خدا اب بھی بولتا ہے

پیغام صلح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اُس نے کلمہ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ کی گواہی دی ہے اور پھر وہ تبرکات دیکھے جو
بمقام گرو ہر سہائے ضلع فیروز پور میں موجود ہیں جن میں ایک قرآن شریف بھی ہے تو کس کو
اس بات میں شک ہو سکتا ہے کہ باوانا تک صاحب نے اپنے پاک دل اور پاک فطرت اور
اپنے پاک مجاہدہ سے اس راز کو معلوم کر لیا تھا جو ظاہری پنڈتوں پر پوشیدہ رہا۔ اور اُنہوں
نے الہام کا دعویٰ کر کے اور خدا کی طرف سے نشان اور کرامات دکھلا کر اس عقیدہ کا خوب
کھنڈن اور رد کر دیا جو کہا جاتا ہے کہ وید کے بعد کوئی الہام نہیں اور نہ نشان ظاہر ہوتے
ہیں ۔ بلا شبہ با وانا تک صاحب کا وجود ہندوؤں کے لئے خدا کی طرف سے ایک رحمت تھی ۔
اور یوں سمجھو کہ وہ ہندو مذہب کا آخری اوتار تھا جس نے اس نفرت کو دور کرنا چاہا تھا جو
اسلام کی نسبت ہندوؤں کے دلوں میں تھی لیکن اس ملک کی یہ بھی بدقسمتی ہے کہ ہندو مذہب
نے باوا نا تک صاحب کی تعلیم سے کچھ فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ پنڈتوں نے اُن کو دکھ دیا کہ
کیوں وہ اسلام کی تعریف جابجا کرتا ہے ۔ وہ ہندو مذہب اور اسلام میں صلح کرانے آیا تھا
۱۳ مگر افسوس کہ اس کی تعلیم پر کسی نے توجہ نہیں کی ۔ اگر اُس کے وجود اور اُس کی پاک تعلیموں
سے کچھ فائدہ اٹھایا جاتا تو آج ہندو اور مسلمان سب ایک ہوتے ۔ ہائے افسوس ہمیں اس تصور
سے رونا آتا ہے کہ ایسا نیک آدمی دنیا میں آیا اور گزر بھی گیا مگر نادان لوگوں نے اُس کے
نور سے کچھ روشنی حاصل نہیں کی ۔
بہر حال وہ اس بات کو ثابت کر گیا کہ خدا کی وحی اور اس کا الہام کبھی منقطع نہیں ہوتا
اور خدا کے نشان اس کے برگزیدوں کے ذریعہ سے ہمیشہ ظاہر ہوتے رہتے ہیں ۔ اور اس بات
کی گواہی دے گیا کہ اسلام کی دشمنی نور کی دشمنی ہے۔
ایسا ہی میں بھی اس بات میں صاحب تجربہ ہوں کہ خدا کی وحی اور خدا کا الہام
ہرگز اس زمانہ سے منقطع نہیں کیا گیا بلکہ جیسا خدا پہلے بولتا تھا اب بھی بولتا ہے اور جیسا

کہ پہلے سنتا تھا اب بھی سنتا ہے ۔ یہ نہیں کہ اب وہ صفات قدیمہ اُس کی معطل ہوگئی ہیں ۔
میں تخمینا تئیس برس سے خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف ہوں اور میرے ہاتھ پر اُس نے
اپنے صدہا نشان دکھائے ہیں جو ہزار ہا گواہوں کے مشاہدہ میں آچکے ہیں اور کتابوں اور
اخباروں میں شائع ہو چکے ہیں اور کوئی ایسی قوم نہیں جو کسی نہ کسی نشان کی گواہ نہ ہو۔
اب با وجود اس قدر متواتر شہادتوں کے یہ تعلیم آریہ سماج کی جو خواہ نخواہ ویدوں ﴿۱۴﴾
کی طرف منسوب کی جاتی ہے کیوں کر قبول کرنے کے لائق ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ تمام سلسلہ
خدا کے کلام اور الہام کا ویدوں پر ختم ہو چکا ہے اور پھر بعد اس کے صرف قصوں پر مدار ہے
اور اسی اپنے عقیدہ کو ہاتھ میں لے کر وہ لوگ کہتے ہیں کہ ویدوں کے سوا جس قدر دنیا میں
کلام الہی کے نام پر کتابیں موجود ہیں وہ سب نعوذ باللہ انسانوں کے افترا ہیں حالانکہ وہ
کتابیں وید سے بہت زیادہ اپنی سچائی کا ثبوت پیش کرتی ہیں۔ اور خدا کی نصرت اور مدد
کا ہاتھ اُن کے ساتھ ہے۔ اور خدا کے فوق العادت نشان اُن کی سچائی پر گواہی دیتے ہیں
پھر کیا وجہ کہ وید تو خدا کا کلام مگر وہ کتابیں خدا کا کلام نہیں ؟ اور چونکہ خدا کی ذات عمیق در
عمیق اور نہاں در نہاں ہے۔ اس لئے عقل بھی اس بات کو چاہتی ہے کہ وہ اپنے وجود کے
ثابت کرنے کے لئے صرف ایک کتاب پر کفایت نہ کرے بلکہ مختلف ملکوں میں سے نبی منتخب
کر کے اپنا کلام اور الہام اُن کو عطا کرے تا انسان ضعیف البنیان جو جلد تر شبہات میں گرفتار
ہو سکتا ہے دولت قبول سے محروم نہ رہے ۔
اور اس بات کو عقل سلیم ہرگز قبول کرنے کے لئے طیار نہیں ہے کہ وہ خدا
جو تمام دنیا کا خدا ہے جو اپنے آفتاب سے مشرق اور مغرب کو روشن کرتا ہے۔ اور اپنے ﴿۱۵﴾
مینہ سے ہر ایک ملک کو ہر ایک ضرورت کے وقت سیراب فرماتا ہے ۔ وہ نعوذ باللہ
روحانی تربیت میں ایسا تنگ دل اور بخیل ہے کہ ہمیشہ کے لئے ایک ہی ملک اور ایک ہی قوم

اور ایک ہی زبان اُس کو پسند آ گئی ہے اور میں سمجھ نہیں سکتا کہ یہ کس قسم کی منطق اور کس نوع کا
فلسفہ ہے کہ پر میشر ہر ایک آدمی کی دعا اور پرارتھنا کو اس کی زبان میں سمجھ تو سکتا ہے اور نفرت
نہیں کرتا مگر اس بات سے سخت نفرت کرتا ہے کہ بجز ویدک سنسکرت کے کسی اور زبان میں
دلوں پر الہام کرے۔ یہ فلاسفی یا وید و دیا اس سر بستہ معما کی طرح ہے جواب تک کوئی انسان
اس کو حل نہیں کر سکا۔
میں وید کو اس بات سے منزہ سمجھتا ہوں کہ اس نے کبھی اپنے کسی صفحہ پر ایسی تعلیم
☆
شائع کی ہو کہ جو نہ صرف خلاف عقل ہو بلکہ پر میشر کی پاک ذات پر بجل اور پکیش پات کا داغ
لگاتی ہو بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جب کسی الہامی پر ایک زمانہ دراز گذر جاتا ہے تو اُس کے پیرو
کچھ تو باعث نادانی کے اور کچھ باعث اغراض نفسانی کے سہوا یا عمداً اس کتاب پر اپنی طرف
سے حاشیے چڑھا دیتے ہیں اور چونکہ حاشیہ چڑہانے والے متفرق خیالات کے لوگ ہوتے ہیں
اس لئے ایک مذہب سے صدہا مذہب پیدا ہو جاتے ہیں۔
اور یہ عجیب بات ہے کہ جس طرح آریہ صاحبان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمیشہ آریہ
خاندانوں اور آریہ ورت تک ہی الہام الہی کا سلسلہ محدود رہا ہے اور ہمیشہ ویدک سنسکرت ہی
الہام الہی کے لئے خاص رہی ہے اور وہ پرمیشر کی زبان ہے۔ یہی یہود کا خیال اپنے خاندان
اور اپنی کتابوں کی نسبت ہے۔ اُن کے نزدیک بھی خدا کی اصلی زبان عبرانی ہے اور ہمیشہ
ا کے الہام کا سلسلہ بنی اسرائیل ا بنی اسرائیل اور انہیں کے ملک تک محدود تک محدود رہا ہے اور جو ہے اور جو شخص اُن کے ر
خاندان اور اُن کی زبان سے الگ ہونے کی حالت میں نبی ہونے کا دعویٰ کرے اُس کو وہ
خدا
نعوذ باللہ جھوٹا خیال کرتے ہیں۔
پس کیا یہ تو ارد تعجب انگیز نہیں ہے کہ ان دونوں قوموں نے اپنے اپنے بیان
میں ایک ہی خیال پر قدم مارا ہے ۔ اسی طرح دنیا میں اور بھی کئی فرقے ہیں جو اسی خیال
حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے الہامی کتاب “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی