پہلا مقصد عرب کی اصلاح

پیغام صلح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے زمانہ کے لوگ کیا مشرقی اور کیا مغربی اور کیا آریہ ورت کے رہنے والے اور کیا
عرب کے ریگستان کے باشندے اور کیا جزیروں میں اپنی سکونت رکھنے والے سب کے
سب بگڑ گئے تھے۔ اور ایک بھی نہیں تھا جس کا خدا کے ساتھ تعلق صاف ہو۔ اور بد عملیوں
نے زمین کو نا پاک کر دیا تھا تو کیا ایک عقلمند کو یہ بات سمجھ نہیں آسکتی کہ یہ وہی وقت اور
وہی زمانہ تھا جس کی نسبت عقل تجویز کر سکتی ہے کہ ایسے تاریک زمانہ میں ضرور کوئی
عظیم الشان نبی آنا چاہیے تھا۔
رہا یہ سوال کہ اس نبی نے دنیا میں آ کر کیا اصلاح کی ۔ اس سوال کا جواب
جیسا کہ ایک مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح کے بارے میں دے سکتا ہے
میں زور سے کہتا ہوں کہ ایسا صاف اور مدلل جواب نہ کوئی عیسائی دے سکتا ہے اور نہ کوئی
یہودی اور نہ کوئی آریہ۔
پہلا مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عرب کی اصلاح تھی ۔ اور عرب کا ملک
اُس زمانہ میں ایسی حالت میں تھا کہ بمشکل کہہ سکتے ہیں کہ وہ انسان تھے ۔ کون سی بدی
تھی جو ان میں نہ تھی اور کون سا شرک تھا جو ان میں رائج نہ تھا۔ چوری کرنا ، ڈاکہ مارنا ان ۳۶
کا کام تھا اور ناحق کا خون کرنا ان کے نزدیک ایک ایسا معمولی کام تھا جیسا کہ ایک چیونٹی
کو پیروں کے نیچے کچل دیا جائے ۔ یتیم بچوں کو قتل کر کے اُن کا مال کھا لیتے تھے۔ لڑکیوں کو
زنده بگور کرتے تھے۔ زنا کاری کے ساتھ فخر کرتے اور علانیہ اپنے قصیدوں میں اُن گندی
باتوں کا ذکر کرتے تھے ۔ شراب خواری اُس قوم میں اس کثرت سے تھی کہ کوئی گھر بھی
شراب سے خالی نہ تھا اور قمار بازی میں سب ملکوں سے آگے بڑھے ہوئے تھے۔ حیوانوں
کی عار تھے اور سانپوں اور بھیڑیوں کی ننگ۔
پھر جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی اصلاح کے لئے کھڑے ہوئے
اور اپنی باطنی توجہ سے ان کے دلوں کو صاف کرنا چاہا تو اُن میں تھوڑے ہی دنوں

میں ایسی تبدیلی پیدا ہو گئی کہ وہ وحشیانہ حالت سے انسان بنے اور پھر انسان سے
مہذب انسان ۔ اور مہذب انسان سے با خدا انسان ۔ اور آخر خدا تعالیٰ کی محبت
میں ایسے محو ہو گئے کہ انہوں نے ایک بے حس عضو کی طرح ہر ایک دکھ کو برداشت
کیا۔ وہ انواع اقسام کی تکالیف سے عذاب دیئے گئے اور سخت بے دردی سے
تازیانوں سے مارے گئے اور جلتی ہوئی ریت میں لٹائے گئے اور قید کئے گئے اور
بھوکے اور پیاسے رکھ کر ہلاکت تک پہنچائے گئے مگر انہوں نے ہر یک مصیبت کے
وقت آگے قدم رکھا ۔ اور بہتیرے ان میں ایسے تھے کہ ان کے سامنے ان کے بچے
قتل کئے گئے اور بہتیرے ایسے تھے کہ بچوں کے سامنے وہ سولی دیئے گئے ۔ اور جس
صدق سے انہوں نے خدا کی راہ میں جانیں دیں اُس کا تصور کر کے رونا آتا ہے ۔
اگر ان کے دلوں پر یہ خدا کا تصرف اور اس کے نبی کی توجہ کا اثر نہ تھا تو پھر وہ کیا چیز
تھی جس نے ان کو اسلام کی طرف کھینچ لیا اور ایک فوق العادت تبدیلی پیدا کر کے
ان کو ایسے شخص کے آستانہ پر گرنے کی رغبت دی کہ جو بے کس اور مسکین اور بے زری
کی حالت میں مکہ کی گلیوں میں اکیلا اور تنہا پھرتا تھا۔ آخر کوئی روحانی طاقت تھی جو ان کو
سفلی مقام سے اٹھا کر اوپر کو لے گئی اور عجیب تر بات یہ ہے کہ اکثر ان کے ان کی کفر کی
حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جانی دشمن اور آنجناب کے خون کے پیاسے
تھے ۔ پس میں تو اس سے بڑھ کر کوئی معجزہ نہیں سمجھتا کہ کیوں کر ایک غریب مفلس تنہا
بیکس نے ان کے دلوں کو ہر ایک کینہ سے پاک کر کے اپنی طرف کھینچ لیا۔ یہاں تک
کہ وہ فخریہ لباس پھینک کر اور ٹاٹ پہن کر خدمت میں حاضر ہو گئے ۔
بعض ناسمجھ جو اسلام پر جہاد کا الزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سب
لوگ جبراً تلوار سے مسلمان کئے گئے تھے ۔ افسوس ہزار افسوس کہ وہ اپنی بے انصافی

آج 10 میں سے 10 باقی