11. دوسرا سوال عیسائیت اور اسلام کے بارے میں ہے۔ قرآن کریم بیان کرتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اس کے حضور قربانی کے لیے پیش کیا، جبکہ عیسائیوں کے ہاں – بائبل میں، جیسا کہ میں نے پڑھا ہے – وہاں حضرت اسحاق علیہ السلام کا نام لکھا ہے۔ جب بھی ان عیسائیوں سے بحث ہوتی ہے تو وہ بالکل یہی دلیل پیش کرتے ہیں کہ یہ قرآن اور بائبل کا سب سے پہلا اختلاف ہے۔

اردو مجلسِ عرفان، 10 ستمبر 1993

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

سار دوسرا سوال ہے کرسچینیٹی اور مسلم کے بارے ہیں قرآن شریف میں ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی قربانی اللہ تعالیٰ کے آگے پیش کی اس کی منشا کے ساتھ جب کہ کرسچینیٹی کے لوگ جو ہیں بائبل میں میں مجھے پڑا ہے وہاں پہ حضرت اسحاق علیہ اسلام کا نام لکھا ہے جب کبھی گفتگو ہوتی ہے ان عیسائیوں کے ساتھ تو وہ یہی جواز پیش کرتے ہیں کہ قرآن اور بائبل میں سب سے پہلے تو یہی اختلاف ہے اختلاف تو بہت ہیں اور بھی لیکن آپ یہ بتائیں کہ بائبل میں حضرت اسحاق کی اس قربانی کا مقام کہاں دکھایا گیا ہے اور اس قربانی کی یاد کہاں منائی جاتی ہے اور پوچھیں ان سے اتنا عظیم واقعہ اور بے نشان کے مٹ جائے یہ ہو نہیں سکتا حضرت اسماعیل کا جہاں واقعہ گزرا ہے وہاں کی یاد آج تک منائی جا رہی ہے لاکھوں انسان مسلسل ہر سال وہاں پہنچتے ہیں اور اسی طرح کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں یہ زندہ جاری اور ساری شہادت اتنی قوی ہے کہ روایتوں کے فرق کی اس کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہیں رکھ ہے ٹھیک ہے ٹھیک ہے

آج 10 میں سے 10 باقی