5. میرا تعلق ایک اور جماعت سے ہے؛ وہ مجھے کم و بیش جماعت احمدیہ کے برابر لگتی ہے۔ میں کیا کروں؟ کیا میں استخارہ کروں؟

اردو مجلسِ عرفان، 1 جولائی 2000

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

لگیا جو اس سے پہلے جو جماعت جو بھی ہے یہ اور جماعت احمدیہ کے کیا کہتے ہیں مور اور لیس برابر ہے تو میں کیا کرنا چاہتا ہوں کیا کرنا چاہیے کیا استخارہ کی نماز پڑھنا چاہیے استخارہ بھی کریں دعا کریں اللہ تعالیٰ آپ کی رہنمائی فرمائے اگر سچے دن سے آپ استخارہ کریں گے تو انشاءاللہ اللہ تعالیٰ خود آپ کی رہنمائی فرمائے گا جب امام وقت ظاہر ہو جائے تو اس کی بیعت کے سامنے پہلی سری بیعتیں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتے وہ خود بخود بے حقیقت رہ جاتی ہیں اس لیے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشگوئیوں کے مطابق وہ امام مہدی جس نے ظاہر ہونا تھا وہ ظاہر ہو چکا ہے اس کے حق میں چاند سورج نے گواہی دے دی ہے جو کسی انسان کے بس میں نہیں کہ ان سے گواہی حاصل کرے سب سے اہم حدیث جو آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امام مہدی کی سچائی کی متعلق ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے پیشگوئی فرمائی کہ جو ہمارا امام مہدی ہے اس کے حق میں نشانات ظاہر ہوں گے یعنی یہ کہ رمضان کے مہینے میں چاند کو بھی چاند کی گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ کو گرہن لگے گا اور اسی مہینے میں سورج کو سورج گرہن کے دنوں میں سے درمیانی دن میں سورج کو گرہن لگے گا یہ پیشگوئی اتنی صفائی سے پوری ہو چکی ہے کہ تعجب ہے کہ مسلمان اس طرف پہ یہ غور کیوں نہیں کرتے کون ہے جو چاند سورج کی رفتاروں پہ کنٹرول کر سکتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو یہ ناممکن تھا کہ چودہ سو سال بعد یا تیرہ سو سال بعد ہونے والے اس اسمانی واقعہ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کے سوا کسی نے خبر دی ہو پس یہ گواہی دو طرفہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی گواہی بھی ہے اور آپ کے امام مہدی کی سچائی کی گواہی بھی ہے چنانچہ یہ پیشگوئی پوری وضاحت کے ساتھ پوری ہو چکی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان کے مہینے میں تیرہویں تاریخ کو چاند کو گرہن لگا چاند کی گرہن کی صرف تین تاریخیں ہوا کرتی ہیں تیرہویں چودہیں اور پندرہویں اس کے سوا کسی تاریخ کو گرہن نہیں لگ سکتا تیرہویں تاریخ کو یہ گرہن لگا اور رمضان کا مہینہ تھا وہ مولوی جو پہلے ہی شور مچایا کرتے تھے کہ اگر تم سچے امام مہدی ہو تو چاند سورج کے گرہن کی پیشگوئی اپنے حق میں پوری کر کے دکھاؤ جب انہوں نے دیکھا کہ چاند کو گرہن لگ گیا ہے تو پھر اپنی چھاتیاں پیٹنے لگے اور دعائیں کرنے لگے کہ اللہ اب سورج کو گرہن نہ لگے اس تاریخ کو مہر کوئی پیش نہیں گئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب تیرہویں کا گرہن دیکھا تو آپ نے کھلا پیغام دیا کہ اب لازم ہے کہ ضرور سورج کو بھی اٹھائیسویں تاریخ کو گرہن لگے کوئی دنیا میں اس خدای فیصلے کو بدل نہیں سکتا پس آپ کی قیادت میں مسجد مبارک کی چھت پر سر جمع ہوئے اور انتظار کرتے رہے کہ کب یہ دوسرا حصہ پیشگوئی کا پورا ہوگا صبح دس بجے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ گرہن لگ گیا جو مکمل گرہن تھا اور دو گھنٹے تک مسلسل و مکمل گرہن لگا رہا اور اس چاند اور سورج گرہن کی پیشگوئی کا ایک عظیم الشان نشان اس رنگ میں بھی پورا ہوا کہ یہ گرہن گرہن قادیان سے لے کر مکہ تک کے افق پر برابر دیکھا جا سکتا تھا اتنے وسیع افق پر ان گرہنوں کا دیکھا جا نا ایک غیر معمولی نشان ہے پس اگر مسلمان اپنی آنکھیں کھول کر دیکھیں تو ان کے لئے یہی دلیل بہت کافی ہونا چاہیے کسی اور دلیل کی ضرورت نہیں رہتی

آج 10 میں سے 10 باقی