5. حضور، میرا دوسرا (سوال): میں نے آپ کے بعض حالیہ خطبات جمعہ دیکھے اور سنے ہیں۔ ان میں ایک دو باتیں ہیں جن کی میں وضاحت چاہتا ہوں۔ (حضور: آپ خطبات سنتے ہیں؟ اچھا، پھر کہیے۔ یہ علمی بحث ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ – چونکہ یہ سلسلہ بھی بند نہیں ہوا – ابھی بہت سے نکتے کھلنے والے ہوں۔ اگر آپ اب سمجھنے کی خاطر کچھ نکات بیان کریں تو سب کو فائدہ ہوگا؛ میں انہیں آئندہ کسی خطبہ میں شامل کر لوں گا۔) ایک خطبہ میں – بلکہ میرے خیال میں یہ دو خطبات تک پھیلا ہوا تھا – ’نُوْرٌ عَلٰی نُوْرٍ‘ کے بارے میں آپ کی گفتگو بہت علمی اور کافی حد تک سائنسی بھی تھی۔ اس میں آپ نے فرمایا کہ روشنی کی ایک مخفی شکل ہے اور ایک ظاہری شکل، اور مخفی شکل بعض اوقات زیادہ طاقتور ہوتی ہے، اور آپ نے بلیک ہولز کی مثال دی: وہ نظر نہیں آتے، لیکن اگر کوئی چیز ان کے قریب جائے تو وہ اسے زبردست قوت سے کھینچ لیتے ہیں۔ میرا نکتہ یہ ہے کہ بلیک ہولز، اگر انہیں دیکھا جائے، مردہ ستارے ہیں – ایسا ستارہ جو اپنی عمر پوری کر کے مر چکا ہو؛ ان میں کوئی روشنی نہیں ہوتی۔ – دوسرے: ایک اور جمعہ کو آپ نے فرمایا: ’مومن بندے کا دل عرش مولیٰ ہے۔‘ میری گزارش یہ ہے کہ مومن بندہ آدم کی اولاد ہے – آدم کی پیدائش سے پہلے عرش مولیٰ کہاں تھا؟
اردو مجلسِ عرفان، 3 دسمبر 1995
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
حضور میرا دوسرا فرمائیے وہ آپ کے پچھلے کچھ جمعہ کے خطبات میں نے دیکھے سنے جی جی فرمائیے اس میں کچھ آپ خطبات سنتے ہیں جی آہ اچھا تب ہی پھر فرمائیے اس میں ایک دو پوائنٹ ایسے ہیں وضاحت فرمائیے میں سمجھتا ہوں غزاہ علمی سی گفتگو ہے شاید یہ فرم اگر ایسی بات ہو جی اس کے لئے میں امکان موجود ہے کہ چونکہ یہ سلسلہ بھی بند نہیں ہوا اس لئے کئی ایسے نکات ہیں جو آئندہ کھلنے والے ہوتے ہیں جی اگر آپ نے کچھ نکتے بیان فرما دیئے اب سمجھنے کی خاطر جی تو ان کا نہیں تو سب کا فائدہ ہو جائے گا میں آئندہ خطبے میں ان کو شامل کر لوں گا اچھی سمجھ گئے جی سوال کر دیجئے اس میں پہلا ایک ایک خطبے میں بلکہ وہ میرے خیال میں دو خطبات میں محیط تھا آپ کا جی فرمایے نور الالہ نور نور الالہ نور اس کے متعلق آپ کی گفتگو بڑی علمی اور کافی حد تک سائنٹیفک بھی تھی ٹھیک لیکن اس میں آپ نے فرمایا تھا کہ نور کی ایک مخفی شکل ہوتی ہے ایک ظاہر ٹھیک اور مخفی شکل جو ہے وہ بعض اوقات زیادہ پاورفل ہوئے ٹھیک اس میں آپ نے ایک مثال دی تھی بلیک ہول کی بلیک بلیک ہول کہ وہ نظر نہیں آتے لیکن ان کے قریب کوئی چیز جائے تو وہ اس کو زبردست قوت سے کھنچ لیتے ہیں حضور اس میں میرا ذہن میں ایک پوائنٹ ہے کہ بلیک ہول جو ہے ان کو دیکھا جائے تو وہ ڈیڈ سٹار ہے ایک سٹار جب اپنی لائف ختم کر چکا مردہ ہو گیا ان میں روشنی نہیں ہے کوئی نہیں یہ آپ کا تصور درست نہیں ہے سائنس کے نکتہ نگاث ہے اس کے برحق صورت ہے بلیک اول تو لفظ بلیک کو آپ سمجھ لیجئے یہ اچکن بلیک اس لیے نہیں ہے کہ یہ نور سے خالی ہے اس لیے ہے کہ سارے نور کو اپنے اندر سمیٹ لیتی ہے اور چھوڑتی کچھ نہیں واپس جانے کے لیے بلیک ہول کا نام بلیک ہول اسی وجہ سے رکھا گیا ہے کہ سائنس دان کہتے ہیں کہ ایکس ریز کو بھی اور دوسری الٹرا والر ہر قسم کی ریز کو روشنی کی ہر قسم کو وہ اس قوت سے جذب کرتا ہے کہ کچھ بھی نہیں واپس نہیں چھوڑتا ان کی گریویٹیشنل پول جو ہے نا فورس وہ کافی زیادہ ہے نہیں گریویٹیشنل پول صرف مادے کے لیے نہیں ہے جو ٹھوس چیزیں ہیں سب چیز کے لیے روشنی کے لیے بھی ہے اور روشنی کو کھینچ لیتا ہے اس لیے روشنی دکھائی نہیں دے سکتی بالکل وہاں نہیں سمجھ گئے نو لائٹ نوٹ لیکن اس کے اندر موجود ہو رہتی ہے خود روشنی سے خالی نہیں ہوتا بلکہ سب سے زیادہ روشن ہوتا ہے اپنی ذات کے اندر لیکن روشنی چونکہ نکلنے نہیں دیتا اس لیے کوئی دیکھ نہیں سکتا یہ مطلب ہے بلیک ہول کا اور اب آپ کو یہ بھی سمجھ آجانی چاہیے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو سب نوروں سے زیادہ اجلا تھے آپ نے اسلام کے جھنڈے کا رنگ کالا چھنا ہے سیاہ جھنڈا تھا جو بظاہر عجیب بات لگتی ہے کہ دنیا کا روشن تر نبی آیا ہے سب سے زیادہ روشنی دینے والا اور جھنڈے کا رنگ سیاہ چون لیا ہے اصل وجہ یہ ہے کہ انجذاب نور کی طرف اشارہ ہے اس مسلم وہ ہوگا جو نور کو کلیتاً جذب کر لیا اپنی ذات میں پھر خدا اس سے اور نور پیدا کرتا ہے وہ الگ مسئلہ ہے لیکن تم تب سچے مومن بنوگے اگر نور کو چمٹا لو اس کو اپنی ذات میں ہضم کر لو وہ تمہارے وجود کا حصہ بن جائے اس طرح بظاہر کالا رنگ دکھائی دیتا ہے مگر اس میں ایک اور لطف کی بات یہ بھی ہے کہ وہ وجود جو اسلام کے اندر سب سے زیادہ روشن وجود تھے وہ دیکھنے والوں کو سب سے زیادہ کالے دکھائی دیتے تھے یہ دوسری تشریح ہے اور میرے نزدیک یہ اولا ہے تشریح وہ اس لیے کہ اس نور کو ابو جہل نے بھی دیکھا ہے اور ابو بکر نے بھی دیکھا ہے اور ابو جہل کو وہ سیاہی سیاہ دکھائی دیا ہے اور ابو بکر کو وہ روشن سے روشنی دکھائی دیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ نور کو دیکھنے کے لیے آنکھ کا ہونا ضروری ہے جو آنکھ نور نہیں دیکھ سکتی اس کو سیاہی دکھائی دیتی ہے کیونکہ یہ جھنڈے آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم دشمن سے مقابلے کے لیے استعمال فرمایا کرتے تھے اس لیے مومنوں کے لیے یہ اعلان تھا کہ یہ مجسم نور ہیں اور غیروں کے لیے یہ تھا کہ جس کو تم تاریخ دیکھ رہے ہو اب اس سے مقابلہ کر کے دیکھو بظاہر جس کو تم تاریخی سمجھ رہے ہو وہ غالب آئے گی یا تمہارا نور جس کو تم نور سمجھ رہے ہو تو یہ ذوقی نکتے ہیں سب لیکن جو معرفت کی گفتگو ہے اس میں ذوقی نکتے بھی آ جاتے ہیں جو اصل بات میں نے آپ سے عرض کی تھی میں واپس اس پہ لوٹتا ہوں میں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ نور کی وہ قسمیں جو زیادہ قوی ہیں وہ انسان کو ننگی آنکھ سے دکھائی نہیں دیتی ایک سرے ہے وہ اس نور کے سپیکٹرم سے بہت زیادہ طاقتور ہے جس کو ہماری آنکھیں دیکھتی ہیں مگر وہ دکھائی نہیں دے سکتا اور قرآن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مضمون کو ایک بہت لطیف رنگ میں ظاہر فرمایا کہ خدا کیوں دکھائی نہیں دیتا یہ نور جس کو ایک سرے کہتے ہیں اگر براہ راست ہماری آنکھوں میں پڑے تو جلا کے رکھ دے اور یہی لفظ رسول اللہ علیہ وسلم نے حدیث میں استعمال فرمائے ہیں کہ خدا نے نور کا نقاب اوڑا ہوا ہے اگر وہ نقاب اتار دے تو ہر چیز جل کے خاکستر ہو جائے کوئی دیکھنے والی آنکھ رہی نہیں سکتی تو شدت نور جو ہے وہ بھی مخفی ہو جاتی ہے یہ میں کہنا چاہتا تھا اور دوسرا اس میں یہ تھا ایک اور جمعہ کے موقع پہ آپ عرش عرش مولا مطلع اس میں آپ نے فرمایا تھا کہ بندہ مومن کا دل جو ہے جی وہ عرش مولا جی ٹھیک ہے سر اس میں میری ایک گزارش تھی کہ بندہ مومن مطلب آدم کی اولاد آدمی ٹھیک تو حضرت آدم کی کریشن سے پہلے عرش مولا کہا تھا عرش مولا میں آپ کو اس میں ایک تشریح تو نہیں پیش کی تھی میں نے بہت سی تشریحات پیش کی تھی سب سے پہلی تشریح یہ کی تھی کہ عرش ایک تنزیہی مقام ہے جس کا مادے اور تخلیق سے کوئی تعلق نہیں ہے غیر مخلوق وہ مقامِ الہی جس میں ایسی صفات جلوہ گر ہیں جو مخلوق سے بالا ہیں اور اس کی فہم سے بھی بالا ہیں اس کا نام ارشِ الہی رکھا گیا ہے قرآن کریم میں اور دوسرا عرش جو ہے تخلیق سے پہلے وہاں فرمایا کانا ارشہو الالماعے اس کا عرش پانی پر تھا اور پانی سے مراد مادی پانی ہرگز نہیں بلکہ اس پانی کا ذکر ہو رہا ہے جس کے مطلب فرمایا وَجَالنَا كُلَّا كُلَّا شَيْنَ ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے تو ارشِ الہی کو ماں پر قرار دینے سے مراد یہ ہے کہ زندگی اس لیے خدا نے پیدا فرمائی کہ زندگی سے اس کا تعلق جڑنا تھا اور زندگی پر اس کی صفات اتر نہیں تھی اگر یہ معنی نہ لیا جائے تو مردہ چیزوں پر خدا کے عرش کا کوئی معنی نہیں جو سمجھ نہیں سکتی اس لیے حیوان بھی سمجھتے ہیں تھوڑی حد تک سمجھتے تو ہیں مگر کچھ کچھ سب سے زیادہ خدا کی صفات کو سمجھنے والا انسان ہے اور انسانوں میں سے وہ جس کو پہلا آدم بنایا گیا یعنی نبی اور نبیوں میں سب سے زیادہ سمجھنے والا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے پس عرش کا تعلق خدا کی صفات کی فہم اور ان کی اپنے اندر جلوہ گری کا نام ہے اس لیے خدا نے فرمایا کہ میری میرا عرش پانی پر تھا جی ورنہ پانی پر خدا بیٹھا ہو یہ تو عجیب سی بات لگتی ہے مگر قرآن کریم کی آیات ایک دوسرے کے مضمون کو کھول رہی ہیں اور بہت ہی وسیع عارفانہ معنی ابھرتے ہیں تو زندگی کا تعلق خدا کے ساتھ تعلق کے لیے ضروری تھا اگر زندگی نا پیدا ہوتی تو خدا تعالی کی طرف سے جو سلسلہ تخلیق پھوٹا تھا وہ بے جان مردہ بے خیال رہ جاتا وہ یہ کچھ بھی نہیں ہے اور خدا کی طرف لوٹ نہیں سکتا تھا اس طرح جب انسان باشعور ہوا اور خدا کی طرف اس کے خیال دوڑے اور اس کا دل لبکہ محبت میں تو پھر انہا لیلہ و انہا الہ راجعون کا مضمون مکمل ہوتا ہے کہ ہم اللہ ہی کی طرف سے آئے تھے اللہ ہی کی طرف لوٹ جائیں گے پس عرش سے مراد بنا ہوا کرتی ہے انحصار کو عرش کہتے ہیں پس خدا کی خدای نے اپنی بنا کے لیے تاکہ میرا مخلوق سے تعلق قائم ہو جائے پانی کو چنا اور پانی کے ذریعے زندگی پیدا کی اور زندگی کے ذریعے انسان بنا اور صاحب صفات بنا جس کا الہی صفات سے ایک تعلق قائم ہو سکتا تھا اور سب سے بلند تر صفات الہی کو اٹھانے والا اپنی ذات میں حضرت محمد رسول اللہ اس میں کوئی شک نہیں اس لیے میں نے یہ بھی ارز کیا تھا کہ قلب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سب عرشوں سے اونچا ہے جسمانی لحاظ سے نہیں بلکہ جہاں خدا جلوہ گار ہو وہی اونچائی کے معنی ہیں یہ عام طور پر علماء آپ کو اونچا یوں کر کے اونچا دکھا دیتے ہیں یوں کر کے نیچا دکھا دیتے ہیں آنکہ صفات الہی کے تعلق میں نہ کوئی اس طرف اونچا ہے نہ کوئی اس طرف نیچا ہے ہر طرف خدا ہے اور سمتیں گھوم رہی ہیں ہر طرف اب اس کو اونچا کہیں گے تو امریکہ والے نیچے ہو گئے اور ان کو نیچا کہہ دیں آج کل آپ نہیں پہنچ جائیں گے جہاں آپ نے ان کو نیچا قرار دیا تھا تو اونچا نیچا کی جو گفتگو ہے اللہ کے تعلق میں سمجھنی چاہیے صفات باری تعالیٰ کی طرف جو چیز حرکت کرتی ہے وہ اونچی ہے عرش مولا اگر کوئی ہے اول طور پر تنزیہی عرش کے علاوہ پہلا وہ اپنی جگہ بات قائم ہے وہ محمد رسول اللہ کا دل ہے کیونکہ جہاں سب سے زیادہ خدا جلوہ گر ہوا اس کو سب سے زیادہ رفعت اتا ہوئی تو رافعہ کا مضمون بھی اسی کے ساتھ حل ہو جاتا ہے سمجھ گئے شکریہ