7. قرآن کریم میں علماء کی تعریف میں سورۃ فاطر کی آیت انتیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰٓؤُا﴾ یعنی اللہ کے بندوں میں سے صرف علماء ہی اس سے ڈرتے ہیں۔ دوسری طرف حدیث (مشکوٰۃ، کتاب العلم) میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علماء آسمان کے نیچے بسنے والی بدترین مخلوق ہوں گے۔ حضور، اس آیت اور ان دونوں باتوں میں تطبیق کیسے ہوگی؟

اردو مجلسِ عرفان، 18 جنوری 2002

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

یہ قرآن کریم میں علماء کی تعریف سورت فاتر آیت نمبر انتیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انما یخش اللہ من عبادہ العلماء یقیناً اللہ کے بندوں میں سے صرف علماء اس سے ڈرتے ہیں دوسری طرف حدیث مشکات کتاب العلم میں حضرت علی رضی اللہ سے روایت ہے کہ آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علماء آسمان کے نیچے بسنے والی مخلوق میں سے بدترین مخلوق ہوں گے حضور اس آیت کریمہ ان دو باتوں کا آپ اس پر جوڑ کیسے ملا دیا آپ نے آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات فرمائی ہے وہ تو آخری زمانے کے علماء کے متعلق ہے اور یہ جو علماء ہیں اللہ سے ڈرنے والے یہ تو ہے ہی نہیں یہ علماء جو سچے عالم ہیں وہ اللہ سے ضرور ڈرتے ہیں وہ صرف وہ ہی ہیں جن کو سچا علم ہو جو خدا سے ڈرتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی