4. قاضی صاحب جلیل صاحب نے ایک سوال کیا ہے (جسے زبردستی تیسرے نمبر پر کیا گیا)۔ وہ کہتے ہیں: آدم کی پیدائش کے بارے میں – ہم ڈارون کے نظریے سے واقف نہیں۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آدم کی پیدائش کے بارے میں اسلامی نقطۂ نظر کیا ہے۔ کیا آیت ’اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَۃً‘ (میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں) نوع انسان کی پیدائش کی طرف اشارہ کرتی ہے، یا یہ کسی نبی کی بعثت کی خوشخبری ہے؟
اردو مجلسِ عرفان، 30 مارچ 1986
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
قاضی صاحب جلیل صاحب نے ایک سوال کیا ہے ان کو آپ نے نمبر تین زبردستی بنا دیا ہے وہ کہتے ہیں تخلیق آدم کے متعلق ڈاروین کے نظریہ سے واقف نہیں ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ تخلیق آدم سے متعلق اسلام کا نظریہ کیا ہے انہی جائلن نہیں انہی جائلن فی الارض خلیفہ اشارہ کیا تخلیق نسل انسانی سے متعلق ہے یا ایک پیغمبر کی بعثت کی بشارت ہے یہ تو بڑا پیارا اور بڑا سلجھا ہوا سوال ہے ماشاءاللہ خود سوال میں اتنی روشنی ہے کہ معلوم ہوتا ہے سوال کرنے والے کو جواب کا بھی علم محبودی ورنہ یہ اشارے نہ ہوتے بات یہ ہے کہ تخلیق آدم کا ذکر جو قرآن کریم میں ملتا ہے وہ دو طرح سے ملتا ہے ایک ہے انسان کی پیدائش اور ایک ہے خلیفت اللہ کی تخلیق جہاں خلیفت اللہ کا ذکر ہے وہاں جماعت احمدیہ کی تعبیر کی روح سے اول مفہوم حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کی بعثت ہے کیونکہ حقیقی خلیفہ اور کامل خلیفہ دنیا میں آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے باقی سارے انبیاء آپ کے ظلی خلیفہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور دوسرے نم نمبر پر پہلا آدم جس کو خدا نے نبوت کی خلعت بخشی وہ خلیفہ ہے کیونکہ خلیفہ کہتے ہیں جانشین کو جو حکم سنے اور حکم کے اوپر عمل کروائے وہ انسان جو نبوت کو سمجھنے کا بھی اہل نہیں تھا جانوروں کی طرح یا نیم وحشیانہ زندگی بسر کر رہا تھا اسے خلیفہ کہا ہی نہیں جا سکتا اس لیے اس کی پیدائش کے وقت خدا تعالیٰ نے خلیفہ کا لفظ استعمال نہیں فرمایا وہاں انسانی پیدائش کا ذکر کے طور پر مختلف مراحل بیان فرمائے ہیں جہاں تک ڈاروین کا تعلق ہے ڈاروین اور نظریہ ارتقاء کو ملا دینے کے نتیجے میں لوگ غلطی کر جاتے ہیں ارتقاء سے کوئی دنیا کا باہوش سائنٹسٹ انکاری نہیں کرتا لیکن ڈاروین سے پوری طرح اتفاق بھی نہیں کرتا قرآن کریم ارتقاء کے متعلق اتنی تفصیلی تعلیم دیتا ہے کہ انسان حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے چودہ سو سال پہلے ایک کتاب نازل ہو رہی ہے جبکہ انسانی حیوانی سائنس تو ہے اس کا اشارہ بھی موجود نہیں تھا اور اس تفصیل سے قرآن کریم نے اس پر روشن ڈالی ہے کہ آج تک بھی سائنس دان جن باتوں کو نہیں پہنچ سکے وہ ہم دکھاتے ہیں کہ قرآن کریم نے بتایا کہ یہ ہونا ہے اور یہ ہوگا اور یہ ہوگا یہ ہو چکا ہے اس لیے قرآن ارتقاء کے خلاف نہیں نہ سائنٹسٹ ارتفاع کے ارتقاء کے خلاف ہیں ڈاروین ازم ایک ارتقاء کے متعلق نظریہ تھا کہ اس طرح ہوا ہوگا وہ غلط ثابت ہو چکا ہے وہ یہ خیال کہ اس طرح پہلے بندر بنا پھر اس بندر سے انسان بنا یہ مدد ہوئی اس خیال کو لوگ چھوڑ بیٹھے ارتقاء کے موجہات جو اس نے پیش کیے تھے وہ غلط ثابت ہو گیا کچھ حصے درست ہیں ابھی تک ڈاروین کے لیکن بہت ساری باتیں جن پر مذہب کو اعتراض تھا اس کو سائنس دان پر رد کر بیٹھے ہیں اس کے تفصیل کا اس وقت وقت نہیں ہے کیونکہ بڑا عالمانہ سوال آپ نے کیا ہے اس کے لیے آپ میں بعض کے سیکس میں اپنی مجلس سوال و جواب میں تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں وہ آپ کو ہمارے احمدی دوست جو آپ کے واقعے ہیں وہ مہیا کر دیں گے انشاءاللہ اگر آپ کو دلچسپی ہو تو آپ شوق سے سن سکتے ہیں