صلح جیسی کوئی چیز نہیں

پیغام صلح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مرتکب ہوں گے ۔ اور چونکہ ایسی حرکت حیا اور شرافت کے برخلاف ہے۔ اس لئے میں
اُمید نہیں رکھتا کہ اس معاہدہ کے بعد وہ لوگ اپنی زبان کھولیں لیکن یہ ضروری ہوگا کہ
معاہدہ کی تحریر کو پختہ کرنے کے لئے دونوں فریق کے دس دس ہزار سمجھ دار لوگوں کے اس
پر دستخط ہوں ۔
پیارو !! صلح جیسی کوئی بھی چیز نہیں ۔ آو ہم اس معاہدہ کے ذریعہ سے ایک ہو
جائیں ۔ اور ایک قوم بن جائیں ۔ آپ دیکھتے ہیں کہ باہمی تکذیب سے کسی قدر پھوٹ
پڑ گئی ہے۔ اور ملک کو کس قدر نقصان پہنچتا ہے۔ آؤ اب یہ بھی آزما لو کہ با ہمی تصدیق کی
کس قدر برکات ہیں ۔ بہترین طریق صلح کا یہی ہے ۔ ورنہ کسی دوسرے پہلو سے صلح کرنا
ایسا ہی ہے کہ جیسا کہ ایک پھوڑے کو جو شفاف اور چمکتا ہوا نظر آتا ہے اسی حالت میں
چھوڑ دیں اور اس کی ظاہری چمک پر خوش ہو جائیں حالانکہ اس کے اندر سڑی ہوئی اور
بد بودار پیپ موجود ہے ۔
مجھے اس جگہ ان باتوں کا ذکر کرنے سے کچھ غرض نہیں کہ وہ نفاق اور فساد جو
ہندو اور مسلمانوں میں آج کل بڑھتا جاتا ہے اس کے وجوہ صرف مذہبی اختلافات
تک محدود نہیں ہیں بلکہ دوسری اغراض اس کی وجوہ ہیں جو دنیا کی خواہشوں اور معاملات
سے متعلق ہیں مثلاً ہندوؤں کو ابتدا سے یہ خواہش ہے کہ گورنمنٹ اور ملک کے معاملات
۲۸ میں ان کا دخل ہو یا کم سے کم یہ کہ ملک داری کے معاملات میں ان کی رائے لی جائے اور
گورنمنٹ ان کی ہر یک شکایت کو توجہ سے سنے اور بڑے بڑے گورنمنٹ کے عہدے
انگریزوں کی طرح ان کو بھی ملا کریں۔ مسلمانوں سے یہ غلطی ہوئی کہ ہندوؤں کی ان
کوششوں میں شریک نہ ہوئے اور خیال کیا کہ ہم تعداد میں کم ہیں اور یہ سوچا کہ ان
تمام کوششوں کا اگر کچھ فائدہ ہے تو وہ ہندوؤں کے لئے ہے نہ کہ مسلمانوں کے لئے
اس لئے نہ صرف شراکت سے دستکش رہے بلکہ مخالفت کر کے ہندوؤں کی کوشش کے

سد راہ ہوئے جس سے رنجش بڑھ گئی۔
پیغام صلح
میں تسلیم کرتا ہوں کہ ان وجوہ سے بھی اصل عداوت پر حاشیے چڑھ گئے ہیں مگر میں
ہرگز تسلیم نہیں کروں گا کہ اصل وجوہ یہی ہیں ۔ اور مجھے ان صاحبوں سے اتفاق رائے
نہیں ہے جو کہتے ہیں کہ ہندو مسلمانوں کی باہمی عداوت اور نفاق کا باعث مذہبی تنازعات
نہیں ہیں اصل تنازعات پولٹیکل ہیں۔
یہ بات ہر یک شخص بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ مسلمان اس بات سے کیوں ڈرتے ہیں کہ
اپنے جائز حقوق کے مطالبات میں ہندوؤں کے ساتھ شامل ہو جائیں اور کیوں آج تک اُن کی
کانگریس کی شمولیت سے انکار کرتے رہے ہیں اور کیوں آخر کار ہندوؤں کی درستی رائے
محسوس کر کے اُن کے قدم پر قدم رکھا مگر الگ ہو کر اور اُن کے مقابل پر ایک مسلم انجمن قائم
کر دی مگر اُن کی شراکت کو قبول نہ کیا۔
صاحبو! اس کا باعث دراصل مذہب ہی ہے۔ اس کے سوا کچھ نہیں اگر آج وہی ہندو
كلمه طيبه لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھ کر مسلمانوں سے آکر بغل گیر ہو جائیں
یا مسلمان ہی ہندو به ہندو بن کر اگنی وایو وغیرہ کی پرستش وید کے حکم کے موافق شروع کر دیں اور
اسلام کو الوداع کہہ دیں تو جن تنازعات کا نام اب پولٹیکل رکھتے ہیں وہ ایک دم میں ایسے
معدوم ہو جائیں کہ گویا کبھی نہ تھے۔
پس اس سے ظاہر ہے کہ تمام بغضوں اور کینوں کی جڑھ دراصل اختلاف مذہب ﴿۲۹﴾
ہے۔ یہی اختلاف مذہب قدیم سے جب انتہا تک پہنچتا رہا ہے تو خون کی ندیاں بہاتا رہا
ہے۔ اے مسلمانوں جب کہ ہند و صاحبان تمہیں بوجہ اختلاف مذہب کے ایک غیر قوم جانتے
ہیں اور تم بھی اس وجہ سے اُن کو ایک غیر قوم خیال کرتے ہو۔ پس جب تک اس سبب کا ازالہ
نہ ہوگا کیوں کر تم میں اور اُن میں ایک سچی صفائی پیدا ہو سکتی ہے۔ ہاں ممکن ہے کہ منافقانہ
طور پر باہم چند روز کے لئے میل جول بھی ہو جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی