6. حضور، سوال یہ ہے کہ امت مسلمہ آج بے شمار فرقوں میں بٹی ہوئی ہے۔ جن کی آمد کی پیشگوئی کی گئی تھی وہ بھی آ چکے – یعنی وہ جنہوں نے امت مسلمہ کو پھر سے متحد کرنا تھا آ بھی گئے اور چلے بھی گئے۔ پھر بھی فرقے ختم نہیں ہوئے۔ یہ کب متحد ہوں گے – کیا یہ ممکن بھی ہے؟

اردو مجلسِ عرفان، 3 دسمبر 1995

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

حضور سوال یہ ہے کہ امت مسلمہ آج کل بے شمار فرقوں میں بٹی ہوئی ہے جن کے آنے کی پیش گئی تھی وہ بھی وہ بھی آ چکے ہیں اور مطلب جنہوں نے امت مسلمہ کو پھر سے ایک کرنا تھا ایک کرنا تھا وہ بھی آ کے جا چکے ہیں لیکن پھر بھی مطلب فرقے ختم نہیں ہوئے یہ میں کب ہوں گے کیا ممکن بھی ہے میں اس کا جواب ایک بہت مختصر دیتا ہوں جو سارے مسئلے کو حل کر دے گا وہ وجود جس کے مقدر میں خدا نے یہ لکھ دیا تھا کہ تمام بنی نو انسان کو اکٹھا کر دے گا وہ آیا اور گزر گیا اور اس کے آنے کے بعد وہ فرقے بنے ہیں جو آپ بیان کر رہے ہیں دوسر صحیح ہے نہیں جی صحیح ہے تو یہ سوال ہے اصل کہ فرقے اس کے بعد جو سارے کائنات کو متحد کرنے آیا تھا یہ کیسے بن گئے پھر اگر وہ اپنی امت کو بھی اکٹھا نہ کر سکا تو ایک غیر یہ سوال کر سکتا ہے تو ساری دونی نو انسان کو اکٹھا کرنے کا معنی کیا ہے عمر واقعہ یہ ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تسلیم کرنے میں ہی اتحاد ہے محض آنے میں اتحاد نہیں ہے جس مکہ میں آپ نے قدم رکھا وہاں آپ کے آنے کے بعد بھی آپ کے منکر اسی طرح متفرق رہے پھٹے رہے اور بٹے رہے وہی ایک ہوا جس نے آپ کو تسلیم کر لیا تو کسی کے فیض سے استفادہ کرنا اور جو فیض نبوت ہے اس میں سب سے اہم فیض وحدت ہے یہ نکتہ اپنی ذات میں بہت اہم ہے جو آپ اٹھا رہے ہیں نبوت کس رنگ کی بھی ہو شریح ہو یا غیر شریح تشریح ہو اس کا اول کام توحید کا قیام ہے اور توحید کے قیام میں امت وحدہ پیدا کرنا ایک لازمی جوز ہے اس لئے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں متفرق مقامات سے متفرق قبیلوں سے متفرق مذاہب سے لوگ آئے اور ایک ہو گئے افتراق کا عمل اگر شروع ہوا تو ثابت کرتا ہے کہ لوگوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا تھا اور کامل طور پر سر تسلیم خم نہیں کیا بظاہر ماننے کے باوجود ورنہ یہ ناممکن ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مکمل سر تسلیم خم رہے اور پھر بھی تم بٹ جاؤ یہ ہوئی نہیں سکتا تو افتراق اس بات کے علامت ہے کہ تسلیم نہیں کیا گیا دل سے تسلیم نہیں کیا گیا پس امام مہدی ہو یا کوئی اور آنے والا ہو اسی کو اکٹھا کرے گا جو اسے تسلیم کرے گا اس کے بغیر نہیں اس پہلو سے دیکھنا یہ ہے کہ حضرت مرزا صاحب میں اس اتحاد پیدا کرنے کی کوئی صلاحیت کوئی طاقت دکھائی دے رہی ہے کہ نہیں اول یہ کہ جماعت احمدیہ جس چیز سے بنی ہے وہ تمام فرقوں کی نمائندگی ہے ہر فرقے سے لوگ آ کر یہاں کٹھے ہوئے ہیں اور ان سب نے اپنے سب اختلافات ماضی میں دفن کر دی ہیں اور ایک خدا کے تصور ایک امت کا تصور قرآن کریم کی ایک تشریح اور احادیف کی ایک تشریح اس سب پر متفق ہو گیا یہ ہے وہ امت وحدہ بنانا اور صرف اس لحاظ سے نہیں بلکہ تمام دنیا میں افریقہ میں بھی جماعت احمدیہ کو نفوذ ہوا چین میں بھی ہوا جاپان میں بھی ہوا جو ساؤت پسیفک کے جزیرے ہیں ان میں بھی ہوا انگلستان میں یورپ میں جو بھی آ رہا ہے جس رنگ اور جس نسل سے آ رہا ہے وہ یہاں آ کر یہ کھوجاتا ہے اس کو شائرانہ طور پر اقبال نے کہا تھا کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز واقعیتاً جماعت احمدیہ میں اس وقت انگریز ہو یا امریکن ہو یا جرمن ہو یا افریقن ہو اس طرح برابر ہو گئے ہیں کہ کسی کو کسی پر اپنی فوقیت کا احساس نہیں کسی کو کسی کے سامنے احساس کم ترین نہیں رہا یہ یکتائی ہے جو خدا سے آنے والے اپنے ماننے والوں میں پیدا کر کے دکھا دیتے ہیں پس یہی تو ہم کہہ رہے ہیں کہ کیوں بھٹک رہے ہو ابھی تک وہ آ چکا جس نے جوڑنا تھا تم اس سے تعلق جوڑو گے تو جوڑو گے اس سے الگ رہ کے تو نہیں جوڑ سکتے ٹھیک ہے

آج 10 میں سے 10 باقی