8. [تعارف کے بعد: محمد رتیش(؟) صاحب، غیر احمدی، پہلی مرتبہ شامل ہو رہے ہیں۔] جناب، میں نے آپ کی ایک ویڈیو کیسٹ دیکھی؛ میرے ایک دوست نے، جو احمدی ہیں، مجھے دکھائی۔ اس میں آپ نے فرمایا کہ قرآن کریم بیان کرتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نو سو پچاس سال زندہ رہے، لیکن انسانی عقل اسے قبول نہیں کرتی۔ [حضور: کیا میں نے یہ کہا تھا؟] جی، آپ نے فرمایا کہ ان کی طبعی عمر نو سو پچاس سال نہیں تھی بلکہ ان کی شریعت کی عمر نو سو پچاس سال تھی۔ کیا آپ کے پاس اس کا قرآن کریم سے کوئی ثبوت ہے؟ قرآن کریم ایک مکمل کتاب ہے؛ آپ خود کہتے ہیں کہ ہم اس میں ایک زیر زبر بھی نہیں ہلا سکتے۔ اگر ہم یہ نہیں کر سکتے تو پھر … آپ نے مزید فرمایا کہ اگر حضرت نوح نو سو پچاس سال زندہ رہے تو وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کیوں نہیں ملے، جو ان کے نو سو سال بعد آئے؟ اور آپ نے فرمایا کہ کسی مؤرخ نے نہیں لکھا کہ حضرت نوح اور حضرت ابراہیم ایک دوسرے سے ملے۔ کیا یہ درست ہے کہ جب ہمارا قرآن کریم ہمیں کوئی بات بتائے تو ہم کسی مؤرخ کی بات مانیں؟

اردو مجلسِ عرفان، 8 جولائی 1995

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

محمد رتیش صاحب یاسین صاحب یاسین صاحب یہ ایم دی نہیں ہے نہیں صاحب اچھا اچھا محمد رتیش صاحب پہلی دفعہ اچھا اچھا شکل ملتی ہے یا تاثر ایسا تھا میں آپ کو ایم دی سمجھ رہا تھا آپ سوال کریں یہ حضور والا میں نے آپ کی ویڈیو کیسٹ دیکھی تھی ایک میرے دوست ہیں وہ احمدی ہیں انہوں نے مجھے دکھائی تھی جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ قرآن پاک میں لکا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کی عمر ساڑھے نو سو سال ہے مگر آپ نے فرمایا کہ انسانی عقل اسکو تسلیم نہیں کرتی میں نے یہ کہایا ہاں جی آپ نے یہ فرمایا تھا میں نے اور دلائل دیuin آپ نے یہ فرمایا تھا کہ ان کی طبعی عمر ساڑھے نو سو سال نہیں ہے بلکہ ان کی شرعی عمر ساڑھے نو سو سال ہے فرمائیے آپ نے ماذا دلیل بھی کوئی کوئی قرآن سے جبکہ قرآن پاک ایک مکمل کتاب ہے آپ ہی فرماتے ہیں کہ ہم اس کے ایک زیر زبر کو بھی آگے پیچھے نہیں کر سکتے اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر آپ نے آگے فرمایا ہے کہ اگر حضرت نوح کی عمر ساڑھے نو سو سال تھی تو ان کی ملاقات حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کیوں نہ ہوئی جو کہ ان کے نو سو سال بعد وجود میں آئے اور اس کے بارے میں آپ نے یہ فرمایا ہے کہ کسی مورخ نے بھی یہ نہیں لکھا کہ حضرت نوح اور حضرت ابراہیم آپس میں ملے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے کہ ہم مورخ کی بات پر ایمان لائیں جبکہ ہمارا قرآن پاک ہمیں کیا کہتا ہے قرآن پاک کا جو حوالہ ہے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں قرآن پاک نے دو باتیں بیان فرمائی ہیں بہت دلچسپ ایک یہ کہ حضرت نوح کی عمر ساڑھے پانچ سو سال سارے نو سو سال جو بائبل میں بھی مذکور ہے بائبل میں جتنے دوسرے انبیاء کی لمبی عمریں بیان کی گئی ہیں ان میں سے ایک کو بھی قدہ تعالیٰ نے نہیں چنا اس کا ذکر نہیں کیا صرف حضرت نوح کا ذکر فرمایا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا حضرت ابراہیم کے متعلق کہ وہ عبراہ نوح کے شیعہ میں سے تھا یعنی ابراہیم علیہ السلام حضرت نوح کے پیراوکار تھے اور آپ کو ماننے والے تھے اب یہ جو نکتہ ہے بہت ہی اہم ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا مطلب کیا یہ بنتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام زندہ تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت نوح کے ہاتھ پر بیعت کی تھی یا کچھ اور مطلب ہے قرآن کریم اشارتاً بھی یہ ذکر نہیں کرتا مغرر موررخ کی بات نہیں ہے وہاں میں نے موررخ کا لفظ نہیں بولا میں کتب سماوی کا حوالہ دیا تھا بائبل کا حوالہ دیا تھا قرآن کا حوالہ دیا تھا کہ نہ بائبل اس بات میں کچھ بیان کرتی ہے نہ قرآن اشارتاً بھی بتاتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کی زمانے میں حضرت نوح کا یا کسی اور پرانے نبی کا وجود تھا اب ایک طرف قرآن کہتا ہے کہ ساڑھے نو سو سال عمر تھی دوسری طرف کہتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام حضرت نوح کے متبعین میں سے تھے اور تیسری طرف اشارتاً بھی ان کی وجود کا ذکر نہیں کرتا اگر ساڑھے نو سو سال عمر تھی تو حضرت ابراہیم جب ساٹھ سال کے تھے تب حضرت نوح کو فوت ہوئے ہیں سمجھے ہیں آپ اور حضرت ابراہیم کے ذکر میں تو یہ ملتا ہے کہ صرف مشرق ہی مشرق رہ گئے ہیں کوئی بھی باقی نہیں اور حضرت نوح کے متعلق کیا یہ بھی پھر تسلیم کریں گے کہ حضرت نوح آئے اور اس کے بعد بے شمار انبیاء آئے اور آخری نتیجہ جو انہوں نے اپنی اصلاح کا اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ یہ تھا کہ ایک ابراہیم ہی تھا جو قبول کر گیا باقی سارے مشرق ہو چکے تھے اور مشرق بھی ایسے ہوئے کہ حضرت نوح ان کو چھوڑ کے غائب ہو گئے گئیں اور ابراہیم کو اکیلے لڑنے کیلئے چھوڑ دیا یہ باتیں ہیں جو قرآنی بیان سے قطعی طور پر ثابت ہیں اور یہ بات عقل کے خلاف ہے کہ قرآن میں تضاد ہو میں جب عقل کا حوالہ دیتا ہوں تو ان قرآنی آیات کے حوالے سے دیتا ہوں قرآن کہتا ہے کہ نوح کے شیعوں میں سے ابراہیم بھی تھا قرآن کہتا ہے کہ حضرت نوح کا اس زمانے میں کوئی وجود نہیں تھا اور ان براتوں میں تضاد ہے یا کوئی اور حل ہے ہمارے نزدیک قرآن میں کوئی تضاد نہیں اس لئے قطعی طور پر عمر کا حوالے سے یہ سمجھنا پڑے گا کہ آپ کی شریعت جس عرصے تک آپ ان لوگوں میں رہے بحثیت شریعت کے یہ عمر ہے اور اس عمر کے حوالے سے ہم حضرت عبدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ تا قیامت مانتے ہیں اور حضرت مسیح محمد علیہ السلام نے بارہا آپ کو زندہ نبی قرار دیا ہے جو اب بھی ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا تو وہاں ظاہر بات ہے کہ جسمانی زندگی مرادی نہیں ہے روحانی زندگی اور عمر کا دور کہاں تک آپ کا عمر جاری رہے گا اس پہلو سے اس تنستمبات کے نتیجے میں میں نے حضرت نو کی عمر کے متعلق ارز کیا تھا کہ یہ آپ کی جسمانی عمر نہیں آپ کی روحانی عمر ہے آپ کی شریعت کی عمر ہے اور ابراہیم علیہ السلام اس شریعت پر پیدا ہوئے ایک عرصے تک اسی شریعت کے تابعے رہے پھر خدا نے خود آپ کو صاحب شریعت نبی بنا دیا اور جب بنا دیا تو نو کی عمر ختم ہو گئی پھر نو شریعت لحاظ سے زندہ نہیں رہی یا نہیں ان کا دور ختم اور ابراہیم کا دور شروع ہو گیا یہ استمبات ہے سمجھئے آیت یہ ہے وَإِنَّ مِن شِیَتِهِ لَا عِبْرَاهِيمِ حضرت نو کے ذکر کے بعد اصفافات آیت چھراسی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نو کا ذکر اس سے پہلے گزرا ہے وَإِنَّ مِن شِیَتِهِ لَا عِبْرَاهِيمِ کہ اس کے شیعوں میں سے ابراہیم بھی تھا یہ لفظ شیعان علی جو ہے نا یہی لفظ ہے جو وہاں استعمال ہوا ہے یعنی متبعین لفظ شیع اب رفتہ رفتہ حضرت علی کے حوالے سے الگ ہو گیا ہے مگر آغاز اس کا اسی طرح ہوا تھا کہ یہ شیعان علی ہیں علی کے متبعین ہیں باقی خلفاء کے نہیں تو یہاں اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم کو حضرت نو کا متبع قرار دے رہا ہے جس کا مطلب ہے اس وقت تک آپ کی شریعت زندہ تھی اور ابھی پورے سارے نو سو سال نہیں ہوئے تھے حضرت نو کی زندگی کا کوئی ذکر نہیں کرتا اللہ پاک اور قرآن پاک یہ یقین کی بات ہے ایک مکمل یقین ہے ہمیں جو کہ قرآن پاک میں لکھا ہوا کامل یقین ہے کامل یقین ہے میرا صرف یہ مطلب تھا کہ ہم اپنی عقل یا تعویر سے اس کو آگے پیچھے نہیں کر سکتے آگے پیچھے نہیں کر سکتے جیسے حضور نے فرمایا مگر استنباد کر سکتے ہیں استنباد کا حکم ہے اب قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے کہ مرد عورتوں کا لباس ہیں عورتیں مردوں کا لباس ہیں یہ بلکل اگر میں یہ کہوں کہ لباس سے مراد یہ ہے کہ ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرنی چاہیے ایک دوسرے کا تن ڈھانکنا چاہیے بدن سے چمٹا ہوا ہوتا ہے لباس اندرونی ارازوں سے واقف ہوتا ہے اس کو شورت نہیں دینی چاہیے تو کوئی کہے کہ لباس لکھا ہوئے آپ آگے پیچھے کیوں کرتے ہیں یہ تو درست بات نہیں ہے اگر میں یہ کہوں کہ قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے کہ عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں تو کوئی حل اٹھا کے چل پڑے کہ میں حل چلا دوں کہ عورتوں پڑے تو جائز ہوگا کوئی کہہ گا نہیں ہے تو برست نہیں کیوں قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے میں کیوں مضمون آگے پیچھے کروں قرآن کریم کے مضمون سمجھنے کی کوشش کرنا خود قرآن کتابے ہیں اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ وہ کتاب ہے اس میں کچھ متشابہات ہیں کچھ ایسی آیتیں ہیں جن کا مفہوم پوری طرح ہر شخص کی سمجھ سے بالا ہوتا ہے کچھ محکمات ہیں محکمات کی کتابے متشابہات کو سمجھو اور یہ علم اللہ تعالی ان کو عطا کرتا ہے جن کو خدا نے یہ صلاحیت بخشی ہوتی ہے اور جن کی رہنمائی فرماتا ہے تو وہ لوگ جو خدا سے رہنمائی پاتے ہیں اس سے فیض پا کر قرآن کے مضامین کو سمجھ سکتے ہیں وہ کسی حکم کے تابے یہ کام کرتے ہیں یہ جو آیت ہے نو سو پچاس سال والی یہ باقی آیات کے مقابل پر متشابہ بن جاتی ہے ورنہ قرآن نے تضاد دکھائی دے گا اس وجہ سے مجبوری ہے ورنہ یہ دشمن یہ کہے گا کہ یہ عجیب کتاب ہے ایک طرف کہتی ہے کہ حضرت نو نو سو پچاس سال تک زندہ رہے دوسرہ ابراہیم کے ذکر میں سب کو غیر مومن قرار دے دیتی ہے اور حضرت نو بٹھے کیا کر رہے تھے وہ مومن نہیں رہے تھے اکیلے ابراہیم کس طرح دنیا میں مومن ہو گئے یہ مسئلہ ہے جو قرآن میں تضاد دکھاتا ہے اس ورسطے قرآن کے ہر خادم کا فرض ہے کہ اس تضاد کو دور کر کے دکھائے اور تضاد دور کرنے کی کوشش کرنا اور اصل فہم کو ظاہر کرنا قرآنی معنی کی مخالفت نہیں بلکہ اس کی تائید ہے

آج 10 میں سے 10 باقی