انبیاء کرام اور ان کے متبعین کا عمل و کردار
مضامین ناصر
۲۱۴
انبیاء کرام اور ان کے متبعین کا عمل وکردار
انتہائی بلندی اور انتہائی پستی کی دو واضح مثالیں
حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے انصار اللہ کے
نویں سالانہ اجتماع منعقدہ یکم تا ۳ نومبر ۱۹۶۳ء کے موقع پر اجتماع کے آخری روز انصار کو
اختتامی خطاب سے نوازا تھا۔افادہ عام کی غرض سے آپ کا یہ نہایت ہی اہم خطاب ذیل میں
شائع کیا جا رہا ہے۔(ادارہ)
جب انبیاء علیہم السلام کے حالات و واقعات کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان
کے ماننے والوں نے دورا ہیں اختیار کیں انہیں ہم دو متضادانتہاؤں سے تعبیر کر سکتے ہیں۔ان میں سے
ایک تو تسلیم و رضا اور قربانی وایثار کی نہایت ارفع و اعلیٰ مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔دوسری طرف تفریط
کی راہ انکار وابی اور پہلو تہی کی بدنما مثال کے مترادف ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید اور دیگر الہامات
میں ان دونوں متضاد انتہاؤں کی واضح اور نمایاں مثالوں کا ذکر کر کے ہمیں ان سے آگاہ فرمایا ہے۔نیز
نبی اکرم علیہ نے بھی اپنی احادیث مبارکہ میں ان مثالوں پر کافی روشنی ڈالی ہے۔نافرمانی کی بدترین مثال
قرآن مجید نے تفریط کی ایک انتہائی بد نما مثال کے طور پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نافرمان
قوم کو پیش کیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سورہ مائدہ میں فرماتا ہے۔يُقَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ
الَّتِي كَتَبَ اللهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَسِرِينَ - قَالُوْا يَمُوسَى
اِنَّ فِيْهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ وَإِنَّا لَنْ نَدْخُلَهَا حَتَّى يَخْرُجُوا مِنْهَا ۚ فَإِنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِنَّا
دْخِلُونَ - قَالَ رَجُلنِ مِنَ الَّذِيْنَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ ۚ فَإِذَا
۲۱۵
(المائدة: ۲۲ تا ۲۷)
دَخَلْتُمُوْهُ فَإِنَّكُمْ غَلِبُونَ وَعَلَى اللهِ فَتَوَكَّلُوا إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ - قَالُوا
يمُوسَى إِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا
قُعِدُوْنَ۔قَالَ رَبِّ إِنِي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي فَافْرُقُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ -
قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً : يَتِيْهُونَ فِي الْأَرْضِ فَلَا تَأْسَ عَلَى
الْقَوْمِ الْفُسِقِينَ۔اے میری قوم ( یعنی قوم موسیٰ ) تم اس پاک کی ہوئی زمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے
لئے لکھ رکھی ہے اور اپنی پیٹھوں کے رُخ نہ لوٹ جانا ورنہ تم نقصان اٹھا کر لوٹو گے۔انہوں نے (جواب
میں ) کہا کہ اے موسیٰ! اس (ملک ) میں یقیناً ایک سرکش قوم رہتی ہے اور جب تک وہ لوگ اس میں
سے نکل نہ جائیں ہم اس میں ہرگز ہرگز داخل نہ ہوں گے۔ہاں اگر وہ اس میں نکل جائیں تو ہم یقیناً
داخل ہو جائیں گے۔(تب) جو لوگ اللہ سے ڈرتے تھے ان میں سے دو شخصوں نے جن پر اللہ نے
احسان کیا تھا انہیں کہا کہ تم ان پر حملہ آور ہو کر ان کے خلاف ( چڑھائی کرتے ہوئے ) اس دروازہ
میں داخل ہو جاؤ۔جب تم اس میں داخل ہو جاؤ گے تو تم یقیناً غالب آجاؤ گے اور اگر تم مومن ہو تو اللہ
ہی پر تو گل کرو۔پھر ہم کہتے ہیں کہ اسی پر ) تو کل کرو۔انہوں نے کہا کہ اے موسیٰ جب تک وہ لوگ
اس میں ہیں ہم اس زمین میں کبھی بھی داخل نہ ہوں گے اس لئے تو اور تیرارب ( دونوں ) جاؤ اور (ان سے)
جنگ کرو ہم تو بہر حال اسی جگہ بیٹھے رہیں گے۔(موسٹی نے ) کہا کہ اے میرے رب
! میں اپنی جان کے سوا
اور اپنے بھائی کے سوا کسی اور پر ہر گز تصرف نہیں رکھتا اس لئے تو ہمارے درمیان اور باغی لوگوں کے درمیان
امتیاز کردے۔(اللہ نے فرمایا تو انہیں اس ملک سے چالیس سال تک کے لئے یقینی طور پر محروم کر دیا جاتا
ہے۔وہ زمین میں سرگرداں ہو کر پھرتے رہیں گے۔پس تو باغی لوگوں پر افسوس نہ کر۔فی الوقت میں ان آیات کی تشریح کرنا نہیں چاہتا صرف دو ایک باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا
ہوں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے بشارت پا کر اپنی قوم سے کہا کہ اس ارض مقدسہ
میں داخل ہو جاؤ۔بات یہ ہے کہ جب یہ حکم دیا گیا اس وقت وہ ارض مقدس نہیں تھی۔اس میں داخل
۲۱۶
ہونے کا حکم اسی لئے دیا گیا تھا کہ وہ زمین ناپاک تھی ، وہ گناہوں سے بھری ہوئی تھی ، وہاں کے رہنے
والے اپنے رب کو بھول چکے تھے ، اس سے اپنا تعلق منقطع کر چکے تھے، اس کے قرب کو کوئی اہمیت
نہیں دیتے تھے اور اس کے لئے اپنے دلوں میں کوئی اخلاص نہیں رکھتے تھے۔خدا تعالیٰ نے اپنے
بندے موسیٰ سے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس زمین کو مقدس بناؤں۔پس تو اپنی قوم سے
کہہ دے کہ تم جاؤ اور اپنے خونوں سے اس زمین کو مقدس بناؤ اور وہاں آباد ہو کر اس کی فضا کو
خدا تعالیٰ کے ذکر سے اُس کی تحمید سے اُس کی تمجید سے اور اُس کی تکبیر سے بھر دو۔تمہارے ایسا
کرنے سے وہ زمین مقدس بن جائے گی۔پہلے وہ زمین مقدس نہیں تھی۔اس میں داخل ہونے کے
بعد جب وہ خدا تعالیٰ کی ہدایات پر عمل کرتے تو وہ زمین مقدس ہو جاتی۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معرفت ان سے کہا کہ ہم نے تم پر انعام کرنے کا فیصلہ کیا ہے سو تم اس
ارض میں داخل ہو اور اس طرح داخل ہو کہ وہ زمین تمہارے خونوں سے سیراب ہو کر اور اس کی فضا
تمہارے ذریعہ ذکر الہی سے معمور ہو کر مقدس بن جائے۔لیکن ہوا کیا ؟ موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے والوں نے اس راز کو نہیں سمجھا۔انہوں نے خدائی
حکم کے جواب میں کہا تو یہ کہا کہ اگر خدا تعالیٰ نے انعام کے طور پر ہمیں یہ زمین دینی ہے تو پھر ہمارا
خون بہانے سے کیا مطلب؟ اے موسیٰ تیرا خدا اور تو جا اور اس زمین پر قبضہ کر۔جو قو میں وہاں رہتی
ہیں اور جن کے متعلق تو کہتا ہے کہ وہ گنہ گار ہیں انہوں نے اپنے گناہوں سے اس زمین کو نا پاک اور
منحوس بنادیا ہے تو جا کر اپنے خدا کی مدد سے ان کو ہلاک کر۔جب وہ زمین ناپاک وجودوں سے خالی
ہو جائے گی تو ہم ناکارہ اور قربانی سے جی چرانے والے مقدس وجود وہاں جا کر آباد ہو جائیں گے اور
ہمارے وہاں جا کر آباد ہونے سے وہ زمین ارض مقدسہ بن جائے گی۔یہ تھا وہ جواب جو موسیٰ علیہ
السلام کی قوم نے خدائی حکم سننے کے بعد دیا۔ان کا یہ جواب سن کر اللہ تعالیٰ نے کہا تمہارا کردار اور تمہاری ذہنیت اس بات کا تقاضا کرتی ہے
کہ تمہیں
کسی جگہ بھی آباد نہ کیا جائے اور کوئی جگہ بھی تمہارے وجود سے ناپاک نہ ہو۔جب تک تمہارے
۲۱۷
وجود میں پا کی داخل نہیں ہو جاتی، جب تک تم صحیح معنوں میں پاک اور مطہر نہیں ہو جاتے اس وقت تک
کے لئے ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ تم خانہ بدوشوں کی طرح مارے مارے پھرتے رہو کیونکہ مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمُ
أَرْبَعِينَ سَنَةً کے تحت ہم نے چالیس سال کے لئے اس زمین میں تمہارا داخلہ بند کر دیا ہے اور
يَتِيَهُونَ فِي الْأَرْضِ کے مطابق تم زمین میں سرگرداں ہو کر ادھر اُدھر پھرتے رہو گے۔اُن کی
نافرمانی کی انہیں یہ سزا ملی۔چالیس سال
کا زمانہ ہمیں اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس نافرمان قوم سے کہا کہ
تمہاری نسل سے یہ انعام واپس لیا جاتا ہے۔اب ایک اور قوم پیدا ہوگی وہ ہوگی تمہیں میں سے لیکن ہو
گی ایک نئی قوم۔اسے اس انعام کا وارث بنایا جائے گا۔وہ بچے جو آج کے بعد پیدا ہوں گے اور دس یا
پندرہ سال بعد اس حال میں تم سے تربیت حاصل کریں گے کہ مسلسل دس پندرہ سال تک سرگرداں رہنے
اور مارے مارے پھرنے کے بعد تمہارے اندر ندامت کا احساس پیدا ہو چکا ہو گا اور تم یہ سمجھ چکے ہوگے
کہ ہم نے خدا تعالیٰ کی نافرمانی کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اپنے آپ کو ایک بڑی اور عظیم الشان
نعمت سے محروم کر لیا ہے تو وہ تربیت یافتہ بچے بڑے ہو کر اس بات کے اہل بن جائیں گے کہ ہم انہیں
اپنے انعام سے نوازیں۔دس پندرہ سال بعد تمہارے اندر یہ احساس پیدا ہوگا کہ اگر چہ ہم اس نعمت
سے
محروم ہو گئے ہیں ہمارے بچوں کو تو اس نعمت سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔اس احساس کے ساتھ تم
جس قوم کی تربیت کرو گے وہ وہ قوم ہوگی جو ارض مقدس میں داخل ہونے کے لئے اپنے خون بہائے
گی اور اپنے خون سے سیراب کر کے اسے مقدس بنائے گی۔وہ وہ قوم ہوگی جس کے دل کی گہرائیوں
سے ذکر الہی بلند ہوگا جو خدا کی حمد کرنے والے، اس کی بزرگی اور کبریائی بیان کرنے والے، اس کی
عظمت کو ظاہر کرنے والے اور اس کے جلال کو دنیا میں قائم کرنے والے ہوں گے۔وہی وہ قوم ہوگی
جو اس انعام کو حاصل کرے گی۔جہاں تک تمہارا تعلق ہے تم اپنی ذہنیت، اپنے کردار اور اپنے انکار کی
وجہ سے محروم کر دئیے گئے ہو۔سو قربانی و ایثار سے پہلو تہی اور نافرمانی کی یہ وہ بدترین مثال ہے جس کا
ذکر اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ کی ان آیات میں کیا ہے۔
۲۱۸
اطاعت، فرمانبرداری اور فدائیت کا اعلیٰ ترین نمونہ
اس کے بالمقابل ایک دوسری انتہا یعنی تسلیم ورضا، اطاعت وفرمانبرداری اور محبت و فدائیت کی
بہترین اور اعلی ترین مثال جو تاریخ عالم میں ہمیں نظر آتی ہے وہ نبی اکرم ﷺ کے صحابہ کی مثال ہے۔آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے الہام پا کر یہ اعلان فرمایا کہ میں تمام جہان کے لئے یعنی دنیا کے ہر
ملک اور ہر قوم کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ
مَسْجِدًا یعنی ایک چھوٹا سا چند ہزار مربع میل کا رقبہ نہیں بلکہ دنیا کا ہر ملک اور ہر وہ جگہ جہاں دنیا کی
کوئی نہ کوئی قوم رہتی ہے براعظم بھی اور چھوٹے چھوٹے جزائر بھی سب کو میرے لئے مسجد بنایا گیا
ہے۔خشکی اور تری غرض دنیا کے چپہ چپہ کی تقدیس ہمارا کام ہے۔ہر جگہ اور ہر مقام پر خدا تعالیٰ کا نام
بلند کر کے ہم نے وہاں اپنی پیشانیوں کو رگڑنا ہے اور جب زمین ہماری سجدہ گاہ بنے گی تو وہ پاک
ہو جائے گی۔تب ایک نیا آسمان ہوگا اور نئی زمین ہوگی۔نئی زمین ان معنی میں کہ اس وقت ساری زمین
پر خدائے واحد کا نام لیا جائے گا اور نیا آسمان ان معنی میں کہ آسمانوں کے وہ دروازے جو پچھلی قوموں
نے اپنے پر بند کر لئے تھے ان کے قفل کھول دیئے جائیں گے۔اس اعلان کے ذریعہ سے آپ نے
صحابہ کو باور کرایا کہ ان دروازوں میں سے جس دروازہ پر بھی تم دستک دو گے وہ دروازہ تمہارے لئے
کھولا جائے گا جب تم دعا کے لئے ہاتھ اٹھاؤ گے تو گویا دعا کے دروازے پر تمہاری دستک ہوگی سو وہ
دروازہ آسمان کا کھل جائے گا اور تمہاری دعائیں قبول ہوں گی۔اسی طرح معجزات، نشانات اور
تائیدات آسمانی کے دروازے کھولے جائیں گے اور آسمان سے فرشتے نازل ہو کر تمہاری مدد اور
نصرت کریں گے۔الغرض آسمان کے وہ سارے دروازے جو قبولیت دعا کے ہیں، جور و یا وکشوف کے
ہیں، جو معجزات اور نشانات کے ہیں۔جو پیشگوئیوں اور بشارتوں کے ہیں، جو فرشتوں کے نازل ہونے
اور دلوں میں تسکین پیدا کرنے کے ہیں، جو دشمنوں کے دلوں پر خوف طاری کرنے کے ہیں ان میں
سے آسمان کا ہر دروازہ جو پہلے مقفل تھا وہ کھول دیا جائے گا۔ان دروازوں کے کھل جانے سے گویا
ایک نیا آسمان معرض وجود میں آجائے گا۔اسی طرح پر زمین بھی ایک نئی زمین ہوگی کیونکہ اس کے۔
۲۱۹
کونہ کونہ اور چپہ چپہ سے خدا تعالیٰ کا ذکر بلند ہو رہا ہوگا ، اس کے انعام کی عظمت ظاہر ہو رہی
ہوگی۔سو آنحضرت علی کے ذریعہ اس نئی زمین اور نئے آسمان کا وعدہ مسلمان کو دیا گیا۔بنی اسرائیل
کو تو ایک چھوٹی سی زمین فتح کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔وہ کام اس اتنے بڑے اور عظیم الشان کام کے
مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا کہ مسلمانوں نے دنیا کے ہر ملک کو فتح کرنا ہے اور کرنا بھی ہے
اپنے رب کے لئے۔یہاں ایک چھوٹی سی جگہ کو فتح کرنے کا سوال نہیں ہے جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام
کی قوم کو حکم دیا گیا تھا یہاں تو ساری دنیا کو فتح کرنے کا حکم ہے۔قوم موسیٰ کے بالمقابل کتنا بڑا کام ہے
اور کتنی بڑی ذمہ داری ہے جو امت مسلمہ کے کندھوں پر ڈالی گئی یہ اسی عظیم الشان کام اور عظیم الشان
ذمہ داری کا رد عمل تھا کہ جب بدر کے میدان میں آنحضرت علی نے اپنے صحابہ سے فرمایا کہ دنیا کی
نگا ہیں اس وقت اس بات پر ہیں کہ تم تعداد میں تھوڑے ہو، کمزور ہو، نہتے ہو، تمہاری تلوار میں ٹوٹی ہوئی
ہیں، تمہارے نیزے گند ہیں، تمہارے پاس سواریاں نہیں ہیں صرف ستر اونٹ اور دو گھوڑے ہی تو
ہیں۔پھر تمہیں غذا بھی پوری میسر نہیں۔تمہارے مقابلہ پر کفار مکہ کا لشکر جرار کھڑا ہے جو تعداد میں تم
سے تین گنا زیادہ ہے اور سواریوں کے لحاظ سے دس گنا زیادہ ہے کیونکہ ستر کے مقابلہ میں سات سو
اونٹ ان کے پاس ہیں اور ستر گھوڑے ان کے علاوہ ہیں۔پھر جن کے نیزوں کی انیاں تیز اور چمکدار
اور دل میں خوف پیدا کرنے والی ہیں، جن کی تلواریں بہترین لوہے کی بنی ہوئی ہیں اور وہ ہاتھ جوان
تلواروں پر ہیں وہ عرب کے مانے ہوئے سرداروں کے ہاتھ ہیں۔دنیا کی نگاہیں ظاہری سامانوں
کے اس باہمی تقابل کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھ رہی ہیں کہ اپنے ایمان اور اخلاص کی بنا پر خدا تعالیٰ کے
ان وعدوں پر جو اس نے تم سے کئے ہیں تمہاری نظر ہے یا نہیں؟ تو صحابہؓ کا جواب یہ تھا کہ یا رسول اللہ !
ہم آپ پر ایمان لائے ، آپ کی حقانیت ہمارے دلوں میں جاگزیں ہے۔یہ فوج کیا چیز ہے۔دنیا کی
ظاہر بین نگاہ میں تو یہ امکان بھی آسکتا ہے کہ شاید ہاریں یا جیت جائیں یا اگر جیتنا ممکن نہ ہو تو شکست
اتنی فاش نہ ہو کہ ہم کلی طور پر تباہ ہو جائیں ہمارے دلوں کی کیفیت تو یہ ہے کہ آپ اگر حکم دیں تو ہم اپنے
گھوڑوں کو سمندر میں ڈال دیں جو قطعی اور یقینی موت ہے۔ہم اس کی بھی پرواہ نہیں کرتے کہ آپ کے
ایک اشارے پر اس طرح موت کے منہ میں چلے جائیں۔
۲۲۰۔سو یہ دوسری انتہا تھی یعنی اطاعت اور فدائیت کی بہترین مثال جو بجز آنحضرت ﷺ کی قوم
کے اور کسی نبی کی قوم نے نہ دکھائی۔انہوں نے محض زبان سے دعوی ہی نہیں کیا بلکہ آنحضرت علی
کے وجود باجود اور اسلام کی شکل میں انہیں جو نعمت دی گئی تھی اس کی انہوں نے قدرومنزلت کو سمجھا اور
ہر وہ قربانی دی اور پوری انشراح صدر کے ساتھ دی جس کا ان سے مطالبہ کیا گیا۔ان کے اس انتہائی
بلند کردار اور اعلیٰ ترین ذہنیت کے نتیجہ میں دنیا نے یہ نظارہ دیکھا کہ یہ مسکین لوگ یہ نا دار وغریب لوگ
جن کی غربت کا یہ حال تھا کہ جب عبادت میں اپنے رب کے سامنے جھکتے تھے تو عورتوں کو حکم دیا جاتا تھا
کہ ذرا دیر کے بعد سجدوں سے سر اٹھایا کرو کیونکہ تمہارے سامنے مردوں کی جو صفیں ہیں ان کے تن
پوری طرح ڈھکے ہوئے نہیں ہیں اور سجدہ کرتے وقت وہ ننگے ہو جاتے ہیں، یہی مسکین اور غریب لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے بحروبر کے مالک بن گئے۔یہ ایک نادار اور بے کس اور بے در قوم تھی لیکن جب انہوں
نے اپنے خدا کی آواز پر والہانہ لبیک کہا اور اس انعام کی دل سے قدر کی جو خدا تعالیٰ انہیں دینا چاہتا
تھا، جب انہوں نے اپنے دلوں کو اخلاص سے بھر لیا ، جب انہوں نے اپنے اعمال کو صلاحیت کے روشن
سے پالش کر کے درخشندہ بنادیا اور خدا تعالیٰ کے حقیقی عبد بن گئے اور اس کی صفات کے مظہر بن گئے تب
یہی لوگ دنیا کے جس میدان میں بھی نکلے فتح و ظفر ان کے قدم چومتی چلی گئی ، جہاں بھی گئے قلیل التعداد
ہونے کے باوجود فاتح کی حیثیت سے گئے۔بدر کا میدان تو ایک ابتدا تھی۔خدا تعالیٰ نے صدیوں تک
ان کے ساتھ یہی سلوک کیا اور دنیا صدیوں تک ان کی فتح و ظفر کا نظارہ دیکھتی چلی گئی۔قیصر و کسریٰ کو
انہوں نے زیر کیا، افریقہ پر وہ چھا گئے ، سپین کو انہوں نے فتح کیا، سلی کو انہوں نے اپنا رنگیں بنایا۔ادھر مشرق کا رخ کیا تو ہندوستان چین اور اس کے اوپر کے علاقوں میں گھستے چلے گئے حتی کہ روس کے
ایک بڑے علاقے میں بھی جا گھسے۔جہاں بھی گئے تھوڑی تعداد میں گئے ، کمزور حالت میں گئے لیکن اس
یقین کے ساتھ گئے کہ ہم کمزور ہونے کے باوجود فتحیاب ہوں گے اور اس لئے فتحیاب ہوں گے کہ جس خدا
پر ہم ایمان لائے ہیں اور جس کی اطاعت کو ہم نے لازم پکڑا ہے وہ کمزور نہیں ہے وہ کہتا ہے کہ تم فاتح ہو
قدم بڑھاتے ہوئے فاتحانہ انداز میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ۔چنانچہ وہ مشرق و مغرب میں فاتحانہ
انداز میں بڑھتے چلے گئے۔انہوں نے ملک ہی فتح نہیں کئے بلکہ قوموں کے دلوں کو بھی فتح کر دکھایا۔
۲۲۱
احیاء وغلبہ اسلام کی ایک نئی بنیاد
اس کے بعد بد قسمتی سے مسلمانوں پر پھر ایک زمانہ ایسا آیا کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین
نہیں رہا۔ان کے دل اخلاص سے خالی ہو گئے۔قرآن کو انہوں نے مہجور کی طرح چھوڑ دیا۔خدا تعالیٰ کو
جو قادر مطلق ہے وہ ایک انسان کی طرح عاجز و مجبور ہستی سمجھنے لگے۔قبولیت دعا کے وہ منکر ہو گئے۔الہی
تائیدات کو تمسخر اور تحقیر کی نظر سے دیکھنے لگے۔اس طرح انہوں نے اپنے پر آسمان کے دروازے بند
کر لئے۔وہ زمین جس کو انہوں نے اپنے خون سے، وہ زمین جس کو انہوں نے اپنی زبانوں سے، وہ
زمین جس کو انہوں نے اپنے دل کے اخلاص سے، وہ زمین جس کو انہوں نے اپنی خداداد ذہانت و
فراست سے پاک کرنا اور مقدس بنانا تھا اسے انہوں نے اپنے اعمال واخلاق اور عقیدہ کے بگاڑ کی وجہ
سے منحوس قرار دے ڈالا۔جب وہ خود ہی بگڑ گئے تو پھر ان کے لئے یہ زمین ، وہ زمین نہ رہی جو محمدعا ہے
کی پیدا کردہ تھی اور نہ ان کے لئے وہ آسمان، آسمان ہی رہا جس کے دروازے آنحضرت علی
ذریعہ کھولے گئے تھے۔تب اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش میں آئی اور اس نے آنحضرت مہ کے غلاموں
میں سے ایک ایسے شخص کو مبعوث فرمایا جو آپ کا عاشق صادق
تھا اور فنافی الرسول کے ایسے مقام پر پہنچا
ہوا تھا کہ جس مقام تک نہ اس سے پہلے کبھی کوئی پہنچا اور نہ آئندہ قیامت تک کوئی پہنچے گا۔اللہ تعالیٰ نے
فیصلہ کیا کہ وہ اس کے ذریعہ سے اسلام کو پھر دنیا میں غالب کرے گا اور اسلام پھر اسی شان کے ساتھ
تمام دنیا پر چھا جائے گا۔جس شان کے ساتھ اس نے آج سے تیرہ سو سال پہلے دنیا پر محیط ہوکر اخلاص
سے، محبت سے، ہمدردی سے، خدا ترسی سے اور قرب الہی کے بل پر حکومت کی تھی۔اسی حکومت کے
از سرنو احیاء اور قیام کا خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا۔اسلام کی اس عالمگیر حکومت کے از سر نو قیام کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو چنا ہے۔آپ
جو اپنے آپ کو احمدیت کی طرف منسوب کرتے ہیں، آپ جو دعویٰ رکھتے ہیں کہ ہمارے دلوں میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے محبت ہے، آپ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ان تمام بشارتوں پر
ایمان لائے ہیں جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیں، آپ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم
۲۲۲
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حکم تسلیم کرتے ہیں اور آپ کے حکم کے آگے ہماری گرد نہیں خم ہیں،
آپ جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود پر ایمان لانے کی وجہ سے ہمارے دلوں میں اسلام کی
محبت جوش ماررہی ہے، آپ جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارے دل حضرت نبی اکرم ﷺ کی فدائیت
میں تڑپ رہے ہیں، آپ جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ آپ اس لئے ہر دم اور ہر آن بے چین رہتے ہیں کہ
خدا کی تو حید دنیا سے مٹ چکی ہے، آپ اور صرف آپ ہی ہیں جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے بشرطیکہ آپ
اپنے عہدوں کو پورا کر نیوالے ہوں اسلام کو پھر دنیا میں غالب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس ارض مقدس کی طرح جو موسی" کی قوم کو دی گئی تھی چھوٹی سی بشارت نہیں دی۔آپ کو تو اتنی زبر دست اور عظیم الشان بشارتیں دی گئی ہیں کہ جب انسان ان کو پڑھتا ہے تو ایک طرف اسے
اپنی کمزوری اور بے بضاعتی کا احساس ہوتا ہے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی غیر محدود قدرتوں اور طاقتوں کا
احساس بھی اس کے دل میں پیدا ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ان بشارتوں میں سے چند بشارتیں اس وقت میں
آپ کو سنانا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان بشارتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔(1) سچائی مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں گواہی دوں اور میری گواہی بے وقت نہیں بلکہ ایسے وقت
میں ہے جبکہ دنیا میں مذاہب کی کشتی شروع ہے۔آخر کار اسلام کو غلبہ ہے۔میں زمین کی
باتیں نہیں کہتا کیونکہ میں زمین سے نہیں ہوں بلکہ میں وہی کہتا ہوں جو خدا نے میرے منہ
میں ڈالا ہے۔زمین کے لوگ یہ خیال کرتے ہوں گے کہ شاید انجام کا رعیسائی مذہب دنیا میں
پھیل جائے یا بدھ مذہب دنیا پر حاوی ہو جائے مگر وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں یادر ہے کہ
زمین پر کوئی بات ظہور میں نہیں آتی جب تک وہ بات آسمان پر قرار نہ پائے۔تو آسمان کا خدا
مجھے بتلاتا ہے کہ آخر اسلام کا مذہب دلوں
کو فتح کرے گا “۔(ملفوظات)
(۲) میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔میرا دل مُردہ
پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے۔۔۔میں بھی کا اس غم سے فنا ہو جا تا اگر میرا مولیٰ اور میرا
آقا قادر و توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر تو حید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا
۲۲۳
اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے، مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور
نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔خدا قا در فرماتا ہے کہ اگر میں چاہوں تو مریم اور اس کے بیٹے
عیسی اور تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک کر دوں۔سواب اس نے چاہا ہے کہ ( دلائل اور
براہین کے ذریعہ ) ان دونوں کی جھوٹی معبودانہ زندگی کوموت کا مزہ چکھاوے۔سواب
دونوں مریں گے کوئی ان کو بچا نہیں سکتا۔اور وہ تمام خراب استعدادیں بھی مریں گی جو
جھوٹے خداؤں کو تسلیم کر لیتی تھیں۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزد یک
آتے ہیں جو سچائی کا آفتاب مغرب سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔اور بعد
اس کے تو بہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے۔اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں اور جونور سے نہیں بلکہ
تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام،اور سب
حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ نہ وہ ٹوٹے گا اور نہ کند ہوگا جب تک
دجالیت کو پاش پاش نہ کر دئے“۔(اشتہا ر ار جنوری ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ے طبع باردوم)
(۳) خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں
بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین پر پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب
کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنی
سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور ہر اک قوم اس
چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط
اور یہ
ہو جائے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا
دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر
برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سننے
والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو۔یہ خدا کا کلام
ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔(تجلیات الہیہ صفحہ ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۰،۴۰۹)
۲۲۴
(۴) خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری
دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا۔میں تجھے اٹھاؤں گا اور اپنی طرف بلالوں گا پر تیرا
نام صفحہ زمین سے کبھی نہیں اٹھے گا اور ایسا ہوگا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے
ہوئے ہیں اور تیرے نا کام رہنے کے درپے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود
ناکام رہیں گے اور ناکامی اور نامرادی میں مریں گے۔لیکن خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا
اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا
اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے
اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔خدا انہیں نہیں بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی حب الاخلاص اپنا اپنا اجر پائیں گے۔۔۔وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دل میں تیری محبت
ڈالے گا یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اے منکر و اور حق کے
مخالفو! اگر تم میرے بندے کی نسبت شک میں ہو، اگر تمہیں اس فضل واحسان سے کچھ انکار
ہے جو ہم نے اپنے بندہ پر کیا تو اس نشان رحمت کی مانند تم بھی اپنی نسبت کوئی سچا نشان پیش
کرو اگر تم سچے ہو اور اگر تم پیش نہ کر سکو ( اور ہرگز پیش نہ کر سکو گے ) تو اس آگ سے ڈرو کہ
66
جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کے لئے تیار ہے۔(اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء مجموعہ اشتہارات جلد اصفحہ ۹۷ طبع بار دوم )
احیاء و غلبہ اسلام کے ضمن میں ہماری ذمہ داری
یہ چند اقتباسات مختصر میں نے آپ دوستوں کے سامنے اس لئے رکھے ہیں کہ آپ یہ دیکھیں
کہ آپ کے ساتھ آپ کے رب نے کس قدر محبت کے وعدے کئے ہیں اور آپ کی عظمت کو (بوجہ اس
کے کہ آپ خدا کی عظمت کو دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں ) دنیا میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ
نے یہ مقدر کر دیا ہے کہ آپ ہی وہ گروہ ہوں گے جن کی وجہ سے اور جن کی کوششوں اور جن کی قربانیوں
۲۲۵ کے نتیجہ میں اور جن کے اخلاص اور ایثار کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ تمام دنیا میں اسلام کو غلبہ دے گا اور آپ ہی وہ
جماعت ہوں گے جونئی زمین بنانے والے ہوں گے اور آپ ہی وہ لوگ ہوں گے جو آسمان کی بلندیوں
پر چڑھ کر اس کے ہر دروازہ پر دستک دیں گے اور آپ کے لئے ہر دروازہ کھولا جائے گا۔اب آپ نے
فیصلہ کرنا ہے کہ آیا آپ نے اپنے رب کو موسیٰ کی قوم کی طرح یہ جواب دینا ہے کہ جا تو اور تیرا رب لڑ
ہم اس قربانی کے لئے تیار نہیں یا آپ نے آنحضرت علم کے صحابہ کی طرح اپنے رب سے یہ کہنا ہے
کہ تیرے بندہ نے تو ہم سے بہت تھوڑی قربانیاں کی ہیں اگر یہ ہمیں حکم دے تو ہم اپنا سارا مال، اپنا
سارا وقت اور اپنی ساری عزتیں تیری راہ میں قربان کر دیں گے اس لئے کہ تیرا نام دنیا میں بلند ہو اور
آنحضرت ﷺ کی عظمت کا نعرہ تمام دنیا میں گونجنے لگے۔اے خدا تو ہمیں ایسا ہی بنا۔الله
(ماہنامہ انصار اللہ جولائی ۱۹۶۴ء صفحہ ۲۵ تا ۳۴)
☆☆