1. (سوال خود ریکارڈنگ میں موجود نہیں؛ جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ امت میں اختلافات، ان کے اسباب اور نتائج کے بارے میں تھا۔)

اردو مجلسِ عرفان، 15 جون 1996

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

ایک اختلاف ہوتا ہے تقوی کے نتیجے میں خدا کی خوف کے نتیجے میں اور وہ اختلاف ایک مومن کی زندگی کا لازمی حصہ ہے اس سے مفر کوئی نہیں اگر وہ اختلاف نہ ہو تو گناہ ہے یہ اور اس اختلاف کی بنیاد یہ ہے کہ جو انسان دیکھے جیسا دیکھے ویسا ہی سمجھے ویسا ہی بیان کرے اور اس اختلاف کو آن حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عذاب کی بجائے رحمت قرار دیا ہے آپ نے فرمایا اختلاف امتی رحمتون میری امت کا اختلاف رحمت ہے لیکن اس امت کا جس کو اپنی طرف منصوب فرما رہے ہیں اور جس کی مثالیں خود آن حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ہمارے سامنے آتی ہیں آپ کے عزیز ترین صحابہ میں بھی اختلاف ہوتا تھا لیکن وہ اختلاف اول تعصب سے پاک تھا اس کے نتیجے میں فساد نہیں ہوا کبھی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے درمیانے اختلاف ہوئے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت ابو بکر کے درمیان اختلاف ہوئے یعنی صحابہ کے وہ اختلاف میں بیان کر رہا ہوں جن کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں بھی ذکر ملتا ہے اور مانباد بھی لیکن کوئی ایسا اختلاف فساد پر منتج نہیں ہوا بلکہ ایک دیانتداری کا تقاضی تھا اور جب وہ اختلاف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیے گئے تو آپ نے جو فیصلہ فرمایا اسے سمینا وعطانہ کے جذبے سے سنا اطاعت کی قبول کر لیا گیا اور وحدت پر پھر کوئی اثر نہیں پڑا دوسرا اختلاف ہے جب دل پھٹ رہے ہوں اور تقوی کی کمی کی وجہ سے اختلاف ہو اس اختلاف کے نمونے بھی خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ملتے ہیں اور قرآن ان کا ذکر کرتا ہے ایسے منافقین تھے جو اختلاف کسی نیکی کی وجہ سے نہیں بلکہ فساد کی خاطر کرتے تھے اور وہ ہیں جو بدنصیب لوگ ہیں جن کے نتیجے میں پھر امتیں پھٹ جائے کرتی ہیں پہلے دور میں خلافت راشدہ کے زمانے تک اللہ ماشاءاللہ اکثریت ان لوگوں کی غالب رہی جو نیکی کی وجہ سے اختلاف کرتے تھے چنانچہ خلافت کے دور میں بھی یہی سلسلہ جاری رہا مگر جب فیصلہ سن لیا خلیفہ وقت کا تو سر تسلیم خام کر دیا گیا یہ وہ روح ہے جس سے امت کی وحدت قائم رہتی ہے اور اختلاف جو ہے وہ خیالات اور علوم کی نشو نمع کا موجب بنتا ہے اگر اس اختلاف کو مٹا دیا جائے تو قومیں جامد ہو جائیں گی اور ان سے ہر قسم کی ترقی کی روح مفقود ہو جائے گی پس رحمت ایک اختلاف کا نام ہے جو خود رسول اللہ نے رکھا صلی اللہ علیہ وسلم ایک دوسرا اختلاف ہے جو دل پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے اور وہ لازم الامت کو پھارتا ہے اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو اختلافات ہوئے اس کی نتیجے میں گروہ بندی کوئی نہیں ہوئی آپ کہیں نہیں دیکھیں گے کچھ حضرت علی کی پیچھے چل پڑے کچھ عمر کی پیچھے چل پڑے کچھ عثمان اور عبو مگر کی پیچھے چل پڑے رضوان اللہ علیہم بلکہ اختلاف ہوا بات ختم ہوئی اور دل سے مٹ گئی مگر وہ اختلاف جو بدنصیبی سے ہو جس میں دل کی کجی شامل ہو وہ کبھی بھی افتراک یہ وغیر ٹھہرا نہیں کرتا دل پھارتا ہے یہ دور جو ہے یہ بات کا دور ہے لیکن اس میں بھی شروع میں ہمیں یہ حق نہیں کہ ہر ایک پر بدنیتی کا الزام لگائیں کیونکہ اس میں بھی پھر بعض اختلاف ایسے ہیں جن میں تقوی کی بو آتی ہے اور تقوی کی وجہ سے بھی اختلاف ہے لیکن وہ فتن و فساد پر منتج نہیں ہوا مثلا آغاز میں جب ائمہ کا اختلاف ہوا ہے حضرت امام ابو حنیفہ کا حضرت امام مالک کا حضرت امام شافی کا احمد بن حنبل کا تو ان کے اختلاف کے نتیجے میں پہلے دور میں جس دور کے یہ لوگ تھے کسی ایک فساد کی بھی خبر نہیں ملتی اختلاف کے ساتھ وہ سب محبت کے رشتوں میں بھی بندے رہے اور ان اختلافات کی وجہ سے جو فقی اختلاف ہیں کسی نے دوسرے کو قافر قلار نہیں دیا وہ جو دور شروع ہوا ہے وہ بنو امیہ کے آخری حصے میں اور بنو عباس کے آغاز کے حصے میں اور پھر وہ سلسلہ جاری ہو گیا کہ فقی یا اقایت کے اختلاف کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اپنے پیچھے ایک گروہ مقرر بنا لیا اور وہ گروہ آنکھیں بند کر کے ان کی پیچھے چلتا رہا اور مذہب کے نام پر اختلاف کی وجہ سے خون خرابے اور فساد کی دعوتیں دی گئی اور بہت ہی دردناک دور شروع ہوا ہے اسلام میں مذہب کے اختلاف کے فرقہ بازی پر منتج ہونے کا اور فرقہ بازی بھی ایسی جو خوریز فرقہ بازی تھی پس یہ وہ تنزل کا دور ہے جو بتا رہا ہے کہ اختلاف اپنی ذات میں کوئی بدی نہیں ہے اگر نیکی پر قائم ہو اختلاف بدی تب بنتا ہے جب نیتوں میں فساد پیدا ہو اور نیتوں کا فساد جو ہے وہ عامال کو بزار دیا کرتا ہے ایسے دور کے علماء نے پھر اپنے پیچھے چلنے والوں کو اپنی تیریٹری بنایا ہے اور یہ رجحان جون جون آگے بڑھا ہے یہ تیریٹریل کانسپٹ مسلمانوں میں داخل ہوا ہے اور دوسرے مذہب کو یہی حال ہے یہ تیریٹری اس قسم کی بنتی ہے پھر کہ ایسے علماء کو اگر یہ معلوم ہو کہ ہمارے پیچھے چلنے والے نماز نہیں پڑتے ظالم ہیں فاسق ہیں فاجر ہیں دوسروں کے حق مارتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں ان کی راتوں کی کوئی نیند حرام نہیں ہوتی یہ پتہ چل جائے کہ ہمارے ماننے والوں پر چھاپا پڑا ہے ایک اور فرقے کا اور وہ آ کر ان کو لے جا رہے ہیں وہاں سے تو جس طرح سیاسی رد عمل ہوتا ہے تیریٹریل حملے کا بین نہیں وہ بلکہ اس سے بھی زیادہ خوفناک رد عمل دکھاتے ہیں اور پھر اندھا دھن ان لوگوں کے خلاف قطر و غارت کی تعلیم ان کے جان مال حرام یعنی ان کے لئے حرام اور اپنے لئے حلال یہ فتوے شروع ہو جاتے ہیں پس اگر اختلاف کی وجہ تقوی کی خرابی ہے اس کا ایک ہی علاج ہے کہ تقوی کو دوبارہ قائم کیا جائے اور تقوی اللہ کی طرف سے آنے والے کے بغیر قائم ہونا ممکن نہیں ہے جب آسمان سے کوئی ایسا شخص آتا ہے یعنی جسمانی طور پر نہیں بلکہ اللہ کی حکم سے کھڑا ہوتا ہے تو وہ انہی لوگوں میں سے اکٹھے کرتا ہے ان لوگوں کو جو نیکی کے نام پر دوسروں کا خون لینے کی بجائے نیکی کے نام پر اپنا خون دیتے ہیں دوسروں کے مال لوٹنے کی بجائے اپنے مال لٹاتے ہیں یہ اس بات کی قطع شہادت ہے کہ یہ لوگ سچے ہیں ان سے مذہبی اقیدہ کا جو اختلاف ہو ایسی قوم کو جھوٹا نہیں کہا جا سکتا اور یہی وہ روح ہے جو رفتہ رفتہ پھر غالب آتی ہے اور آنی ہے اور چونکہ جماعت احمدیہ کے یہ دعویٰ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خدا کے قائم کردہ اس دور کے امام کے پیچھے چلنے والے ہیں ان کو قبول کر لیا ہے اس لیے ہمارے اندر آپ کی علام سے دیکھیں گے اور غور کریں تو آپ کو اور بھی زیادہ دکھائی دیں گی اور اس کے بغیر قوم کی اسلام ممکن نہیں ہے محض لیبل بدلنے سے کچھ بھی نہیں ہوا کرتا کئی اہلِ قرآن ہیں وہ کہتے ہیں جی فرقہ بازی ختم کرو صرف مسلمان کہلاؤ مسلمان کہلاؤ اندر سے کیا حال ہوگا اگر نفرتیں اسی طرح قائم ہیں اگر عقیدوں میں کوئی تبدیلی نہیں تو لیبل بدلنے سے کیا ہو جائے گا ایسا فرضی قصے ہیں ایک ہی نسخہ ہے جو ازل سے کامیاب رہا ہے وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے کسی کو بھیجے اگر کوئی امت آخری ان معنوں میں ہو کہ اس کی شریعت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قائم کر دی گئی اگر کوئی رسول ایسا آ چکا ہو کہ جس کے بعد کوئی اس کے ایک لفظ ایک نکتے کو بھی تبدیل نہیں کر سکتا تو پھر لازمان یہ سلسلہ امتی نبی سے شروع ہو سکتا ہے اس کے بغیر ممکن نہیں یہی ہمارا عقیدہ ہے ہم کوشش کر رہے ہیں قربانیاں دے رہے ہیں اور رفتہ رفتہ ہم تمام ملکوں میں ایک انقلاب برپا کر رہے ہیں اور ایسی جماعت پیدا کر رہے ہیں جو اسلام کے نام پر قربانیاں دے رہی ہے اور اسلام کے نام پر اس عالمی اجتماع کو وسیطر کر رہی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی