14. دوسرا سوال یہ ہے کہ ملکۂ سبا کا تخت کوئی راستے میں تو پڑا نہیں تھا کہ کوئی اٹھا لاتا؛ یہ تو حضرت سلیمان کی طرف سے ایک حقیقی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہوتا۔ تیسرا یہ کہ پلک جھپکنے میں تخت کا لایا جانا، کیا واقعی حضرت سلیمان کے پاس جن اور بھوت نما مخلوق تھی؟

اردو مجلسِ عرفان، 1 فروری 2002

Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI

دوسرا سوال یہ ہے کہ ملکہ سبا کا تخت یوں راستہ میں تو نہیں پڑا ہوا تھا اسے کوئی اٹھا کر لے آئے یہ تو اچھی خاص لڑائی کی طرح تھی جو حضرت سلمان نے ڈالی اٹھا کے نہیں لائے تھے تیسرے یہ کہ تخت طرفت العین میں لائے گیا ہے کیا سلیمان کے پاس واقعی جن اور بھوتوں کی قسم کے لوگ تھے حضرت سلیمان کے پاس کوئی جن ایسے نہیں تھے جن کو عرف عام میں جن کہا جاتا ہے غیر معمولی پہاڑی لوگ بڑی بڑی طاقتوں والے بھی جن کہلاتے ہیں اور حضرت سلیمان کے جنوں کے مطلق تو آتا ہے کہ وہ سمندر میں غوطہ بھی مارا کرتے تھے تو جن سو آگ سے بنا ہوا ہوتا ہے اس سمندر میں غوطہ مار کے تو غرق ہو جاتا تو اس لئے یہ قرآن کریم کے محاوروں کو سمجھنا چاہیے اللہ تعالیٰ نے یہ حکمت کا کلام کیا ہے اور بعض اگر حکمت کی باتوں کو غوطہ خوری کر کے سمجھنا چاہیے تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جن قابو کیے ہوئے تھے وہ پہاڑی قومیں تھیں بہت طاقت کر پہاڑی قومیں تھیں اور ان کے ذریعے سخت کام لیے جاتے تھے بڑی بڑی دیگیں چڑھائی جاتی تھیں بہت بڑے بڑے کام بنوائے جاتے تھے جو عام جو زمینی لوگ ہیں جو پہاڑی لوگ نہیں ہیں ان کی طاقت سے بالا تھے تو یہ مراد ہے جن سے

آج 10 میں سے 10 باقی