4. اوم خدا کا سب سے پہلا نام ہے۔ اس کے بعد ہم ہندو اوتاروں یعنی خدا کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہندو اکثریت ان اوتاروں کے واسطے سے اوم کی پوجا کرتی ہے۔ کچھ آپ کی [ان کی] بھی پوجا کرتے ہیں۔ عبادت کا یہ طریقہ توجہ یعنی یکسوئی قائم رکھنے کے لیے ہے۔ توحید، اوتاروں کے واسطے سے اوم کی عبادت۔
اردو مجلسِ عرفان، 2 اگست 1996
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
ایک اوم سب سے پہلا خدا کا نام ہے اس کے بعد ہم ہندو اتاروں یعنی میسنجرز آف گوڈ کو مانتے ہیں ہندو اکثریت اکثریت اوم اوم کی عبادت ان اتار کی وساطت سے کرتی ہے بعض آپ کی پوجہ بھی کرتے ہیں اور یہ طریق پرستش توجہ یعنی کنسنٹریشن کو قائم رکھنے کے لیے ہے توحید پرستی اوم پرستی باوساطت اتار یہ مید نفس کا دھوکہ ہے اور سوال کرنے والے اگر خود اپنے نفس میں ڈوب کے دیکھیں ان کو معلوم ہوگا کہ اوم تو کہیں اوپر کہیں موجود ہے جو مانگا جاتا ہے وہ دولت ہو تو لکشمی دیوی سے مانگی جاتی ہے بیٹے لینے ہو تو ایک اور خدا سے مانگے جاتے ہیں اور ہر چیز کے لیے دیوی دیوتا بن چکے ہیں جب توجہ اس کی طرف مرکوز کرتے ہیں تو دو غلطیاں پیدا ہوتی ہیں اول یہ کہ وہ دیوی بھی نظر نہیں آ رہی دیوی نظر نہیں آتی اس کا ایک بت دیکھتے ہیں اور بت کو اس طرح بناتے ہیں کہ اس سے اتنا مرعوب ہو جاتے ہیں کہ وہ بت ہی ذہن پر نفسیات پر حاوی ہو جاتا ہے اس کی ایسی عزت کی جاتی ہے جیسے وہ خود خدا ہو اگر صرف کنسٹریشن کے لیے کچھ کرنا ہو تو لکڑی کا ٹکڑا سامنے رکھ لو کوئی مٹی کا گولہ سامنے رکھ لو تو کنسٹریشن والی بات تو پوری ہو جاتی ہے مگر آپ نے عبادت کی ٹھوکر مارکوز کو ایک طرف کر دو کہ دو دو مٹی ہے مگر ایسے بت کو جب کہا جائے کہ یہ دیوی نہیں یہ بت ہے تو اس پر خون خرابہ ہو جاتا ہے ایسے بت کو اگر نقصان پہنچایا جائے تو جو مٹی پتھر کا بت تھا یا لکڑی کا یا کسی دھات کا بت تھا اس کے بدلہ انسان کی ہڈیاں توڑی جاتی ہیں اس کا خون بہایا جاتا ہے حالانکہ خدا کو تو کچھ نہیں ہوا اگر وہ خدا اور ہے تو یہ نفس کا بہانہ ہے میرے نزدیک اگر بہانہ نہیں تو نفس کا دھوکہ ہے ایک نفسیاتی سایہ پڑ جاتا ہے ایسے لوگوں کے دل پر کہتے تو یہ ہیں کہ ہم نے ان کو ذریعہ بنایا ہے مگر توجہ اللہ ماشاءاللہ یعنی میں ہر ایک کے متعلق تو نہیں جانتا مگر عمومی فتویٰ یہی ہے میں ایسے ماحول میں پیدا ہوں جہاں میرے چاروں طرف ہندو بستے تھے ہمارے گھر کے سامنے ہم سائے میں ہندو رہتے تھے وہ پیپل کی جب پوجا کرتے تھے تو خدا کی نہیں کیا کرتے تھے پیپل ہی کی پوجا کرتے تھے بت سامنے رکھتے تھے تو اس بت ہی کو وہ اہمیت دیتے تھے اس لئے یہ کہانیاں بھی وہ ملیں گی کہ بت نے دودھ پی لیا بت نے آنکھیں کھولی بت نے حرکت کی یہ جو قصے بتوں کے گھر گھڑے گئے ہیں یہ ظاہر کرنے کیلئے گھڑے گئے ہیں کہ خود یہ اپنی ذات میں خدائی صفات رکھتے ہیں اس لئے یہ شرک ہی شرک ہے توجہ کا ایسا انتشار اپنی ذات میں خدا سے خدا کی طرف توجہ قائم کر لیے کے لئے نہیں بلکہ توجہ ہٹانے کے لئے ہے اس لئے آخری خدا کے تصور سے کچھ نہیں مانگا جاتا ان جھوٹے سفلی تصورات سے مانگا جاتا ہے اب یہ بات دوسرے پہلو سے بھی غلط ہے میں نے کہا تھا دو نقص ہیں اس میں اول یہ کہ جن کو یہ دیوی دیوتا کہتے ہیں ان کو فی ذات ہی خدا کے ساتھ ہمیشہ سے موجود بتاتے ہیں میں نے ویدوں کا بھی سارا تو نہیں مگر کسی حد تک مطالعہ کیا ہے بھگوز گیتہ تو قطع میں بہت ہی مداح ہوں عظیمشان کتاب ہے اس کا بھی مطالعہ کیا ہے میں آپ کو بتاتا ہوں اصل عقیدہ یہ ہے کہ جس طرح خدا ہمیشہ سے ہے یعنی اوم اسی طرح اس کو اندر بھی کہتے ہیں بعض پرماتما بھی کہتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہم مثلا برہما بھی کہتے ہیں اس کے ساتھ اور بھی ہیں وہ سب کے سب ہمیشہ سے ہیں بڑے خدا نے ان خداوں کو پیدا نہیں کیا بلکہ یہ خدا ہمیشہ سے خدائی میں اس کے شریک چلے آ رہے ہیں ہاں سپیشلسٹ سے ہیں بعض کے قبضے میں ہوا ہے بعض کے قبضے میں پانی ہے بعض کے قبضے میں مٹی ہے بعض کے قبضے میں اشجار ہیں یا روحیں ہیں اس لیے جب وہ ہمیشہ سے ہوئے تو خدا کے شریک ہوئے خدا کے بندے کیسے ہوگئے ہیں بلکہ اگلا نقصان یہ ہے جس کی وجہ سے ہم ہندویزم کو ایک مشرکانہ مذہب کہتے ہیں اس لیے نہیں کہ ان کے عقیدے کے خلاف دلآزاری کرتے ہیں بلکہ ان کے عقیدے کو سمجھ کر ان کی کتب کے حوالے سے وہ بات کہتے ہیں جو دراصل ہندویزم کی روح ہے وہ یہ ہے کہ خدا تو روحوں کا پیدا کرنے والا بھی نہیں ہے خدا تو مادے کا پیدا کرنے والا بھی نہیں ہے اس کے اندر ابتداءً کوئی چیز پیدا کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ہاں چیزوں پر حکمرانی کی طاقت ہے ان کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے پس اور جو خدا اپنی ذات میں ہمیشہ سے اس کے ساتھ چلے آ رہے ہیں اس کے متحد خدا ان کو بھی اس نے پیدا نہیں کیا ان کو جوڑ بھی نہیں سکتا ہاں ان کے اوتار دنیا میں ان معنوں میں آتے ہیں کہ وہ اس وقت مجسم خدا ہوتے ہیں یہ مانا جاتا ہے پس جہاں تک بتوں کا تعلق ہے وہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اب میں اوتار کی بات بتاتا ہوں کہ یہ خدا جن کا میں ذکر کر رہا ہوں بہت کسر کئی نام ہیں ان کے ان کو خدا کا اوتار نہیں کہا جاتا یہ درست نہیں ہے ان کے اوتار آتے ہیں کسی کا اوتار ایک شخص ہو گیا کسی کا دوسرا اوتار ہو گیا اور پھر ان کی آپس میں جنگیں بھی ہوتی ہیں آپس میں لڑائیاں بھی چلتی ہیں اور کسی ایک خدا کا فیوریٹ کوئی ہو اس کے مخالف کے ساتھ اس کی لڑائی ہو تو وہ خدا کا اوتار جس نے اس کو فیوریٹ بنایا ہو اس کی لڑائی ان سے ہوتی ہے جو دوسرے خدا کا اوتار بنا ہوا ہے اور پھر خوب ہنگامہ خیزی ہوتی ہے ماہ بھارت جو افسانہ ہے اس کو پڑھ کے دیکھیں اس پہ سب باتیں موجود ہیں مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ماہ بھارت کو چھوڑ بھی دیں جہاں تک میں نے ہندو دوستوں سے باتیں کی ہیں لمبے عرصے سے میرے ان سے گفتگو رہی ہے جو میں عقیدہ بیان کر رہا ہوں یہی عقیدہ ہے سب کا کہ کسی خدا نے کوئی خدا پیدا نہیں کیا وہ ایک خدا جو ہے اس کے شریک ہیں سب اور ان کے آگے مظاہر ہیں سورج کا جو خدا ہے وہ بھی ایک چار بنیادی خداوں میں سے ایک ہے سورج اس کا مظہر ہے مگر وہ خدا خدا کا مظہر نہیں ہے وہ اپنی ذات میں خدا ہے اس لیے میں بڑی مذہب کے ساتھ سائل سے گزارش کرتا ہوں کہ ہندویزم کا مطالعہ اس نظر سے کر کے دیکھیں تو آپ میری تمام باتوں کو سچا پائیں گے