خدا کے گناہگار
پیغام صلح
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مان لیا اور ہر ایک قوم کے نبی خواہ ہند میں گذرے ہیں اور خواہ فارس میں کسی کو مکار اور
کذاب نہیں کہا بلکہ صاف طور پر کہہ دیا کہ ہر ایک قوم اور بستی میں نبی گزرے ہیں اور
تمام قوموں کے لئے صلح کی بنیاد ڈالی مگر افسوس کہ اس صلح کے نبی کو ہر یک قوم گالی دیتی
ہے اور حقارت کی نظر سے دیکھتی ہے۔
اے ہم وطن پیارو !! میں نے یہ بیان آپ کی خدمت میں اس لئے نہیں کیا
کہ میں آپ کو دکھ دوں یا آپ کی دل شکنی کروں بلکہ میں نہایت نیک نیتی سے یہ عرض
کرنا چاہتا ہوں کہ جن قوموں نے یہ عادت اختیار کر رکھی ہے اور یہ نا جائز طریق اپنے
مذہب میں اختیار کر لیا ہے کہ دوسری قوموں کے نبیوں کو بد گوئی اور دشنام دہی کے
ساتھ یاد کریں وہ نہ صرف بے جا مداخلت سے جس کے ساتھ ان کے پاس کوئی ثبوت
نہیں خدا کے گنہگار ہیں بلکہ وہ اس گنہ کے بھی مرتکب ہیں کہ بنی نوع میں نفاق اور دشمنی
کا بیج ہوتے ہیں ۔ آپ دل تھام کر اس بات کا مجھے جواب دیں کہ اگر کوئی شخص کسی کے
باپ کو گالی دے یا اس کی ماں پر کوئی تہمت لگاوے تو کیا وہ اپنے باپ کی عزت پر
۳۲ آپ حملہ نہیں کرتا اور اگر وہ شخص جس کو ایسی گالی دی گئی ہے جواب میں اسی طر ں اسی طرح گالی
سنا دے تو کیا یہ کہنا بے محل ہو گا کہ بالمقابل گالی دیئے جانے کا دراصل وہی شخص موجب
ہے جس نے گالی دینے میں سبقت کی اور اس صورت میں وہ اپنے باپ اور ماں کی
عزت کا خود دشمن ہوگا ۔
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اس قدر ہمیں طریق ادب اور اخلاق کا
سبق سکھلایا ہے کہ وہ فرماتا ہے کہ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ
فَيَسُبُّوا اللهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ ( سورۃ الانعام الجزو نمبر ۷ ) یعنی تم مشرکوں کے
بتوں کو بھی گالی مت دو کہ وہ پھر تمہارے خدا کو گالیاں دیں گے کیوں کہ وہ
ا الانعام : 9
اس خدا کو جانتے نہیں ۔ اب دیکھو کہ باوجود یکہ خدا کی تعلیم کی رو سے بت کچھ چیز
نہیں ہیں مگر پھر بھی خدا مسلمانوں کو یہ اخلاق سکھلاتا ہے کہ بتوں کی بدگوئی سے بھی
اپنی زبان بند رکھو اور صرف نرمی سے سمجھاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ مشتعل ہو کر خدا کو
گالیاں نکالیں اور ان گالیوں کے تم باعث ٹھہر جاؤ ۔ پس ان لوگوں کا کیا حال ہے جو
اسلام کے اس عظیم الشان نبی کو گالیاں دیتے اور توہین کے الفاظ سے اس کو یاد کرتے
اور وحشیانہ طریقوں سے اس کی عزت اور چال چلن پر حملہ کرتے ہیں ۔ وہ بزرگ نبی
جس کا نام لینے سے اسلام کے عظیم الشان بادشاہ تخت سے اترتے ہیں اور اس کے
احکام کے آگے سر جھکاتے اور اپنے تئیں اس کے ادنی غلاموں سے شمار کرتے ہیں۔
کیا یہ عزت خدا کی طرف سے نہیں ۔ خداداد عزت کے مقابل پر تحقیر کرنا ان لوگوں ﴿۳۳
کا کام ہے جو خدا سے لڑنا چاہتے ہیں ۔ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے وہ
برگزیدہ رسول ہیں جن کی تائید اور عزت ظاہر کرنے کے لئے خدا نے دنیا کو بڑے بڑے
نمونے دکھائے ہیں ۔ کیا یہ خدا کے ہاتھ کا کام نہیں جس میں بیس کروڑ انسانوں کا
محمدی درگاه پر سر جھکا رکھا ہے۔ اگرچہ ہر ایک نبی اپنی نبوت کی سچائی کے لئے کچھ
ثبوت رکھتا تھا لیکن جس قدر ثبوت آنجناب کی نبوت کے بارے میں ہیں جو آج تک
ظاہر ہو رہے ہیں ان کی نظیر کسی نبی میں نہیں پائی جاتی ۔
☆
آپ لوگ اس دلیل کو نہیں سمجھ سکتے ! کہ جب زمین گناہ اور پاپ سے
پلید ہو جاتی ہے ۔ اور خدا کے ترازو میں بدکاریاں اور بد چلنیاں اور بے باکیاں
نیک کاموں سے بہت بڑھ جاتی ہیں تب خدا کی رحمت تقاضا کرتی ہے کہ
ایسے وقت میں کسی اپنے بندے کو بھیج کر زمین کے فسادوں کی اصلاح کی جائے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جس نے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)