14. حضور، [محسن خان صاحب کا] سوال یہ ہے کہ تمام مسلمان فرقے احمدیوں کے خلاف کیوں متحد ہیں؟ اس کی کیا وجہ ہے؟
اردو مجلسِ عرفان، 20 مئی 1995
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
حضور ایک سوال جناب محسن خان صاحب کا ہے وہ آخری سوال ہے اس کے بعد ایک منٹ کے لیے مہمانوں کی طرف سے ممتاز عمید اللہ جنگ صاحب شکریہ ادا کریں گے اب میں درخواست کروں گا محسن خان صاحب سے شکریہ بھائی محسن خان صاحب وہ آپ ہیں اچھا ٹھیک ہے تو لکھا ہوئے ہیں ان کو تعریف کرتے ہیں میں پڑھ دیکھا ہوں حضور سوال ہے تمام مسلمان فرقے احمدیوں کے خلاف متحد کیوں ہیں اس کی کیا وجہ ہے اس کے علاوہ سعودی حقیقت میں یہ ارز کرنا چاہتا ہوں میں جواب دے چکا ہوں اس کا ان کا متحد ہونا ہمارے خلاف نہیں حق میں جاتا ہے کیونکہ متحد ہو کر انہوں نے فیصلے کیا کیے ایک فیصلہ متحد ہو کر یہ کیا کہ ان کو کلمہ پڑھنے کی اجازت نہیں درست ہے کہ نہیں ایک فیصلہ یہ کیا ان کو اپنے آپ کو مسلمان کہنے کی اجازت نہیں ایک فیصلہ یہ کیا کہ مسجدیں بنانے کی اجازت نہیں ایک فیصلہ یہ کیا کہ اذان دینے کی اجازت نہیں ایک فیصلہ یہ کیا کہ حج کرنے کی اجازت نہیں میں بتا رہا ہوں میرے بات سنیں وجہ اس کی ظاہر ہے جو میں پہلی پہلے جو حضرت مرزا صاحب نے جو سوال کیا تھا اس کے جواب میں میں بیان کر چکا ہوں یعنی ان کے بعد جو دوست تشریف لائے تھے انہوں نے سوال کیا جو آزاد کشمیر سے تشریف لائے ہیں میرپور سے انہوں نے بات بیان فرما دی ہے کہ جب کوئی خدا کی طرف سے بھیجا ہوا مقبول ہونے لگتا ہے اور علماء کی پیش نہیں جاتی کہ اس کا رستہ روک سکیں تو وہ پھر پہلے سے بڑھ کر روکیں کھڑی کرتے ہیں اور وہ مسلمان فرکے جو ایک دوسرے کے خون کو مباہ قرار دیتے تھے ان کا اس بات پر اتفاق کر جانا کہ ہم اپنے اختلافات کے باوجود مسلمان کہلانے کا حق رکھتے ہیں اور احمدی نہیں رکھتے ان کی بدیانتی پر ظاہر کر رہے نہ کہ ان کے تقویٰ کو ظاہر کر رہے اب آپ سوچئے کہ بریلویوں کے متعلق دیو بندی کیا کہا کرتے تھے وہ کہتے تھے پکے مشرک ہیں ان کے شرک میں ادنا سے شک کی بھی گنجائش نہیں اور شیعوں کے متعلق کہتے تھے جو خلافت راشدہ کے اول تین خلیفوں کا منکر ہے وہ اسلام ہی کا منکر ہے وہ منافق ہے وہ آیت استخلاف کے سچا ہونے کی راہ میں حائل ہے یعنی اس کا عقیدہ یہ بنا کہ خدا نے تو وعدہ کیا تھا کہ رسول اللہ سلم کے بعد خلافت کو جاری فرمائیں گا اور آنکھیں بند کرتے ہی منافق سوار کر دیئے وہ کہتے ہیں کہا کرتے تھے ابھی بھی کہتے ہیں کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اپنی اپنی جگہ یہ کہتے ہیں نا پھر جب اس بات پر اکٹھے ہو گئے کہ اسلام کی ایسی تعریف کرتے ہیں کہ سوائے احمدیوں کے کوئی مسلمان اسلام سے باہر نہ جائے تو ان کا جھوٹا ہونا ثابت ہو گیا ان کی منافقت ثابت ہو گئی اور وہ منافقت کچھ دیر کے لیے دبی رہی ہے اب پھر اچھل پڑی ہے اب پاکستان میں سپاہ صحابہ سپاہ محمد کے نام پر جو فساد برپا ہو گیا ہے یہ بتا رہا ہے کہ اس وقت جب یہ اکٹھے ہوئے تھے ان کی اس رشت میں اس وقت جھوٹ داخل تھا اس لیے مختصر جواب میں دے سکتا ہوں اب چون وقت ختم ہو گیا اس پہ ملتے جلتے جواب پہلے آ چکے ہیں