23. حضور، میرا نام مسعود ہے اور میرے والد کا نام مرزا مبارک احمد ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا جانور جنت میں جائیں گے؟

اردو مجلسِ عرفان، 29 مئی 1993

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

حضور میرا نام مسعود ہے اور میرے ابو کا نام مردہ مبارک احمد ہے میرا سوال یہ ہے کہ جانور جنت میں جائیں گے جانور جو ہیں وہ جنت میں اس لئے نہیں جا سکتے جائیں گے بظاہر کہ جانوروں کے لئے ہمارے علم میں کوئی شریعت نہیں ہے اور جنت ہے ایسے لوگوں کے لئے جو برائیاں کر سکتے ہوں لیکن نہ کریں اچھائیاں کر سکتے ہوں اور اچھی باتیں کریں ان کے لئے جنت ہے تو جانوروں کی زندگی تو کنٹرول ہے جنیٹیکلی اس لئے ان کے لئے نہ سزا ہے نہ جزا ہے کوئی دوسرے کو ماریں پھاڑیں کھائیں کوئی سزا نہیں ملتی ان کو اور اگر وہ نیکی کوئی ان کے لئے ہے ہی کوئی نہیں کیونکہ اپنی عادت کو جو فطرتاً ان کی آتے ہیں ان کے مطابق کام کرتے ہیں اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ ان کے لئے جنت ہو دوسرے جہاں تک قرآن شریف کا تعلق ہے قرآن کریم میں جو جنت کا تصور پیش کیا ہے اس میں کوئی جانور دکھائی نہیں دیتے سوائے ایک بات کے کہ پرندوں کے گوشت کا ذکر ہے اس لئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ سچ مجھ کا گوشت ہوگا اور پرندے بھی جنت میں پالے جائیں گے یا نہیں ہوگا میں سمجھتا ہوں کہ وہ روحانی معنوں میں باتیں ہیں سچ مجھ کے پرندوں کا ذکر نہیں ہے اور قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ اس جنت کو ہم نے نہ دیکھا نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ سنا وہ اور قسم کی چیزیں ہیں جنہیں ہم نہیں سمجھ سکتے اس لئے اس پرندے والے ذکر سے یہ نتیجہ نکالنا کہ جنت میں جانور ہوں گے یہ درست نہیں ہے سمجھ گئے بات جی شکریہ

آج 10 میں سے 10 باقی