی کتب میں شرح وبسط کے ساتھ بیان فرمایا ہے اسے اختصار کے
ساتھ اور اشارہ حضور نے ان نظموں میں ادا فرما دیا ہے۔مزید برآں وہ اشتہارات ہیں جو حضوڑ نے
اپنی زندگی میں حسب ضرورت
وقتا فوقتاً شائع فرمائے۔یہ امر دیگر ہے کہ وہ اشتہارات فی الوقت
دستیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔لیکن اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ ان کی اپنی ایک شان اور ان کا اپنا ایک
مزہ ہے۔مثلاً آتھم کی پیشگوئی صحیح طور پر سمجھنے کے لئے ان تمام اشتہارات کو پڑھنا نہایت ضروری ہے
جو اس تعلق میں حضور نے اس وقت لکھے اور شائع فرمائے۔ان کے علاوہ حضور کے وہ ارشادات
وفرمودات ہیں جو ملفوظات کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں اور ان کا اپنا ایک مزہ اور اپنا ایک لطف
ہے۔ان کا مطالعہ کرتے وقت بالکل یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں
بیٹھے ہوئے ہیں اور حضور بہت دلنشین انداز میں مختلف موضوعات اور مختلف مسائل پر گفتگو فرمارہے
ہیں۔حاضرین میں سے کوئی ایک بات پوچھتا ہے حضوڑ جواب دیتے ہیں۔کسی کے دل میں کوئی شبہ
پیدا ہوتا ہے۔حضور کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے علم ہو جاتا اور حضور رفع شک کی خاطر اس کے متعلق تقریر
شروع فرما دیتے ہیں۔الغرض ملفوظات کا مطالعہ کرتے وقت ایک قاری پر عجیب کیفیت طاری ہو جاتی
ہے اور اسے یوں محسوس ہونے لگتا ہے کہ گویاوہ ایک اور ہی عالم میں پہنچا ہوا ہے۔یہ ملفوظات ان پر معارف مجالس کی تحریری روداد ہیں جن میں حضور سامعین کی فکری نہج اور ان
کی ذہنی اور فکری الجھنوں کوملحوظ رکھ کر مختلف مسائل پر گفتگو فرمایا کرتے تھے۔ایک جگہ حضور نے فرمایا
ہے کہ میرے پاس آکر لمبا عرصہ رہا کرو کیونکہ میں ایک ہی وقت میں ہر ایک کی فکری نہج اور ضرورت
کے مطابق بات نہیں کر سکتا اور نہ یہ عملاً کسی انسان کے لئے ممکن ہے۔میں ایک وقت میں کسی کی چینی
کیفیت کے مطابق بات کر رہا ہوتا ہوں اور دوسرے وقت میں
کسی اور شخص کی ذہنی کیفیت کو ملحوظ رکھ کر
بات کر رہا ہوتا ہوں اگر کوئی شخص صرف چند گھنٹے ہی میری صحبت میں رہے اور پھر چلا جائے تو اس امر کا

۲۱۲
امکان ہے کہ اس کی ذہنی و فکری الجھنیں دور نہ ہوں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس وقت میں ایک دوسرے گروہ
کی ذہنی الجھنوں کو دور کرنے میں مصروف ہوں اور تمہیں اس سے پورا فائدہ نہ ہو۔لیکن اگر تم یہاں آکر
لمبا عرصہ رہو گے تو تمہیں ایسے مواقع ضرور میسر آجائیں گے کہ جب میں تمہاری اپنی فکری نہج کے
مطابق بات کر رہا ہوں گا۔اس طرح تمہاری اپنی ذہنی الجھنیں دور ہو جائیں گی اور تم اطمینان قلب کی
دولت سے مالا مال ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاؤ گے۔تو ملفوظات جو حضور کے ایسے ہی پر معارف
ارشادات پر مشتمل ہیں ان کا اپنا ایک مزہ اور ان کی اپنی ایک جدا گانہ شان ہے اور وہ بڑا ہی عجیب مزہ
اور بہت ہی نرالی شان ہے۔میں اس مزہ اور اُس شان کی کیفیت کیا بیان کروں اور کیونکر بیان کروں
جبکہ الفاظ میں اسے بیان کرنا ممکن ہی نہیں۔اسے بیان نہیں کیا جاسکتا ہاں مطالعہ کر کے محسوس کیا
جاسکتا ہے۔اپنی تو یہ حالت ہے کہ ملفوظات کی جلدیں ہمیشہ سرہانے رکھی رہتی ہیں اور جو نہی ضروری
اور فوری کاموں سے ذرا بھی فرصت ہوتی ہے تو انہیں پڑھنا شروع کر دیتا ہوں۔کتاب کھولنے کی دیر
ہوتی ہے کہ ایک جہان آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔کہیں دعا کے متعلق گفتگو ہورہی ہے، کہیں
عیسائیت کے رد میں دلائل بیان ہورہے ہیں۔کہیں استغفار کی اہمیت ذہن نشین کرائی جارہی ہے، کہیں
جماعت کو ایک رنگ میں نصیحت کی جا رہی ہے، کہیں دوسرے رنگ میں نصائح ہورہی ہیں۔جس طرح
ایک گلہ بان اپنی بھیڑوں کے گلہ پر ہر سمت اور ہر طرف نگاہ رکھتا ہے کہ کوئی ادھر نہ بھٹک جائے اور کوئی
اُدھر نہ بھٹک جائے اسی طرح یوں معلوم ہوتا ہے کہ حضور نے ہر قسم کی نیکیوں پر نگاہ رکھی ہوئی ہے اور
گھیر گھیر کے حضور نے انہیں ایک چھوٹی سی جگہ میں ہمارے لئے محفوظ کر دیا ہے اور جب ملفوظات کی
شکل میں یہ سب نیکیاں یکجائی طور پر ہمارے سامنے آتی ہیں تو ہم ان سے بڑا ہی لطف اٹھاتے ہیں۔یہ
وہ بیش بہا خزانہ ہے جس سے ہماری نسلیں قیامت تک روحانی حظ اٹھاتی رہیں گی۔انشَاءَ اللهُ تَعَالٰی۔ملفوظات کی اشاعت ایک بڑا ضروری کام تھا۔پہلے ایک جلد شائع ہوئی۔پھر بہت سے
دوستوں نے مزید جلدیں شائع کرنے کی طرف توجہ دلائی۔میری اپنی بڑی خواہش تھی کہ جلد تر تمام
ملفوظات کی اشاعت کا انتظام ہو۔میں سوچتا تھا کہ حضور کے ملفوظات کا ایک چھوٹا سا حصہ شائع ہوا

۲۱۳
ہے۔ابھی ایک بہت بڑا حصہ ایسا ہے جو تا حال کتابی شکل میں اشاعت پذیر نہیں ہوا۔اسے بھی شائع
ہونا چاہیے۔دوستوں کے ساتھ میری بھی آرزو ملی اور ہم نے شمس صاحب سے کہا کہ آپ اس طرف
توجہ دیں اور تمام کے تمام ملفوظات جلد شائع کرنے کا انتظام کریں۔چنانچہ مزید جلدیں شائع ہونی
شروع ہوئیں اور اب یہ پانچویں جلد شائع ہوئی ہے۔خیال ہے کہ دس یا گیارہ جلدوں میں یہ ملفوظات
مکمل ہوں گے۔ہزار ہا مسائل ہیں جو ان میں آجاتے ہیں۔بعض جگہ اثر و جذب میں ڈوبے ہوئے
ایسے ایسے فقرے ہیں کہ ان میں سے ایک ہی فقرہ ایک سعید انسان
کی کایا پلٹنے کے لئے کافی ہے۔آپ
نے دیکھا ہوگا کہ ہم ماہنامہ انصار اللہ میں بھی بعض اوقات چھوٹے چھوٹے فقرے شائع کرتے ہیں
وہ اکثر و بیشتر انہیں ملفوظات میں سے لئے جاتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہر اس گھرانہ میں جس میں
احمدیت کے ساتھ محبت اور اخلاص پایا جاتا ہے کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علاوہ
ملفوظات کا موجود ہونا بھی از حد ضروری ہے۔ان سے بچے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔چھوٹی عمر کے بچے
جن کی عقل میں اتنی تیزی نہیں ہوتی بڑی بڑی کتابوں میں درج شدہ مضامین کو یکدم نہیں سمجھ سکتے۔لیکن ایک چھوٹی عمر کا بچہ جو عبارت پڑھنی جانتا ہو وہ اس قابل ہوتا ہے کہ ملفوظات کے ایک بڑے حصہ
کو سمجھ سکے اور درنشین اردو سے فائدہ اٹھا سکے۔میں سمجھتا ہوں درنشین اردو کا تو ہر بچہ کے ہاتھ میں ہونا
ضروری ہے اور ملفوظات کا ہر احمدی گھر میں موجود ہونا ضروری ہے۔میرے نزدیک ملفوظات خریدنے اور
ان سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے متعلق تحریک کرنے کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ جس طرح میرے
دل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور کے کلام سے محبت کا جذبہ موجزن ہے میں یقین رکھتا ہوں
کہ آپ میں سے ہر ایک کے دل میں حضور علیہ السلام اور حضور کی بیش بہا کتب اور ارشادات سے محبت کا
ایسا ہی جذبہ موجزن ہے۔لہذا میں آپ کے جذبہ محبت کے پیش نظر تحریک کرنا نہیں بلکہ یہ اطلاع دینا
چاہتا تھا کہ ملفوظات کی جلد پنجم شائع ہو گئی ہے دوست اسے یہاں سے حاصل کر کے جائیں۔(ماہنامہ انصار الله ر بوه جون ۱۹۶۴ء صفحه ۲۸ تا ۳۰)

آج 10 میں سے 10 باقی