24. امیر عبد العظیم (؟)۔ [پڑھنے کے مواد کا شکریہ۔] حضور، بائبل میں صاف لکھا ہے کہ کنعان میں آباد قوموں کو، چونکہ وہ بت پرست ہیں، ہلاک کر دیا جائے، یہاں تک کہ ان کے بچوں کو بھی؛ قتل کا حکم ہے، اور بائبل کے مطابق بعض اوقات ایسا نہ کرنے پر اللہ نے سزا بھی دی۔ قرآن کریم میں بھی سورۃ المائدہ میں ہے: «يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ»۔ چند آیات بعد: پھر ان لوگوں میں سے جو اللہ سے ڈرتے تھے دو آدمیوں نے، جن پر اللہ نے انعام کیا تھا، کہا: «ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ» ـ تفسیر صغیر میں بریکٹ میں: ان پر حملہ کرتے ہوئے اور ان کی طرف بڑھتے ہوئے۔ اور چند آیات بعد ان کا جواب: «فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا»۔ اس سے بھی ظاہر ہے کہ انہیں لڑنے کا حکم تھا۔ کیوں، جبکہ انہوں نے پہلے کبھی ان سے جنگ نہیں کی تھی؟ وہ سینا میں تھے اور وہ کنعان میں۔ نیز: قرآن کریم کنعان کو ارضِ مقدسہ کہتا ہے ـ کیا اس نے کسی اور علاقے کو بھی ایسا کہا ہے، اور اسی کو کیوں؟

اردو مجلسِ عرفان، 24 مئی 1997

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

السلام علیکم امیر عبدالعظیم کیا حال ہے آپ پر بچی ہے اللہ کے فضل آپ نے کافی دلچسپ متعلیہ کی چیزیں دیئے ہیں مجھے پڑھ رہا ہوں اب شکریہ اچھی اچھی دلچسپ باتے نے کالیئے ماشاءاللہ شکریہ حضور بائبل میں تو صاف لکھا ہوا ہے کہ قنان میں جو آباد قومیں ساتھ ہیں کیونکہ مشرق ہیں اس لئے ان کو تباہ و برباد کر دے جائے ان کے بچوں تک تو قتل کرنے کا حکم ہے بلکہ بعض وقت نہ کرنے پر سزا دیئے اللہ تعالیٰ نے بائبل کے مطابق اور قرآن کریم میں بھی سورہ مائدہ میں ہے کہ اے میری قوم تم اس پاک کی ہوئی زمین میں داخل ہو جاؤ آگے کچھ آیات کے بعد ہے تب جو لوگ اللہ سے ڈرتے تھے ان میں سے دو شخصوں نے جن پر اللہ نے حسان کیا تھا انہیں کہا کہ تم اگر بریکٹ میں تفسیر سغیر میں لکھا ہے ان پر حملہ آور ہو کر ان کے خلاف چڑھائی کرتے ہوئے اس دروازہ میں داخل ہو جاؤ اور آگے کچھ آیات چھوڑ کر ان کا جواب ہے کہ اے موسیٰ تو اور تیرا رب دونوں جاؤ اور ان سے جنگ کرو اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ ان کو جنگ کرنے کے حکم تھا تو کیوں جنگ کرنے کا حکم تھا جبکہ ان کے ساتھ کبھی انہوں نے جنگ پہلے نہیں کی وہ سنائے میں تھے وہ تھے کنان میں وہ زمانہ ہے جبکہ قوموں میں ایک دوسرے پر چڑھائی کا رواج تھا اور یہ کوئی اخلاقی خرابی نہیں تھی بلکہ دنیا میں تمام قومیں بلے بڑے بادشاہ بلے بڑے ہیرو جتنے بھی آپ اس زمانے کے پڑھتے ہیں یہ ایک دوسرے پر چڑھائی کر کے زمینوں پر قبضے کیا کرتے تھے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم پر ان لوگوں نے پہلے چڑھائیاں کر کے وہاں سے بنی اسرائیل کو نکالا ہوا تھا اور بنی اسرائیل کی جو تاریخ ہے وہ بہت حضرت یعقوب سے شروع ہو کر آگے بہت دور تک پھیلی پڑی ہے اور اس تاریخ میں اونچ نیچ ہوتی رہی ہے کبھی فراعنہ مصر نے ان کو قبضے میں کر لیا کبھی بابل سے قوموں نے ان پر حملے کیے تو آپ کو کیا پتا کہ وہ علاقہ جس میں خدا نے حضرت موسیٰ کو حکم دیا تھا وہ کیا اس سے پہلے اسرائیلیوں کے قبضے میں تھا کے نہیں جہاں تک میں سمجھتا ہوں قرآن کریم کے بیان سے حضرت موسیٰ کو انہی علاقوں پہ قبضوں کا حکم تھا جن علاقوں میں کبھی اسرائیلی بستے تھے اور حضرت موسیٰ نے دوبارہ ان کو اپنے قبضے میں لینا تھا میرے نزدیک وہ شہر ایسا ہی ایک شہر تھا اور اس کے علاوہ اس شہر میں بت پرستی بہت تھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حکم تھا کہ تم اس شہر پر قبضہ کرو تاکہ تمہارا ایک مقام بنے ایک اڈا بنے یہاں سے پھر تم اپنی طاقت کو پیرا سکتے ہو یہ مقصد دکھائی دیتا ہے ایک یہ ہے دوسرا ایک اور مقصد جو میں سمجھتا ہوں ان آیات میں مضمر ہے وہ یہ ہے کہ یہ بنی اسرائیل جو حضرت موسیٰ کے ساتھ جنگلوں میں پھرتے تھے وہ بار بار مطالبہ کرتے تھے کہ ہمیں یہ جنگل کی زندگی پسند نہیں اور مطالبہ کرتے تھے کہ ہمیں شہری خوراک دو یہ تیتر بٹیر اور منو سلوہ ہم تنگ آگئے ہیں اس سے اللہ تعالی نے فرمایا کہ یہ بہتر ہے تمہارے لیے تم ادنا کی توقع نہ کرو لیکن وہ مانتے نہیں تھے تب اللہ تعالی نے ان کو سبق دیا ہے وہ نے کہا جو چیزیں تم چاہتے ہو پھر جان سے لو اگر تمہیں لینی ہے تو لڑ کر مردوں کی طرح حاصل کرو جب وہاں پہنچے تو سارے بیٹھ گئے اس کا مطلب ہے کہ ان کا مطالبہ نہیت نکمہ اور لغو مطالبہ تھا خدا مفت میں ان کو خوراک دے رہا تھا وہ پسند نہیں اور جو خوراک دنیا کے رہنے والے قومیں جو دنیا میں ایک مرتبہ حاصل کر چکی تھی وہ حاصل کرتی تھی وہ حاصل کرنے کی طاقت نہیں تھی گھر بیٹھے حضرت موسیٰ سے وہ خوراکیں مانگتے تھے شہریوں کی خوراکیں جب خدا نے فرمایا کہ اچھا آپ داخل ہو جاؤ اس وقت پتا چلا کہ یہ نکمہ لوگ تھے اس واقعہ نے ان کا گنظہر کہ دیا سمجھے لیکن حضرت موسیٰ اور حارون دونوں اکیلے اور اس سے لڑتے ہوئے داخل نہیں ہوئے جس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کا یہ مقصود ہی نہیں تھا اصل مقصود ان لوگوں کو ننگا کرنا تھا قرآن کریم نے عرض مقدس قرار دیا ہے کنان کو کیا کسی اور علاقہ کو بھی عرض مقدس قرار دیا ہے اور اسی کو کیا ہے تو اس کو کیوں قرار دیا عرض مقدس اکثر انبیاء اس علاقے میں پیدا ہوئے اور ان کی تاریخ خصے منصوب ہیں اور قوموں کے اونچ نیچ کے فیصلے اس زمین میں ہوتے رہے ہیں اس لیے اس سے عرض مقدس قرار دیا گیا ہے اور کنان ہی سے پھر آخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ہونا تھا ہے اور یہ تفصیلی تاریخی بحث ہے عیسائیوں کا اور مسلمانوں کا اختلاف بھی ہے اس میں تو اس بحث میں میں نہیں پڑھتا مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عرض مقدس انبیاء کے کی وجہ سے بنتی ہے اور اپنی ذات میں کوئی زمین مقدس نہیں ہے جس زمین پر اچھے کام ہوئے ہوں وہاں برے کام بھی ہوں تب بھی وہ مقدس ہی کہلاتی ہے اب مکہ عرض حرم تھی یہاں بط بھی داخل ہوئے تب بھی عرض حرم ہی رہی اس لیے وہ زمینیں جن سے خدا کے پاک بندوں کے تعلق قائم ہو رہے ہوں ان کو اللہ تعالی مقدس قرار دے دیتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی