19. میرا دوسرا سوال ایک حدیث کے بارے میں ہے: حضرت اوس بن اوس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین دنوں میں سے جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم پیدا کیے گئے اور جمعہ ہی کے دن ان کی وفات ہوئی۔ اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن بے ہوشی طاری ہوگی۔ اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: جب آپ کا جسم مٹی ہو چکا ہوگا تو درود آپ تک کیسے پہنچے گا؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کے جسموں کو حرام کر دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا تمام انبیاء کے جسم ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں؟
اردو مجلسِ عرفان، 10 جنوری 2003
Automatic transcript of an audio recording, corrected with AI
حضور دوسرا سوال یہ ہے ایک حدیث ہے حضرت آوس بن آوس بیان کرتے ہیں کہ آن حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے بہترین دنوں میں سے ایک جمعہ کا دن ہے اسی دن آدم کو پیدا کیا گیا اور جمعہ ہی کے دن وہ فوت ہوئے اسی دن نفخے سور ہوگا اور اسی روز غشی ہوگی اس روز تو مجھ پر کسرت سے درود بھیجو کیونکہ تمہارا درود بھیجنا تمہارا درود مجھے پہنچایا جائے گا صحابہ نے ارض کیا جب آپ کا وجود مٹی ہو چکا ہوگا تو آپ تک درود کیسے پہنچے گا تو آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے جسموں کو زمین پر حرام کر دیا ہے حضور سوال یہ ہے کہ کیا تمام انبیاء کے جسم ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں نہیں یہ مطلب نہیں ہے مراد یہ ہے کہ زمین میں انبیاء جو زفن ہوتے ہیں تو روحانی لحاظ سے وہ پھر بھی زندہ رہتے ہیں باقیوں کی جسم مٹ جاتے ہیں جسمانی لحاظ سے بھی ان پر موت آ جاتی ہے اور روحانی لحاظ سے بھی تو انبیاء کی روحیں زندہ رہتی ہیں اور ان تک ان کی امت کے پیغام پہنچتے رہتے ہیں