5. (سوال اس حصے میں شامل نہیں؛ جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہندوؤں کی بت پرستی اور دیوتا پرستی اور اس دعوے کے بارے میں ہے کہ بت محض ایک خدا، ”اوم“، پر توجہ مرکوز کرنے کا ذریعہ ہیں۔)

اردو مجلسِ عرفان، 21 اکتوبر 1995

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

یہ محض نفس کا دھوکہ ہے یہ محض نفس کا دھوکہ ہے اور سوال کرنے والے اگر خود اپنے نفس میں ڈوب کے دیکھیں ان کو معلوم ہوگا کہ اوم تو کہیں اوپر کہیں موجود ہے جو مانگا جاتا ہے وہ دولت ہو تو لکشمی دیوی سے مانگی جاتی ہے بیٹے لینے ہو تو ایک اور خدا سے مانگے جاتے ہیں اور ہر چیز کے لئے دیوی دیوتا بن چکے ہیں جب توجہ اس کی طرف مرکوز کرتے ہیں تو دو غلطیاں پیدا ہوتی ہیں اول یہ کہ وہ دیوی بھی نظر نہیں آ رہی وہ دیوی نظر نہیں آتی اس کا ایک بت دیکھتے ہیں اور بت کو اس طرح بناتے ہیں کہ اس سے اتنا مرعوب ہو جاتے ہیں تو بت ہی ذہن پر اور نفسیات پر حاوی ہو جاتا ہے اس کی ایسی عزت کی جاتی ہے جیسے وہ خود خدا ہو اگر صرف کنسنٹریشن کے لئے کچھ کرنا ہو تو لکڑی کا ٹکڑا سامنے رکھ لو تو مٹی کا گولہ سامنے رکھ لو تو کنسنٹریشن والی بات تو پوری ہو جاتی ہے مگر آپ نے عبادت کی ٹھوکر مارکوز کو ایک طرف کر دو کہ دو تو مٹی ہی ہے مگر ایسے بت کو جب کہا جائے کہ یہ دیوی نہیں یہ بت ہے تو اس پر خون خرابہ ہو جاتا ہے ایسے بت کو نقصان پہنچا جائے تو جو مٹی پتھر کا بتھا یہ لکڑی کا یا کسی دھات کا بتھا اس کے بعد انسان کی ہڈیاں توڑی جاتی ہیں اس کا خون بہایا جاتا ہے حالانکہ خدا کو تو کچھ نہیں ہوا اگر خدا اور ہے تو یہ نفس کا بہانہ ہے میرے نزدیک اگر بہانہ نہیں تو نفس کا دھوکہ ہے ایک نفسیاتی سایا پڑ جاتا ہے ایسے لوگوں کے دل پر کہتے تو یہ ہیں کہ ہم نے ان کو ذریعہ بنایا ہے مگر توجہ اللہ ماشاءاللہ یعنی میں ہر ایک کے مطلق تو نہیں جانتا مگر عمومی فتویٰ یہی ہے میں ایسے ماحول میں پیدا ہوں جہاں میرے چاروں طرف ہندو بستے تھے ہمارے گھر کے سامنے ہم سائے میں ہندو رہتے تھے وہ پیپل کی جب پوجا کرتے تھے تو خدا کی نہیں کیا کرتے تھے پیپل ہی کی پوجہ کرتے تھے بت سامنے رکھتے تھے تو اس بت ہی کو وہ اہمیت دیتے تھے اس لیے یہ کہانیاں بھی وہ ملیں گی کہ بت نے دودھ پی لیا بت نے آنکھیں کھولیں بت نے حرکت کی یہ جو قصے بتوں کے گھر گھڑے گئے ہیں یہ ظاہر کرنے کیلئے گھڑے گئے ہیں کہ خود یہ اپنی ذات میں خدای صفات رکھتے ہیں اس لیے یہ شرک ہی شرک ہے توجہ کا ایسا انتشار اپنی ذات میں خدا سے توجہ کی طرف توجہ قائم کر لیے کے لیے نہیں بلکہ توجہ ہٹانے کے لیے ہے اس لیے آخری خدا کے تصور سے کچھ نہیں مانگا جاتا ان جھوٹے مصنوعی تصورات سے مانگا جاتا ہے اب یہ بات دوسرے پہلوں سے بھی غلطہ میں نے کہا تھا دو نقص ہیں اس میں اول یہ کہ جن کو یہ دیوی دیوتا کہتے ہیں ان کو فی ذات ہی خدا کے ساتھ ہمیشہ سے موجود بتاتے ہیں میں نے ویدوں کا بھی سارا تو نہیں مگر کسی حد تک مطالعہ کیا ہے بھگل گیتہ تو قطب میں بہت ہی مدہ ہوں عظیم الشان کتاب ہے اس کا بھی مطالعہ کیا ہے میں آپ کو بتاتا ہوں اصل عقیدہ یہ ہے کہ جس طرح خدا ہمیشہ سے ہے یعنی عوم اسی طرح اس کو اندر بھی کہتے ہیں بعض پرماتما بھی کہتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہم مثلا برہما بھی کہتے ہیں اس کے ساتھ اور بھی ہیں وہ سب کے سب ہمیشہ سے ہیں بڑے خدا نے ان خداوں کو پیدا نہیں کیا بلکہ یہ خدا ہمیشہ سے خدای میں اس کے شریک چلے آ رہے ہیں ہاں سپیشلسٹس ہیں بعض کے قبضے میں ہوا ہے بعض کے قبضے میں پانی ہے بعض کے قبضے میں مٹی ہے اشجار ہیں یا روحیں ہیں اس لیے جب وہ ہمیشہ سے ہوئے تو خدا کے شریک ہوئے خدا کے بندے کیسے ہوئے بلکہ اگلا نقصان یہ ہے جس کی وجہ سے ہم ہندویزم کو ایک مشرکانہ مذہب کہتے ہیں اس لیے نہیں کہ ان کے عقیدے کے خلاف دلدازاری کرتے ہیں بلکہ ان کے عقیدے کو سمجھ کر ان کی قدب کے حوالے سے وہ بات کہتے ہیں جو دراصل ہندویزم کی روح ہے وہ یہ ہے کہ خدا تو روحوں کا پیدا کرنے والا بھی نہیں ہے خدا تو مادے کا پیدا کرنے والا بھی نہیں ہے اس کے اندر ابتدان کوئی چیز پیدا کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ہاں چیزوں پر حکمرانی کی طاقت ہے ان کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے پس اور جو خدا اپنی ذات میں ہمیشہ سے اس کے ساتھ چلے آ رہے ہیں اس کے متعدد خدا ان کو بھی اس نے پیدا نہیں کیا ان کو جوڑ بھی نہیں سکتا ہاں ان کے اوتار دنیا میں ان معنوں میں آتے ہیں کہ وہ اس وقت مجسم خدا ہوتے ہیں یہ مانا جاتا ہے بس جہاں تک بتوں کو تعلق ہے وہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اب میں اوتار کی بات بتاتا ہوں کہ یہ خدا جن کا میں ذکر کر رہا ہوں بہت کسر کئی نام ہیں ان کے ان کو خدا کا اوتار نہیں کہا جاتا یہ درست نہیں ہے ان کے اوتار آتے ہیں کسی کا اوتار ایک شخص ہو گیا کسی کا دوسرا اوتار ہو گیا اور پھر ان کی آپس میں جنگیں بھی ہوتی ہیں آپس میں لڑائیاں بھی چلتی ہیں اور کسی ایک خدا کا فیورٹ کوئی ہو اس کے مخالف کے ساتھ اس کی لڑائی ہو تو وہ خدا کا اوتار جس نے اس کو فیورٹ بنایا ہو اس کی لڑائی ان سے ہوتی ہے جو دوسرے خدا کا اوتار بنا ہوا ہے اور پھر خوب ہنگامہ سے ہوتی ہے مہ بھارت جو افسانہ ہے اس کو پڑھ کے دیکھیں اس میں سب باتیں موجود ہیں مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مہ بھارت کو چھوڑ بھی دیں جہاں تک میں نے ہندو دوستوں سے باتیں کی ہیں لمبے عرصے سے میرے ان سے گفتگو رہی ہے جو میں عقیدہ بیان کر رہا ہوں یہی عقیدہ سب کا کہ کسی خدا نے کوئی خدا پہ نہیں کیا وہ ایک خدا جو ہے اس کے شریک ہیں سب اور ان کے آگے مظاہر ہیں سورج کا جو خدا ہے وہ بھی ایک چار بنیادی خداوں میں سے ایک ہے سورج اس کا مظہر ہے مگر وہ خدا خدا کا مظہر نہیں ہے وہ اپنی ذات میں خدا ہے اس لیے میں بڑی مذہر کے ساتھ سائل سے گزارش کرتا ہوں کہ ہندو دوستوں کا مطالعہ اس نظر سے کر کے دیکھیں تو آپ میری تمام باتوں کو سچا پائیں گے

آج 10 میں سے 10 باقی