14. اس عالمی نشریات کی وجہ سے فیکس کے ذریعہ سوالات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ پہلا سوال شازیہ احمد، شکاگو امریکہ سے ہے: کیا عورتوں کا قبرستان جانا درست ہے یا نہیں؟ عرب ممالک میں عورتوں کو قبروں پر جانے سے منع کیا جاتا ہے۔
اردو مجلسِ عرفان، 25 جولائی 1997
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
دنیا سے اس عالمی وجہ سے سوال جواب کے سوال آنے شروع ہو گئے ہیں اب فیکسیز آ رہی ہیں اس لئے پہلا سوال شازیہ احمد شکاگو امریکہ کا ہے وہ پوچھتی ہیں کہ عورتوں کا قبروں پر جانا صحیح ہے کہ نہیں جبکہ عرب ممالک میں عورتوں کو قبروں پر جانے سے منع کرتے ہیں آن حضرت صلی اللہ علیہ علیہ وسلم نے میت کے ساتھ تدفین کے لئے عورتوں کا جانا منع فرمایا ہے مگر اپنے طور پر دعا کے لئے بعد میں عورتوں کے جانے میں ہرگز کوئی منع ہی نہیں وہ منع اس لئے کیا گیا ہے کہ عورتیں جذبات کے لحاظ سے نازک ہوتی ہیں ان کو اپنے عزیز کو قبر میں اترتا دیکھنا مشکل ہوتا ہے اس کی وجہ سے بعض دفعہ نفسیاتی بیماریاں لگ جاتی ہیں تو عورتوں کی خاطر یہ حکم دیا گیا ہے ان کو کسی فائدے سے محروم نہیں رکھا گیا پس جب تدفین کے لئے مرزا لے جائیں اس وقت عورتیں قبروں پہ نہ جائیں بعد میں دعا کے لئے ضرور جائیں اور جاتی ہیں