نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں

پیغام صلح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لده۔
پیغام صلح
تھا اور وہ اس بات کا قائل نہ تھا کہ جو کچھ ہے وید ہے آگے کچھ نہیں اور نہ وہ قوم اور ملک اور
خاندان کی خصوصیت کا اقراری تھا یعنی یہ مذہب اس کا نہیں تھا کہ گویا وید پر ہی سب کچھ حصر
ہے اور یہی زبان اور یہی ملک اور یہی برہمن پرمیشر کے الہام کے لئے ہمیشہ کے لئے اس کی
عدالت میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔ لہذا اُس نے اس اختلاف سے بڑا دکھ اٹھایا اور اس کا نام
ایک دہریہ اور ناستک مت والا رکھا گیا ۔ جیسا کہ آج کل یورپ اور امریکہ کے تمام محقق جو
حضرت عیسی کی خدائی کو منظور نہیں کرتے۔ اور اُن کے دل اس بات کو نہیں مانتے کہ خدا کو
بھی سولی دے سکتے ہیں ۔ وہ تمام لوگ حضرات پادری صاحبوں کے خیال میں دہر یہ ہیں۔
سواسی قسم کا بدھ بھی دہر یہ ٹھہرایا گیا اور جیسا کہ شریر مخالفوں کا دستور ہے عام
لوگوں کو نفرت دلانے کی بہت سی تہمتیں اس پر لگائی گئیں ۔ آخر انجام یہ ہوا کہ بدھ آریہ
19 ورت سے جو اس کی زاد و بوم اور وطن تھا نکالا گیا اور اب تک ہندو لوگ بدھ مذہب اور
اس کی کامیابی کو بڑی نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں مگر حسب قول حضرت عیسی
علیہ السلام کہ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں دوسرے ملک کی طرف بدھ نے ہجرت
کر کے بڑی کامیابی حاصل کی جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے کہ تیسرا حصہ دنیا کا بدھ مذہب سے
پُر ہے اور کثرت پیروؤں کے لحاظ سے اس کا اصل مرکز چین اور جاپان ہے۔ ہے۔ اگر اگر چہ وہ
جنوبی روس اور امریکہ تک پھیل گیا ہے۔
اب پھر ہم اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ جن زمانوں میں ایک
مذہب دوسرے مذہب سے بے خبر تھا ۔ اس بے خبری کے عالم میں یہ ایک لازمی امر تھا کہ
هر یک قوم اپنے مذہب اور اپنی کتاب پر ہی حصر رکھتی مگر اس حصر کا آخر کار نتیجہ یہ ہوا کہ جب
ایک ملک دوسرے ملک کے وجود سے اطلاع پا گیا اور ممالک مختلفہ کے لوگ ایک دوسرے کے
مذہب سے مطلع ہو گئے ۔ تب اُن کے لئے یہ مشکل پڑی کہ ایک ملک کا مذہب دوسرے

ملک کے مذہب کی تصدیق کر سکے کیونکہ ہر یک مذہب کے لئے جو شاعرانہ طور پر مبالغہ کر
کے خصوصیتیں اور فضیلتیں مقرر ہو چکی تھیں اُن کا دور کرنا کچھ سہل کام نہ تھا۔ اس لئے ہر یک ﴿۲۰﴾
اہل مذہب نے دوسرے مذہب کی تکذیب پر کمربستہ کی ۔ ژند واستا کے مذہب نے ہمچو من
دیگرے نیست کا جھنڈا کھڑا کر دیا اور سلسلہ پیغمبری کو اپنے خاندان تک ہی محدود رکھا اور اپنے
مذہب کی اتنی لمبی تاریخ بتلائی کہ وید کی تاریخ بتلانے والے اُن کے سامنے شرمندہ ہیں۔
ادھر عبرانیوں کے مذہب نے حد ہی کر دی کہ ہمیشہ کے لئے خدا کا تخت گاہ ملک شام
ہی قرار دیا گیا اور ہمیشہ انہیں کے خاندان کے برگزیدہ لوگ اس لائق قرار پائے کہ وہ ملک کی
اصلاح کے لئے بھیجے جائیں مگر حکماً وہ اصلاح بنی اسرائیل تک ہی محدود رہی اور انہیں کے
خاندان پر الہام اور خدا کی وحی کی مہر لگ گئی اور جو دوسرا اٹھے وہ کا ذب کہلاوے۔
ایسا ہی آریہ ورت میں بھی بعینہ یہی خیالات شائع ہو گئے جو اسرائیلیوں میں شائع
ہوئے اور اُن کے عقیدہ کی رو سے پر میشر صرف آریہ ورت کا ہی راجہ ہے اور راجہ بھی ایسا جس
کو دوسرے ملکوں کی خبر ہی نہیں اور بغیر کسی دلیل کے یہ مانا جاتا ہے کہ جب سے پر میشر ہے
اس کو آریہ ورت کی ہی آب و ہوا پسند آ گئی ہے۔ وہ ہرگز چاہتا نہیں کہ دوسرے ملکوں میں بھی
کبھی دورہ کرے اور کبھی ان بیچاروں کی خبر بھی لے جن کو وہ پیدا کر کے بھول گیا۔
دوستو ! برائے خدا یہ سوچ کر دیکھو کہ کیا یہ عقائد ایسے ہیں جن کو انسانی فطرت قبول ۲۱
کر سکتی ہے یا کوئی کانشنس ان کو اپنے اندر جگہ دے سکتا ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کس قسم کی
عقلمندی ہے کہ ایک طرف خدا کو تمام دنیا کا خدا ماننا اور پھر اسی منہ سے یہ بھی کہنا کہ وہ تمام دنیا
کی ربوبیت کرنے سے دستکش ہے۔ اور صرف ایک خاص قوم اور ایک خاص ملک پر اس کی نظر
رحم ہے ۔ عقلمند و !! خود انصاف کرو کہ کیا خدا کے جسمانی قانون قدرت میں اس کی کوئی شہادت
ملتی ہے پھر اس کا روحانی قانون کیوں ایسی طرفداری پر مبنی ہے۔

اور اگر عقل سے کام لیا جائے تو ہر ایک کام کی بھلائی یا بُرائی اس کے نتیجہ سے بھی
معلوم ہو سکتی ہے۔ پس مجھے اس بات کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں کہ خدا کے ان بزرگ
نبیوں کی ہتک اور ان کو گالیاں دینا جن کی غلامی اور اطاعت کے حلقہ میں ہر طبقہ کے کروڑہا
انسان داخل ہیں اس کا نتیجہ کیسا ہے۔ اور انجام کار اس کا پھل کیا ہے کیونکہ کوئی ایسی قوم نہیں
کہ جو ایسے نتیجہ کو کچھ نہ کچھ دیکھ نہ چکی ہو ۔
اے عزیز و!! قدیم تجربہ اور بار بار کی آزمائش نے اس امر کو ثابت کر دیا ہے کہ مختلف
۲۲ قوموں کے نبیوں اور رسولوں کو تو ہین سے یاد کرنا اور اُن کو گالیاں دینا ایک ایسی زہر ہے کہ
نہ صرف انجام کار جسم کو ہلاک کرتی ہے بلکہ روح کو بھی ہلاک کر کے دین اور دنیا دونوں کو تباہ
کرتی ہے۔ وہ ملک آرام سے زندگی بسر نہیں کر سکتا جس کے باشندے ایک دوسرے کے
رہبر دین کی عیب شماری اور ازالہ حیثیت عرفی میں مشغول ہیں۔ اور ان قوموں میں ہرگز سچا
اتفاق نہیں ہو سکتا جن میں سے ایک قوم یا دونوں ایک دوسرے کے نبی یا رشی اور اوتار کو بدی
یا بد زبانی کے ساتھ یاد کرتے رہتے ہیں۔ اپنے نبی یا پیشوا کی ہتک سن کر کس کو جوش نہیں
آتا ۔ خاص کر مسلمان ایک ایسی قوم ہے کہ وہ اگر چہ اپنے نبی کو خدایا خدا کا بیٹا تو نہیں بناتی
مگر آنجناب کو ان تمام برگزیدہ انسانوں سے بزرگ تر جانتے ہیں کہ جو ماں کے پیٹ سے
پیدا ہوئے پس ایک سچے مسلمان سے صلح کرنا کسی حالت میں بجز اس صورت کے ممکن نہیں کہ
اُن کے پاک نبی کی نسبت جب گفتگو ہو تو بحر تعظیم اور پاک الفاظ کے یاد نہ کیا جائے۔
اور ہم لوگ دوسری قوموں کے نبیوں کی نسبت ہرگز بد زبانی نہیں کرتے بلکہ ہم
یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ جس قدر دنیا میں مختلف قوموں کے لئے نبی آئے ہیں اور کروڑ ہا لوگو
ں نے ان کو مان لیا ہے اور دنیا کے کسی ایک حصہ میں اُن کی محبت اور عظمت جاگزیں ہوگئی
ہے اور ایک زمانہ دراز اس محبت اور اعتقاد پر گذر گیا ہے تو بس یہی ایک دلیل اُن کی سچائی

آج 10 میں سے 10 باقی