خدا نے کسی قوم اور ملک کو فراموش نہیں کیا

پیغام صلح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اُس نے قرآن شریف میں صاف صاف بتلا دیا ہے کہ یہ بات صحیح نہیں ہے کہ کسی خاص قوم یا
خاص ملک میں خدا کے نبی آتے رہتے ہیں بلکہ خدا نے کسی قوم اور کسی ملک کو فراموش نہیں کیا
اور قرآن شریف میں طرح طرح کی مثالوں میں بتلایا گیا ہے کہ جیسا کہ خدا ہر ایک ملک کے
باشندوں کے لئے اُن کے مناسب حال اُن کی جسمانی تربیت کرتا آیا ہے۔ ایسا ہی اس نے
ہر ایک ملک اور ہر ایک قوم کو روحانی تربیت سے بھی فیضیاب کیا ہے جیسا کہ وہ قرآن شریف
میں ایک جگہ فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرُ یا کوئی ایسی قوم نہیں جس میں
کوئی نبی یا رسول نہیں بھیجا گیا۔
سو یہ بات بغیر کسی بحث کے قبول کرنے کے لائق ہے کہ وہ سچا اور کامل خدا جس پر
ایمان لانا ہر ایک بندہ کا فرض ہے وہ رب العالمین ہے اور اس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک
محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ تک اور نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا رب ہے
اور تمام زمانوں کا رب ہے اور تمام مکانوں کا رب ہے اور تمام ملکوں کا وہی رب ہے اور تمام
فیضوں کا وہی سرچشمہ ہے۔ اور ہر ایک جسمانی اور روحانی طاقت اسی سے ہے اور اسی سے تمام
موجودات پرورش پاتی ہیں۔ اور ہر ایک وجود کا وہی سہارا ہے۔
خدا کا فیض عام ہے جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہو رہا ہے۔
یہ اس لئے ہوا کہ تاکسی قوم کو شکایت کرنے کا موقعہ نہ ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں فلاں
قوم پر احسان کیا مگر ہم پر نہ کیا یا فلاں قوم کو اس کی طرف سے کتاب ملی تا وہ اس سے ہدایت
پاویں مگر ہم کو نہ ملی یا فلاں زمانہ میں وہ اپنی وحی اور الہام اور معجزات کے ساتھ ظاہر ہوا مگر
ہمارے زمانہ میں مخفی رہا پس اُس نے عام فیض دکھلا کر ان تمام اعتراضات کو دفع کر دیا اور
اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو اپنے جسمانی اور روحانی فیضوں سے محروم نہیں رکھا
اور نہ کسی زمانہ کو بے نصیب ٹھہرایا۔
فاطر: ۲۵

پس جب کہ ہمارے خدا کے یہ اخلاق ہیں۔ تو ہمیں مناسب ہے کہ ہم بھی انہیں اخلاق
کی پیروی کریں لہذا اے ہم وطن بھائیو! یہ محضر رسالہ جس کا نام ہے پیغام صلح بادب تمام آپ
صاحبوں کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ اور بصدق دل دعا کی جاتی ہے کہ وہ قادر خدا آپ
صاحبوں کے دلوں میں خود الہام کرے اور ہماری ہمدردی کا راز آپ کے دلوں پر کھول دے
تا آپ اس دوستانہ تحفہ کو کسی خاص مطلب اور نفسانی غرض پر بنی تصور نہ فرماویں۔ عزیز و!! آخرت
کا معاملہ تو عام لوگوں پر اکثر مخفی رہتا ہے اور انہیں پر عالم عظمی کا راز کھلتا ہے جو مرنے سے پہلے
مرتے ہیں مگر دنیا کی نیکی اور بدی کو ہر ایک دوراندیش عقل شناخت کر سکتی ہے۔
یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں کہ اتفاق ایک ایسی چیز ہے کہ وہ بلائیں جو کسی طرح دور
نہیں ہو سکتیں اور وہ مشکلات جو کسی تدبیر سے حل نہیں ہوسکتیں وہ اتفاق سے حل ہو جاتی ہیں۔
پس ایک عقلمند سے بعید ہے کہ اتفاق کی برکتوں سے اپنے تئیں محروم رکھے۔ ہندو اور مسلمان ﴿۸﴾
اس ملک میں دو ایسی قو میں ہیں کہ یہ ایک خیال محال ہے کہ کسی وقت مثلاً ہند و جمع ہو کر مسلمانوں
کو اس ملک سے باہر نکال دیں گے یا مسلمان اکٹھے ہو کر ہندوؤں کو جلا وطن کر دیں گے بلکہ
اب تو ہندو مسلمانوں کا باہم چولی دامن کا ساتھ ہو رہا ہے ۔ اگر ایک پر کوئی تباہی آوے تو دوسرا
بھی اس میں شریک ہو جائے گا۔ اور اگر ایک قوم دوسری قوم کو محض اپنے نفسانی تکبر اور مشیخت
سے حقیر کرنا چاہے گی تو وہ بھی داغ حقارت سے نہیں بچے گی۔ اور اگر کوئی اُن میں سے اپنے
پڑوسی کی ہمدردی میں تو ا ہمدردی میں قاصر رہے گا تو اس کا نقصان وہ آر ن وہ آپ بھی اُٹھائے گا جو شخص تم دونوں قوموں
میں ۔ سے دوسری قوم کی تباہی کی فکر میں ہے اُس کی اس شخص کی مثال ہے کہ جو ایک شاخ پر
بیٹھ کر اُسی کو کاٹتا ہے ۔ آپ لوگ بفضلہ تعالیٰ تعلیم یا فتہ بھی ہو گئے ۔ اب کینوں کو چھوڑ کر محبت
میں ترقی کرنا زیبا ہے اور بے مہری کو چھوڑ کر ہمدردی اختیار کرنا آپ کی عقلمندی کے مناسب

آج 10 میں سے 10 باقی