احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض

مضامین ناصر

۲۲۶
احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض
مرتبہ منیر الدین احمد صاحب سابق ناظم اطفال الاحمد بہ ربوہ )
محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع
۱۹۶۴ء کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بہت قیمتی تقریر فرمائی تھی جس کا خلاصہ ذیل میں درج کیا جاتا
ہے تقریر سے پہلے مہتم صاحب اطفال مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نے مجلس اطفال الاحمدیہ
کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔بعد ازاں محترم میاں صاحب نے تقریر کرتے ہوئے اطفال الاحمدیہ
کو بیش قیمت نصائح سے نوازا۔آپ نے فرمایا:۔جب بھی کوئی احمدی بچہ میرے سامنے آتا ہے تو مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے کئے ہوئے وعدے یاد آ جاتے ہیں اور میرا دل اس بچے کے لئے عزت و احترام کے
جذبات سے بھر جاتا ہے اور ان وعدوں کے نتیجہ میں جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں ان کا احساس
ذہن میں آجاتا ہے۔کیونکہ ہمیں ان بچوں کی اس رنگ میں پرورش کرنی ہے کہ وہ ان وعدوں کو پورا
کرنے والوں میں شامل ہوں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کئے ہیں۔مجلس اطفال الاحمدیہ کی سالانہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے محترم میاں صاحب نے فرمایا اس
رپورٹ کا ہم دو نقطہ ہائے نگاہ سے جائزہ لے سکتے ہیں۔پہلا نقطہ نگاہ ماضی اور حال کا مقابلہ ہے۔اس
لحاظ سے ہر میدان اور ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے اور رپورٹ سن کر دل خوش ہے کہ بچے اب پہلے سے
بلند تر مقام پر جا کھڑے ہوئے ہیں۔لیکن اگر اس لحاظ سے دیکھا جائے کہ آئندہ ہم نے جو کچھ حاصل
کرنا ہے اور جو ہمارا مقصد ہے اس کے لحاظ سے ہم نے کیا کام کیا ہے۔اس لحاظ سے جب غور کریں تو

۲۲۷
معلوم ہوگا کہ ابھی ہم نے بہت کچھ آگے بڑھنا ہے۔ہمارے بلند مقصد کے مقابلہ پر ہماری ترقی کی
رفتار بہت ہی کم ہے اور اصل مقصد تک پہنچنے میں بہت دیر لگے گی۔پاکستان میں بہت سی جماعتیں ایسی ہیں کہ جہاں ابھی تک مجالس اطفال کا قیام عمل میں نہیں
آیا۔ایک سکیم کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔جہاں مجالس قائم نہیں وہاں قائم کی جائیں اور جہاں قائم
ہیں ان کو زندہ رکھا جائے۔اطفال الاحمدیہ کے امتحانات کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ امتحانات میں پانچ ہزار
اطفال شامل ہوئے یہ تعداد خدا کے فضل سے اچھی ہے اور منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں مگر ابھی اس
میں بھی ترقی کی گنجائش ہے اور اس طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے۔چاہیے کہ ہر طفل ان امتحانات میں
شامل ہو۔اس سلسلہ میں یہ بات خاص طور پر یا درکھنی چاہیے کہ امتحانات میں شامل کرنا صرف منتظمین
کا ہی کام نہیں بلکہ تمام اطفال کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ سب مل کر کوشش کریں اور ہر بچہ یہ عہد کرے کہ
اس نے پانچ اور بچوں کو امتحانات میں شامل کرنا ہے۔اس طرح یہ تعداد آسانی کے ساتھ پچیس ہزار
تک جا پہنچے گی۔صرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے۔آپ بجائے وقت ضائع کرنے کے علمی اور دینی کاموں میں حصہ لیں۔بچوں میں کام کرنے کی
قابلیت ہوتی ہے مگر ان
کو پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے۔بڑے لوگوں کی امداد اور نگرانی سے ان کو صحیح لائن
پر لگایا جاسکتا ہے۔ذہنی کام کرنے اور مطالعہ سے بڑی قابلیت پیدا ہوتی ہے۔کوئی بچہ بیکار نہ ر ہے۔ہر وقت کام کرتے رہنا چاہیے۔کسی بچہ کا وقت ضائع نہیں ہونا چاہیے۔کوئی نہ کوئی کام کرتے رہنا چاہیے۔اس دنیا کی ۶۰-۷۰ سال کی عمر کچھ بھی نہیں۔اصل زندگی موت
کے بعد ہمیں ملے گی مرنے کے بعد ایک سو سال گزریں گے۔ہزار سال گزریں گے۔لاکھ سال
گزریں گے مگر ہم وہاں زندہ ہی رہیں گے۔ہمیں اس دنیا کی بجائے اگلی زندگی کیلئے سامان جمع کرنے
ہیں۔جولوگ اس دنیا میں خدا کی ناراضگی والے کام نہیں کرتے۔آخرت میں خدا تعالیٰ ان سے محبت
کرے گا اور کہے گا کہ دنیا میں ان لوگوں نے مجھے یا د رکھا اور میرے حکموں کی تعمیل کی اور لوگوں کی

۲۲۸
لعن طعن و گالی گلوچ سے نہیں ڈرے۔آج ان کو میرا قرب اور رضا حاصل ہے۔اگر ہماری زندگیاں بھی
ایسی ہو جائیں تو سمجھو ہم نے اپنے مقصد زندگی کو پالیا۔محترم صاحبزادہ صاحب نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا تین یا چار کتا ہیں ہماری
ضرورت کو پورا نہیں کر سکتیں۔یہ ہماری غفلت ہے کہ ہماری اس قسم کی کتب کی تعداد سینکڑوں تک نہیں
پہنچ سکی۔مذہب میں وسعت ہے۔مختلف موضوعات پر کتب لکھی جاسکتی ہیں۔مثلاً دانت کی صفائی کا
حکم اور اس کا فائدہ اطفال کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرنا چاہیے۔بڑوں کی کس طرح عزت کرنی
ہے۔اسلام اور قرآن میں زندگی کے ہر پہلو کے متعلق تعلیم موجود ہے۔نہایت سادہ اور عام فہم رنگ
میں یہ باتیں بیان ہونی چاہئیں۔پہلے انبیاء کے ماننے والوں میں سے حضرت اسمعیل علیہ السلام کا واقعہ ایسا ہے کہ اس پر غور
کرتے ہوئے اس وقت بھی جی چاہتا ہے کہ اس بچہ سے پیار کریں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
جب اپنے پیارے بیٹے اسمعیل کو کہا اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت میں تمہاری قربانی دینا چاہتا ہوں تو
بچے نے فورا اپنے آپ کو پیش کر دیا۔اس واقعہ میں بچوں کے لئے بھی اور بڑوں کے لئے بھی ایک
عظیم الشان قربانی کا سبق ہے۔حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے جب خواب دیکھا تو اس کی تعبیر کرنے
کی کوشش نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنے بڑھاپے کی اولا د اور اکلوتے بچے کو فوراً خدا کی راہ میں
قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔حضرت ابراہیم تو خدا کے نبی تھے۔انہوں نے خدا تعالیٰ کی صفات کو پہچانا ہوا تھا۔انہوں نے تو
دل میں اس قربانی کے لئے کوئی انقباض محسوس نہ کیا۔مگر آپ نے سوچا میں تو تیار ہوں بیٹے سے بھی
پوچھ لینا چاہیے وہ بھی اس قربانی کے لئے تیار ہے یا نہیں۔چنانچہ حضرت اسمعیل سے انہوں نے فرمایا
فَانْظُرُ مَا ذَا تَرای خدا کا ایسا حکم ہے تمہاری اس بارہ میں کیا رائے ہے؟
حضرت اسمعیل کو بچہ تھے مگران کی تربیت ایسے ماحول میں ہوئی تھی کہ نہ کا تو سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا تھا۔انہوں نے یہ نہیں کہا کہ میں سوچ لوں اور اس بات کو اگلے سال پر
نہیں ڈالا بلکہ کہا یابَتِ

۲۲۹
افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ (الصفت :۱۰۳) یہ کتنا زبردست کارنامه
ہے جو حضرت اسمعیل نے بچپن میں انجام دیا۔اس طرح بہت سی مثالیں دوسرے انبیاء کے ماننے
والوں میں بھی ہمیں ملتی ہیں۔ہمیں آنحضرت ﷺ کے وقت میں دو کم سن بچوں کی یاد آتی ہے جو
اصرار کر کے جنگِ بدر میں شامل ہوئے اور ابو جہل کو قتل کر دیا۔اس واقعہ کو یاد کر کے اب بھی ہم ان کی
جرأت و دلیری پر داد دیتے ہیں۔انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک غیر معمولی
کارنامہ سر انجام دیا۔آخر میں محترم صاحبزادہ صاحب نے اس امر پر زور دیا کہ اگر بچوں نے کھیل کود میں اس عمر کو
گزار دیا تو بعد کی زندگی میں انہیں مشکل پیش آئے گی۔لیکن سکول اور کالج کی زندگی میں اپنے او پر ختی
کرو گے تو بڑی عمر ہنسی خوشی سے گزرے گی۔اس طرح دنیا کی زندگی میں قربانی کرو گے تو موت کے بعد
حیات طیبہ نصیب ہوگی اور ابد الآباد کی زندگی کے لئے اس دنیوی زندگی میں ہی تیاری کرنی چاہیے۔یہ زندگی ایک قسم کا امتحان ہے اس کا نتیجہ موت کے بعد نکلے گا جس طرح تم سکول اور کالج میں
امتحان کے دن محنت اور سختی سے گزارتے ہو گر نتیجہ نکلنے پرتم کو ایک لمبی خوشی نصیب ہوتی ہے۔اسی طرح
تمہاری زندگی کا حال ہے۔الہی سلسلہ کے بچے فقید المثال ہوتے ہیں۔آپ لوگ اسلام کے بچے ہیں۔مسیح موعود کی
جماعت کے بچے ہیں۔جسمانی لحاظ سے ماں باپ والدین ہیں۔مگر روحانی لحاظ سے مسیح موعود اور
رسول کریم ﷺ کی طرف آپ منسوب ہوتے ہیں۔اگر تم حقیقی احمدی بن جاؤ تو دنیا میں کوئی بھی تمہارا
مقابلہ نہیں کر سکے گا اور دنیا ہمیشہ تمہیں یاد رکھے گی۔یادرکھو مسیح موعود کی طرف منسوب ہونا تم کو کوئی
فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ان کی لائی ہوئی تعلیم پر عمل کرنے سے ہی تم ان کی حقیقی اولاد بن سکتے ہو۔انسان
کی زندگی کو ایسا بنایا گیا ہے کہ اگلے جہان میں بھی عمل کا سلسلہ اور ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں آپ نے بچوں کی تربیت سے متعلق بعض امور پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا بچوں کی
تربیت کے لئے آنحضرت عمل کا نمونہ ہمارے لئے قابل تقلید ہے۔آپ کی صاحبزادی حضرت

۲۳۰
فاطمۃ الزہرہ جب حضور سے ملنے آتیں تو حضور ان کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے اور ان کا عزت و احترام
فرماتے۔اس لئے کہ سارے ماں باپ اپنے بچوں سے ایسا سلوک کریں۔شروع سے ہی بچوں کی
عزت و احترام کرنا چاہیے۔بچوں
کو گالی گلوچ نہیں دینا چاہیے بلکہ ان سے محبت سے پیش آنا چاہیے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا ہے کہ جو والدین بچوں پر سختی کرتے ہیں وہ مشرک ہیں۔اولاد کے لئے دعا کرنی چاہیے۔اولا واللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور نعمت تو سکون اور اطمینان کا باعث ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا احمدی بچے بڑے اچھے ہیں۔ہم نے کئی ملکوں کے بچے دیکھے ہیں مگر احمدی
بچوں
کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔اس کے باوجود یہ خواہش ہے کہ ہمارے بچے ابھی اور ترقی کریں۔صحابہ کی طرح وہ دنیا کے لئے رحمت کی بارش ثابت ہوں۔آمین
☆☆
تشخید الا ذبان ربوہ فروری ۱۹۶۵ ء صفحه ۵ تا ۸ )

آج 10 میں سے 10 باقی