6. ہم مسلمان ہیں، لیکن کون سا اسلام سچا ہے؟ ازراہِ کرم ہماری رہنمائی فرمائیں۔
اردو مجلسِ عرفان، 1 جولائی 2000
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
یعنی ہم مسلمان ہیں لیکن کون سا اسلام سچا ہے آپ رہنمائی فرمائیں وہ اسلام سچا ہے جو آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے مطابق سچا اسلام ہے حقیقت یہ ہے کہ اس وقت اسلام بہتر فرقوں میں بٹا ہوا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بہتر کو سچا نہیں کہا بلکہ تہترویں کو سچا کہا ہے اور یہ تہترویں جماعت ہے اس کے لئے آپ نے فرقے کا نام نہیں لیا بلکہ جماع کا نام لیا ہے جماعت کا مطلب ہے جو ایک ہاتھ پر اکٹھی ہو اب آپ دنیا میں دکھائیں کہیں کوئی اور جماعت ہے مسلمانوں کی جو ایک ہاتھ پر اکٹھی ہو کوئی پاکستان میں کسی کی پیروی کر رہا ہے کوئی کسی دوسرے کی پیروی کر رہا ہے کوئی افغانستان میں کسی کی پیروی کر رہا ہے دنیا میں سارے اپنے اپنے ملکوں میں امام بنے پھرتے ہیں مگر ساری دنیا ان کی متابعت نہیں کرتی صرف ایک جماعت احمدی ہے آج دنیا میں جو ساری خلافت کے جھنڈے تلے ایک ہو چکی ہے تمام انڈونیشیا کی جماعتیں بھی خلافت کے جھنڈے تلے اسی طرح جمع ہیں جیسے افریقہ کی جماعتیں یا جاپان یا چین کی جماعتیں ساری دنیا کو ایک اسلام کے جھنڈے کے تلے جمع کرنے والی اس وقت صرف جماعت احمدی ہے پس صرف اسی دلیل کو سمجھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا حق ہے کہ آپ ایک جھنڈے کے تلے جمع ہوں اور اس وقت جماعت کے سواب کوئی اور جھنڈا نہیں