25. تیسرا سوال ماریہ اکرم صاحبہ کا ہے: اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں سات زمینوں اور سات آسمانوں کا ذکر فرماتا ہے۔ اس سے کیا مراد ہے؟
اردو مجلسِ عرفان، 6 دسمبر 2002
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
اور تیسرا یہ ماریہ اکرم صاحبہ کی طرف سے ہے حضور اللہ تعالی نے قرآن پاک میں سات زمینوں اور سات آسمانوں کا ذکر فرمایا ہے اس سے کیا مراد ہے سات کا لفظ لا متناہی لفظ ہے ہفتہ جو ہے آپ دیکھو سات دن کا ہفتہ ہے ساری دنیا میں سات ہی دن کا ہفتہ ہے مشرقوں میں چلے جائیں جاہلوں میں چلے جائیں ابریجریز میں چلے جائیں کسی جگہ بھی ہفتہ سات دن سے بڑھ کے نہیں ہے اس لیے کہ یہ ریپیٹ ہوتا ہے ہر وہ چیز جو ریپیٹ ہوتی ہے وہ سات کے عدد سے میں شمار کی جاتی ہے سات آسمان سے مراد یہ نہیں ہے کہ صرف سات ہیں ایک سات کے اوپر اور سات پھر اس کے اوپر اور سات پھر اور سات اور قرآن کریم میں تو یہاں تک بھی فرمایا گیا ہے وَمِ الْعَرْضِ مِسْلَهُنَّا صرف سات آسمان ہی نہیں زمینیں بھی ہر آسمان کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان کی زمین بھی جس طرح ہماری زمین ہے وہ اللہ کی طرف سے کوئی نہ کوئی پیغام ضرور پاتی ہے