غارثور
پیغام صلح
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پوشیدہ طور پر عبادت کر رہے تھے تب خدا تعالی آپ پر ظاہر ہوا اور آپ کو حکم ہوا
کہ دنیا نے خدا کی راہ کو چھوڑ دیا ہے۔ اور زمین گنہ سے آلودہ ہوگئی ہے ۔ اس لئے میں
تجھے اپنا رسول کر کے بھیجتا ہوں ۔ اب تو اور لوگوں کو متنبہ کر کہ وہ عذاب سے پہلے خدا
کی طرف رجوع کریں۔ اس حکم کے سننے سے آپ ڈرے کہ میں ایک اُمی یعنی نا خواندہ
آدمی ہوں اور عرض کی کہ میں پڑھنا نہیں جانتا ۔ تب خدا نے آپ کے سینہ میں تمام
روحانی علوم بھر دیئے اور آپ کے دل کو روشن کیا تھا۔ آپ کی قوت قدسیہ کی تاثیر سے
غریب اور عاجز لوگ آپ کے حلقہ اطاعت میں آنے شروع ہو گئے اور جو بڑے بڑے
آدمی تھے انہوں نے دشمنی پر کمر باندھ لی یہاں تک کہ آخر کار آپ کو قتل کرنا چاہا اور کئی مرد
اور کئی عورتیں بڑے عذاب کے ساتھ قتل کر دیئے گئے اور آخری حملہ یہ کیا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کے لئے آپ کے گھر کا محاصرہ کر لیا مگر جس کو خدا بچاوے
اس کو کون مارے۔ خدا نے آپ کو اپنی وحی سے اطلاع دی کہ آپ اس شہر سے نکل جاؤ اور
میں ہر قدم میں تمہارے ساتھ ہوں گا ۔ پس آپ شہر مکہ سے ابو بکر کو ساتھ لے کر نکل آئے
اور تین رات تک غار ثور میں چھپے رہے ۔ دشمنوں نے تعاقب کیا اور ایک سراغ رسان
کو لے کر غار تک پہنچے اس شخص نے غار تک قدم کا نشان پہنچا دیا اور کہا کہ اس غار میں
تلاش کرو اس کے آگے قدم نہیں اور اگر اس کے آگے گیا ہے تو پھر آسمان پر چڑھ گیا ہوگا
مگر خدا کی قدرت کے عجائبات کی کون حد بست کر سکتا ہے۔ خدا نے ایک ہی رات میں
یہ قدرت نمائی کی کہ عنکبوت نے اپنی جالی سے غار کا تمام منہ بند کر دیا اور ایک کبوتری
نے غار کے منہ پر گھونسلا بنا کر انڈے دے دیئے اور جب سراغ رساں نے لوگوں کو
غار کے اندر جانے کی ترغیب دی تو ایک بڑھا آدمی بولا کہ یہ سراغ رساں تو پاگل ہو گیا
ہے ۔ میں تو اس جالی کو غار کے منہ پر اس زمانہ سے دیکھ رہا ہوں جبکہ
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ابھی پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔ اس بات کو سن کر سب لوگ منتشر
ہو گئے اور غار کا خیال چھوڑ دیا۔
اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پوشیدہ طور پر مدینہ میں پہنچے اور ۴۱)
مدینہ کے اکثر لوگوں نے آپ کو قبول کر لیا ۔ اس پر مکہ والوں کا غضب بھڑ کا اور
افسوس کیا کہ ہمارا شکار ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ اور پھر کیا تھا دن رات انہیں
منصوبوں میں لگے کہ کس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیں ۔ اور کچھ تھوڑا
گر وہ مکہ والوں کا کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا تھا وہ بھی مکہ سے
ہجرت کر کے مختلف ممالک کی طرف چلے گئے ۔ بعض نے حبشہ کے بادشاہ کی پناہ
لے لی تھی اور بعض مکہ میں ہی رہے کیوں کہ وہ سفر کرنے کے لئے زادِ راہ نہیں
رکھتے تھے اور وہ بہت دکھ دیئے گئے ۔ قرآن شریف میں اُن کا ذکر ہے کہ کیوں کر وہ
دن رات فریاد کرتے تھے ۔
اور جب کفار قریش کا حد سے زیادہ کا سے زیادہ ظلم بڑھ گیا۔ اور انہوں نے غریب عورتوں اور
یتیم بچوں کو قتل کرنا شروع کیا اور بعض عورتوں کو ایسی بیدردی سے مارا کہ اُن کی دونوں
ٹانگیں دورسوں سے باندھ کر دو اونٹوں کے ساتھ وہ رسے خوب جکڑ دیئے اور پھر اُن
اونٹوں کو دو مختلف جہات میں دوڑایا اور اس طرح پر وہ عورتیں دو ٹکڑے ہو کر مر گئیں ۔
جب بے رحم کا فروں کا ظلم اس حد تک پہنچ گیا ۔ خدا نے جو آخر اپنے بندوں
پر رحم کرتا ہے ۔ اپنے رسول پر اپنی وحی نازل کی کہ مظلوموں کی فریاد میرے تک
پہنچ گئی ۔ آج میں اجازت دیتا ہوں کہ تم بھی اُن کا مقابلہ کرو اور یا د رکھو کہ جو ﴿۲۲﴾
لوگ بے گناہ لوگوں پر تلوار اُٹھاتے ہیں وہ تلوار سے ہی ہلاک کئے جائیں گے