انبیاء کے خلفاء کا انتخاب عمر بھر کے لئے ہوتا ہے

مضامین ناصر

۲۳۱
انبیاء کے خلفاء کا انتخاب
عمر بھر کے لئے ہوتا ہے
از روئے لغت لفظ خلیفہ ایسے شخص پر بولا جاتا ہے جو دوسرے کا قائم مقام ہو کر اسی کے کام کو
کرنے والا ہو۔اسلامی اصطلاح میں خلیفہ کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے۔”خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ
امام جو اس کے نبی کا قائم مقام ہو کر نبی ہی کے کام کو کرنے والا ہو۔جس کا فیصلہ دینی معاملات میں
آخری فیصلہ سمجھا جائے۔جو شریعت کو قائم کرنے والا ، احکام شریعت کا اجراء کرنے والا ، مسلمانوں
کے حقوق کی حفاظت کرنے والا اور اس بات کی نگہداشت رکھنے والا ہو کہ مسلمان اسلامی صراط مستقیم
سے نہ بھنکیں“۔قرآن و حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب نظام خلافت پر تفصیلی روشنی
ڈالتی ہیں۔اس تفصیل میں جانا اس وقت میرا مقصود نہیں۔میں صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ خلیفہ کا
تقر رکسی محدود زمانہ کے لئے نہیں ہوتا۔یہ تقر ر زندگی بھر کے لئے ہوتا ہے۔مندرجہ ذیل دلائل سے اس
نظریے کی تائید ہوتی ہے۔منصب خلافت کے لئے موزوں ترین ہستی کا انتخاب اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔یہ
امر آیت استخلاف کے جملہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ
(سورہ نور : ۵۶ ) سے عیاں ہے کیونکہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کا فاعل اللہ تعالیٰ ہے اور وہ خود اس بات کا ذمہ وار
ہے کہ جب تک مومنوں کی جماعت بحیثیت مجموعی اپنے ایمان پر قائم رہے گی اور اسی کے مطابق

۲۳۲
اپنی زندگیوں کو ڈھالے گی اللہ تعالیٰ ان میں نبی کا خلیفہ بناتا رہے گا اور اس انتخاب کو اسی طرح اللہ تعالیٰ
اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔جس طرح اس سے قبل اس نے بنی اسرائیل میں انبیاء کے انتخاب کو اپنے
ہاتھ میں رکھا تھا۔مسنداحمد بن حنبل میں ہے کہ ایک دفعہ حضرت نبی کریم ﷺ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو
مخاطب کر کے فرمایا إِنَّ اللَّهَ عَزَّوَجَلَّ مُقْمِصُكَ قَمِيصًا فَلَا تَخْلَعُهُ “ ( جلد ۶ صفحه ۷۵ )
حضرت نبی کریم نے اس حدیث میں حضرت عثمان کو نصیحت فرمائی تھی کہ جب تیرے زمانہ خلافت میں
ایک فتنہ بپا ہوگا اور بعض بیوقوف تجھ سے مطالبہ کریں گے کہ تو اپنے خلعت خلافت کو کسی اور کے حق میں
اتار دے تو اس وقت یادرکھنا کہ خلیفہ کا انتخاب خدا کے ہاتھ میں ہے اور جو خلعت خدا نے تجھے دیا ہے
اسے لوگوں کے کہنے سے اتار نا ٹھیک نہیں۔اس حدیث نبوی میں بھی مذکورہ بالا قرآنی اصل
کی تفسیر بیان
کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے۔اسی اصول کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
یوں فرماتے ہیں۔و آنحضرت علی نے کیوں اپنے بعد خلیفہ مقرر نہ کیا۔اس میں بھی یہی بھید تھا کہ
آپ کو خوب معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ خود ایک خلیفہ مقرر فرما دے گا۔کیونکہ یہ خدا ہی کا کام
ہے اور خدا کے انتخاب میں نقص نہیں“۔(الحکم ۱۳ را پریل ۱۹۰۸ء)
پس اگر یہ صحیح ہے کہ خلیفہ النبی کا انتخاب خود خدا فرماتا ہے جیسا کہ قرآن کریم کی ایک آیت،
نحضرت ﷺ کی ایک حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس سے ثابت
کیا گیا ہے، تو پھر یہ بھی عیاں ہے کہ جو قمیص خدا پہنائے اُسے بندے نہیں اتار سکتے۔اگر ہم یہ تسلیم نہ
کریں تو پھر یا تو ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ نے وقت انتخاب غلطی سے کسی نا اہل کو اپنے نبی کا
خلیفہ بنادیا اور اب ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی غلطی کی تصحیح کریں ( وَالْعِيَاذُ بِاللهِ ) اور یا ہمیں
تسلیم کرنا پڑے گا کہ گو وقت انتخاب منتخب خلیفہ اس عہدہ کا اہل تھا مگر ایک عرصہ گزرجانے کے بعداب
وہ اس کا اہل نہیں رہا اس لئے اسے اس کے منصب خلافت سے اتار کر اب کوئی نیا انتخاب ہونا چاہیے۔

۲۳۳ اندریں صورت یہ لازم آتا ہے کہ ہم یا تو وقت انتخاب اللہ تعالیٰ کو صفت علیم وخبیر سے عاری مانیں کہ وہ
جانتا ہی نہ تھا کہ یہ شخص کسی وقت منصب خلافت کا اہل نہیں رہے گا۔یا ہم اس وقت جب خلیفہ وقت
ہماری نظروں میں منصب خلافت کا اہل نہیں رہا، اللہ تعالیٰ کو صفت قدرت سے خالی سمجھیں کہ اس کا
منتخب کردہ خلیفہ اپنے منصب کا اہل نہیں رہا۔تاہم وہ اسے عہدہ خلافت سے علیحدہ نہیں کر سکتا اور اپنے
مومن بندوں کے گروہ کوفتنہ میں ڈال رہا ہے۔( وَالْعِيَاذُ بِاللهِ ) جب یہ ساری صورتیں کسی نہ کسی
خرابی کو مستلزم ہیں تو ماننا پڑے گا کہ یہ صورتیں غلط ہیں اور درست مسئلہ یہی ہے کہ خدا کا مقرر کردہ خلیفہ
ساری زندگی تک اس منصب پر سرفراز رہتا ہے۔حقیقت یہی ہے کہ جو شخص خلیفہ النبی کے انتخاب کو اپنا انتخاب سمجھتا ہے وہ تعلیم قرآنی و احکام
اسلامی سے بے بہرہ ہے اور جو یہ خیال کرتا ہے کہ جب بھی کوئی گروہ کھڑا ہو کر خلیفہ وقت کو معزول کرنا
چاہے ہمیں اس کی آواز پر لبیک کہنی چاہیے اس میں صرف ایمان ہی کی کمی نہیں عقل کی بھی کمی ہے کہ
اسلام میں ایسے فتنہ کا دروازہ کھولتا ہے جسے ہماری عقل بھی صحیح تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔(الفرقان ربوہ مئی، جون ۱۹۶۵ ء صفحه ۱۰۰،۹۹)
☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی